قصور
پولیس ہماری محافظ اور ہمیں ان محافظوں پر فخر ہے ایس ایچ او چوہدری محسن سندھو فرض شناس آفیسر ہیں جو عید، چودہ اگست و دیگر سبھی تہوار قربان کرکے اپنے بچوں کو چھوڑ کر ہمارے بچوں کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں جہاں ہم نے ملک پاکستان وجود میں آنے پر کل یوم آزادی کے موقص پر خوشیاں منائی وہاں پر ہم کو پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیے تھانہ الہ آباد میں جوان کم ہونے کی مشکلات ایک طرف لیکن بازاروں میں گشت تھانے میں آنے والے متاثرین کی خود مسائل ایس ایچ او نے سنیں الہ آباد کے تاجر حاجی محمد امین حاجی سعید چوہدری بابر علی چیمہ حاجی علی شیر و دیگر نے ڈی پی او قصور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا محسن سندھو جیسے محنتی افسران ضلع قصور میں تعینات کئے جائیں تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے
Tag: قصوریات
-

پولیس محافظ وطن
-

واپڈا قصور نے جشن آزادی پر 47 کی تاریخ دہرا دی
قصور
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر لیسکو واپڈا قصور نے 1947 کی یاد تازہ کر دی ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جس کی بدولت واٹر سپلائی و واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہو کر رہ گئے لوگ پنکھوں کی ہوا کیساتھ پانی کی بوند بوند کو ترس گئےتفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور نے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر 14 اگست 1947 کی یاد تازہ کر دی پورا قصور شہر کوفہ کا منظر پیش کرتا رہا بجلی کی عدم دستیابی کے باعث جشن آزادی کی سرگرمیاں محدود رہیں
جبکہ ضلع بھر کی مسجدوں میں بجلی و پانی کی عدم دستیابی کے باعث نماز جمعہ پڑھنے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کیونکہ پانی نا گھر میں نا مسجد میں موجود
جبکہ واٹر سپلائی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند رہے
غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے دل، ہائی بلڈ پریشر، شوگر سنسٹروک اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں بجلی و پانی کی بندش کے دوران مریضوں کو لوڈشیڈنگ کے باعث سخت گرمی میں حالت بگڑنے پر طبی امداد کیلئے ایمرجنسی کے باعث ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑ رہا ہے جہاں سے اکثر یہی حکم ملتا ہے مریض کو لاہور لے جائیںں
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے لیسکو واپڈا قصور کے افسران کے پاس کوئی واضح مؤقف موجود نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے مختلف حیلے بہانے بنا رہے ہیں پورے ضلع کے دیہاتی اور شہری علاقوں میں 06 سے 10 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے ورک پرمٹ اور فالٹ کے دوران کی جانیوالی لوڈشیڈنگ اس کے علاوہ ہے شہریوں اور مریضوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے ہماری مشکلات بڑھائی جارہی ہیں اور مریضوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں
عوامی، سیاسی، سماجی، فلاحی، سول سوسائٹیز تنظیموں، ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلا، نے وزیراعظم پاکستان ،چئیرمین واپڈ اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے فوری نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے -

25 افراد کا دکان پر دھاوا
قصور
پتوکی میں تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں ملتان روڈ پھول منڈی کے قریب لڑائی جھگڑا
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پھول منڈی میں جھگڑا ہوا جس میں پتوکی چک نمبر 7 کے 25 افراد نے انفارمیشن سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ امین بھٹہ کی دوکان پر دهاوا بول دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس میں امین بھٹہ کا بھتیجا شدید زخمی ہو گیا واقعہ دیکھ کر لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے واقعہ کی اطلاع 15 پر پولیس کو اطلاع کردی
پولیس کے آنے سے قبل ہی ملزمان بھاگ گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -

پریڈ منسوخ عوام مایوس
قصور
55 سال بعد پہلی بار گنڈا سنگھ والا انٹرنیشنل بارڈر پر جوائنٹ چیک پوسٹ پر پریڈ نہیں ہو گی
تفصیلات کے مطابق آج یوم آزادی کے موقع پر 55 سال قبل شروع ہونے والی دونوں ممالک کے مابین پریڈ نہیں ہو گی
کورونا کے باعث شہری 14 اگست کی پریڈ نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے ستلج رینجر نے بی آر بی نہر سے ہی بارڈر کو جانے والے راستے بند کر دئیے ہیں
واضع رہے گنڈا سنگھ بارڈر پر دونوں طرف سے آمنے سامنے کی پریڈ دیکھنے دور دور سے لوگ آتے ہیں
اس بار بارڈر پر سادگی سے صرف پرچم کشائی کی تقریب ہوگئی جس میں عام عوام کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی -

قصوریوں کا جشن آزادی کشمیریوں کے نام
قصور
قصوریوں کا جشن آزادی کشمیریوں کے نام، ڈی سی قصور کی جانب سے پورے شہر میں کشمیریوں کے مظالم دنیا کے دکھانے کیلئے بینرز،فلیکس لگوا دیئے گئے،سرکاری و نجی عمارتوں کیساتھ پاکستان کے جھنڈے کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لازم
تفصیلات کے مطابق قصوریوں نے جشن آزادی پاکستان کشمیریوں کے نام کیا ہے جس کی خصوصی کاوش ڈی سی قصور منظر علی جاوید نے کی ہے ان کی طرف سے وادی کشمیر پر جاری مظالم پر مبنی بینرز و فلیکس چھپوا کر پورے شہر میں لگا دیئے گئے تاکہ دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچ سکے نیز ضلع بھر میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جا رہا ہے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے -

سابقہ رنجش پر تین افراد قتل
قصور
تین افراد سابقہ رنجش پر قبرستان موضع ملاں تکنہ سلامت پورہ کے قریب قتل ،مخالفین نے فائرنگ کرکے اقبال گجر ایڈووکیٹ سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے موضع ملا تکنہ نزد سلامت پورہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا محمد اقبال گجر اور عمران وغیرہ کے مابین سابقہ رنجش کافی عرصہ سے چلی آ رہی تھی
اقبال گجر اپنے ڈرائیور کاشف اور بھانجے اسد کے ہمراہ کار پر اپنے گھر کوٹ سلامت پورہ آ رہے تھے کہ جب وہ ملاں تکنہ قبرستان کے قریب پہنچے تو پہلے سے گھات لگائے مخالفین عمران وغیرہ نے یکے بعد دیگرے گولیوں کے برسٹ مارکر ڈرائیورکو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ اقبال گجر اور اس کا بھانجا اسد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے پولیس نے کوٹ سلامت پورا سمیت اردگرد کے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
اس واقعہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے -

انٹرنیشنل یوتھ ڈے پر قصور یوتھ الائنس کا پیغام
قصور
یوتھ ڈے کے موقع پر قصور یوتھ الائنس کے تحت یوتھ ڈے کا انعقاد ، جس میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اورانکو اعتماد دینے کے لیے دنیا بھر میں 12 اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے
اس موقع پر قصور یوتھ الائنس کی طرف سے یوتھ ڈے کے حوالے سے قومی و بین الاقوامی سطح پر متحرک این جی اوز اور دیگر گروپس کی طرح سیمینارز , تقریبات اور دیگر ایونٹس منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ ملک و ملت کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو دیگر نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے
تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی تاریخ میں نوجوان نسل کا کردار نہ صرف مثالی ہوتا ہے بلکہ ملکوں کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی نوجوان اپنے عزم، جوش اور ولولے سے ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں قصور یوتھ الائنس کی پوری قیادت اور کارکنان انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح اب نوجوانوں کو مذید مایوس نا کیا جائے اور نوجوانوں کے تمام تر مسائل حل کرکے انہیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں نیز نوجوانوں کو بے روزگاری سے نکالنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ وہ خودکشیاں کرنے کی بجائے ملک وقوم کی خدمت کر سکیں اور ہمارے معاشرے کے معزز شہری بن سکیں -

خالی ڈرم ڈینگی کی پیداوار کرنے لگے
قصور
چونیاں الہ آباد محکمہ ہائی وے کے پڑے تارکول کے خالی ڈرم ڈینگی اور ملیریا مچھر کو دعوت دینے لگے عوام کا جینا محال اعلی احکام سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد دیپالپور روڈ پر محکمہ ہائی وے نے عرصہ دراز سے سینکڑوں کی تعداد میں خالی ڈرم ذخیرہ کر رکھے ہیں اب برسات کا موسم ہے اور بارشوں کا پانی ڈرموں کے اندر جمع ہونے کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ مچھر ہم کو رات سونے نہیں دیتے
بلکہ دن کو بھی چین نہیں لینے دیتے ہمارے گھروں میں ہمارے پیارے روزانہ کی بنیاد پر بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں اور انتظامیہ ہماری بات کو سنی ان سنی کر رہے ہیں میونسپل کمیٹی نے سب پتہ ہونے کے باوجود چپ سادھ رکھی ہے ایک طرف تو حکومت نے ڈینگی اور ملیریا مکاؤ مہم چلا رکھی ہے مگر محکمہ ہائی وے چراغ تلے اندھیرا ہے سرکاری محکمہ ہی اس پر عمل نہیں کر رہا میونسپل کمیٹی اور محکمہ ہائی وے کا عملہ لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہے ہیں نا تو خالی ڈرم کسی محفوظ مقام پر پہنچا رہے ہیں اور نا مچھر مار اسپرے کر رہے خدانخواستہ اگر ان ڈرموں کے اندر کہی ڈینگی کا خطر ناک مچھر ہوا تو لوگوں کی زندگیاں ختم ہونے میں کوئی دیر نا لگے گی اہل محلہ کے لوگوں کی ڈی سی قصور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں جناب عدنان بدر سے اپیل ہے کہ از خود نوٹس لیتے ہوے سینکڑوں کی تعداد میں پڑے خالی ڈرموں کو اٹھانے کے احکامات جاری کریں اور مچھر مار اسپرے کروا کر لوگوں کی زندگی اجیرن ہونے سے بچائی جائے -

ایک اور بچے سے جنسی زیادتی
قصور
چونیاں میں ایک اور 7 سالہ بچے کے ساتھ اوباش کی جنسی زیادتیتفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاوں میاں والہ گھاٹ کے رہائشی 7 سالہ حذیفہ شبیر کے ساتھ اوباش نے بدفعلی کر ڈالی
متاثرہ بچہ ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر جارہا تھا ملزم طیب ورغلہ کر بچے کو قریبی کھیت میں لے گیا
ملزم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے لگا بچہ شور مچاتا تو ملزم تشدد کرتا اور زیادتی کرتا رہا
متاثرہ بچے کی چیخ وپکار اور شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ
مقامی لوگوں نے بچے کو گھر پہنچایا بچے نے سارا ماجرا اپنے نانا کو سنایا
پولیس نے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ میڈیکل میں بھی زیادتی ثابت ہو گئی ہے
لوگوں نے ڈی پی او قصور سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کو جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے -

الٹی گنگا غلط کام سے انکار باعث معطلی
قصور
تحصیلدار آفس ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ دوران ڈیوٹی میرٹ پر آپنی ڈیوٹی احسن طریقے سرانجام دیتا رہا،افسران نے موقف سنے بغیر معطل کیا مقامی سوشل سوسائیٹیز ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ووکلا کا حکام بالا سے فوری بحال کرنے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق تحصیلدار ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ دوران ڈیوٹی میرٹ پر آپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتا راہ اس کی معطلی کا جرم یہ بنا کہ کچھ غیر قانونی رجسٹریاں کرانے والے افرار کو انکار کر بیٹھا جس پر افسران نے بالا نے اس کا بغیر موقف سنے معطل کردیا جبکہ چند دن پہلے ڈپٹی کمشنر قصور نے مذکورہ سب رجسٹرار کے کام کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تمام رجسٹریاں دونوں پارٹیوں کو آمنے سامنے گواہان سمیت ایس او پیز کے تحت بائیومیٹرک کرکے اور تصویری پراسیس مکمل کیا جاتا رہا اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا جب متعلقہ تحصیلدار ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ سے معطلی کے بارے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چند افراد عدالتی حکم امتناعی کے دوران رجسٹریاں پاس کروانا چاہتے تھے انکاری پر میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دی گئیں اور مجھے صفائی کا کوئی موقع نہیں دیا گیا بلکہ سنے بغیر معطل کر دیا گیا مقامی سوشل سوسائیٹیز کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کی متعلقہ آفیسر کو فوری آپنی سیٹ پر بحال کیا جائے اور غیر قانونی رجسٹریاں کروانے والے کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جائے