قصور
ڈی سی قصور کا دورہ چونیاں کے اثرات منظرعام پر آنا شروع ہوگئے رات کی تاریکی میں بغیر اطلاع و نوٹس دوکانیں، دفاتر اور گھروں کو مسمار کر دیا گیا شہری دربدر
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے میونسپل کمیٹی، ریونیو اور پولیس کی مدد سے ہیوی مشینری کے ذریعہ کالج چوک، حجرہ روڈ، چونیاں بائی پاس اور پرانی کچہری کے گرد بنے مختلف دفاتر، دوکانیں، مکانات، شادی ہال کو مسمار کردیا ہے جس سے سینکڑوں شہری بے روز ہوگئے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تو یہ آپریشن سرکاری بس سٹینڈ کی کامیابی کے لئے کیا گیا ہے تو خوش آئند بات ہے اور اگر شہر میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے وہی منی بس سٹینڈ بنا رہے گا تو پھر ہمارے ساتھ انتظامیہ کی سراسر زیادتی ہوگی نیز انتظامیہ نے بغیر نوٹس و اطلاع دئیے رات کی تاریکی میں دوکانیں اور دفاتر مسمار کردیے تاکہ کوئی شخص قانونی چارہ جوئی نہ کرسکے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی آر ٹی سیکرٹری قصور حافظ عثمان سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو بس ٹرمینل کی کامیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے جو روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی رپورٹ جاری کرے اور فی الفور سرکاری جگہ پر مارکیٹ تعمیر کرکے متاثرہ دوکانداروں کو نعم البدل دیا جائے تاکہ دوکاندار اپنے گھر کا چولھا جلا سکیں قبل ازیں چار سال پہلے بھی اسسٹنٹ کمشنر شیخ خالد سلیم نے بھی بیسیوں دوکانیں گرائی تھیں اور اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا کہ انہیں بھی نعم البدل دوکان دی جائے گی مگر انہیں تاحال پورا نہیں کیا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی مزید آپریشن بھی متوقع ہے جس میں مزید دوکانیں اور دفاتر وغیرہ گرائے جائیں گے
Tag: قصور

لوگوں کی عمارتیں گرا دیں گئیں

ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے
قصور
تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ میں گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دئیے
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد نے اپنی کارکردگی جاری کر دی پولیس تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ میں چار بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 15 ارکان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کیا جنہوں نے 19 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16 لاکھ 75ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی اور اسے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا
جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ چوری شدہ 22 موٹر سائیکلیں،جدید اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے
تھانہ الہ آباد کی تاریخ میں پہلی بار اتنے کم عرصہ میں بہترین کارکردگی دینے پر الہ آباد کی تاجر برادری،سیاسی و سماجی راہنماوں اور دیگر تنظیموں نے ڈی پی او قصور ڈی ایس پی چونیاں ایس ایچ او الہ آباد محسن علی سندھو اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے
چائے پانی لینے کے باوجود ٹیکہ لگا دیا
قصور
گزشتہ شام ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن درجنوں ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں اٹھا لی گئیں،ہم اہلکاروں کو منتھلی دیتے ہیں ریڑھی بانوں کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق کل شام چھ بجے کے قریب کھارا چونگی،نور محل،بھٹی ہسپتال اور قصور کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید اور ٹی ایم اے کے عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں عملہ نے درجنوں ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں اٹھا لیں اور ساتھ لے گئے اس پر نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ ہم ٹی ایم اے عملہ کو ماہانہ چائے پانی دیتے ہیں پھر بھی انہوں نے ہمیں بغیر نوٹس دیئے تنگ کیا لہذہ ڈی سی قصور پہلے کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کریں پھر ہم غریبوں کا احتساب کیا جائے
لوگوں کو عذاب قبر دکھانے کا منصوبہ
قصور
شدید گرمی و لوڈشیڈنگ لوگوں کا جینا دشوار بجلی آنے پر بھی وولٹیج انتہائی کم لوگوں کی الیکٹرونکس اشیاء برباد حکمرانوں سے رحم کی فریاد
تفصیلات کے مطابق قصور میں ملک بھر کی طرح سخت گرمی پڑ رہی ہے مسلسل کئی دنوں سے درجہ حرارت 46 سے 47 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے اوپر سے ضلع بھر میں اور خصوصی طور پر سب ڈویژن راجہ جنگ میں شدید ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر جب غلطی سے شہریوں کو بجلی مل بھی جاتی ہے تو وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں جس سے فریج،اے سی،ایئر کولر اور یو پی ایس وغیرہ نہیں چلتے بلکہ مسلسل ٹرپنگ سے قیمتی اشیاء جل رہی ہیں جو کہ مہنگائی اور لاک ڈاؤن کے ستائے شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں خاص طور پر سب ڈویژن راجہ جنگ میں وولٹیج 90 سے 120 تک آتے ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں ٹرانسفارمر بھی 200 کے وی لگے ہوئے ہیں مگر اس کے باوجود بھی انتہائی کم وولٹیج لیسکو واپڈا قصور کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
لوگوں نے حکمرانوں سے رحم کی اپیل کی ہے کہ قبر میں پتہ نہیں کیا معاملہ ہوگا یہاں ہمیں سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کی بدولت عذاب قبر کی جھلک دکھلانے کی حکومتی کوشش بند کی جائے
ذہنی مریض قیدیوں کیلئے سہولت
قصور
ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا دورہ قصور جیل
ڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں ذہنی ، نفسیاتی اور منشیات کے عادی اسیران کی بحالئ نو اور علاج معالجہ کے لیے بیس بیڈوں کے نیو ہسپتال بلاک اور اسیران کی تعداد کے مطابق انکے رہنے کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے نئی بیرکس کیلئے مختص کی گئی جگہ کا معائنہ کیا ۔ ڈی آئی جی صاحب کے ہمراہ سپرٹینڈنٹ جیل غلام سرور سمرا صاحب ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل ملک سرفراز احمد ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ڈویلپمنٹ حقنواز صاحب، ایکسین بلڈنگ چودھری ارشد ، ایس ڈی او بلڈنگ مظفر منڈ ، آرکیٹیکچر بلڈنگ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ڈویلپمنٹ ٹیم بھی ہمراہ تھی ۔ڈی آئی جی صاحب نے تمام ٹیم کو منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں تاکہ گورنمنٹ آف پنجاب کے اسیران کی فلاح و بہبود اور معاشرے کا ذمہ دار شہر ی بنانے کے وزن کی تکمیل ہو سکے ۔
سرکار 450 سے 1950 پر آ گئی
قصور
کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج
تفصیلات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اراضی سینٹر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے چند ماہ قبل فرد برائے ذاتی ریکارڈ حاصل کرنے کی فیس 450 روپے مقرر تھی
اور اب فرد برائے ذاتی ریکارڈ لینے کی فیس 1950 روپے کردی گئی ہے
معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ کرونا کی وجہ سے ہیڈ کوارٹر سے حکم آیا ہے کے فرد برائے ذاتی ریکارڈ کی فیس 1950 روپے کر دی جائے
کسانوں کے ساتھ ظلم کی فہرست طویل سے طویل ہوتی جا رہی ہے
جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کسانوں کی فصلیں چاٹ رہا ہے
اور وسطی پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر قصور والوں نے لوٹ مار شروع کی ہوئی ہے
کسانوں کو تو پہلے ہی مہنگی کھاد مہنگی زرعی ادویات اور مہنگے بیج نے بے حال کر رکھا ہے
رہی سہی کسر کمپیوٹرز اراضی سنٹر نے پوری کر دی
شہریوں نے ڈی سی قصور اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
تھانہ اے ڈویژن سب آفس مقرر
قصور
8 سالہ معصوم بچے کے قاتل کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا
سفاک ملزم کی گرفتاری تک تھانہ اے ڈویژن کو سب آفس قرار دے دیا گیا ہے جہاں پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے بتایا کہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ نفیس کالونی میں 8 سالہ معصوم بچے کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع پاکر آر پی او شیخوپورہ ریجن اوربمیں فوری موقع پر پہنچے اور پنجاب فرانزک لیب اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور 8 سالہ معصوم محمد بوٹا کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ میں بدفعلی کا عنصر نہیں پایا گیا ڈی پی او قصور کے مطابق سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے پیشہ ور پولیس افسران پر مشتمل 5 سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔جیوفینسنگ، سی ڈر آر انالسز، سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس جیسے جدید اور سائنسی طریقوں کو اپنایا جا رہا ہے۔سفاک ملزم کی گرفتاری تک تھانہ اے ڈویژن کو سب آفس قرار دے دیا گیا ہے جہاں پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔انشاء اللہ بہت جلد سفاک ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
ڈی پی او نےعوامی شکایت پر ایک اور اہلکار کو معطل کردیا
قصور
ڈی پی او قصور کا پھولنگر کی پولیس کے حوالے سے دل جیتنے والے قدم لوگوں میں خوشی کی لہر تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے لوگوں کے دل جیت لئے جیسے سابقہ ایس ایچ او پھولنگر لطیف گجر کومعطل کر کے چارج شیٹ کیا تھا اسی طرح اب محمد اسلم کو معطل کر کے انکوائری لگوا دی ہے محمد اسلم پر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور رشوت خوری کے الزامات ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے محمکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بڑھے گا
قصور کا فوجی جوان وطن پر قربان
قصور چونیاں کے نواحی گاؤں کندووال کا رہائشی عبد الرسول آج بارڈر پر بھارتی فوج سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں کندووال کا رہائشی فوجی جوان عبد الرسول آج رات دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا
ضلع قصور کے فوجی جوانوں و افسران کی دشمن سے لڑتے ہوئے کل تعداد 89 ہو گئی اس سے قبل ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے 88 جوان و افسران اپنی جانوں کا نذرانہ ارض پاک پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے پیش کر چکے ہیں
کندووال میں شہید کے گھر لوگوں کی آمد
شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گاؤں کندووال چونیاں لایا جائے گا اور نمازہ جنازہ کے بعد فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی
اہم سڑک کی مرمت مگر بہت سست
قصور
قصور رائیونڈ روڈ کی مرمت کا کام خوش آئند تاہم کام کی رفتار بہت سست عید کے فوری بعد سے ابتک بمشکل دیڑھ کلومیٹر سڑک بن پائی
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ جو کہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی سخت عوامی ردعمل پر اس کی مرمت ابھی تک صرف راجہ جنگ کے مقام سے شروع کی گئی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے مگر تین ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک دیڑھ کلومیٹر سے بھی کم سڑک مرمت ہو پائی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے سڑک کی مرمت سے لوگوں کی پریشانی کافی کم ہو جائے گی مگر انتظامیہ کو چاہیئے کہ ٹھیکے دار کو جلد سے جلد کام مکمل کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ لوگ سڑک پر پڑی رکاوٹوں سے بچ کر گزر سکیں اور ان کا ٹائم ضائع نا ہو اور گرد و غبار سے لوگ محفوظ رہ سکیں









