قصور میں خسرہ کی وباء کا خدشہ، 7 بچے متاثر ، بروقت کارروائی پر ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا
قصور کے نواحی علاقے موضع ویر کے نول نزد تلونڈی میں خسرہ کے کیسز سامنے آنے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ریسکیو 1122 کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے وزٹ کے دوران ابتدائی طور پر 5 بچوں میں خسرہ کی علامات کی نشاندہی کی
تاہم بعد ازاں مذید کیسز سامنے آنے پر متاثرہ بچوں کی تعداد 7 ہو گئی
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی قریبی ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا
ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اطلاع دینے والے ڈاکٹر خود محکمہ صحت سے وابستہ ہیں اور اپنی بہن کے گھر آئے ہوئے تھے جہاں بچوں کو چیک کرنے پر خسرہ کی علامات ظاہر ہوئیں
مذید انکشاف ہوا کہ گاؤں میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہیں لگائی گئی جس کے باعث بیماری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر محکمہ صحت قصور کے انچارج ڈاکٹر فیصل کو آگاہ کیا گیا جن کی ہدایت پر ہیلتھ ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر اسکریننگ کی
مذید متاثرہ بچے سامنے آنے پر ریسکیو اہلکاروں نے تمام بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بہتر علاج کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا
متاثرہ بچوں میں 2 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں
تمام بچوں کو مذید علاج اور نگرانی کے لیے THQ اسپتال چونیاں میں داخل کر دیا گیا ہے
محکمہ صحت نے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن اور سرویلنس شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ ممکنہ وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے
