قصور محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کا پیسے مانگنے کا انکوکھا انداز 2016 تک کے غریبوں کےکیس رشوت کے لئے دبا رکھے
قصور محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین نے عبدالخالق نائب قاصد جو کہ دوران ڈیوٹی ملازمت کرتا فوت ہوگیا تھا کے آٹھ ماہ سے تمام واجبات روک رکھے ہیں ملازمین نے سی او ایجوکیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ملازمین اہل خانہ سے پیٹرول وغیرہ مانگتے ہیں
قصور محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود عبدالخالق نائب قاصد مرحوم جو کہ دوران ڈیوٹی وفات پا گیا تھا اور 28 سال تک محکمہ ایجوکیشن کی خدمت کر کے فوت ہوا اس مرحوم کا ایک بھی کیس پایا تکمیل کو نہ پہنچ سکا مرحوم نے ساری زندگی محکمہ ایجوکیشن کی خدمت کی ہے 3 کیسز کے نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود مرحوم کے واجبات بل نہیں بنائے گئے اور نہ ہی اکاونٹ آفس سے مرحوم کا اکاؤنٹ اس کے بیوہ کے نا ہی ٹرانسفر کیا گیا اہل خانہ نے کئی چکر لگائے کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں مرحوم کا بیٹا محمد مبین جو کہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے اپنی عرضی لے کر سی او ایجوکیشن کےپاس لےکر گیا
سی او ایجوکیشن کے حکم کے باوجود بھی ملازمین نے ایک بات بھی نہ سنی اور پیٹرول کے پیسے مانگنا شروع کر دیتے ہیں غریب کے اہل خانہ مایوس ہو چکے ہیں جہیز تکفین ۔گروپ انشورنس ۔گرانٹ آف ڈیتھ لیو انکیش منٹ۔ جی پی فنڈ ۔ پے منٹ آف سیلری کوئی بھی کیس آٹھ ماہ میں پایا تکمیل تک نہ پہنچا مرحوم کے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر قصور اور سی او ایجوکیشن ناہید واصف اور اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے
Tag: قصوریات
-

28 سال ملازمت کرنے والے مرحوم کے لواحقین سے رشوت کی طلبی
-

لیڈی پارک کی نیلامی کا فیصلہ لوگوں میں غم و غصہ
قصور
قیام پاکستان سے قبل عورتوں کیلئے مختص لیڈی پارک کو نیلام کرکے ریلوے کا خسارے پورا کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق قصور ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع لیڈی پارک جس کیلئے جگہ قیام پاکستان سے پہلے مختص کی گئی تھی مگر پارک پچھلے دور حکومت میں بنا اس واحد عورتوں کے پارک کو گورنمنٹ نے نیلام کرکے ریلوے کے خسارے کو پورا کرنے کا عزم کر لیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ جگہ ریلوے کی ملکیت ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے قبل ہی یہ جگہ لیڈی پارک کیلئے وقف تھی جس پر شہریوں کے حکومت کو توجہ دلانے پر اس پارک کو پچھلے دور حکومت میں مکمل کیا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس جگہ کی بولی 10 تاریخ کو کی جائے گی جبکہ شہری و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر اس جگہ کی بولی لگائی گئی تو پورے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی لہذہ گورنمنٹ اپنے عزائم سے باز رہے -

ٹرک کھڑا کھڑا گدھا گاڑی بن گیا
قصور
تھانے کے باہر کھڑا کیا جانے والا ٹرک گدھا گاڑی میں تبدیل ہو گیا
تفصیلات کے مطابق کم و بیش دس سال قبل تھانہ راجہ جنگ کے باہر کھڑا کیا جانےوالا ٹرک گدھا گاڑی بن گیا جب اس ٹرک کو تھانے کیساتھ واقع پیٹرول پمپ پر کھڑا کیا گیا تھا تب اس کے پرزے ساتھ تھے مگر اب ٹرک مکمل طور پر گل چکا ہے اور اس کے انجن کیساتھ دوسرے پرزے تک بھی موجود نہیں حالانکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اگر ٹرک کا کوئی کیس ہے تو اتنی دیر سے اسے پہلے پیٹرول پمپ اور اب تھانے کی دیوار کیساتھ کیوں کھڑا کیا گیا ہے اسے سرکاری مال خانے کیوں جمع نہیں کروایا گیا
ڈی پی او قصور اس بات کا نوٹس لیں اور ٹرک کے پرزے غائب کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کریں -

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ
قصور
جماعت اسلامی کا بلدیہ چوک قصور میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی پنجاب کا خطاب
مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے، ان حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے،
امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی فلاح کے لیے جماعت اسلامی ہر کرپٹ کے احتساب کا مطالبہ کرتی ہے خواہ وہ سابقہ حکومتوں کے لوگ ہوں یا موجودہ PTI کی حکومت کے لوگ ہوں۔
احتساب کے بغیر مہنگائی کا جن بے قابو ہے
جماعت اسلامی کی قیادت بے داغ ہے جس کی گواہی پاکستان کی سپریم کورٹ دے چکی ہے
اس موقع پہ عثمان غنی ضلعی امیر جماعت اسلامی قصور، سردار نور محمد ڈوگر ضلعی سیکرٹری جماعت اسلامی قصور، راو اختر علی سابق امیر جماعت اسلامی قصور، امین قصوری، ندیم ثانی سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا -

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار
قصور
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو رقم دینے والے ایجنٹ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے 9 ہزار روپے فی کس رقم دینے کی بجائے تین سو روپے فی کس کٹوتی کی جا رہی ہے اکثر خواتین کے انگوٹھے لگوا کر ان کو صاف جواب دیا جا رہا ہے کہ آپکا اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی لوٹ مار میں سیاسی، بیوروکریٹ، سرکاری افسران اور صاحب حثیت افراد شامل ہیں وہاں اب صارفین کو رقم دینے والے ایجنٹوں نے بھی دونوں ہاتھوں سے غریب صارفین کو لوٹنا شروع کردیا ہے قصور اور گردونواح میں غریب خواتین کو 9 ہزار روپے فی کس کی قسط فراہم کر دی گئی ہے لیکن تمام ایجنٹ غریب اور مجبور خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں تین سو روپے سے دو ہزار روپے تک کی بطور رشوت لوٹ مار کی جا رہی ہے بعض خواتین کے انگوٹھے لگوا کر ان کو بتایا جا رہا ہے کہ آپکا اکاؤنٹ ہی بند ہو چکا ہے ایسی خواتین کی ساری رقم نو ہزار روپے مکمل طور پر ہڑپ کی جا رہی ہے مقامی خواتین فاطمہ بی بی، عشرت بی بی، نسرین بی بی، نصرت بی بی اور شہناز بی بی وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

ماں کے بعد مدعیہ بہن بھی قتل
قصور
پتوکی چونیاں روڈ پر افسوس ناک واقعہ
گزشتہ روز ماں کے قتل اور بہن پر فاٸرنگ کے مقدمہ کی مدعیہ زینب بی بی کو بھی قتل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابو پرانی منڈی پتوکی مزمل بازار میں جاٸیداد کی لالچ میں بیٹے نے اپنے بہنوٸی کےساتھ مل کر پہلے ماں کو قتل کیا تھا مقتولہ زینب بی بی اپنی ماں کے قتل اور اپنی بہن کے مقدمہ میں مدعیہ تھی چند روز قبل سگے بیٹے عظیم نے اپنے بہنوٸی اور اسکے بھاٸی کے ساتھ مل کر اپنی ماں اور بہن پر فاٸرنگ کی تھی ماں موقع پر جانبحق جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی تھی تینوں ملزمان ندیم مبین اور عظیم 21.2.2020 سے فرار ہیں
ملزمان نے مقدمہ کی مدعیہ زینب بی بی کو بھی فاٸرنگ کر کے قتل کر دیا
پولیس مصروف کاروائی ہے -

پتنگ بازی اور لوگوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری
قصور
تھانہ کھڈیاں کی حدود میں پتنگ بازی عروج پر کھڈیاں پولیس بے خبر
تفصیلات کے مطابق کچا پکا نزد کھڈیاں کا رہائشی محمد رمضان نامی شخص اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کھڈیاں کی طرف آرہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اپنی مدد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا
علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوے مطالبہ کیا کہ ڈور گڈی کے کا کام جو مقامی پولیس کی پشت پناہی پر ہورہا ہے کو فوری بند کیا جائے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے -

ایل پی جی کا بحران
قصور اور گردونواح میں ایل پی جی کا مصنوعی بحران 200 سے 170 روپیہ فی کلو فروخت انتظامیہ بے خبر
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ایل پی جی کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا گیا ہے دکاندار حضرات فی کلو گیس 200 سے 170 روپیہ فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں 42 کلو والا سلنڈر 8000 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 12 کلو سلنڈر 1850 روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دکانداروں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی بدولت ایل پی جی ایران سے نہیں آ رہی جس سے بحران پیدا ہوا ہے
لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

ڈاکوؤں کی شامت آ گئی
چونیاں
الہ آباد میں ایس ایچ او رمضان ڈوگر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکووں کے خلاف کامیاب کاروئی
پولیس نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے دو مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
پولیس نے مخبر کی اطلاح پر کاروائی کی اور دو مسلح ڈاکوؤں عامر اور رضوان کو گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق عامر اور رضوان نامی ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے ڈہھٹے کی روڈ نزد جلو موڑ پر چھپے بیٹھے تھے
پولیس کے مطابق ڈاکووں سے ناجائز اسلحہ ایک عدد رپیٹر گن 12 بور اور ایک عدد 30 بور پیسٹل اور متعدد گولیاں و پچاس ہزار نقدی اور ایک عدد گاڑی بھی برآمد کی گئی ہےعامر اور رضوان نامی ڈاکو پہلے بھی ایسی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں
پولیس نے مقدمہ درج کر تفشیش کا عمل شروع کر دیا
عوامی اور سماجی حلقوں نے پولیس کی ڈاکووں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے -

پتنگ بازوں پر تشدد
قصور افسران کو خوش کرنے کے لئے ایس ایچ او نے لاقانونیت کا راستہ اختیار کرلیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او کی نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئیں
پتنگ بازی کے الزام میں پکڑے گئے نوجوانوں پر تھانے کے اندر تشدد کیاگیا ہے
پولیس نے پکڑے گئے نوجوانوں کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا
اندراج مقدمہ کے باوجود پولیس نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنائیں
ایس ایچ او بی ڈویژن نے ڈی پی او قصور سے داد وصول کرنے کے لیے تشدد کی ویڈیوز سرکاری گروپ میں بھیج دیں
ایس ایچ او بی ڈویژن لاقانونیت کی منفرد کارکردگی دیکھانے پر ڈی پی او کی داد کا منتظر رہا