Baaghi TV

Tag: قصور

  • پتوکی کا رہائشی 40 سالہ رکشہ ڈرائیور 2 روز سے لاپتہ ، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    پتوکی کا رہائشی 40 سالہ رکشہ ڈرائیور 2 روز سے لاپتہ ، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    قصور (پتوکی):-
    پتوکی کا رہائشی محمد اکرم 18 جون صبح 5 بجے رکشہ لیکر گھر سے نکلا تھا اور ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچ سکا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد اکرم نامی رکشہ ڈرائیور 2 روز قبل رکشہ سمیت روزگار کی تلاش میں گھر سے گیا تھا تاہم ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹا ہے۔
    ورثاء کی جانب سے تھانہ پتوکی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے لیکن ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی گم شدہ اکرم کی تلاش کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    محمد اکرم کے ورثہ نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔محمد اکرم کو جلد از جلد ڈھونڈ کر ہمارے ہم تک پہنچایا جائے۔

  • ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کا ایس ایچ اوز کی میٹنگ میں خطاب ، جرائم کی بیخ کنی پر زور

    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کا ایس ایچ اوز کی میٹنگ میں خطاب ، جرائم کی بیخ کنی پر زور

    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے تھانوں میں سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران کوئی دباؤ قبول نہ کریں اور ہمیشہ پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں صرف میرٹ کو مدنظر رکھیں۔ جھوٹے مقدمات کا اندراج اور کسی مظلوم سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الٰہی، ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی ، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید اور تمام انچارج برانچز دفاتر بھی موجود تھے۔
    ڈی پی او قصور نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ میرٹ پر تفتیش کریں، انصاف فراہم کریں ، شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں اور کسی شریف شہری سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن ڈاکوؤں ، مجرمان ۔ اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔ جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچلا جاۓ اور کسی مجرم اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروائیں اسی طرح ہر تفتیشی افسر اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد جمع کروائیں،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل کے تھانوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کیساتھ ہفتہ وار میٹنگ کریں اور کارکردگی کا جائزہ لیں،کسی قسم کی سستی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کی فرداًفرداًکارکردگی کا جائزہ بھی لیااہم ایشوز ڈس کس کیے اور اچھی کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کیلئے نقدی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا

  • بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

    بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

    قصور ، بھیڈیاں کلاں میں بچوں کی معمولی لڑائی طول پکڑ گئی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کے نواحی علاقے بھیڈیاں کلاں میں بچوں میں کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑا کھیل کے دوران ہوا جس پر بچے روتے ہوئے گھر گئے تو گھر والوں نے غصے سے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے مخالفین پر وار کر دیے۔ جس سے خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ جن کو ریسکیو 1122 نے طبعی امداد دے کر ہسپتال پہنچایا۔

  • تلونڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش ،1 ملزم گرفتار

    تلونڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش ،1 ملزم گرفتار

    قصور ، الہ آباد:-
    الہ آباد کے نواحی گاؤں فاروق آباد میں 2 اوباش نوجوانوں نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچی کو 10 روپے کا لالچ دے کر دونوں لڑکے مکئی کے کھیت میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچایا تو قریبی لوگوں نے جلدی سے پہنچ کر لڑکی کو واگزار کروایا اور پوچھنے پر لڑکی نے بتایا کہ یہ دونوں 10 روپے کا نوٹ دے کر مجھ سے زیادتی کرنا چاہتے تھے جس پر میں نے شور مچانا شروع کردیا۔
    اہل علاقہ نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
    گرفتار ملزم کو پولیس چوکی تلونڈی نے موقعہ پر پہنچ کر حراست میں لے لیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    پولیس نے جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا اور عینی شاہدین کے بھی بیانات قلمبند کیے ہیں۔

  • الہ آباد میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کی والدہ پر خاوند کا تشدد

    الہ آباد میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کی والدہ پر خاوند کا تشدد

    قصور ، الہ آباد:-
    الہ آباد میں وارڈ نمبر 6 کی رہائشی خاتون نزیراں بی بی کو اس کے شوہر شاہد نے اپنے دوست اسلم کے ہمراہ تشدد کرکے زخمی کر دیا تھا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نزیراں بی بی اور اس کی والدہ گھر میں موجود تھیں تو شاہد نشے میں دھت تھا ۔ گھر میں آتے ہی گالیاں دینے لگ گیا۔ منع کرنے پر نزیراں بی بی اور اس کی والدہ پر تشدد کیا اور دونوں کے سر پھاڑ دیے ۔
    خون میں لت پت دونوں ماں بیٹی ہسپتال سے تشدد کی رپورٹ لے کر مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ الہ آباد میں گئیں لیکن 10 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
    میڈیکل رپورٹ کے مطابق نزیراں بی بی کے سر میں 10 ٹانکے اور اس کی والدہ کے سر میں 12 ٹانکے لگائے گئے ہیں اور جسم پر ڈنڈوں اور تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
    یاد رہے کہ نزیراں بی بی 5 ماہ کی حاملہ ہے اور تھانے کے چکر لگا کر تنگ آ کر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے ڈی پی او قصور سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔

  • کوٹرادھاکشن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 1 بجلی چور گرفتار ،2 فرار

    کوٹرادھاکشن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 1 بجلی چور گرفتار ،2 فرار

    قصور:-
    کوٹرادھاکشن میں سب ڈویژن ٹو ایس ڈی او صاحب نے کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں پیمار اوتاڑ میں ایس ڈی او کی ایلیٹ فورس کے ہمراہ دبنگ کاروائی کی گئی۔ ایک بجلی چور گرفتار دو چور فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کی نشاندھی کی گئی ہے۔
    ایس ڈی او اور پولیس فورس پر بجلی چوروں کا حملہ ملازموں کی وردی پھاڑ دی مگر ایس ڈی او ثابت قدمی کاروائی کرتے رہے۔ ایس ڈی او ملک عبدارشید اور ایلیٹ فورس نے چوروں کا تعاقب کرکے گرفتار کر لیا ھے۔

  • پتوکی سے منشیات فروش گرفتار , تھانہ صدر میں مقدمہ درج

    پتوکی سے منشیات فروش گرفتار , تھانہ صدر میں مقدمہ درج

    پتو کی ، قصور:-
    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن کی زبردست کاروائی کاروائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل انجم کو پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔ چار کلو چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن نے کاروائی کرتے ہوئے پھولنگر کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل انجم کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار کلوچرس برآمد کر لی ۔پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اپنی موٹر سائیکل نمبریLEX/7702پر سوار ہوکر چرس لیکر فروخت کیلئے آرہا ہے جس پر پولیس نے بھونیکے موڑ کے قریب ناکہ بندی کر لی ۔پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چارکلوچرس برآمد کر کے موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی ملزم کے خلاف تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقدمہ درج کرکے اسے ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوا دیا ہے ۔

  • قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا

    قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا

    قصور:-
    قصور رائیونڈ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے روز بروز حادثات میں اظافہ ہو رہا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور شہر سمیت کئی دیگر قصبوں اور دیہاتوں کو رائیونڈ شہر سے ملانے والی 25 کلومیٹر سڑک گزشتہ 6 سال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ 25 کلومیٹر طویل یہ 2 رویہ سڑک 50 سے زائد دیہاتوں کو آپس میں ملاتی ہے۔

    قصور رائیونڈ روڈ پر سفر کرنا موت کا باعث بن رہا ہے۔ آج شام بھی 4 موٹر سائیکل سواروں کا گڑھوں سے بچتے ہوئے تصادم ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شام 6 بجے اٹھیل پور کے نزدیک واقع چٹی مسجد سٹاپ پر پیش آیا تھا۔
    زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • ضلع قصور کے بہترین اور واحد ٹی بی کلینک کی منتقلی کا فیصلہ

    ضلع قصور کے بہترین اور واحد ٹی بی کلینک کی منتقلی کا فیصلہ

    پتوکی ، قصور:-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے واحد ٹی بی کلینک گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹی بی کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔
    یاد رہے کہ ضلع قصور کے واحد ٹی بی کلینک جو کہ پتوکی میں گزشتہ کئی سالوں سے ہزاروں ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور اس ٹی بی ہسپتال سے اب تک ہزاروں مریض صحت یاب ہوکر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں مگر محکمہ صحت کے حکام نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کو بلاوجہ ختم کرکے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں اس فیصلے کی وجہ سے گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے سینکڑوں مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک بات ہے ۔گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں ہزاروں مریض مفت علاج معالجے کی وجہ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کلینک کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے ۔

    پورے پنجاب میں یہ ٹی بی کلینک علاج معالجے او رسہولتوں کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے جو اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی سماجی حلقوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور پتوکی شہر بچاﺅ تحریک کے جنرل سیکرٹری ، سول سوسائٹی نیٹورک کے کوارڈنیٹر اور ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خا ں ایڈووکیٹ اور سٹی پریس کلب پتوکی کے میڈیا کوارڈنیٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹی بی کلینک پتوکی کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

    انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں ایکسرے مشین اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ تاکہ علاقے کی عوام اچھی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

  • بیوی کا لرزہ خیز قتل ، ایس ایچ او نے رحمدلی کی تاریخ رقم کردی

    بیوی کا لرزہ خیز قتل ، ایس ایچ او نے رحمدلی کی تاریخ رقم کردی

    قصور:-
    منڈی عثمانوالہ کے نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر سفاک شوہر نے دو بچوں کی ماں ،اپنی بیوی کو کسی کے وار کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا کردیا اور خود فرار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ ملک عبد الجبار نے اپنی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کردی اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

    ملزم کے 2 معصوم بچے جن کو ورثاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس اپنے ساتھ تھانے لےآئی تھی۔
    ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمانوالہ ملک عبدالجبار نے اپنے ہاتھوں سے دونوں بچوں کو کھانا کھلایا اور حقیقی بیٹوں کی طرح پیار کیا۔ کچھ دیر بعد ورثاء میں سے بچوں کے نانا بچوں کو گھر لے جانے کے لیے تھانہ آئے تو بچوں نے ان کے ساتھ جانے سے صاف انکار کردیا اور ایس ایچ او کے گلے لگ کر روتے رہے۔ ایس ایچ او ملک عبدالجبار نے بچوں کو خود منہ بولے بیٹے بنا کر پرورش کرنے کی خواہش کا اظہار کرکے رحم دلی کی نئی مثال قائم کر دی اس وقت موقعہ پر موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار ھو گئی۔