Baaghi TV

Tag: قصور

  • سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست

    سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست

    کوٹ رادھا کشن: ڈی ڈی ایچ او فراز رشید کے حوالے سے انکوئری مکمل کر لی گئی ہے اور الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔
    رپورٹ ڈی سی او قصور کو ارسال کردی گئی ہے۔
    ڈی ڈی او فراز رشید کی انکوئری کئی ماہ بعد مکمل کر لی گئی ہے۔
    انکوئری رپورٹ میں الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ادویات چوری ، ماتحت عملہ سے گالی گلوچ ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، فلیڈ میں جعلی وزٹ اور بجٹ میں خوردبرد کرتا رہا ہے۔
    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیتلھ آفسر رشید کے خلاف چند ماہ قبل ان کے ماتحت عملہ کی طرف سے مقامی اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی گئی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فراز رشید اپنے عملہ سے نارواسلوک رکھتا ہے اور فحش گالیاں دیتا ہے اس کے علاوہ گھر یلو کام کاج بھی کرواتا ہے۔

  • تھانہ کھڈیاں خاص کی حدود میں ریلوے ملازم کا پراسرار قتل معمہ بن گیا

    تھانہ کھڈیاں خاص کی حدود میں ریلوے ملازم کا پراسرار قتل معمہ بن گیا

    محکمہ ریلوے کا ملازم محمد انور جو نواحی گاؤں پیال کلاں کا رھائشی تھا۔کھڈیاں خاص میں بطور گینگ مین ڈیوٹی کرتا تھا۔
    جو عید کے دوسرے روز ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر کھڈیاں سے واپس گھر جارھا تھا کہ پیال روڈ کچہ پکہ ڈھولن روڈ بائی پاس کے قریب پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔
    محمد انور کی لاش موٹر سائیکل کے قریب سڑک کنارے پڑی ھوئی تھی۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ کھڈیاں خاص پولیس نے مرحوم کی لاش قبضہ میں لی کر پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ھیڈ کواٹرز ہسپتال قصور روانہ کر دی۔
    مرحوم کے بیٹے سعید انور کی تحریری درخواست پر روڈ ایکسیڈنٹ کا مقدمہ درج کر کے موت کی تحقیقات شروع کر دی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں محمدانور کی گردن کی پچھلی جانب فائر لگنے کا انکشاف ھوا ھے۔اور چہرے تشدد کے نشانات تھے۔محمد انور کی موت حادثاتی نہیں بلکہ نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی۔پولیس مصروف تفتیش ھے۔

  • کوٹرادھاکشن میں 4 سالہ گمشدہ بچے کی نعش برآمد

    کوٹرادھاکشن میں 4 سالہ گمشدہ بچے کی نعش برآمد

    کوٹ رادھاکشن
    نواحی گاؤں رکھ بُت کے علاقے کچی لائن سے گزشتہ روز غائب ہونے والے 4 سالہ بچے کی نعش گھر سے مل گئی ۔ مویشیوں کے چارے والے کمرے میں توڑی کی گانٹھوں کے نیچے سے نعش برامد ہونے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
    حادثہ ہے یا قتل معمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حل ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں رکھ بت کھوکھراں والا کھوہ کے رہائشی محمد مشتاق کا 4 سالہ بچہ علی زین گزشتہ روز کھیلتے ہوئے گھر سے باہر چلا گیا تلاش کے بعد گھر والوں نے پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا۔ آج شام جب ملازم مویشیوں کے چارے کے لئے توڑی والے کمرے میں گیا تو توڑی کی گانٹھوں سے بچے کی نعش مل گئی جس پر گاوں میں کہرام مچ گیا ڈی پی او قصور اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے تاہم بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور روانہ کر دیا گیا

  • پتوکی نہر میں ایک شخص ڈوب گیا

    پتوکی نہر میں ایک شخص ڈوب گیا

    پتوکی:
    روسہ ٹبہ کے قریب ایک شخص نہر میں ڈوب گیا. جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈوبنے والے شخص کا نام سردار بتایا جا رہا ہے عمر ستر سال کوٹ گاما تحصیل پتوکی کا رہائشی ہے۔تاحال نعش برآمد نہیں ہو سکی۔

  • نوسر بازوں کے خلاف زبردست کاروائی

    نوسر بازوں کے خلاف زبردست کاروائی

    منڈی عثمان والا : باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھڈیاں خاص کے نواح میں واقع تھانہ منڈی عثمانوالہ کی حدود میں پولیس کی نوسر بازوں کے خلاف کارروائی
    ملزمان کے قبضے سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ اور نقدی برآمد مقدمہ درج
    منڈی عثمانوالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان یوسف اور شریف کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان خواتین کو بنکوں سے اے ٹی ایم کارڈ بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکال کر دینے کیلئے شناختی کارڈ لے کر پاس ورڈ پوچھتے اور پیسے نکال کر خواتین کو نفی میں جواب دیتے کہ اکاونٹ میں پیسے نہیں ہیں اور پیسے خود نکال لیتے بھولی بھالی خواتین کے ساتھ نوسر بازی کرتے یہ گروہ کافی عرصے سے متحرک تھا۔گرفتار ملزمان نے نابینا شخص کو بھی لوٹ لیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی نقدی رقم تھانہ منڈی عثمانوالا کے ایس ایچ او ملک محمد جبار نے گوہڑ جاگیر کے نابینا شخص محمد بلال اور متاثرہ خواتین کے سپرد کر دی اور ملزمان کے خلاف نوسر بازی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام سے علاقے میں میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔