قصور پولیس نے زبردست کاروائی کرکے عوام کے دل جیت لئےتفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بستی برات شاہ کے رہائشی محمد شاہد کا 4 سالہ بیٹا صولت عباس لاپتہ ہو گیا تھاجس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے شدید بارش میں مسلسل 5 گھنٹوں کی محنت کے بعد صولت عباس کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کیا
بچے کی برآمدگی کیلئے تین ایس ایچ اوز پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تجی
پولیس ٹیموں نے علاقے میں سرچ آپریشن کئے، مساجد میں اعلانات کروائے، علاقوں مکینوں سے پوچھ گچھ بھی کی
بیٹے کی باحفاظت واپسی پر والدین و اہل علاقہ قصور پولیس کے مشکور و دعاگو جبکہ شہریوں نے پولیس خدمات کو سراہا
Tag: قصور

قصور پولیس کا زبردست کارنامہ

ہائی وولٹیج تاریں لوگوں کی چھتوں پر،خاتون خانہ زخمی
قصور
لیسکو قصور نا اہلی میں سب سے آگے 11kv تاریں لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر کرنٹ لگنے سے عورت جھلس گئی
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور نا اہلی میں تمام محکموں سے سب پہلے نمبر پر ہے قصور اور گردونواح میں 11kv تاریں لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر سے گزر رہی ہیں اور یہ ہائی وولٹیج تاریں انتہائی باریک اور بوسیدہ ہو چکی ہیں جس سے یہ تاریں آئے روز گرتی رہتی ہیں کل کھارا محلہ ملکاں والا میں نسیم خان کی والدہ اپنی چھت پر کھڑی تھی کہ تیز ہوا سے تاریں ہلنا شروع ہو گئیں اور تھوڑی دور کھڑی خاتون کے دوپٹے سے ٹکڑا گئیں جس سے خاتون کو شدید جھٹکا لگا اور اس کی کہنی جس میں چوڑیاں پہنی ہوئیں تھیں بری طرح جھلس گئی حالانکہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان ہائی وولٹیج تاروں کو لکڑی کی مدد سے اپنے گھر کی چھت سے دور کیا ہوا ہے مگر پھر بھی تاریں پرندوں کے بیٹھنے سے جھول کر ان کی چھت پر آ جاتی ہیں جس سے ہر وقت حادثے کا خدشہ رہتا ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور ایس سی قصور سے تاریں نئی اور اونچی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور ایس ای قصور پر ہو گی
اہم سڑک پر گندگی کا راج انتظامیہ کا صفائی سے انکار
قصور کی اہم شاہراہ پر گندگی کے ڈھیر ویسٹ بکس نا ہونے کی بدولت علاقہ مکین کوڑا کرکٹ سڑک پر پھینکنے پر مجبور انتظامیہ غافل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے پرانی لاڑی اڈہ اور حالیہ ماڈل بازار کے باہر گندگی ہی گندگی جس سے سخت تعفن اور بدبو اٹھ رہی ہے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا یہاں پر کوئی ویسٹ بکس نہیں جس کی بدولت ہم کوڑا کرکٹ یہاں پھینکنے پر مجبور ہیں مگر افسوس کہ ٹی ایم اے کا عملہ ہر روز صفائی نہیں کرتا جس سے یہ کوڑا کرکٹ کئی کئی دن جمع ہوا رہتا ہے جس سے تعفن اٹھنا شروع ہو جاتا ہے پھر جب صفائی کے عملے کا دل کرے ٹرالی میں لاڈ کر اس کچرے کو لیجایا جاتا ہے اس کوڑے کرکٹ پر گائے بھینسے بھی چلتی پھرتی رہتی ہیں جس سے اس مصروف شاہراہ پر ہر وقت حادثے کا خطرہ رہتا ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور اور ٹی ایم او قصور سے نوٹس لے کر اس غفلت کے مرتکب صفائی کے عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
جائز تنقید ہمارا حق ہے،سنسنی نا پھیلائیں
پریس کلب قصور کے بانی سینئر صحافی محمد رفیق نثار نے کہا ہے کہ صحا فت ایک مقد س پیشہ ہے اس کے تقدس کو بحا ل رکھنے کے لیے صحافیوں کو مثبت کردار ادا کر نا چا ہیے صحا فت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ریاستی اداروں پر مثبت تنقید صحافیوں کا حق ہے مگر اپنے مفاد کے لیے سنسنی پھیلانے سے گریز کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہا ر شیخ محمد حسین کی زیر صدارت ورکنگ جرنلسٹ ک نسل پریس کلب قصور کے منعقد منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
محمد رفیق نثار نے کہا کہ بے لوث صحافت کرنے والوں کے لیے نہ صر ف بہت سے مسا ئل ہیں بلکہ دباؤ کا شکار بھی رہتے ہیں حق سچ کا سا تھ دینے والے کسی دھمکی اور خوف سے نہیں گھبرا تے صحا فیو ں نے ہمیشہ سچ کا علم بلند کرنے کے لیے کسی بھی دباؤ کی کبھی بھی پرواہ نہیں کی صحا فت کے بل بو تے پر ناجائز اختیارات کا استعمال کر نے والے صحا فیو ں کا محاسبہ کر کے صحافیوں کو ان کا اصل مقا م دلوائیں گے
معاشرے میں پسے ہوئے طبقہ کی آواز بننے والے صحا فیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
قصور میں پولیو ٹیم سے چھیڑخانی پر مقدمہ درج کر لیا گیا
جرار شاکر ،( باغی ٹی وی قصور)
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا ارزانی پور میں فی میل پولیو ورکرز کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدتمیزی کرنے والے دو آوارہ لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں آواروں لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے-
ایک لڑکے کو موقع پر گرفتار کروا دیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا ۔فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیو ورکرز کو پرچی پر نمبر لکھ کر دیا گیا اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
اے سی چونیاں کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
آئندہ بھی اگر کسی نے پولیو ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالی یا ان سے بدتمیزی کی تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ۔
پتوکی میں تحریک انصاف کے طاقتور گروپ کا ورکرز کنونشن
جرار شاکر ، باغی ٹی وی قصور
چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پتوکی کے اہم اور طاقتور گروپ کا اجلاس ہوا ہے۔جس میں شہر کے مسائل اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پتوکی کے اہم ارکان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہر کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جائے گا ۔اجلاس میں الحاج محمد یوسف بھٹی، میونسپل کمیٹی پتوکی کے سابق چیئرمین محمد شکر باری، سابقہ کونسلر ملک خالد باری، چوہدری محمد اشرف، حافظ امداد احمد، ارشد قصوری،یاسر خاں ہاﺅ ، چوہدری جاوید ڈھلوں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر تاجروں کے ایک وفد نے بھی چیرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج سے ملاقات کی اور انہیں تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا انہوں نے میونسپل کمیٹی پتوکی کے 600سے زائد دوکانداروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر چیرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج نے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ بھی دیا گیا۔
پولیس جوانوں کے حوصلے مذید بلند
قصور
پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ملک و ملت کے دفاع کیلئے ہر دم تیار شہید کانسٹیبل محمد فیصل کی شہادت ایک نیا جوش دے گئی
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں قائم مختلف ناکوں جن میں سے کوٹ رکندین،چاندنی چوک اور کشمیر چوک نزد ذکی اڈہ پر تعینات پولیس اہلکاران نے رات گئے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک و ملت کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں کل رات ہوئے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد فیصل کی شہادت سے ہمارے حوصلے ایسے بڑھے ہیں کہ جیسے کشمیریوں کے حوصلے برہان وانی کی شہادت کے بعد مذید پرجوش ہوئے ہیں ہم ملک دشمنوں کی بیخ کنی کیلئے ہر دم تیار ہیں اور ہمارے سینے ہر وقت سماج دشمن عناصر کی گولیوں کے آگے بند باندھنے کو تیار ہیں ہم اپنی جانیں دے کر اپنے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرینگے فیصل شہید کی شہادت کا دکھ تو ہے مگر شہید زندہ ہیں فیصل نے مردانہ وار لڑ کر ثابت کر دیا پولیس فورس عوام کے جان و مال کی ضامن ہے
قصور میں منفرد ریلوے سٹیشن
قصور ریلوے سٹیشن کی عمارت سخت خستہ حال عملہ مرضی کا مالک سٹیشن نشئیوں کی آماجگاہ
ریلوے اسٹیشن قصور کی بات کی جائے تو مسافر خانہ خستہ حالی کا شکار ہے جہاں نشیئوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ اسٹیشن پر کھڑے ریل کے ڈبوں سے قیمتی پرزے و لوہا چوری ہو چکا ہے کروڑوں روپے مالیت کے یہ ڈبے ریلوے کی نااہلی کے باعث نارکاہ ہو گئے
ریلوے عملہ اپنی مرضی کا مالک ہے جب دل کرے آ جاتا ہے اور جب دل کرے چلا جاتا ہے دن رات نشئی ریل کے ڈبوں میں نشہ کرتے ہیں اور لوہا اکھاڑ کر بیچتے بھی ہیں
لوگوں نے وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
محکمہ فوڈ کی حقائق سے چشم پوشی
قصور
الہ آباد محکمہ فوڈ اتھارٹی کی چشم پوشی الہ آباد میں ناقص اجزاء سے تیار شدہ مضرصحت مٹھائیاں جعلی مشروبات اور ناقص کھانوں سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ
۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد کی معروف بیکریوں،ہوٹلوں اور دوکانوں پرغیر معیاری مٹھائیوں کی تیاری اور فروخت جاری ہے ۔ ناقص وغیر معیاری گھی خطرناک کیمیکلز،مصالحہ جات ودیگر ناقص اجزاء سے تیارشدہ مٹھائیاں کھانے سے شہری مختلف پیچیدہ امراض میں مبتلا ہونے لگے گندی اور غیر معیاری جگہوں پر تیار ہونے والی مٹھائی کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں ہوٹلوں پر کھانوں کا معیار بھی انتہائی ناقص ہے جبکہ جعلی مشروبات سے بیماریاں بھی عام ہو گئیں ہیں عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف محکمہ فوڈ کے افسران اور اہلکاران غفلت کا شکار ہیں
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈی سی قصور اور محکمہ فوڈ کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں
اتحاد صحافت پر اجلاس
ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دیگر شعبہ جات کی طرح صحافی برادری میں بھی اتحادو اتفاق کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر زور، تفصیلات کے مطابق جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور کی طرف سے ضلع بھر کے صحافیوں کو باہمی مسائل اور مشکلات کے حل کےلئے مشاورتی اجلاس میں اہتمام کیا گیا، اجلاس میں ضلع بھر کے سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں شریک الہ آباد، کنگن پور، کھڈیاں، منڈی عثمان والا، مصطفی آباد، کوٹ رادھاکشن، راجہ جنگ، چونیاں، پتوکی، حبیب آباد، سرائے مغل، قصور سٹی کے صحافیوں نے نیشنل پریس کلب پھولنگر کے نو منتخب صدر ندیم سندھو ودیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، اجلاس میں شریک صحافیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی نقطہ نظر سے ایک انتہائی مقدس پیشہ ہے، اس مقدس پیشے کو اختیار کرنے والے صحافیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خصوصاً علاقائی صحافی جوکہ اپنے اپنے اداروں کیلئے خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں کو دوطرفہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام صحافیوں کو اپنے ادارے کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت نفس اور اپنے مرتبے کا پاس رکھنا ہو گا اور آپسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس مقدس پیشہ کی لاج رکھتے ہوئے مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا ہو گا جبکہ کسی بھی اپنے صحافی بھائی پر مشکل وقت آنے پر اس کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے مل بیٹھ کر حل کرنے سے دوسرے سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور معاشرے کو مثبت پیغام ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ صحافت کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور نے ایک قلیل عرصہ میں ضلع بھر میں اپنا بہترین تاثر قائم کیا ہے اور یہی وجہ ہے آج ضلع بھر سے ایک بہترین گلدستہ تیار ہوچکا ہے،جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور کی اب تک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، میزبان نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اتحاد میں بنیادی کردار اداکرنے پر لائق تحسین ہے









