قصور
رب کی رحمت سے مفت ملا قربانی کا گوشت تو گھروں میں موجود مگر مصالحہ جات انتہائی مہنگے انتظامیہ خاموش
تفصیلات کے مطابق رب کی رحمت سے لوگوں کے گھروں میں گوشت تو وافر موجود ہے مگر گوشت کو پکانے کیلئے استعمال ہونے والے مصالحہ جات انتہائی مہنگے کر دیئے گئے ہیں 80 روپیہ کلو والی ادرک 600 روپیہ فی کلو 40 روپیہ کلو والے ٹماٹر 200 روپیہ کلو اور 50 روپیہ کلو والی ہری مرچ 220 روپیہ فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Tag: قصوریات
-

مصالحہ جات گوشت کے بھاؤ
-

قتل کی لرزہ خیز واردات
قصور کے نواحی گاؤں میں قتل کی لرزہ خیز واردات علاقے میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں بگری میں قتل کی واردات ہوئی ہے جس میں چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا گیا ہے
فیصل نامی شخص کو گھر کے اندر ہی بے دردی سے ذبح کیا گیا ہے مقتول کے پورے جسم پر چھریوں کے گہرے وار کر کے قتل کیا گیا تاہم قاتل کا پتہ نہیں چل سکاقصو پولیس نے نعش کوقبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے
مہر محمد عاشق بیورو چیف ٹی وی ٹو ڈے قصور
-

عملے کو شاباش
قصور
اے سی چونیاں عدنان بدر, سی او سہیل اشرف گوندل میونسپل کمیٹی الہ آباد انتظامیہ کی سینٹری ورکرز کو عید کے پر مسرت موقع پرمحنت کے ساتھ شہر کو صاف ستھرا رکھنے پر خراج تحسین پیش کی گئی عید کا آج تیسرا روز ہے۔ سینٹری ورکرز کی انتھک محنت سے شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ رات گئے جانوروں کا استعمال شدہ چارہ آلائشیں اٹھائی گئی ہیں۔ سپر وائزر محنت کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ سینٹری ورکرز اپنا کام کر رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی الہ آباد کے سی او سہیل اشرف گوندل کی بہترین پلاننگ ہے۔بطور فرد اور معاشرہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے محلے گلی کو صاف کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں -

قربانی کیساتھ واپڈا کو بد دعائیں بھی جاری
قصور
سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ،واپڈا قصور بھی گرمی کی طرح تپ گیا ،صفائی ستھرائی اس سال کافی بہتر
صرف واپڈا بد دعائیں لینے میں سب سے آگے
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی ظرح قصور میں بھی سنت ابراہیمی پر حکم محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق آج بھی جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سخت موسم کی طرح واپڈا قصور لوگوں کو وقفے وقفے سے گرمی کی شدت دکھا کر بغیر بجلی زندہ رہنے کی ریہرسل کروا رہا ہے خاص طور پر سب ڈویژن راجہ جنگ بد دعائیں لینے میں سب سے آگے ہے
شہر قصور میں پچھلے سالوں کی نسبت اس سال صاف کے کافی اچھے اقدامات ہیں مگر دیہاتوں میں وہی حالات ہیں ویسٹ دیہاتوں میں نا ہونے کے باعث لوگوں نے آلائشیں سڑکوں پر ہی رکھی ہیں جن سے بدبو آ رہی ہے لوگوں نے ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ شہروں کی طرح دیہاتوں میں بھی عملہ صفائی کو بیجھا جائے اور آلائشیں اٹھوائی جائیں -

عید قربان مزدوروں کے لئے آمدن کا پیغام
قصور
مہنگائی کے مارے کسانوں کو منڈی مویشیاں میں چارہ بیچ کر کچھ آمدن جبکہ مویشی فروخت حضرات کی چارہ مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایت،بارش سے مویشی منڈی کچرا منڈی بن گئی
تفصیلات کے مطابق مہنگائی اور لاک ڈاؤن کے ہاتھوں سب زیادہ متاثر کسان،مزدور اور چھوٹا کاروباری طبقہ ہوا حالیہ عید قربان کی بدولت مزدوروں کو جانور منڈے لے کر لانے اور لیجانے جبکہ کسانوں کو چارہ کاٹ کر منڈی میں بیچنے سے کچھ آمدن ہوئی ہے جس سے ان غریب مزدوروں کی عید اچھی گزر جائے گی ورنہ پانچ ماہ کے لاک ڈاؤن نے غریب طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ دوسری جانب منڈی میں موجود مویشی فروخت کرنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ چارہ مہنگا بیچا جا رہا ہے
کل کی برسات نے مویشی منڈی کو کچرا منڈی میں بدل کر رکھ دیا ہے ہر طرف گوبر کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے بدبو آ رہی ہے جس کی وجہ عملہ صفائی کا کام ٹائم پر نا کرنا ہے
قصائی حضرات نے بھی پیشگی آرڈر بک کر لئے ہیں جس سے قصائیوں کے گھروں کے چولہے جلینگے یہ عید قربان لاکھوں لوگوں کو روزگار دے رہی ہے ورنہ پانچ ماہ سے لوگ لاک ڈاؤن کی بدولت فاقوں تک پہنچ گئے تھے لوگوں نے کہا ہے کہ چھوٹا گوشت 1 ہزار روپیہ کلو ہے جو کہ ہماری پہنچ سے دور ہے تھوڑا ہی سہی مگر عید قربان پر خالص اور تازہ گوشت میسر آتا ہے جس سے ہم غریب بھی سقل بعد اسی عید قربان کی بدولت مہنگا گوشت کھا لیتے ہیں -

تاجر برہم،حکومت مخالف نعرے
قصور:
لاک ڈاؤن کرنے پر احتجاج
تاجروں نے چاندنی چوک قصور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے پر احتجاج کیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تاجر برادری نے سمارٹ لاک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہمارا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے قصور کے مشیوڑ چاندنی چوک میںںاحتجاج کعتے ہوئے دکان داروں نے جلاؤ گہراؤ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی تاجروں کا کہنا تھا کہ کاروبار بند کروانے پر ہم تاجر برادری سڑکوں پر نکل ہیں جبکہ تاجروں کی طرف سے شہر کی مین شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی -

ڈی پی او کی میٹنگ،دو ایس ایچ او معطل
قصور
ڈی پی او قصور کی زیر صدارت ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد،ناقص کارکردگی پر دو ایس ایچ اوز معطل کر دیئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم، ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جواد احمد اور انچارج برانچز نے شرکت کی
میٹنگ میں رواں ماہ میں جرائم کی شرح اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، دوران میٹنگ ڈی پی او قصور نے کہا کہ ڈاکوؤں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف سخت ترین کاروائیاں کی جائیں، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد میرٹ پر تفتیش کی جائے نیز ہومیسائیڈ یونٹ میں کام کرنے والے افسران قتل کے زیر تفتیش مقدمات بغیر کسی پریشر اور لالچ کے جلد از جلد میرٹ پر یکسو بنٹائیں
ڈی پی او نے پولیس اہلکاران کو مخاطب کرکے کہا کہ میں معمولی کر پشن بھی ہرگز برداشت نہیں کی کرونگا واردات کو چھپانے اور ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائیوں ہوگی
نماز عیدالاضحی کے دوران کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی
جبکہ ناقص کارکردگی پر دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا -

پولیو مہم پر اجلاس منعقد
قصور
ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت خصوصی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا
تفصیلات کے مطابق ڈی سی قصور منظر علی جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں خصوصی پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہو کر 20 اگست 2020 تک جاری رکھنے کا پلان ترتیب دیا گیا جبکہ ڈی سی قصور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے نیز پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 1419 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور پولیو مہم کے دوران کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ضلعی حکومت پولیو مہم کے دوران تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیگی بچوں کے والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر،تمام اسسٹنٹ کمشنرز انعم زید، عدنان بدر، آصف علی ڈوگر، نازیہ موہل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مبشر لطیف، علماء اکرام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے -

ڈاکٹر نرسیں انٹرنیٹ کے شوقین
قصور
آر ایچ سی الہ آباد کا عملہ ڈیوٹی کے دوران موبائل انٹرنیٹ پر مصروف مریض ذلیل و خوار ہونے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی اہل علاقہ کی ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد شہر کی چار لاکھ سے زائد آبادی ہے مگر شہر میں ایک ہی سرکاری ہسپتال ہے جسے ماضی میں ماڈل رورل بنایا گیا مگر تعینات عملے کے لوگ اپنی موج مستی سے باہر نہ آسکے آئے ہوئے مریضوں کے چیک اپ نہ ہونے پر علاقہ مکین محمد طارق اقبال ، بشیر احمد ، سخی سرور ، محمد عبداللہ ، ابتسام و دیگر نے بتایا کہ ہسپتال میں جانے پر وہاں پر تعینات خواتین ڈاکٹر اور نرسز عموما ٰموبائل انٹرنیٹ پر مصروف ہوتی ہیں ایک سے دوسری بار کہنے پر آگ بگولہ ہو جاتی ہیں اور آگے سے غیر اخلاقی رویہ کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر ہمیں مجبوراً کسی پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کروانا پڑتا ہے ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں ایسا ہی حال ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا صیح چیک اپ ہو سکے -

پارکنگ سٹینڈ کے نام پر جگا ٹیکس
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں چوہدری انٹرپرائزز کے نام پر قائم موٹر سائیکل، کار سٹینڈ کے ملازمین نے مریضوں کی عیادت کرنے والے پہلے سے پریشان عوام سے جبراً ناجائز پیسے بطور جگا وصول کرنا معمول بنا لیا
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چوہدری انٹرپرائزز کے بداخلاق عملہ نے موٹرسائیکل، موٹر کار اسٹینڈ کے چند بااثر افراد نے اپنے طور پر منظور شدہ قانون سے بالاتر موٹر سائیکل، کار سٹینڈ قائم کر رکھا ہے اوع وہاں پر جاہل قسم کے ملازمین نے مریضوں کی عیادت کرنے والی عوام ،جو مریضوں کی بیماری کیوجہ سے پہلے ہی پریشان ہوتے ہیں، ان سے ہر پھیرے پر جبراً زائد پیسے بطور جگا ٹیکس وصول کرنا وطیرہ بنا رکھا ہے استفسار پر غیر اخلاقی اور جانی مالی نقصان کی دھمکیاں دینا معمول بنایا ہوا ہے جسکی وجہ سے آئے دن عوام اور غنڈہ عناصر عملہ میں لڑائی جھگڑا طول پکڑتا جا رہا ہے ہسپتال کے اندر قریب ہی قائم پولیس چوکی ہونے کے باوجود انکی غنڈہ گردی میں کوئی کمی نہیں ہوئی جسکی وجہ سے عوام شدید ذہنی و مالی پریشانی میں مبتلا ہے مقامی سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء اور متاثرین افراد نے صوبائی حکومت ،صوبائی وزیر صحت ، مقامی انتظامیہ سے ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی کا مطالبہ کیا ہے