قصور
بورڈ آف ریونیو پنجاب
پروانشل ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 30 سے 31 جولائی تک متوقع موسمی نظام کی وجہ سے دریائے ستلج قصور میں سیلاب کا خدشہ پیش آ سکتا ہے جس کے باعث قصور ضلعی انتظامیہ سے اعلیٰ سطح کی تیاری اور آفات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ
موثر کوآرڈینیشن اور ردعمل کے لیے DEOCs میں چوبیس گھنٹے کافی عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں متحد فوری ریسپانس کو یقینی بنانے کے لیے PDMA اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کرے اور ںسیلاب کی نگرانی اور قبل از وقت وارننگ کے نظام کو فعال کرے اور
الیکٹرانک اور سوشل میڈٰیا کے ذریعے حفاظتی اقدامات اور انخلاء کے منصوبوں کے بارے میں معلومات کی درست اور بروقت ترسیل کو لوگوں تک یقینی بنایا جائے
سڑکوں کی بحالی کے لئے خطرے والے علاقوں میں چوک پوائنٹس پر ہیوی ارتھ موونگ مشینری کی پہلے سے تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور
پشتوں کی مضبوطی اور سیلاب سے بچاؤ کے ڈھانچے کا معائنہ یقینی کیا جائے
ہموار پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے واٹر چینلز میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور اضافی عملہ اور وسائل کو زیادہ خطرے والے علاقوں میں تعینات کرنے کیساتھ ریسکیو 1122 کو الرٹ رکھا جائے
اور ضروری سامان کے ساتھ پری پوزیشن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں (DRF) کو یقینی بنانے کیساتھ سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے لئے آمدورفت کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے
دیگر سہولیات جیسے بجلی، خوراک، پینے کے پانی اور بیت الخلاء کی فراہمی کے ساتھ محفوظ مقامات پر امدادی کیمپ/طبی کیمپ قائم کریں اور سیلاب زدہ علاقوں میں ضروری ادویات اور طبی سامان (بشمول پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں، سانپ کا زہر وغیرہ) ذخیرہ کریں
متاثرہ علاقوں میں ضروری کھانے پینے کی اشیاء (فوڈ ہیمپرز، پکا ہوا کھانا وغیرہ)، پہلے سے پیک شدہ خوراک اور پینے کے صاف پانی کی مناسب ذخیرہ دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مویشیوں کو اونچی زمین اور محفوظ علاقوں میں منتقل کریں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے ویٹرنری خدمات دستیاب ہوں
Tag: قصوریات
-

قصور دریائے ستلج میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہدایات جاری
-

اے آئی ایل کے صدر کا ممبر سازی مہم کا اعلان
قصور ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز (AIL) گلوبل قصور ڈسٹرکٹ پنجاب چیپٹر، پاکستان کے صدر احمد علی قصوری ایڈووکیٹ نے اپنی ممبرشپ مہم مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں 75 وکلاء کو مرکزی تنظیم کے لندن، برطانیہ میں مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ انتخاب کے عمل کی توثیق AIL پنجاب صوبہ چیپٹر، پاکستان نے کی۔
نئے ممبران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قانونی فضیلت اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے باب کے مشن میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ AIL قصور ڈسٹرکٹ چیپٹر اپنے اراکین کے درمیان قانونی تعلیم اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے مختلف تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ پیشرفت قصور ڈسٹرکٹ چیپٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، جو قانون کی حکمرانی کو آگے بڑھانے اور وکلاء کی عالمی برادری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
-

گورنمنٹ سکول کا گراؤنڈ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ،وزیر اعلیٰ سے نوٹس کی اپیل
قصور
ضلع کے سب سے بڑے اور سب سے قریبی گاؤں کھارا کے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کے گراؤنڈ کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا گیا،حکام سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق قصور کے سب سے قریبی گاؤں کہ جس کا فاصلہ قصور بائی پاس سے محظ 1 کلومیٹر سے بھی کم ہے اور جس کی آبادی 40 ہزار نفوس سے بھی زیادہ ہے اور جس گاؤں سے سابق چیف سیکرٹری و صوبائی محتسب اعلی پنجاب محمد احمد بھٹی مرحوم اور موجودہ کئی بڑے بڑے افسران کا تعلق ہے ، اس گاؤں کے واحد اکلوتے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کے گراؤنڈ کو صاف ستھرا پنجاب کے عملے نے کچھ عرصہ قبل ڈمپنگ پوائنٹ بنایا جہاں گندگی نے اپنا راج جما لیا
اس ڈمپنگ پوائنٹ کی بدولت اہلیان علاقہ نے بھی کوڑا کرکٹ پھینکنا شروع کر دیا جس کے باعث گراؤنڈ کی دیوار ختم ہو کر ملحقہ کالونی و نجی زرعی زمینوں سے جا ملی ہے
اس گراؤنڈ میں اس قدر تعفن اور بدبو ہوتی ہے کہ پاس سے گزرنے والوں کا سانس مشکل سے نکلتا ہے اس بدولت اس گراؤنڈ میں بچے کیا خاک کھیلیں گے؟
نیز قریب واقع جوہڑ بھی گراؤنڈ کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی بدولت گراؤنڈ نا ہونے کے برابر رہ گیا ہے اور گراؤنڈ کا وجود خطرے میں ہے جو کہ انتہائی لمحہ فکر ہےاہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی سے فوری نوٹس لے کر بچوں کے گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی اور گراؤنڈ کی چار دیواری کو دوبارہ تعمیر کروا کر بچوں کے گراؤنڈ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے
-

تین دن سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
قصور
ٹبی کمبواںوالی نزد ڈیرہ سردار مختیار والا کا ٹرانسفارمر تین دن سے خراب،بارہا شکایات کے کوئی کاروائی نا ہوئی،شدید ترین گرمی و حبس کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئےتفصیلات کے مطابق قصور لیسکو واپڈا کی لاپرواہی سخت گرمی میں بھی عروج پر ہے
لیسکو واپڈا قصور لوگوں سے بقایا واجبات تو بندوق کی نوک پر حاصل کر رہا ہے مگر صارفین کا حق دینے سے نا صرف قاصر ہے بلکہ الٹا صارفین کو صاف جواب بھی دیا جاتا ہے
قصور کے نواحی علاقے ٹبی کمبواں والی نزد ڈیرہ سردار مختیار والا ٹرانسفارمر عرصہ تین دن سے خراب ہے جس کی اہلیان علاقہ کی طرف سے بارہا واپڈا اہلکاران کو شکایت کی گئی تاہم عرصہ تین دن گزرنے کے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہر بار لوگ کو ٹرخا دیا جاتا ہے
واضع رہے کہ اس وقت قصور میں اس سیزن کی شدید ترین گرمی و حبس ہے جس کے باعث لوگوں کا سانس لینا محال ہے اور ان تین دنوں میں اہلیان علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں تاہم واپڈا اہلکاروں کو رحم نہیں آیا
اہلیانِ علاقہ نے ارباب اختیار سے اس نا انصافی اور کھلے ظلم پر نوٹس لینے اور ذمہ دار واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ان کا ٹرانسفارمر فوری مرمت کروا کر بجلی بحال کی جائے -

سی سی ڈی کے ملازم بن کر اغواء اور تاوان لینے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ
قصور
مصطفی آباد للیانی کے رہائشیوں کو CCD کے جعلی ملازم بن کر اغواء کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درجتفصیلات کے مطابق قصور کے قصبہ مصطفی آباد للیانی کے رہائشی حافظ محمد ندیم ولد محمد رفیق نے تھانہ سٹی رائیونڈ ضلع لاہور میں درخواست دی کہ میں الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں مورخہ 19.07.2025 بوقت تقریباً 06:30 بجے میں اپنے کزن محمد شاہد کیساتھ موٹر سائیکل پر رائیونڈ سے موٹر ٹھیک کروا کر واپس للیانی مصطفی آباد براستہ صوئے آصل جار ہے تھا کہ جب ہم پولیس چوکی لدھیکی کے قریب پہنچے تو ہماری موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا تو اسی دوران 2 کسی پولیس ملازمین ،جن کے نام کانسٹیبل تو قیر اور اقبال بسوار ہنڈا 125 بر نگ لا، آئے تو ہم نے پولیس ملازمین سے مدد مانگی تو پولیس ملازمین نے ہماری تلاشی لینا شروع کر دی اور ہمارا CRO ریکارڈ چیک کیا جب کچھ نہ ملا تو پولیس ملازمین ہمیں سائیڈ پر خالی جگہ پر لے گئے اور ہم سے چائے پانی کا تقاضا کیا تو ہمارے انکار کرنے پر ملازمین نے ہم پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور ہمیں ڈرا اور اپنے ساتھی پولیس ملازم واجد کو فون کر کے بلوایا جو موقع پرپرائیویٹ گاڑی الٹو رجسٹریشن نمبری ACT604 پر آیا اور اپنے آپ کو CCD کا ملازم شو کروایا اور زبردستی ہمیں اپنی گاڑی میں بیٹھا کر اغوا کر کے بحریہ آرچرڈ گیٹ نمبر 2 رائیونڈ روڈ لاہور پلازہ میں لے گئے اور ہم سے اسلحہ کے زور پر ویڈیو بیان لیتے رہے کہ اپنا ویڈیو بیان دو کہ ہم منشیات کا کام کرتے ہیں
ہم نے بیان دینے سے انکار کر دیا تو الزام علیہان نے ہم پر تشدد کیا پسٹل سیدھے کیئے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں کہ ہم CCD کے ملازم ہیں تم دونوں کو پولیس مقابلہ کرکے مار دینگے ورنہ اپنے گھر سے 25 لاکھ روپیہ منگوالو
تقریبا 14 گھنٹے ہمیں حبس بیجا میں رکھا اور میرے موبائل فون سے ہمارے گھر والوں سے رابطہ کرکے ان کو بھی ڈرایا
اور کہا کہ ہم تمہارے بچوں کو مار دینگے ہمیں 25 لاکھ روپئہ دے دو
ہمارے والدین پاس اس تاوان کا تقاضا کرنے کی ریکارڈنگ موجود ہے
بہت منت سماجت بعد پونے 7 لاکھ روپے دے کر ہماری جان بخشی کروائی
میری اور میرے کزن کی جیب سے پیسے نکال کر چھوڑ دیا
درخواست گزار نے استدعا کی کہ پولیس ملازمین نے ہمیں اغوا کر کے ہم سے اغوا برائے تاوان وصول کر کے مار پیٹ کر کے تشدد کر کے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر حراساں کرکے جس بیجا میں رکھ کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر سخت زیادتی کی ہے لہذہ ضابطہ کے تحت کاروائی عمل میں لا کر مقدمہ درج کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور وصول کیا ہوا تاوان بھی واپس دلوایا جائے تاکہ کوئی بھی پولیس ملازم خود کو CCD کا ملازم ظاہر کرکے لوگوں کو ڈرائے دھمکائے نا اور نا ہی نئے محکمے کا وقار مجروع ہو
شہریوں نے ڈی آئی جی CCD سے از خود نوٹس لے کر پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

دیو ہیکل سائن بورڈ کے گرنے کا خظرہ،عید قربان کی آلائشوں سے تعفن،لوگ سخت پریشان
قصور
بائی پاس پر لگا فلاحی مرکز کھارا کا دیو ہیکل سائز سائن بورڈ خطرے کی علامت،وزنی سائن بورڈ تھوڑے سے کنکریت کے سہارے کھڑا،کبھی بھی تیز ہوا سے گر سکتا ہے،اسی جگہ قربانی کی آلائشوں سے تعفن و بدبو سے اہلیان علاقہ کی زندگیاں اجیرن،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق بھٹی ہسپتال سے تھوڑا آگے قصور بائی پاس کے کنارے پر لگا دیو ہیکل سائن بورڈ کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے
فلاحی مرکز بہبود آبادی کھارا کا سائن بورڈ بائی پاس کے کنارے تھوڑے سے کنکریت کے سہارے کھڑا کیا گیا ہے جو کہ تیز آندھی سے گر کر کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے
سائن بورڈ کو زنگ سے نگلنا شروع کیا ہے جس کے باعث سائن بورڈ نیچے سے بھی لازمی گل چکا ہو گا اوپر سے تھوڑی سے کنکریت کی برجی بھی کمزور ہے
نیز بلکل اسی مقام پر عید قربان کے موقع پر آلائشوں کا ڈمپنگ پوائنٹ بنایا گیا تھا جس کی باقیات ابھی بھی باقی ہیں جس سے ہر وقت شدید تعفن اٹھتا ہے جس کی بدولت اہلیان علاقہ اور گزرنے والے لوگوں کا جینا حرام ہو چکا ہے
اوپر سے برسات کے باعث تعفن مذید پھیل جاتا ہے جس سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

دفعہ 144 نافذ،خلاف ورزی پر 8 مکزمان گرفتار،مقدمات درج
قصور
ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان گرفتار ،پولیس تعیناتتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں سیلابی کیفیت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ قصور نے دریاؤں و نہروں پر نہانے و جمع ہونے پر دفعہ 144 لگا رکھی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے اس سلسلہ کیلئے قصور پولیس دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے متحرک ہو گئی ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نہروں میں نہانے پر پابندی عائد ہے اور ضلع بھر میں نہروں میں نہانے والے پوائنٹس پر پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہےبی آر بی نہر کھیم کرن روڈ سمیت دیگر مقامات سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے
8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو نہر میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے تھے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالاٹ میں بند کر دیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ پولیس و ضلعی انتظامیہ قصور نے کہا ہے کہ شہری اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں وگرنہ خلاف ورزی کی صورت میں مقدمہ درج کیا جائے گا -

شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن ،کثیر تعداد میں حقے،فلیور برآمد ،ملزمان گرفتار
قصور
شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن،کثیر تعداد میں حقے و فلیور برآمد،ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق قصور میں شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ صدر قصور پولیس نے شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا
ایس ایچ او صدر قصور حیدر علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے 2 شیشہ کیفوں سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا
جن کے قبضہ سے کثیر تعداد میں حقے، مختلف قسم کے فلیور اور دیگر سامان برآمد ہوا
گرفتار ملزمان کھیم کرن روڈ پر شیشہ کیفے بنا کر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے
پولیس نے ملزمان کے خلاف شیشہ سموکنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا -
ویٹرنری ڈسپنسری پانی میں ڈوب گئی،جانوروں کا علاج معطل
قصور
نواحی گاؤں موضع مان میں جانوروں کی ڈسپنسری زیر آپ،ہر طرف پانی ہی پانیتفصیلات کے مطابق قصور میں مسلسل تیز بارش کا آج تیسرا دن ہے جس باعث بیشتر علاقے زیر آب آگئے ہیں
قصور کے نواحی گاؤں موضع مان میں جانوروں کی ڈسپنسری مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی ہے جس کے باعث ہسپتال میں آلات و ادویات کیساتھ کروڑوں روپیہ سے بنی سرکاری بلڈنگ کا بھی نقصان ہو رہا ہے
موضع مان و قرب جوار کے دیہات کسان اور مویشی پال حضرات پر مشتمل ہیں اور پورے علاقے کے جانوروں کی بیماریوں کے علاج کیلئے مان ویٹرنری ڈسپنسری ہی خدمات سرانجام دیتی ہے تاہم پانی میں ڈوبنے کے باعث جانوروں کا علاج معطل ہو گیا ہے
اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل کی ہے -

صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی دھجیاں اڑا دی گئیں،پانی،گندگی کا ڈھیر
قصور
وسیم کالونی پیرو والا روڈ میں گندگی کا راج،صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑا دی گئیں وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق قصور میں بیشتر مقامات پر وزیر اعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں
وسیم کالونی پیرو والا روڈ سٹی قصور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جس سے تعفن اور بدبو اٹھتا ہے اور اس باعث علاقہ مکینوں کا جینا محال ہو چکا ہے اوپر سے موسم برسات کے باعث بارش کا پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے جس سے عورتوں ،بچوں اور بچوں کا گھروں سے نکلنا انتہائی مشکل ہے خاص کر نمازی حضرات کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اہلیان علاقہ کے مطابق عملہ صفائی اپنی مرضی سے کبھی آ جائے تو ٹھیک وگرنہ علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو جاتا ہے
اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اربوں روپیہ لگا کر بھی صفائی کا نا ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان کے
اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے