Baaghi TV

Tag: قصور

  • قصور:انتظامیہ کی نا اہلی ،شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس  گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،ویڈیو

    قصور:انتظامیہ کی نا اہلی ،شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،ویڈیو

    قصور: شہر قصور کا واحد سپورٹس کمپلیکس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،نا پانی کا انتظام نا عملہ موجود،شہریوں میں سخت تشویش

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قصور کے اکلوتے سپورٹس کمپلیکس میں گندگی سے برا حال ہے،کوٹ عبد الخالق کالونی بی آر بی نہر روڈ پر واقع شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس تقریباً 7 سال قبل کروڑوں روپیہ سے تعمیر کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے شہریوں کو واک پوائنٹ کیساتھ ایک بہت ہی اچھا تفریحی و کھیلوں کا مقام میسر آیا تھا تاہم اب اس میں کھڑے ہونا مشکل ہو گیا ہے-

    وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے

    صفائی نا ہونے کے باعث ہر طرف سے تعفن اُٹھتا ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں سپورٹس کمپلیکس میں نا تو پانی کا انتظام ہے کہ گھاس و پودوں کو لگایا جا سکے اور نا ہی عملے کے افراد نظر آتے ہیں جس کے باعث اب سپورٹس کمپلیکس ایک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتا ہے،اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے-

    سعودی وزارت صحت نے عمر زائرین کیلئے ہدایات جاری کر دیں

  • سموگ کا راج برقرار،سڑکیں پارکس ویران،سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے

    سموگ کا راج برقرار،سڑکیں پارکس ویران،سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے

    قصور
    سموگ کا راج برقرار،پارکس،سڑکیں ویران،سینکڑوں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتال جا پہنچے،سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی دی جائے،شہریوں کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں سموگ کا راج ابھی تک برقرار ہے البتہ اب سموگ پہلے سے زیادہ ہو گئی ہے جس کے باعث پارکس،سڑکیں ویران ہو کر رہ گئی ہیں
    سموگ سے بیشتر لوگوں میں آنکھوں کی درد اور گلے کی خرابی کی بیماری جنم لے رہی ہیں
    سموگ کے باعث سینکڑوں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں آگاہی دی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ ماسک اور چشمے کا استعمال کئے بغیر گھر سے باہر نا نکلا جائے
    اس حوالے سے ٹریفک پولیس اپنا خاص کردار ادا کرے اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرے تاکہ لوگ اپنے کام کاج پر سموگ کا شکار ہونے سے بچ کر جائیں

  • قصور میں سموگ کا راج،کنٹرول نا کیا گیا تو سموگ بڑھنے کا خدشہ

    قصور میں سموگ کا راج،کنٹرول نا کیا گیا تو سموگ بڑھنے کا خدشہ

    قصور
    شہر قصور و گردونواح میں سموگ کا راج،شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے،سموگ کنٹرول کے نام پر قوم کے کروڑوں روپیہ لگا کر بھی سموگ کی آمد باعث سوال

    تفصیلات کے مطابق قصور اور اس کے گردونواح میں سموگ کا راج قائم ہو چکا ہے جس کے باعث شہری مختلف امراض جیسے کہ گلہ،کھانسی،جلد و دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں
    دوسری طرف کسانوں کا کہنا ہے کہ سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کروڑوں روپیہ لگائے تاہم قوم کے کروڑوں روپیہ لگا کر بھی سموگ کو کنٹرول نا کر پانا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
    واضع رہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی تاحال جاری ہے اور گورنمنٹ کی طرف سے دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانا قانونی طور پر جرم قرار دیا گیا ہے جس کے لئے مسجدوں میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں اور کچھ کسانوں کو خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں تاہم اس کے بعد بااثر لوگوں نے دھان کی باقیات کو آگ لگائی ہے
    نیز جو کم حیثیت لوگ ہیں ان کو سزا اور جرمانہ کیا گیا ہے
    ابھی دھان کی کٹائی میں چند دن اور باقی ہیں اس پر کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر گورنمنٹ نے یہی رویہ رکھا غریب کسان کے لئے اور امیر کسان کیلئے اور تو سموگ کا راج اور زیادہ بڑھ جائے گا لہذہ بلا تفریق کاروائی کی جائے

  • عرس بابا بلہے شاہ کی تیاریاں،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

    عرس بابا بلہے شاہ کی تیاریاں،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

    قصور
    ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت عرس حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس،عرس حضرت بابا بلھے شاہ 30 اگست سے شروع ہو گا‘عرس پر آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت تین روزہ 267 ویں سالانہ عرس حضرت بابا بلھے شاہؒؒ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا
    جس میں ایس پی انویسٹی گیشن راؤ طاہر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری،حاجی صفدر انصاری، چیئرمین و ممبران دربار حضرت بابا بلھے شاہ امور مذہبیہ کمیٹی،سی ای او ایجو کیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی، منیجر اوقاف‘ڈی ایس پی سٹی،ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی او سول ڈیفنس،ایکسئین واپڈا، سی او میونسپل کمیٹی اور دیگر نے شرکت کی
    اجلاس میں عرس حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تقریبات،سیکورٹی و دیگر انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا
    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 30 اگست تا یکم ستمبر منعقد ہو رہی ہیں اور اس حوالے سے تمام محکمہ جات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں پولیس، میونسپل کارپوریشن، واپڈا‘ہیلتھ، اوقاف، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہء کہ وہ عرس مبارک کے موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دربار کے ارد گرد کے علاقوں‘سٹرکوں‘دربار سے ملحقہ قبرستان اور دیگر جگہوں پر زائرین کی سہولت کیلئے لائٹس کا انتظام کریں اور عرس مبارک کے موقع پر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی سہولت کیلئے دوسہرا گراؤنڈ سمیت شہر کے تین مقامات پر پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے جائینگے عرس مبارک کے تمام انتظامات سے ہر وقت آگاہی رکھنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جہاں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائیگی
    زائرین کی سہولت کیلئے دربار کے احاطہ میں محکمہ ہیلتھ، سول ڈیفنس، پولیس، فوڈ اتھارٹی، واپڈا سمیت دیگر محکموں کے کیمپ لگائے جائینگے اور عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے
    آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا

  • قصور: گھریلو تنازعہ،ظالم شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا

    قصور: گھریلو تنازعہ،ظالم شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا

    قصور ،باغی ٹی وی(بیورورپورٹ) گھریلو تنازعہ،ظالم شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا

    تفصیل کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع سعد حدود تھانہ تھہ شیخم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو تنازعہ کے دوران ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

    ملزم کی شناخت دلاور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں کسی معمولی سی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا۔ لیکن ملزم نے اپنی بیوی شازیہ بی بی کی معافی کے باوجود اسے معاف نہ کیا اور اس پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں شازیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

    مقامی لوگوں اور مقتولہ کے ورثاء نے ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم نے واقعے کی اطلاع پر فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • قصور سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیاگیا

    قصور سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیاگیا

    قصور سے لاہور اور منچن آباد میں رشتہ داروں کے پاس رہنے والی خاتون کے اصل لواحقین انتہائی پریشانی میں مبتلارہے اور انکو شک تھا کہ انکی جوان بیٹی کو کسی نامعلوم افراد نے اغوا کرکے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جس پر ڈی پی او قصور عیسیٰ خان سکھیرا اور ایس پی انویسٹی گیشن نے تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ کا اندراج کروایا اور اس الجھے ہوۓ کیس کی انویسٹی گیشن اے ڈویژن پولیس کے ضیاء الله کو سونپ دی جس نے سائیینٹفک بنیادوں پر کاروائی کا آغاز کیا اور تین روز کی کٹھن اور انتہائی مشکل ترین چھان بین کے مراحل طے کرنے کے بعد مغوی لڑکی کا سراغ لگا لیا۔ اور ورثا کے حوالے کیا ۔ جسکے پیش نظر مغویہ لڑکی اور اسکے لواحقین نے ضیا اللہ سمیت پولیس کے افسران کے تعاون و کاوشوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعاؤں سے نوازا

  • خود کو اغوا و قتل کا ڈرامہ کر کے ن لیگی رہنما کوپھنسانے کی کوشش کرنیوالا گرفتار

    خود کو اغوا و قتل کا ڈرامہ کر کے ن لیگی رہنما کوپھنسانے کی کوشش کرنیوالا گرفتار

    قصور پولیس نے اغوا اور قتل کا معمہ حل کر دیا
    قادر آباد کے 45 سالہ عاصم جمشید کے مبینہ طور پر اغواء و قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،عاصم جمشید نے کئی دن روپوش ہونے کے بعد اپنے قتل کی جعلی ویڈیو بنا کر پولیس و خاندان کے افراد کو بھیجی،45 سالہ عاصم جمشید اپنے اغواء و قتل میں مسلم لیگ کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کو پھنسانا چاہتا تھا ، مبینہ طور پر قتل کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ رینج ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا

    ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے شاطر عاصم جمشید کو زندہ گرفتار کر لیا ، گرفتار عاصم جمشید مسلم لیگ ن کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کے پمپ سے بھاری رقم کے فراڈ میں ملوث تھا، ملزم نے رقم ہڑپ کرنے کے لئے رشتہ دار کے ذریعہ قتل کی جعلی ویڈیو خود بنوائی۔

    عاصم کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر قصور میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بیٹا گھر سے کام پر گیا لیکن وہاں نہیں پہنچا، اس کا موبائل نمبر بھی بند ہے،اپنے طور پر ہر جگہ رشتے داروں کے پاس چیک کر لیا لیکن وہ کہیں نہیں، بیٹے کو اغوا کر لیا گیا مقدمہ درج کیا جائے

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • قصور: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    قصور: پتوکی کے علاقے ناروکی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے ناروکی کی رہائشی 13سالہ طیبہ گھریلو ملازمہ تھی اور لوگوں کے گھروں میں کام کاج نہیں کرنا چاہتی تھی جب کہ والدہ کام کروانے پر باضد تھی اور انکار کرنے پر والدہ نے بچی پر تشدد بھی کیا جس پر طیبہ 2 روز سے کام پر نہیں جارہی تھی،دلبرداشتہ 13 سالہ طیبہ نے اپنے بھائی کو بھی بتایا کہ وہ خودکشی کرنے جارہی ہے اور بچی نے گھر میں اکیلی ہونے کا فائدہ اٹھا کر مبینہ اپنے ہی دوپٹے سے پھندا لے کر درخت سے لٹک گئی۔

    نجی خبررساں ادارے آج نیوز کے مطابق بچی کے ماموں نے بتایا کہ طیبہ کے والد نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور کئی سالوں سے گھر نہیں آیا، جس وجہ سے بچی کی والدہ اور بھائی محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں۔

    رمضان پیکج: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی فی خاندان 5000 روپے نقد دینے کی منظوری

    تھانہ سٹی پولیس اور کرائم سین کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروا رہے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ آیا یہ خودکشی ہے یا قتل-

    نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

    نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

  • قصور:کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا

    قصور:کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا

    قصور: پتوکی میں کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق مدینہ کالونی میں نومولود کو رات کی تاریکی میں کسی نے کچرے کے ڈھیرپرپھینک دیا تھا،اہل علاقہ نے نومولود کو آوارہ کتوں سے چھڑوایا لیکن بچہ جاں بحق ہوچکا تھا، ریسکیو کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کرلاش تحویل میں لےکراسپتال منتقل کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچے کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ زیادہ تعداد میں جانور پالنے سے اچھا ہے کہ انسان یتیم بچے کی پرورش کرلے۔

    حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ساتھی فنکاروں کا ذکر کیا جو بے اولاد ہیں یا پھر جو شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن والدین کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں, ایسے افراد جنہیں پالتوں جانوروں کا شوق ہے تو وہ 1 یا 2 کتے بلی پال لیں اور اگر پھر بھی مزید کی خواہش ہو تو کسی یتیم مسکین بچوں کو گود لے لیں,اگر زیادہ تعداد میں جانوروں کے بجائے کسی بچے کو گود لیں گے تو کم از کم وہ بچہ 4 یا 5 برس کی عمر میں آپ کو سلام تو کرے گا۔

    انہوں نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ اولاد گود لے لی جائے جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو۔

  • میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    قصور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کے عوام بھی سن لیں۔

    باغی ٹی وی : قصور کے علاقے کھڈیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن 8 کو ہیں لیکن آج یہاں جشن کا سماں ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوام کا پہاڑ ہے، سفید داڑھی والا بھی یوتھ ہے اور ہم سب یوتھ ہیں، شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، اس کی سمجھ مجھے آرہی ہے اور یہاں جو جذبہ موجود ہے اس کی بھی سمجھ ہے، شہباز شریف کو یقین ہے کہ کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے شہباز شریف 9 کے بعد تو آئیں گے لیکن یہ بتا کر جائیں کے کھڈیاں اور کوٹ رادھاکشن کو کیا دے کر جا رہے ہوں اور ان کو کچھ دیے بغیر جانے نہیں دینا اور یہاں کی تقدیر بدل جانی چاہیے،شہباز شریف وعدہ کریں کہ کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کو مات کرے، راستہ کسی موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہیے، کھڈیاں کا کیا قصور ہے کہ یہاں یونیورسٹی نہیں بنی۔

    نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت ختم نہیں کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں ہوتا اور سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور یہ بات میں یقین سے کہہ رہا ہے اور دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دورہ جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کےعوام بھی سن لیں،ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہرنکلنا، پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے اور ہم نے پھر ایشین ٹائیگر بننا ہے، میرے سامنے بڑے کام کے لوگ بیٹھےہوئے ہیں، ان سے کام لو اور اس جذبے کو پاکستان کے لیے استعمال کرو، یہ جذبہ پاکستان میں انقلاب پیدا کرے گا اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔

    دوسری جانب قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ضلع قصور کو لاہور بنا دیں گے اور ہر چیز دیں گے ایک طرف نوازشریف وطن سے محبت کرتا ہےدوسری طرف ملک دشمنی ہے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ایک طرف ایثار و قربانی ہے تو دوسری طرف لالچ اور پیسہ بٹورنے کی خواہش ہے۔ ایک طرف تحمل اور برداشت ہے تو دوسری طرف تکبر اور رعونت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف 9 مئی والا ہے تو دوسری طرف 28 مئی والا نوازشریف بیٹھا ہے۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ حالیہ سالوں میں جب سیلاب آئے تو وہ دھرنے دیتے رہے، سازشیں کرتے رہے ایک طرف اندھیرے تھے نوازشریف روشنی لایاماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نوازشریف آگے بڑھ کر آیا۔