قصور
تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر اکی کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ بر آمد مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے حکم پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مختلف دیہاتوں سے دو ملزمان یاسر ولد رفیق اور حمزہ ولد ریاض کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 223بور رائفل ،دو عددپسٹل 9MMاور درجنوں گولیاں بر آمد کر لیں دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ، ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے میں ناسور کی مانند ہیں جن سے آہنے ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے ہر وہ شخص جیل کی ہوا ضرور کھائے گا جو کرائم سے وابسطہ ہے میں میڈیا کے توسط کریمینل لوگوں کو یہ پیغام پہنچا رہا ہوں کہ جلد از جلد وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انہیں قانونی شکنجے سے کوئی بھی نہیں بچا سکے گا
Tag: قصوریات
-

ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج
-

پیٹرولنگ پولیس کے گشت کا سلسلہ موقوف
قصور
پرسوں ہوئی وارداتوں کے باوجود پیٹرولنگ پولیس چک ڈھڈہ قصور کا گشت نا بڑھ سکا ، لوگ غیر محفوظ
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قصور رائیونڈ نلکا سٹاپ پر صبح 5 بجے ڈاکوؤں نے فیکٹری کی بسوں اور موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ لگا کر ایک گھنٹہ تک لوٹا تھا جس پر لٹنے والوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رائیونڈ قصور روڈ کو بند کئے رکھا تھا
اس واردات کے بعد بھی پیٹرولنگ پولیس چک ڈھڈہ رائیونڈ قصور روڈ کی پیٹرولنگ کا دائرہ کار نا بڑھ سکا ہے پولیس گشت پارٹی دن کو منہ دکھلا کر سرشام ہی غائب ہو جاتی ہے جس سے ڈاکوؤں کو لوگوں کو لوٹنے کا موقع ملتا ہے
پولیس کے عدم گشت کے باعث لوگ خود کو غیر محفوظ کر رہے ہیں اور ڈی پی او قصور سے پیٹرولنگ پولیس کا گشت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں -

ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد
قصور
الہ آباد گیلانی ہاؤس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا سیکنڑوں افراد نے اس میڈیکل کیمپ سے استعفادہ حاصل کیا فری میڈیکل کیمپ میں بہترین نظم و ضبط دیکھنے کو آیا اہلیان علاقہ نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا
تفصیلات کے مطابق گیلانی ہاؤس بھاگیوال ٹبہ میں معروف قانون دان سردار اعجاز حسین ڈوگر ایڈووکیٹ، سردار محمد حسین ڈوگر ایڈووکیٹ، سردار سجاد ڈوگر اور سید ابرار حسین گیلانی کے اشتراک سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل شعبہ جات کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات سر انجام دیں دن بھر مرد ،خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، ٹیسٹ اور فری ادو یات فراہم کیں مہنگائی کے اس دور میں اس قسم کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تحصیل بھر سے سیاسی و سماجی،مذہبی اور اہلیان علاقہ کی طرف سے پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اہلیان علاقہ نے مخیر حضرات سے اپیل بھی کی کہ وہ فری میڈیکل کیمپ میں اپنا حصہ ضرور ڈالا کریں تاکہ اس سے مستحق افراد کا علاج معالجہ اور فری ادویات مہیا ہو سکیں اور سلسلہ جاری و ساری رہ سکے -

صدر بار منتخب ہونے پر مبارکباد
قصور
مرکزی پریس کلب الہ آباد کے لیگل ایڈوائزر معروف قانون دان محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ کو صدر چونیاں بار منتخب ہونے پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق مرکزی پریس کلب الہ آباد کے عہدیداران فیاض احمد دھون، مہر محمد اسماعیل جاوید، ملک محمد اکرم اور چوہدری محبوب احمد وغیرہ نے گزشتہ روز نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن چونیاں محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ وکلاء برادری کے حقوق اور غریب سائلین کو انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں گے محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ نے اس موقع پر تمام صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور ملاقات کے لئے آنے والے وفود کی بہترین تواضع کی گئی محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ نے میڈیا وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ بار اور میڈیا لازم اور ملزوم ہیں میڈیا نے عدلیہ کی آزادی کے لئے وکلاء کی تحریک کی کامیابی کے لئے کلیدی کردار ادا کیا -

معمر بزرگ آگ لگنے سے جانبحق
قصور
تھانہ صدر کی حدود کھارا میں معمر بزرگ کو سردی سے بچانے کے لئے گھر والوں نے چارپائی کے نیچے آگ جلائی جو کہ بزرگ کو لگ گئی جس سے بزرگ کی موت واقع ہو گئی
تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ صدر کی حدود کھارا اڈہ بھلو والا میں انتہائی ضعیف و معمر بزرگ جمعہ خان میئو کو اس کے گھر والوں نے سردی کی شدت سے بچانے کیلئے اس کی چارپائی کے نیچے آگ جلائی جو کہ بزرگ کے کپڑوں کو لگ گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی
وقوعہ آج صبح کو اس وقت پیش آیا جب جمعہ خان اپنی بیٹھک میں لیٹا ہوا تھا اور اس نے اپنے لواحقین کو سردی سے بچنے کے لئے اپنی چارپائی کے نیچے آگ جلانے کو کہا
لواحقین آگ جلا کر کام کاج میں مصروف ہو گئے تھے اس سے قبل بھی اس طرح آگ چارپائی کے نیچے جلانا روز کا معول تھا
تاہم کام کاج میں مصروف ہونے کے باعث وہ بزرگ کو دیکھنے نا آئے کیونکہ بیٹھک گھر سے تھوڑے فاصلے پر ہے
بزرگ کا جنازہ بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا -

مسلم لیگ ن کے اعزاز میں اعشائیہ
قصور
کھڈیاں خاص میں مسلم لیگ ن کے عہدے داران میں عشائیہ دیا گیا
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص قصور میں یسین گارڈن کے چیف ایگزیکٹو سابقہ کونسلر کھڈیاں خاص نے ملک محمد احمد خاں ایم پی اے اور نائب صدر پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن کو بہترین عشائیہ دیا اس موقع پر کھڈیاں خاص کے سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی جس میں سیٹھ بنیامین۔ میاں عبدالرحیم خالد ۔عبدالرحمن شاہ کاظمی ۔ محمود احمد قیصر۔ رانا ریاض جوئیہ صدر غلہ منڈی کھڈیاں۔رانا ارشاد علی خاں مسلم لیگ صدر سٹی کھڈیاں۔ ملک اسد نزیر بلوچ۔ میاں جہانزیب بھولا۔ محمد سلیم بھٹی۔ چوہدری عمران طور عرف کالو بوس۔ اور دیگر شحضیات نے کی -

قصور پولیس میں تقرر و تبادلے
قصور پولیس میں تقرر و تبادلے کئے گئے
تبادلے ڈی پی او قصور عمران کشور نے کئےتفصیلات کے مطابق قصور میں پولیس کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ڈی پی او قصور عمران کشور نے دو ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے جن میں انسپکٹر عامر سلیم ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں قصور تعینات،انسپکٹر ملک محمد شمشیر ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ الہ آباد تعینات، انسپکٹر محمد سکندر تھانہ کھڈیاں سے انچارج سکیورٹی ڈی پی او آفس تعینات،سب انسپکٹر ظہیر عالم شاہ کو تھانہ الہ آباد سے معطل کر کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں
-

ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ون وے کی خلاف ورزی
قصور
ڈرائیور ہوٹل چوک میں ٹریفک پولیس اہلکاران کی موجودگی میں ون وے کی خلاف ورزی جاری،ون وے کی خلاف ورزی سے آئے روز حادثات پیش آنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور کے پر رونق چوک ڈرائیور ہوٹل میں دن رات ون وے کی خلاف ورزی ہونا معمول کی بات ہے جبکہ ٹریفک اہلکاران بھی تعینات ہیں جو کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جس سے لوگ بے ڈھرک ہو کر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہیں
اس خلاف ورزی کی بدولت ٹریف اکثر جام رہتی ہے اور دن بدن حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے حالانکہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ہی انتظامیہ کی جانب سے چوک کا یوٹرن کٹ بند کیا تھا مگر پھر بھی اس پر عمل درآمد نہیں کروایا جا رہا -

تھانہ اے ڈویژن کی کاروائی ملزمان گرفتار
قصور پولیس کاجرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو بد نام زمانہ منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرنے کے بعد ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن افتخار احمد جوئیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈھائی کلو گرام ہیروئن اور پسٹل برآمد کیے ہیں
ملزمان وقاص اور وحید شہر قصور اور اس کے گردونواح میں منشیات فروخت کا مکروہ کاروبار کرتے تھے اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی انویسٹی گیشن علی بن طارق اورڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔
ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی
-

میونسپل کارپوریشن کی نااہلی سے بدبو کا راج
قصور کی یونین کونسل8 سٹی قصور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے بدبو اور تعفن سے علاقہ مکین سخت پریشان جبکہ داروغہ سرور سمیت خاکروب اپنی ڈیوٹیوں سے غائب،سی او میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر قصورسے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 8 سٹی قصور کے علاقے رکن پورہ گلی۔نمبر 9 میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی نااہلی کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جبکہ نالیاں بھی گند سے بھری پڑی ہیں اور گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے جبکہ سرور نامی داروغہ خاکروبوں سے صفائی کا کام لینے کی بجائے ان سے ذاتی کام کروا کر چھٹی دے دیتا ہے خاکروب علاقہ میں صفائی کرنے کی بجائے اپنے ذاتی کام کاج میں مصروف ہیں گندگی کے ڈھیروں اور نالیوں سے اٹھنے والی بدبو و تعفن کے باعث علاقہ مکینوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے اس کے علاوہ علاقہ بھر میں موذی امراض پھیل رہے ہیں۔
اسی طرح گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے نماز پڑھنے جانے والے نمازیوں سمیت طلباء و طالبات و دیگر علاقہ مکینوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ھے اھل علاقہ کا۔سی ای او میونسل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالںہ کیا ھے