قصور
پتوکی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،میگاروڑ پرایک اور واردات، موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکود کان سے گن پوائنٹ پر لیب ٹاپ اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے کل رات میگا روڈ پر ڈکیتی کی ایک اور واردات ہوئی ہے جس میں موبائل شاپ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر ساٹھ ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
،15 پر کال کرنے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی، بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،میگا روڈ پر ایک ماہ کے دوران پانچویں واردات ہونے سے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے اور لوگ خوف ذدہ دکھائی دیتے ہیں اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں
Tag: قصور
پتوکی میں وارداتیں عروج پر

قصور میں آٹے کا بحران برقرار انتظامیہ دعوے کرنے میں مصروف
قصور
آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا روزانہ کی بنیاد پر ایک، دو کلو خریدنے والے مزدور سخت متاثر ضلعی انتظامیہ دعوے کرنے میں مصروف
تفصیلات کے مطابق قصور میں آٹے کا بحران سخت شدت اختیار کر چکا ہے پورے قصور شہر میں 3 سے 4 جگہوں سے آٹا مل رہا ہے وہ بھی گھنٹوں لائن میں لگ کر اس کے علاوہ قصور شہر کی سب سے بڑی فلور مل اتفاق رولر فلور مل نے شہریوں و دکانداروں کیلئے داخلہ بند کر رکھا ہے ایسے میں سب سے زیادہ متاثر غریب دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے جو روزانہ ملنے والی دیہاڑی سے ایک، دو کلو آٹا خرید کر اپنا وقت گزارتے ہیں ایک 20 کلو کا تھیلہ جو کہ ان کے 5 ،7دن کا خرچ ہے اسے حاصل کرنے کا مطلب ہے 700 روپیہ کی دیہاڑی ضائع کرنا اسی لئے زیادہ تر لوگوں نے تندور سے روٹی خریدنا شروع کر دی ہیں آٹے کی قلت کی بدولت تندور والوں نے روٹی کا وزن بہت کم کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ قصور بلند و بالا دعوے کرنے تک محدود
اہلیان قصور اپنے علاقے کی سبزیوں سے بھی دور
قصور
سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مذید بڑھ گئیں لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور میں سبزیوں کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے مگر پھر بھی دن بدن سبزیوں کی قیمتیں بلند ہو رہی ہیں نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہیں آج مٹر 180 روپیہ فی کلو، پیاز 80 ،گاجر 60، شلجم 70، گوبھی 70 ،بینگن 60 ،آلو 60 روپیہ فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں حالانکہ قصور میں ہٹھاڑ کے علاقے میں آلو،ہلدی،گاجر،مٹر،دھنیا،شلجم کے علاوہ دیگر سبزیاں بھی کاشت کی جاتی ہیں مگر افسوس کے قصور کے اندر کاشت ہونے والی سبزیاں بھی بہت مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے استدعا کی ہے کہ خداراہ آنکھیں کھول کر کاروائی کریں اور سرکاری نرخ کیمطابق لوگوں کو سبزیاں دلوائیں
تیز بارش جاری،رات کا سماں
قصور اور گردونواح میں کالی گھٹاؤں تیز ہواءوں کیساتھ بارش جاری دن میں رات کا سماں
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں آج صبح سے گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے بہت گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے دن میں رات کا سماں بن گیا ٹھنڈی تیز ہواءوں کی بدولت موسم مذید سرد ہو گیا ہے تیز بارش کی بدولت لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جس سے سکولوں میں حاضری کم ہی ہو گی اور چھٹیوں کے بعد آج سکول پہلے دن ہی کھلے ہیں
بائی پاس پر اندھیرے اور ڈاکوؤں کا راج
قصور
شام ہو یا رات قصور بائی پاس پر اندھیرے کا راج لائٹس ناکارہ ڈاکو آوارہ
تفصیلات کے مطابق قصور بائی پاس پر لگی سٹریٹ لائٹس صرف دن کی روشنی میں ہی نظر آتی ہیں شام ہوتے ہی دن کی روشنی کیساتھ سٹریٹ لائٹس بھی غائب ہو جاتی ہیں تقریبا 10 کلومیٹر کے اس بائی پاس پر سٹریٹ لائٹس لگی ہوئی ہیں جوکہ کچھ عرصہ تک چلتی رہی مگر اب 3 ،4 سال سے مکمل بند پڑی ہیں جس سے مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے اور پورے بائی پاس پر ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر لوگوں کو لوٹتے ہیں اب تک کئی شہری ڈاکوؤں سے لٹ چکے ہیں مگر تشویش ناک بات یہ ہے کہ لاکھوں روپیہ کی سڑیٹ لائٹس ہونے کے باوجود اسے کیوں نہیں چلایا جاتا جبکہ ہزاروں روپیہ ماہانہ بجلی کا بل بھی منظور ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور بائی پاس پر لگی لائٹس کو رات کے وقت چلایا جائے اور جو افراد لائٹس کو بند رکھ کے بل کی مد میں پیسہ کھا رہے ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے
قصور پولیس نے لگوا دی ڈاکوؤں کی دوڑیں
قصور
چونیاں کے شہر چھانگا مانگا میں پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیت گینگ کے دو خطرناک ڈاکو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ ، نقدی رقم ، اور موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مُطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت اور ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق دورانی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا رانا سہیل احمد نے اپنے ٹیم کے ہمراہ بہت جدوجہد کے بعد ڈکیت گینگ کے دو خطرناک ڈاکوءوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جنکے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، نقدی رقم اور موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی ہے
یہ ڈاکو علاقہ بھر میں مختلف سڑکوں پر راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر روکتے اور انہیں لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے بتایا کہ اس ڈکیت گینگ میں اور بھی ڈاکو شامل ہیں جو بہت جلد پولیس کے نرغے میں ہونگے تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں کریمنل لوگوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں اپنے تھانہ کی حدود کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا میرا اولین فریضہ ہے خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس کی اس کاروائی کو خوب سراہا ہے
دن ہو یا رات ٹریفک جام عوام پرشان
قصور
سرکلر روڈ بلہے شاہ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا وجہ یک طرفہ سڑک پر دو طرفہ ٹریفک کی روانی اور موبائل ساپش و بینکوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں
تفصیلات کے مطابق قصور میں سرکلر روڈ بلہے شاہ پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یک طرفہ سڑک پر دو طرفہ ٹریفک کی روانی اور بینکوں و موبائل شاپس کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں ہیں حالانکہ اس چوک میں ٹریفک اہلکار بھی موجود ہوتا ہے مگر پھر بھی سرعام ون وے کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس سے ٹریفک جام رہتی ہے اس روڈ پر ٹریفک ایم اے جناح روڈ اور للیانی اڈہ سے ہوتی ہوئی دربار بابا بلہے شاہ کی طرف گزرتی ہے مگر انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس قصور کی نااہلی کی بدولت لوگ لنڈہ بازار سے دربار بابا بلہے شاہ سے ہوتے ہوتے ہوئے گزرتے ہیں جس سے ون وے کی خلاف ورزی ہوتی ہے لنڈہ بازار سے للیانی اڈہ جانے کیلئے گھیرو کھوہ سے بیرون کوٹ رکندین سے راستہ ہے مگر لوگ روز ون وے کی خلاف ورزی کرکے ٹریفک جام کروانے کا باعث بنتے ہیں
ڈی سی قصور اور ڈی ایس پی ٹریفک نوٹس لیتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں
قصور میں درجہ حرارت 3
قصور سخت سردی کی لپٹ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 لوگوں گھروں تک محصور کاروبار اور معمولات زندگی سخت متاثر
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ کئی دنوں سے سورج نہیں نکلا جس سے سردی کی لہر میں مذید اضافہ ہوا ہے کم سے کم درجہ حرات 3 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 درجے سینٹی گریڈ ہے سخت سردی کی بدولت لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں جس سے کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سردی کی لہر آتے ہی ایل پی جی،انڈے،مونگ پھلی اور دیگر موسمی ضرورت کے مطابق استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے
ٹی ایم اے کا منشور کام نہیں آرام شہری پریشان
قصور
ٹی ایم اے قصور کے نااہل اور کام چور عملے کی بدولت پورا قصور شہر کچڑے کے ڈھیر میں تبدیل پورے شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کورے کرکٹ کے دھیڑ
تفصیلات کے مطابق پورا شہر قصور کچرے کے دھیڑ میں تبدیل ہو چکا ہے ٹی ایم اے قصور کا عملہ کام چور اور ہڈ حرام ہے عملہ کام سے زیادہ آرام کو ترجیح دیتا ہے جس کی بدولت کھارا چونگی و کھارا روڈ،جامع سعیدیہ اہلحدیث نور محل روڈ، ماڈل بازار پرانا لاری اڈہ ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ایم اے جناح روڈ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں جس سے سخت تعفن اٹھتا ہے اور بیماریاں پرورش پاتی ہے مگر افسوس کہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ صحت بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے قصور کے عملہ کو تبدیل کیا جائے اور اس کی جگہ محنتی اور قابل عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ قصور شہر کی صفائی ستھرائی کا مسئلہ حل ہو سکے
قصور پولیس کی زبردست کاروائی لوگوں کا خراج تحسین
قصور
تھانہ کنگن پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی منشیات فروشان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تسلسل میں اضافہ
تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ شخص محمد عارف سکنہ جمشیر کلاں کو 1300 گرام چرس کیساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اہل علاقہ کا ایس ایچ او کنگن پور اور اس کی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
ایس ایچ او تھانہ کنگن پور سید وجیہہ الحسن شاہ اور اسکی ٹیم ممبران محمد عاشق سب انسپکٹر یاسین،طفیل منشاء کانسٹبلان پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر بوڑھ والا شیلر مین عیسوی روڈ پر چھاپہ مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش عارف جٹ ساکن جمشیر خورد کو 1300گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم عرصہ دراز سے علاقے میں منشیات بیچ رہا تھا انسپکٹر سید وجیہہ الحسن شاہ اور اسکی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں پر اہل علاقے نے خوب خراجِ تحسین پیش کیا ہے ڈی پی او قصور نے بھی منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرنے پر انسپکٹر سید وجیہہ الحسن شاہ اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے








