قصور
پی پی،178,176 177,این اے 131 ،132 کی عوامی سروے رپورٹ کے مطابق لوگوں نے ووٹ لینے آنے والے ایم پی اے،ایم این اے کے امیدواروں سے کارکردگی رپورٹ مانگنا شروع کر دی ہے جس پہ ابتک کی پانچ سالہ کارکردگی پہ وفاقی اور صوبائی اسمبلی کے گزشتہ دور میں جیتنے والے ممبروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے عوام کو پوچھنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں ہمیں کیا دیا گیا ہے؟
منی موٹر وے لاہور قصور روڈ پانچ سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہی لوگ چیختے چلاتے رہے مگر پانچ سال تک سڑک نا بنی اور اگر کام شروع بھی ہوا تو رکا رہا اور بالآخر نگران گورنمنٹ میں کچھ کام ہوا آخر اس کا ذمہ دار کون؟
قصور رائیونڈ روڈ کہ جس کو 2020 میں 4 کروڑ 20 لاکھ کا فنڈ جاری کیا گیا مگر ایک پیسے کا کام نا ہوا مگر اب نگران حکومت میں 90 فیصد کام پایہ تکمیل تک پہنچا اس کے باعث کئی لوگ موت کے منہ میں چلے گئے جب حادثات ہوتے رہے لوگ مرتے رہے تو گورنمنٹ کہاں تھی؟
اسی طرح براعظم ایشیا کا سب سے بڑا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قصور عرصہ دراز سے بند پڑا ہے اس پہ کیا کام کیا گیا اور کھربوں روپیہ سے لگایا گیا پلانٹ عوام کو کیا فائدہ دے سکا؟
40 لاکھ آبادی والا ضلع قصور ابھی تک یونیورسٹی سے محروم ہے اور روزانہ سینکڑوں طالبعلم قصور سے سفر کرکے لاہور جاتے ہیں ابتک یونیورسٹی کیوں نہیں بنائی گئی اور لوگوں کو یونیورسٹی کے قیام پہ بیوقوف ہی بنایا جاتا رہا تاہم عملاً کچھ نا کیا گیا
قصور کے بیشتر گلی محلے اور ضلع قصور کا سب سے بڑا گاؤں کھارا کہ جس کی آبادی تقریباً 40 ہزار ہے اور ووٹ تقریباً 15 ہزار ہے اس کو بار بار عوامی مطالبے پہ نا تو گیس کی سپلائی دی گئی نا دیگر سہولیات حتی کہ گزشتہ 5 سالوں سے گیس پائپ سڑکوں پہ پڑے ہیں کیا یہ لوگ جانور ہیں جو سب سے زیادہ اکثریتی ووٹ ہونے کے باوجود نالیوں،سڑکوں،واٹر سپلائی اور سوئی گیس سے محروم ہیں؟
ڈی ایچ کیو ہسپتال سیاست کی نذر ہے ابھی بھی ڈاکٹرز مریض کو دیکھتے ہی لاہور لیجانے کی گردان رٹاتے ہیں بلہے شاہ ہسپتال قصور جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہے اس سے عوام کو کیا فائدہ حاصل ہوا؟
آٹے کے لائنوں میں لگی عوام سوال کرتی ہے کہ کل تک سارا سارا دن لائن میں لگ کر 10 کلو آٹا لینے والی عوام اب ووٹ کسے دے؟
کیا کچھ کیا آپ نے ہم عوام کیلئے؟
عوامی سروے کے مطابق لوگوں میں اس بار سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگ اپنی بہت سی محرومیوں پہ سوال کررہے ہیں جس پہ نئے امیدوار پھر وعدے کر رہے ہیں جبکہ پرانے ممبرز اپنی شرمندگی مٹانے کی خاطر ٹامک ٹوئیاں مارنے کیساتھ ایک بار پھر سے آزمانے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں
Tag: قصور

عوامی سروے کیمطابق ووٹ مانگنے ائے امیدواروں سے سوالات،سوالات کے جواب مشکل

ایم ایس اور ڈاکٹروں کا اختلاف،ڈی ایچ کیو قصور 13 دن سے بند
بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے عملے اور ایم ایس میں اختلافات ختم نہ ہو سکے، 13 دن سے قصور میں ہسپتال بند ہے، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن لاہور کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر فاروق کو تبدیل کیا جائے،ایم ایس کو نہ ہٹایا گیا تو لاہور جنرل ہسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی،
لاہور جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کو آج دوسرے دن بھی بند کر دیا گیا ہے،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن لاہور کے اراکین نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ایم ایس قصور کو نہیں ہٹایا جاتا ہم او پی ڈی بند رکھیں گے، قصور کے ہسپتال کے سب عملے نے استعفیٰ دیا ہے لیکن حکام کے کانوںپر جونتک نہیں رینگ رہی، ایک ایم ایس کے تبادلے کا مطالبہ نہیں مانا جا رہا،اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو احتجاج کو وسیع کریں گے اور دیگر شہروں میں ہسپتالوں کی او پی ڈی کو بند کریں گے
بابابلھےشاہ ہسپتال ڈسٹرکٹ قصور میں کئی روز سے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ بند، آکسیجن، انسولین اوردیگراہم ادویات سمیت جنریٹرسےپٹرول بھی غائب کر دیا گیا،ڈاکٹرز، اسٹاف اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی لڑائی میں خوار مریض علاج و ادویات کی عدم دستیابی کی بدولت موت کےدھانے پر پہنچ گئے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹروں کے مطالبات مانے جائیں،قصور کے شہری صحت کی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور انکے استعفے منظور کرنے کی بجائے انہیں بحال کیا جائے،
بابا بلھے شاہ اسپتال میں ڈاکٹرز کے مستعفی ہونے پر ، ایم اسپتال ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ بابا بلھے شاہ ہسپتال کے ڈاکٹرز مریض کو چیک کر کے ان پر احسان کرتے ہیں، لاکھوں میں تنخواہیں لی جا رہی ہیں لیکن اسکے باوجود ڈیوٹی اوقات میں بھی اپنے پرائیویٹ کلینک کھول کر رکھے، انہوں نے باریاں بانٹی ہوئی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا،ہسپتال میں اجارہ داری بنائی ہوئی تھی، ماضی میں بھی یہ ایسےہی کرتے رہے ہیں ،انکی فائلیں کھول کر دیکھیں کتنے لیٹر لگے ہوئے ہیں،

قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق
قصور: تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فریقین کی دوطرفہ فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت 4 افرد جاں بحق ہو گئے-
باغی ٹی وی: پنجاب کے ضلع قصور کے تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق جب کہ جوابی فائرنگ میں مخالفین کے 3 افراد مارے گئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف فریق کی فائرنگ میں انسپکٹر طارق بشیر چیمہ زخمی ہوگئے، انہیں پیٹ میں گولیاں لگی تھیں اور انہیں فوری طور پر جنرل اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں انچارج انویسٹیگیشن تعینات تھا، قصور کے متعدد تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا طارق بشیر چیمہ اور پولیس گارڈز کی فائرنگ سے مخالفین کے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔
50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس
دوسری جانب شہر قائد میں سپرہائی وے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوارسب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا سب انسپکٹروادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،سب انسپکٹر کو سینے پرایک گولی لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی ، اس کے پاس موجود نائن ایم ایم پستول بھی غائب ہےایس ایس پی ایسٹ نے سب انسپکٹر کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئےواقعے کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی ہے۔
نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا ..
سب انسپکٹرعامرعلی فیاض پلازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 13 کا رہائشی تھا اور ایس پی گلبرگ کمپلین سیل میں تعینات تھا ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر بھی جائے وقوع پر پہنچے اورشواہد کا جائزہ لیا ،ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادرنے بتایا کہ امیر عباس کے بیٹے کا 2 سال قبل انتقال ہوا تھا اور انسپکٹرہراتوار کو وادی حسین قبرستان جایا کرتا تھا آج بھی وہ وادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے مین سپرہائیوے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،پولیس کو جائے وقوع سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا البتہ ایک سکہ ضرور ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لےلیا ہے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد شہید سب انسپکٹر عامرعلی کی میت ورثا کے حوالے کردی۔ سب انسپکٹر عامر 2بچوں کا باپ اور تین بہنوں کا بھائی تھا-
کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے کچھ حصوں سے لوگوں کے ریسکیوں اور انخلا کی کوششیں جاری ہیں۔
باغی ٹی وی: ہفتہ کے روز دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا بیراج کے مقام پر سیلاب انتہائی اونچے درجے تک پہنچ گیا تھا جس کے پیش نظر قصور اور چونیاں کے 72 دیہاتوں سے سینکڑوں خاندانوں کو نکال لیا گیا ہے جب کہ قصور میں اونچے مقام کی تلاش کی کوشش کے دوران تین افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔
قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب میں موسم گرما کے بعد آج سے تعلیمی سرگر میوں کا آغاز ہورہا ہے تاہم پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےسیلاب متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ والا، دھپ سری، اٹاری اور گھٹی کلنگر، اولاکے، جمعے والا، کمال پورہ، اورنجابت متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گرفتار
جہاں سے ہزاروں افراد کو سیلاب سے نکالنے اورمحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کاعمل جاری رہا ہے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں،ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں لگ بھگ 16 ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے راشن پیکس میں آٹا، دال، چاول، گھی اور دودھ سمیت ضروری اشیائے شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی سیلاب زدگان کیلئے ضروری طبی امداد کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا،امدادی کارروائیاں معمولات زندگی بحال ہونے تک جاری رہیں گی دوسری جانب پاکپتن میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 17 اسکول بند رہیں گے۔
ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگانے کا فیصلہ
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی پیشن گوئی کے مطابق سلیمانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی توقع ہے،دریں اثنا، پنجاب میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر کی سطح کم ہو رہی ہے جبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اسلام ہیڈ ورکس پر دریا میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاول نگر، ملتان اور لودھراں کے نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں اور ان علاقوں میں مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا کہ ان علاقوں میں سیلاب سے متعلق امدادی مراکز کے قیام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ انخلا کا عمل جاری ہے آج سے پہلے پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ ضلع اوکاڑہ میں 56 مقامات سیلاب سے متاثر ہونے کی توقع ہے۔
قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

قصور میں کل ہونے والا ن لیگ کا جلسہ ملتوی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کا قصور میں 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا اب جلسہ 5 اگست کو ہوگا۔
باغی ٹی وی:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے-
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب انشاء اللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو ہوگا۔
سندھ:پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پارٹی پالیسی کےخلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینےپرشو کاز …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار، 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب انشاءاللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو منعقد ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 29, 2023
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے ’لاہور قصور بہاولنگر‘ موٹر وے کے افتتاح کریں گے اور کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے،انشاءاللہ!۔یہ داستان غم سنو حضرت حسین کی ،کرتا ہوں میں بیاں شہادت حسین کی

قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں
قصور: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال قصور سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں، رپورٹ میں تینوں نرسسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : قصور کے ڈی ایچ کیو اسپتال سے بچی کی اغوا ہونے کی تحقیقات کرنے والی پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کو اغوا کرنے میں اسپتال کی ہی 3 نرسیں ملوث تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں 21 جولائی کو ایک نومولود بچی کو نامعلوم عورت ایمرجنسی میں چھوڑ کر چلی گئی، اور اسپتال کی نرس گلشن بچی کو لے کر اپنی بھانجی نرس عنبرین کے ساتھ سرکاری گاڑی میں بیٹھ کرچلی گئی بچی کے اغوا کے بعد سکیورٹی گارڈ نے شور مچا دیا، تو نرس گلشن اور عنبرین کچھ دیربعد بچی کو واپس لے آئیں سکیورٹی گارڈ نومولود بچی کو گود لینا چاہتا تھا-
شیخوپورہ: پراپرٹی آفس پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
نرس گلشن نے پانچ رکنی کمیٹی کو بتایا کہ اس کا بھائی ایک اعلیٰ سرکاری افسر ہے اور وہ اپنے بھائی کو بچی دینا چاہتی تھی۔ رپورٹ میں تینوں نرسوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
قصور اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ رفعت، گلشن اور عنبرین تینوں ڈی ایچ کیو کی 17 ویں اسکیل کی نرسیں ہیں، واقعے کی انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی ابتدائی انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق تینوں نرسیں بچی کے اغوا میں ملوث پائی گئی ہیں، تینوں نرسوں کےخلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے بچی کو بغیر اجا زت ڈی ایچ کیو اسپتال قصور سے دوسرے اسپتال شفٹ کرنے پر آیاکوبرطرف کردیاگیا۔
میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،20 سے زائد دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع
قصور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد قصورگنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے بڑھ گئی اور اگلے 24 سے48 گھنٹوں میں دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہےجبکہ دریائے ستلج کے اطراف 20 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔
سیلابی پانی کی وجہ سے نگر گاؤں کا حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب کے باعث فصلیں اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں دریائے ستلج میں دو لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،قصور،مستے کی، سہجرہ، دھوپ سڑی، دونہ، چھانٹ سمیت متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں۔
آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
اسسٹنٹ کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ کمال پورہ، بھکی ونڈ سمیت پانچ گاؤں مکمل خالی کرالئے گئے،ان کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں بوٹس اور عملہ کو بڑھا دیا گیا ہے،سرکاری و غیر سرکاری عمارات میں ریلیف کیمپس قائم کر گئے ہیں۔
بھارت سے آنے والا ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا جسڑ سے شاہدرہ لاہور کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے راوی کنارے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ جھنگ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اطراف کے 40 دیہاتوں میں 48 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ فصلیں اور رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔
ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

قصور : نہر میں نہاتے ہوئے مزید 5 بچے ڈوب گئے،2 کو ریسکیو نے بچالیا
قصور،باغی ٹی وی(ویب نیوز) نہر میں نہاتے ہوئے مزید 5 بچے ڈوب گئے،2 کو ریسکیو نے بچالیا، جن میں سے 3 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ قصورکے گاؤں ججل نہر میں نہاتے ہوئے5 بچے ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن میں دوبچوں کو زندہ نکال لیا گیا، جب کہ ڈوبنے والے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔
ہائی و لو وولٹیج،لوگوں کی اشیاء خراب،واپڈا بے خبر
قصور
سب ڈویژن لیسکو راجہ جنگ میں عرصہ دراز سے ہائی و لو وولٹیج کا مسئلہ،لوگوں کی الیکٹرانکس و الیکٹرک اشیاء خراب،محکمہ واپڈا کے لوگ خواب خرگوش میںتفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ کے گاؤں اوراڑہ نو،اوراڑہ کلاں،میر محمد ،ستوکی و دیگر دیہات میں عرصہ دراز سے بجلی وولٹیج ہائی و لو رہتے ہیں
اچانک وولٹیج بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں تو کبھی بہت زیادہ لو ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی الیکٹرانکس و الیکٹرک اشیاء خراب ہوتی ہیں
اس بابت سب ڈویژن راجہ جنگ کے ذمہ داران کو مطلع بھی کیا گیا ہے تاہم کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا جس کی وجہ سے صارفین سخت پریشان ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وولٹیج پرابلم جلد ٹھیک کی جائے اور غفلت کے ذمہ دار ملازمین و افسران کے خلاف کاروائی کی جائے
قصور میں زلزلے کے شدید جھٹکے،جانی نقصان سے محفوظ
قصور
دنیا بھر کے بیشتر ممالک کی طرح گزشتہ رات ضلع قصور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائےتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً رات 9 بج کر 50 منٹ پر قصور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
زلزلہ کی شدت سے در و دیوار ہل گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے
زلزلہ کے جھٹکے ایک منٹ سے کم وقت تک محسوس کئے گئے
واضع رہے کہ گزشتہ رات آنے والا شدید زلزلہ 7.7 شدت کا تھا جس سے ترکمانستان ، ہندوستان، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان ، چین ، افغانستان اور کرغزستان و افغانستان متاثر ہوئے ہیں
ملک کے بیشتر حصوں سے کچھ نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم اللہ تعالی کے خاص فضل اور کرم سے ضلع قصور سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
علماء کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان سے قبل آنے والا زلزلہ ہمارے لئے آسمانی پیغام ہے کہ اللہ کو راضی کیا جائے اور آمد رمضان کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے اس ماہ بابرکات میں اپنے رب کو زیادہ سے زیادہ راضی کرنے کے ساتھ غریب اور مستحق لوگوں کا سہارا بنا جائے
علماء کرام نے خاص زور تاجر حضرات پہ دیا کہ اس ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی و بلیک مارکیٹنگ سے توبہ کرکے رب سے معافی طلب کی جائے بصورت دیگر اس ماہ مقدس ماہ رمضان میں 2005 کے آنے والے زلزلے کو یار رکھا جائے جب 17 سیکنڈ میں اربوں روپیہ کے مالک فقیر ہو گئے تھے









