قصور
سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید کا دورہ قصور
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید نے گزشتہ روز قصور کا خصوصی دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں گندم خریداری مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا
منعقدہ اجلاس کی صدارت کی صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نبیل جاوید نے کی اور اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کیں کہ رواں ہفتے کے دوران سوفیصد باردانہ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل دستیاب لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور گندم ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹری نبیل جاوید نے ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ گندم خریداری مرکز سٹی قصور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کسانوں کی وی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا
Tag: قصوریات
-

پبلک پراسیکیوشن سیکریٹری کا دورہ
-

پولیس رشوت لے کر کرونا مشتبہ بندے فرار کروانے لگی
قصور
الہ آباد کرونا سے متاثرہ اہل محلہ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین رشوت وصول کرنے لگے قرنطینہ سنٹر چونیاں میں ملاقات کرنے اور سودا سلف خریدنے کے لئے جانے والو سے دو سو روپیہ سے لے کر پانچ سو روپے فی کس رشوت وصول کئے جانے کا انکشاف بھاری نذرانے لے کر اکثر رہائشیوں کو فرار بھی کروایا گیا ہے سابقہ چیئرمین صفدر خاں بلوچ کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ محلہ رحمان پورہ الہ آباد کے رہائشی اور سابقہ وائس چیئرمین صفدر خاں بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے سیل کئے جانے والے علاقے پر ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین اہل محلہ کے لئے عذاب بن چکے ہیں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں کرنے دیا جاتا قرنطینہ سنٹر چونیاں میں داخل رشتہ داروں سے ملاقات اور سودا سلف خریدنے کے لئے دو سو روپیہ سے لیکر پانچ سو روپیہ تک فی کس رشوت وصول کی جا رہی ہے پولیس ملازمین نے بھاری نذرانے وصول کر کے اکثر رہائشیوں کو سیل شدہ علاقہ سے خود فرار بھی کروایا ہے صفدر خاں بلوچ نے مزید بتایا کہ اے سی چونیاں، ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور موقع پر آ کر جائزہ لیں اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے اور ایماندار پولیس ملازمین کو محلہ رحمان پورہ میں تعینات کیا جائے -

قصور پولیس میں تقرریاں و تبادلے
قصور پولیس میں تقرریاں اور تبادلے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے 8 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں سب انسپکٹر محمد اسلم کو بی ڈویژن سے ایس ایچ او سٹی پھولنگر جبکہ سب انسپکٹر محمد امجد کو ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر میاں غلام فرید کو راجہ جنگ سے ایس ایچ او صدر قصور جبکہ انسپکٹر رانا حسیب کو صدر قصور سے ایس ایچ او کنگن پور انسپکٹر محمد شہادت کو انچارج ہومیسائیڈ یونٹ چونیاں سے ایس ایچ او راجنگ سب انسپکٹر آصف نذیر کو روشن بھیلہ سے ایس ایچ او گنڈاسنگھ والا جبکہ سب انسپکٹر آصف جاوید کو روشن بھیلہ سب انسپکٹر محمد ذوالفقار کو کنگن پور سے سی آئی اے یونٹ قصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے -

خونی سڑک پر ایک اور حادثہ
قصور
پنجاب کی سب سے زیادہ خونی سڑک رائیونڈ قصور روڈ پر ایک اور حادثہ
تفصیلات کے مطابق کل شام 6 بجے کے قریب غریب اٹھیل پور کے مقام پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کنٹینر سڑک سے نیچے درختوں سے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کنٹینر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیور کو نکالنے کی کوشش کی مگر کنٹینر کا اگلا حصہ اندر کی طرف دھنس چکا تھا لوگوں نے نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی مشقت سے کنٹینر کے اگلے حصے کو کاٹ کر ڈرائیور کو کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید چوٹیں آئیں اس سڑک پر حادثات کی بڑی وجہ سڑک کا مکمل ٹوٹ جانا اور سڑک کا کم چوڑا ہونا ہے جسکی بدولت آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں -

تحصیلدار کے چہیتے بدمعاش باپ بیٹا
قصور
چونیاں تحصیل آفس کا نائب قاصد اہل محلہ کے لئے عذاب بن گیا ادھار اور کم ریٹس پر سامان نہ دینے پر اپنے اہل محلہ کی بند دکانوں کو نائب تحصیلدار کے ہاتھوں ہزاروں روپیہ کے جرمانے کروا دیئے نائب تحصیلدار اور نائب قاصد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مقامی شہری نے ڈی سی قصور کو درخواست دے دی
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے محلہ فیصل آباد کے رہائشی ملک اکرم ظفر نے ڈی سے قصور کے نام ایک دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ میرا محلے دار نور احمد جو کہ تحصیلدار آفس میں نائب قاصد ہے نور احمد اور اس کے بیٹے احمد نے اہل محلہ کا جینا حرام کر رکھا ہے ادھار اور کم ریٹس پر گوشت، سبزی اور کریانہ کا سامان نہ دینے پر دھمکیاں لگاتے رہتے ہیں ملک اکرم ظفر نے درخواست میں لکھا ہے کہ میں نے اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے نور محمد اور اس کا بیٹا احمد اکثر بلیک میل کرتے رہتے ہیں گزشتہ روز میں روزہ کی حالت میں دوپہر کو دکان بند کر کے سو رہا تھا کہ نائب قاصد کے بیٹے احمد نے دروازے پر دستک دی اور کہا کہ آپ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ہو گیا ہے میں گھر سے باہر نکلا تو دیکھا نائب قاصد نور محمد نائب تحصیلدار کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا اور مسکرا کر کہہ رھا تھا کہ ہم سے پنگا لو گے تو آپ کو جیل بھی بھجوا دیا جائے گا جیل کی دھمکی سے ڈر کر میں نے پانچ ہزار روپے دے دیئے ملک اکرم ظفر نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نائب تحصیلدار اسامہ امانت اور نائب قاصد نور محمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اسامہ امانت سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ گھر میں قائم ایک بند دکان کو نائب قاصد کی ذاتی عداوت پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیوں کیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور اپنے مؤقف میں بتایا کہ دکان واقع ہی بند تھی ایک روز قبل خریداری کروائی گئی تھی واضح رہے کہ مذکورہ دکان نائب قاصد نور محمد کے محلہ میں موجود ہے اور نور محمد کے قریبی رہائشی تمام دکاندار سبزی، گوشت اور کریانہ والے باپ بیٹے کی حرکتوں سے تنگ آ چکے ہیں -

ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ
قصور
ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات چیک کئے
تفصیلات کے مطابق آج صبح سبزی و فروٹ منڈی میں ڈپٹی کمشنر قصور نے مختلف اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور منڈی میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کو بھی چیک کیا
ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں خریداروں سے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور کسان پلیٹ فارم پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اس کے علاوہ سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی اور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا اور کہا کہ عوام کو معیاری اور مقررہ ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی سرزنش اور گندم کو فوری طور پر خریداری مراکز پر پہنچانے کی ہدایت کی
ڈپٹی کمشنر قصور نے کالج و منڈی روڈ سے اپنی نگرانی میں ناجائز تجاوزات کو ختم کروایا اس کے علاوہ دفعہ 144کیخلاف ورزی پر ایک موبائل شاپ کو سیل کر کے دوکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا -

جعلی روح افزاء برآمد
قصور
تھانہ صدر قصور پولیس کی کاروائی اور فوڈ اتھارٹی کی جعلی روح افزا مشروب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ سینکڑوں جعلی بوتلیں برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اور فوڈ اتھارٹی قصور نے دوران کاروائی رمضان المبارک میں روح افزا کا جعلی مشروب بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 400 سے زائد جعلی روح افزا مشراب کی بوتلیں برآمد
ملزمان شہر قصور اور اسکے گردونواح میں جعلی مشروب کی بوتلیں فروخت کرتے تھے کھارا چونگی پر ایک بہت بڑا کریانہ سٹور بھی چلا رہے ہیں
تھانہ صدر قصور پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے -

ہسپتالوں میں مریض اچھوت
قصور
ضلع بھر کے بی ایچ یو آر ایچ سی پر مریضوں کیساتھ اچھوتوں جیسا رویہ لاک ڈاؤن کی بدولت بے روزگار لوگ مذید پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور میں ضلع بھر کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں مریضوں کیساتھ اچھوتوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے چونکہ یہ تمام سنٹرز دیہاتوں اور قصبوں میں ہوتے ہیں اور زیادہ تر آبادیوں سے باہر قائم ہیں اس لئے ان کے عملے کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں جانے والے مریض سے صرف مرض پوچھی جاتی ہے وہ بھی ایک چھوتے سے سوراخ میں دور سے ہی اور مرض بتانے پر دو چار گولیاں دے کر فارغ کر دیا جاتا ہے مریض کا کوئی بلڈ بریشر،نبض کی رفتار و درجہ حرارت چیک نہیں کیا جاتا دوائی بھی صرف ڈسپنسر ہی دے رہے ہیں باقی میڈیکل آفیسرز مریض کے سامنے آنے کے بھی روادار نہیں مریضوں کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ کرونا کے بچاؤ کی حفاظتی کٹس ہمارے پاس موجود نہیں ہیں لہذہ ہم مریض کو ہاتھ نہیں لگا سکتے
اس ساری صورتحال پر لوگ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے سوال کر رہے ہیں کی کیا کمیشن کا کام صرف ڈسپنسروں ڈی ایچ ایم ایس و حکماء کو اتائی قرار دے کر پکڑنا ہی رہ گیا ہے ان میڈیکل آفیسرز جو کہ لاکھوں روپیہ ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کب پوچھے گا
لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

اندھے قتل کا سراغ پولیس کو شاباش
قصور
پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات جاری چند روز قبل خاتون کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا لوگوں کا اظہار تشکرتفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سلیم ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے چند روز قبل خاتون کو بے دردی سے قتل کر کے لاش پھینک دی تھی خاتون کی شناخت ذاہرہ بی بی سکنہ رہائشی حنفیہ سکول قصور سے ہوئی تھی جس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدالحنان کی خصوصی ہدایات پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم بلال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے
. تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزم بلال کے اعتراف جرم کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے جس سے مذید گرفتاریاں متوقع ہیں -

آن لائن کلاسیں سٹارٹ پی ٹی سی ایل خراب
قصور
پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد اور گردونواح میں پی ٹی سی ایل کا نظام بری طرح متاثر طالب علم پریشانتفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں PTCL کی تاریں اور کھمبے دہائیوں پرانے ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جن کی بدولت آئے روز تاریں ٹوٹ جاتی ہیں اور سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے
جبکہ دوسری جانب حکومت کی طرف سے طالب علموں کی آن لاٸن کاسیں توشروع کر دی گئی ہیں مگر تیز ترین انٹرنیٹ سروس PTCL کی سروس ناکام ہو چکی ہے جس کی بدولت طالب علم مہنگے انٹرنیٹ پیکجز لگانے پر مجبور
شہریوں نے اعلٰی احکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے