Baaghi TV

Tag: قصور

  • فٹ بال فائنل جیت کر بلہے شاہ کلب نے اپنے نام کیا

    فٹ بال فائنل جیت کر بلہے شاہ کلب نے اپنے نام کیا

    قصور
    اوراڑہ فٹ بال کلب بمقابلہ بلہے شاہ فٹ بال کلب قصور میں شاندار مقابلہ،بلہے شاہ فٹ بال کلب نے میچ جیت لیا،ملک مظہر رشید،ارشد بھٹی،سردار تاج ڈوگر مہمان خصوصی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن موضع اوراڑہ نو میں بلہے شاہ فٹ بال کلب اور اوراڑہ فٹ بال کلب کے درمیان فائنل میچ ہوا
    جو کہ مرزا عرفان عزت بیگ،مرزا عزت بیگ،مرزا صابر بیگ،امین ڈوگر،وسیم ڈوگر اصغر شریف عرف بوبی و دیگر معززین دیہہ کی سربراہی میں منعقد کیا گیا
    میچ میں خصوصی شرکت بھٹی ہسپتال کے سی ای او محمد ارشد بھٹی،ایم این اے رشید احمد خان کے بیٹے مظہر رشید و یوسی اوراڑہ کے چئیرمین سردار تاج ڈوگر،منے خان آف راؤ خان والا منشاء بھٹی آف شیخم غنی محمود قصوری کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے کی
    شاندار کمنٹری کے فرائض مرزا نصیر مقصود بیگ نے ادا کئے
    سینکڑوں تماشائیوں نے میچ بڑی دلجمعی سے دیکھا
    دونوں ٹیموں نے شاندار طریقے سے میچ کھیلا اور بلہے شاہ فٹ بال کلب نے میچ جیت لیا
    مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
    اس موقع پہ سی ای او ارشد بھٹی نے اعلان کیا کہ بھٹی ہسپتال قصور میں یتیم بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور مفت تعلیم بھی دی جائے گی
    مظہر رشید نے اوراڑہ نو کے سکول کے لئے دو کمروں کی تعمیر کا اعلان کیا
    مرزا صابر بیگ نے انتظامیہ کو 10000 اور سردار تاج ڈوگر نے 30000 ارشد بھٹی نے 5000
    نقد رقم دی اور کہا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کی صحت کو اچھا رکھنے کیساتھ انہیں دیگر بری عادات سے بھی بچایا جا سکتا ہے لہذہ ہمیں کھیلوں میں نوجوانوں کو ویلکم کرنا ہوگا

  • قصور: ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی،شہرکی اہم شاہراہوں پر تجاوزات مافیا کا راج

    قصور: ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی،شہرکی اہم شاہراہوں پر تجاوزات مافیا کا راج

    قصور،باغی ٹی وی(شبیراحمدبھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کی نااہلی، غفلت اور لاپرواہی کیوجہ سے بے ہنگم ٹریفک اور انکروچمنٹ کیوجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہوتا ہے مریضوں کو ہسپتال میں لے جانے بچوں کو سکول میں پہنچانے ملازمین کا دفتروں میں جانا گھریلو خواتین کا شاپنگ کرنے کے لیے بازاروں میں جانا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ہیوی ٹریفک کا دن کو شہر کے اندر جانا ممنوع ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں 12ویلر ٹریلر شہر کے اندر جانا معمول بن چکا ہے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کو روکنے والا کوئی پولیس اھلکار موجود نہیں ہوتا ٹریفک پولیس شہر کے اندر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے مین شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کو روک کر نذرانہ وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں تفصیل کے مطابق میاں شہباز شریف کے سابق دور حکومت میں قصور شہر کو خوبصورت بنانے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اربوں روپے کی ترقیاتی پیکج کو منظور کر کے فنڈز فراہم کیے قصور کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ٹریفک نظام میں بہتری پیدا کرنے کے لیے نئی سڑکات کی تعمیر کے دوران سڑکات کو کشادہ کرنے کے لیے سڑکات کے کناروں پر پرائیویٹ پراپرٹیز کو ایکوائر کر کے مالکان کو کروڑوں روپے ادا کیے جس سے قصور کی اکثر سڑکات کشادہ ہو کر تعمیر کی گئیں مگر اب ضلعی انتظامیہ کی نا اھلی سے سڑکوں کے کناروں پر با اثر افراد نے کاروبار کی آڑ میں قبضے کر رکھے ہیں بلکہ سڑکوں کو بھی تجاوازت نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جیسے مین بازار کوٹ مراد خاں جو سینکڑوں دیہاتوں کے علاوہ شہر کی نصف آباد ی کی گزر گاہ ہے اتنی بڑی کشادہ سڑک کو گلی میں تبدیل کر رکھا ہے پہلے صرف کپڑے کے دوکانداروں نے اپنی اپنی دوکانوں کے آگے پختہ تھڑے تعمیر کر کے ان کے آگے لوہے کے جنگلے وغیرہ بنوا کر ان میں کپڑے رکھے تھے سڑک کے دونوں طرف دوکانداروں کے اس عمل سے سڑک کو گلی میں تبدیل کر دیا تھا مگر ان کے خلاف قانون حرکت میں نہ آنے کیوجہ سے ہر دوکاندار نے اپنا سامان سڑک کے اوپر رکھ لیا ہے اس بازار سے گاڑی پر گزرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اس طرح کی پریکٹس پورے شہر میں ہے ریلو ے روڈ تا چوک للیانی اڈہ تک بینکوں اور موبائل شاپس کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کیوجہ سے پیدل چلنا دشوار ہے حالانکہ یہ سڑک ون وے ہے قصور کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری تنظیموں نے کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر قصور ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور، چیف آفیسر قصور ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور کے اندر ہونے والے تجاوزات کو بلا امتیاز ختم کر کے قصور کے عوام کی گزر گاہ بنا دیں جبکہ ٹریفک پولیس مین شاہراہوں پر کھڑے ہونے کی بجائے شہر کے اندر بڑی گاڑیوں کے ڈاخلہ پر پابندی ون وے پر عمل در آمد کویقینی بنا کر اپنی قانونی، آئینی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔

  • قصور:شہریوں کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا

    قصور:شہریوں کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصورکے شہریوں کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا شہری سارا دن قطاروں میں کھڑے بے حال ہونے لگے پانچ چھ گھنٹےبعدیہ بول کر عوام کو گھر بھیج دیا جاتا ہے کہ آٹا ختم ہو گیا ہے کل دوبارہ آ جانا جبکہ انتظامیہ آٹا بلیک میں فروخت کروانے لگی شہریوں نے حکومت کے ظالم اور سنگدل افسران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے، عوام کاکہناہے کہ عوام کے ساتھ اس قدر ظلم کہ سندھ کی مثالیں دینے والے پنجاب کے حکمرانوں نے سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

  • قصور: تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

    قصور: تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
    قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں فیکٹری ورکرز کی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مسافر بس کی بریک فیل ہونے سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔فیکٹری ورکرز کی بے قابو بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں میں امان اللہ، ارباز اور سیف علی شامل ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

  • قصور: خطرناک اشتہاری مجرم  عمران عرف مہانی کنگ گرفتار

    قصور: خطرناک اشتہاری مجرم عمران عرف مہانی کنگ گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری عمران عرف مہانی کنگ گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ کنگن پور قصور ایس ڈی پی او چونیاں سرکل فتح احمد کاھلوں کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کنگن پور عابد محمود چھینہ نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری عمران عرف مہانی کنگ کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری روڈ رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزمان نےبچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا

    منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزمان نےبچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا

    قصور کے نواحی گاؤں میں ملزمان نے 7 سالہ بچے کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں "لکھن کے” میں اکبر نامی شخص نے ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کو منشیات فروشی سے منع کیا، اس رنجش پر سنگدل ملزمان نے اکبرکے 7 سالہ بچے ایان کو اغوا کیا اورپھر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

    شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    بچے کی لاش دوسرے روز گندے نالے کے کنارے پر ملی جس پر پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مرکزی ملزم افضل سمیت 3 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم سنادا۔ بچوں کی گواہی نے باپ کو سزائے موت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

    کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری

    مجرم ناصر حسین نے 19 نومبر 2020 کو بیوی کو دو بچوں کے سامنے قتل کیا۔ اٹھارہ سال قبل دونوں کی شادی ہوئی اور سہالہ میں کرائے کے گھر میں رہ رہے تھے۔ ان کی اولاد میں تین بیٹے دو بیٹیاں ہیں۔ مجرم سوزوکی لوڈر جبکہ مقتولہ گھروں میں کام کرتی تھی۔ مجرم نشے کا عادی اور بیوی پر ٹارچر کرتا تھا ۔ مقتولہ نے رشتہ داروں کو کئی بار اس بارے میں بتایا تھا۔ مدعی کے مطابق 19 نومبر 2020 کو صبح 8 بجے رشتے داروں کو کال آئی فرزانہ کو قتل کردیا گیا ، مدعی پولی کلینک پہنچے تو مقتولہ کے دو بیٹے حسنین اور محمد عاقب ہسپتال میں موجود تھے۔

    اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

  • قصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

    قصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

    قصور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قصور میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت شیخ حسن کے نام سے ہوئی ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

    گزشتہ روزقصور میں پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج میں فائرنگ کی گئی جس سےبھگدڑ مچ گئی مبینہ طور پر کارکنان نے زبر دستی روڈ کراس کرنے پر فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا گارڈ پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکریٹری مزمل مسعود بھٹی کا سیکیورٹی گارڈ ہے۔مقامی پولیس نے سیکورٹی گارڈ سمیت تین نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ اور عمران خان کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے خلاف فیض آباد کے مقام پر ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    چیک ملنے پر غریب بائیکیا رائیڈر کا چہرہ کھلکلا اٹھا

    پولیس کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں پی ٹی آئی رہنما علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی، واصف قیوم سمیت چودھری شعیب شامل ہیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہل کاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور ملزمان کے پتھراؤ سے 9 ایف سی، 5 پولیس ملازمین زخمی ہوئے پولیس نےاحتجاج کرنے والے 30 افراد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھا-

    عمران خان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

    عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

  • ایک روزہ فری آئی کیمپ میں سیکنڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ

    قصور
    موضع اٹھیل پور میں خدمت کمیٹی کے زیر اہتمام لگائے گئے آئی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں نے مفت چیک اپ کروایا اور ادویات حاصل کیں،مریضوں کی ڈاکٹرز و خدمت کمیٹی کو دعائیں

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اٹھیل پور میں گزشتہ دن ایک روزہ فری ائی کیمپ لگایا گیا
    کیمپ خدمت کمیٹی اٹھیل پور نے عبدالرحمن ساجد،قاری عابد،عبدالغفار گجر،حبیب اللہ مہر کی قیادت میں لگایا گیا
    آئی کیمپ میں خدمات ڈاکٹر حذیفہ ماہر امراض چشم اقبال پولی کلینک و ان کے اسسٹنٹ محمد ندیم نے سر انجام دیں
    آئی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات مہیا کی گئیں اور لوگوں کو آنکھوں بارے مفید مشورے دیئے گئے
    اہلیان علاقہ نے فری آئی کیمپ لگانے پہ خدمت کمیٹی اٹھیل پور کے کارکنان اور ڈاکٹر حذیفہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں دیں

  • قصور: معذور لڑکی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ،ملزم گرفتار

    قصور: معذور لڑکی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ،ملزم گرفتار

    قصور میں معذور لڑکی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق قصورکے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ جماعت پورہ سے سات روز قبل اغوا ہونے والی معذور لڑکی کی لاش مظفر گڑھ سے برآمد ہوئی۔

    کراچی:6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی

    پولیس کے مطابق معذور ثمینہ کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے قتل و زیادتی کا اعتراف کرلیا۔


    پولیس کے مطابق ملزم نے معذور ثمینہ کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم بہت شاطر ہے اس نے ثمینہ کو ہنی ٹریپ کے ذریعے ملتان بلوا کر اغوا کرلیا تھا-

    پولیس کے مطابق اغواء کے بعد سات روز تک ثمینہ کو اپنے پاس رکھا اور اس کے ساتھ زیادتی کی، زیادتی کے بعد گلا دبا کر ثمینہ کو قتل کیا بعد ازاں ثمینہ کی تشدد شدہ لاش مظفر گڑھ کے ایک ویران زدہ مکان سے ملی تھی۔

    ویڈیو:قاسم سوری کی موجودگی میں ن لیگی مریم نواز کو دی گئی قتل کرنے کی دھمکی

    ڈیفنس فیز 7 میں 6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم نے مبینہ زیادتی کی، درخشاں کے علاقے فیز 7 میں کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے بروقت کاروائی کی زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا-

    درخشاں کے علاقے فیز 7 میں چھ سالہ بچی ایشال کے ساتھ گھر میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا واقعے کے دوران بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے گھریلو ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا والدین کے گھر پہنچے تو بچے کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کے لیے فوری طور پر تھانے پہنچے-

    واقعے کی اطلاع پاکر درخشاں پولیس نے فوری اور نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد عبد الرحیم کے نام سے ہوئی جبکہ متاثرہ بچی میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا-

  • سڑک تباہ،حادثات،وارداتیں،پولیس حدود کے باعث لوگ پریشان

    سڑک تباہ،حادثات،وارداتیں،پولیس حدود کے باعث لوگ پریشان

    قصور
    تحصیل پتوکی کے علاقے پھولنگر سے ہیڈ بلوکی ضلع ننکانہ تک سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات کے ساتھ وارداتیں بھی معمول،پولیس خاموش تماشائی،لوگ سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھولنگر سے اور خاص کر گاؤں اولکھ سے ہیڈ بلوکی تک ساری سڑک مکمل تباہ ہو گئی ہے جس کے باعث آئے روز حادثات جنم لیتے رہتے ہیں
    سڑک ٹوٹی ہونے کے باعث سڑک پہ گزرنے والوں کو ڈاکوؤں نے لوٹنا معمول بنا لیا ہے
    ڈاکو ہر روز دھڑلے سے سرعام لوگوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ واردت ہونے پہ پولیس کی جانب سے حدود کا معاملہ آڑے آ جاتا ہے ضلع ننکانہ کی حدود میں ہوئی واردات کو ضلع قصور پولیس پہ ڈالا جاتا ہے اور ضلع قصور کی حدود میں ہوئی واردات کو ضلع ننکانہ کی پولیس پہ جس کے باعث لٹنے والے مذید پریشان ہیں
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک تعمیر کروانے اور پولیس حدود کے نام پہ لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے