قصور
کوٹ رادھاکشن میں سرکاری اراضی واگزار کروانے کے نام پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاشتکار کےگھر اور ڈیری فارم کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گھریلو سامان بھی ضبط کرلیا ۔مالکان کی دہائی ہم اس اراضی کے 1946کے مالک ہیں اس وقت کی رجسٹری بھی ہمارے پاس موجود ہے مالکان کا موقف
اسسٹنٹ کمشنر کا موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر موقف نہ مل سکا
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاوں چک نمبر 59 کی بستی باغبان پورہ میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب کی سرپرستی میں سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کرکے اراضی وگزار کروائی گئی یہ سرکاری زمین واگزار کروانے کے نام پر اسسٹنٹ کمشنر نے 1946 سے اس زمین کے مالکان کو بغیر نوٹس دیے ان کے گھر اور ملحقہ ڈیری فارم کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا
مالکان شہزاد ولد خالد نعیم قاضی ۔قاضی محمد عارف ولد قاضی علی احمد مالک اراضی 1946 سے ہیں اور ہمارے بڑوں نے یہ زمین 1946 میں خریدی تھی اس وقت سے لیکر اب تک ہم اس پر رہائش پذیر ہیں آج تک ہمیں کسی سرکاری افسر نے آکر یہ نہیں کہا کہ آپ لوگ ناجائز قابض ہیں مالکان نے الزام لگایاکہ چند شرپسند کی ایماء پر مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے ہمیں بغیر نوٹس دیے و سنے ہمارے پختہ گھروں اور ڈیری فارم کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیاہے اور ہمارا سارا گھریلو سامان ناجائز طور پر غائب کروادیا ہے ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے اسسٹنٹ کمشنر کی اس بدمعاشی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
Tag: قصوریات
-

گھریلو زمین کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا
-

بسوں کی چھتوں پر خطرناک طریقے سے سفر جاری
قصور
ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس یکسر ناکام ،مستقبل کے معمار و لوگ بسوں کی چھتوں پر سرعام سفر کرنے لگے،بس ڈرائیور لا پرواہ،
،پیٹرولنگ پولیس و ٹریفک پولیس نے آنکھیں بند کر لیںتفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس و پیٹرولنگ پولیس قصور یکسر ناکام ہو چکی ہے مستقبل کے معمار طلاب علم و لوگ بسوں کی چھتوں پر سرعام سفر کر رہے ہیں جس سے ماضی میں کئی بڑے حادثے ہو چکے ہیں تاہم حیرت کی بات ہے کہ قصور کی تمام سڑکوں سے گزر کر آنے والی ان بسوں کے خلاف ہائی وے پیٹرولنگ پولیس و سٹی ٹریفک پولیس کاروائی کیوں نہیں کرتی حالانکہ ہر جگہ ٹریف و پیٹرولنگ پولیس موجود ہوتی ہے
اس طرح سفر سے حادثات کا سخت خدشہ ہے جس کے پیش نظر شہریوں نے ڈی سی قصور ،ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس و ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے اور جو بس ڈرائیور چھتوں پر سواریوں کو بٹھاتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے -

بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا
قصور
تھانہ پھولنگر نے 5 رائفلیں 15 پسٹل اور 20 ہزار راؤنڈ سمیت ملزمان گرفتار کر لئےتفصیلات کے مطابق تھانہ پھولنگر پولیس قصور کی بڑی کارواٸی۔ میں اسلحہ اسمگر گینگ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں قبضہ میں لے لٸی ہیں
ڈی پی او قصور عمران کشور نے پھولنگر پولیس کی اس کامیابی کو سراہتے ہوۓ کارواٸی میں شامل پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات سے نوازا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ ڈی پی او قصور نے کہا کہ قصور پولیس اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اور کسی بھی قسم کی امن و امان کی صورتحال کو داؤ پر لگانے والے عناصر سے نپٹنے کے لٸیے پوری طرح تیار ہے 3 ملزمان گرفتار جبکہ ایک بھاگنے میں کامیاب ہوا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں -

قصور کے اہم ہسپتال کی حالت انتہائی خراب
قصور
تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پتوکی میں دور دراز سے آنے والے مریض پریشانی سے دوچار کوئی پرسان حال نہیں
تفصیلات کے مطابق پتوکی تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی دور دراز سے آنے والے مریضوں کے لیے ایک ہی سہارا پتوکی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ہے مگر یہاں پر ادویات کی عدم دستیابی ایکسرے اور ٹیسٹ مشینوں کا ناکارا ہونا انتظامیہ اور حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے لاکھوں روپے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی تنخواہیں لینے والے ڈاکٹر حضرات کو صرف اس لئے ہی بٹھایا گیا ہے کہ وہ عوام کو لاہور ریفر کرنے کا سرٹیفکیٹ دے سکیں۔ اگر کوئی مریض غلطی سے بھی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی طرف رخ کر لے تو ڈاکٹر حضرات اس کو ایک لمبی پرچی تھما دیتے ہیں جو باہر پرائیویٹ میڈیکل سٹور سے ادویات ملتی ہے اور میڈیکل سٹور والے غریب کی سوچ سے بھی زیادہ ریٹ مانگتے ہیں ہر دوائی غریب بندے کی پہچ سے دور ہے اور دیہاڑی دار طبقہ اس مہنگی ادویات کو خریدنے سے قاصر ہے مختلف زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا وہاں پر کمیشن ہے یہ وہ میڈیکل سٹور ہیں جو ان کے ذاتی اپنے ہے
یاد رہے پتوکی ہیڈکوارٹر اسپتال میں حکومت کی طرف سے فری ڈسپینسری کی سہولت موجود ہونے کے باوجود کسی مریض کو ادویات نہیں ملتی دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور حکام بالا اس پر فوری نوٹس لے عوام کو طبی سہولیات مہیا کی جائیں -

اتفاق ویلفیر سوسائٹی بھاگیوال کا بلڈ کیمپ
قصور
تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے نواحی گاؤں بھاگیوال 1 میں کل بروز جمعہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیاتفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں قصور کے گاؤں بھاگیوال 1 میں اتفاق ویلفیر سوسائٹی نے معروف سیاسی شحضیت مسکین پاشا کے زیر سایہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں دو سو کے قریب لوگوں نے اپنا خون ٹیسٹ کروا کے رجسٹر میں اندراج کروا اور وعدہ کیا کہ جب بھی کسی ضرورت مند کو ضرورت ہو گی ہم ان شاءاللہ فوری فی سبیل اللہ خون عطیہ کرنے کے لئے پہنچیں گے اس کے فوری ضرورت کے چار مریضوں کو کل ہی خون عطیہ کیا گیا
اہل علاقہ نے اتفاق ویلفیر سوسائٹی اور معروف سیاسی شحضیت مسکین پاسا کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
واضع رہے کہ اتفاق ویلفیر سوسائٹی اس کے علاوہ بھی بیوہ ،یتیم ،مسکینوں کی مالی اعانت کے علاوہ مساجد کی ضروریات کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے
کرونا وبا میں گزشتہ سال سوسائٹی نے سینکڑوں لوگوں کو آٹا،چینی،دالیں چاول اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی تھیں اور ان کا فی سبیل اللہ کام اب بھی جاری ہے -

بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر کھارا چوکی نے گشت بڑھا دیا
قصور
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر تھانہ صدر کی چوکی کھارا نے گشت بڑھا دیا ،صبح سے رات تک موٹرسائیکلوں، کاروں کی جامع تلاشی مکمل جانچ پڑتال کے بعد جانے دیا جا رہا ہے جبکہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو بند جا رہا ہے،گشت سے وارداتوں میں نمایا کمی ہوئی شہریوں کا مؤقف
تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او قصور کے حکم پر تھانہ صدر قصور کی چوکی کھارا کے انچارج محمد مشتاق نے گشت کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے کل سارا دن اور رات مختلف مقامات پر ناکے لگا کر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی جامع تلاشی کی گئی جبکہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا
گشت پر شہریوں نے اظہار اطمینان کیا اور مطالبہ کیا کہ گشت کا سلسلہ جاری رہنا چائیے جبکہ محمد مشتاق چوکی انچارج نے کہا کہ گشت کا سلسلہ جاری رہے گا اور بغیر تفریق کے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو بند کیا جائے گا نیز کسی بھی مسئلے کی صورت میں میں عوام کے لئے حاضر ہوں لوگ بلا تفریق شکایات کے لئے میرے پاس تشریف لائیں میں میرٹ پر فیصلے کرونگا -

ڈکیت گینگ مال مسروقہ و اسلحہ سمیت گرفتار
قصور
پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیت گینگ کے ارکان گرفتار،مال مسروقہ و اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں
گرفتار ملزمان اویس، طارق اور عاشق کے قبضہ سے چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے
یہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پتوکی اور اسکے گردونواح میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے
دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی -

درجنوں موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا
قصور
تھانہ الہ آباد نے بغیر نمبر اپلائید فار موٹرا سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ الہ آباد ملک شمشیر کاچوک الہ آباد میں ناکا لگا کر اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکلوں کو تھانہ الہ آباد میں بند کر دیا گیا
ملک شمشیر کا کہنا ہے کہ کاروائی بلا تفریق کی گئی ہے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی گئی یہ کارروائی حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کی گئی ہے کی موٹر سائیکلوں کو کم عمر بچے بھی نا چلائیں
ایس ایچ او الہ آباد نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہی ہوتی رہے گی اور آئندہ ایسے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے پرچہ بھی درج کیا جائے گا اس موقع پر بول پریس کلب الہ آباد کے بانی بابا سیف العزیز اور ان کے علاوہ چوھدری۔ سجاد حسین چدھڑ۔ اور ڈاکٹر عرفان اللہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ایس ایچ او صاحب الہ آباد کی اس کارروائی میں تھانہ کے کئی افسران اور بھی تھے اور عوام نے ایس ایچ او کی اس کارروائی کو سراہا ہے -

ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا کوٹ رادہاکشن کا دورہ
قصور
ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کوٹ رادہاکشن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ،صفائی ستھرائی کا کام چیک کیا اور اے سی آفس میں پودا لگایاتفصیلات کے مطابق کل ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹ رادہاکشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات سنیں اور ازالے کی یقین دہانی کرائی نیز صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی چیک کئے گئے اور احکامات جاری کئے گئے کہ مریضوں و لواحقین کے ساتھ عزت و احترام والا رویہ اپنایا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مذید بہتر بنایا جائے اور کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی کارکردگی کو خوب سراہا
ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے اے سی ہاؤس کوٹ رادہاکشن میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت پودا بھی لگایا -

پچھلے سال چوری ہونے والی موٹر سائیکل کی ایف آئی آر
قصور
26/6/2020 کو فاطمہ مسجد کے باہر سے چوری ہوئی موٹر سائیکل کی ایف آئی آر تھانہ صدر نے تاحال درج نہیں کیتفصیلات کے مطابق شہری محمد عرفان ولد غلام محمد شریف ٹاؤن کھارا روڈ قصور کے رہائشی کی 26/6/2020 کو نماز جمعہ پڑھتے ہوئے فاطمہ مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل نمبر ی ksk 1091 ماڈل 12 چوری ہوگئی جس پر 15 فائیو پر کال کرکے پولیس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے تھانہ صدر کی چوکی کھارا کو ایف آئی آر درج کرنے کا کہنا تاہم پولیس نے کہا کہ ہم تفتیش کرکے ایف آئی آر درج کرینگے آج چند دن انتظار کر لیں تاہم آج اتنے ماہ گزرنے کے باوجود بھی موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی
واضع رہے کہ گزشتہ دنوں قصور شہر اور گردونواح سے کئی موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں مگر پولیس جلد ایف آئی آر درج نہیں کرتی جس پر شہری سخت پریشان ہیں
متاثرہ شحص نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی ہے