Baaghi TV

Tag: قصور

  • برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    قصور: پولیس نے برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 60 لاکھ مالیت کے زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

    سارہ انعام قتل کیس، ملزم کونسا نشہ کرتا ہے؟ تفتیش میں اہم انکشاف

    قصور پولیس کے ترجمان کےمطابق وحید نامی گینگ برقع پہن کر شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا تھا اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیتا-

    پولیس کےمطابق 5 ملزمان ڈیڑھ ماہ پہلے عارف نامی شہری کے گھر داخل ہوئےاور 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ اسی گروہ نے خواتین کے بھیس میں کئی اور گھروں سے بھی 40 تولے سونا اور نقدی بھی لوٹی-

    دوسری جانب کراچی میں نیشنل ہائی وے، لنک روڈ سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    کوئٹہ، تین بھائیوں کا قتل، گرفتار ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد کے مطابق ملزمان نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر ٹینکرز اور ٹرالرز سے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان اصلی پولیس اہلکار کی سربراہی میں جعلی پولیس پارٹی بنا کر میں کام کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر اس وقت کی گئی جب ملزمان ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک سے بھتہ وصولی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار میر افضل، برہان، نزاکت اور سلیم شامل ہیں۔

    ملزمان سے 33 لاکھ بھتے کی رقم، اسلحہ اور کار برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن گلبہار رند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ٹانک میں وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا

  • جنرل ہسپتال سے اغواء ہونیوالے نومولود بچے کو قصور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

    جنرل ہسپتال سے اغواء ہونیوالے نومولود بچے کو قصور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو ہوئی ۔اس پریس کانفرنس میں ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن،ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

    مزید تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال سے اغواء ہونیوالے نومولود بچے کو قصور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت پربچے کی بحفاظت بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی

    اس حوالے سے سپیشل انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے نومولود بچے کی اغواء کار خاتون کو خاوند اور سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا۔
    گرفتار ملزمان میں حفیظ اورنگزیب اس کی بیوی فوزیہ اورسہولت کار عبدالسبحان شامل، عمران کشور نے اس حوالے سے بتایا ۔

    ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے پتا چلا کہ ملزمہ فوزیہ الصبح4بجے اپنے شوہر کے ساتھ جنرل ہسپتال گئی ۔پھر اس کے بعد ملزمہ نے اولاد نہ ہونے کے بہانے بچے کو پیار کرنے کا ڈرامہ کیا اور بچے کے لے کر رفو چکر ہو گئی،عمران کشور نے مزید بتایا ۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کو قصور سے گرفتار کر کے بچے کو بحفاظت بایاب کروایا گیا۔،ایس ایس پی کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی جنرل ہسپتال سے بچہ چرانے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن ناکام رہے ۔

    عمران کشور نے بتایا کہ ملزم عبدالحفیظ رابری کے 7 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے،

    ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن زین عاصم کی سربراہی میں انچارج سی آر او حسین فاروق اور ان کی ٹیم،انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی
    عدنان مسعود، انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت غلام مرتضی ہمراہ ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

  • پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    قصور: پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی :ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    ڈی پی او قصور کے مطابق پنجاب فرانزک لیب اورکرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی اے اے اورضلعی پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے پتوکی کے علاقے چونیاں بائی پاس پر ڈاکوؤں کی لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکڑ جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ حمزہ شہباز نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور متاثرہ لڑکی کوانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

    دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    قبل ازیں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حجام نے حجامت کروانے کےلیے آنے والے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے بر و قت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے مصطفیٰ آباد میں ہئیر ڈریسر کی دکان بنا رکھی ہے، 11سالہ بچہ ہئیر کٹنگ کروانے گیا تو ملزم نے بچے کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا-

    حجام کی گیارہ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

  • قصور:سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

    قصور:سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

    قصور:سابق وفاقی وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے۔ان کی وفات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بیٹے سردار فاروق کا کہنا تھا کہ۔وہ عارضہ قلب کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، رات ساڑھے 10 بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔

    سردارآصف احمد علی کے بیٹے سردار فاروق کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو 2 بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائیگی

    یاد رہے کہ سردار آصف احمد علی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن رہ چکے ہیں ان کے والد سردار احمد علی بھی سیاست کے میدان سے تعلق رکھتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد 1951ء اور پھر 1962ء میں ان کے والد پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1977ء میں پیپلز پارٹی کی مدد سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور کامیاب بھی ہوئے مگر قومی اتحاد کی اجتجاجی تحریک چلی تو بعض دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ جن میں سردار شوکت حیات خان، امیر عبداللہ روکڑی اور میر بلخ شیر مزاری وغیرہ شامل تھے، قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج استعفی دے دیا۔

    سردار احمد احمد علی انجمن ارائیاں پاکستان کے صدر بھی رہے۔ آصف احمد علی اوکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایف سی کالج لاہور میں تدریس سے کیا مگر جلد ہی اپنی آزاد خیالی کے باعث اسلامی جمعیت طلباء کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ درس و تدریس چھوڑ کر حکومت پنجاب کے مشیر بن گئے۔

    1981ء میں عملی سیاست کا آغاز جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوری سے کیا۔ 1985ء میں قصور سے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1990ء میں آزاد امیدوار کے طور پر آئی جے آئی کی حمایت سے قومی اسمبلی کے رکن بنے اور میاں نواز شریف کی مرکزی کابینہ میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مقرر ہوئے۔

    5 اپریل 1993ء کو میاں نواز شریف کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم بلخ شیر مزاری نے کابینہ بنائی تو سردار صاحب اس میں انسداد منشیات کے وزیر کے طور پر شامل تھے۔ 1993ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ جونیجو گروپ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بطور وزیر خارجہ شامل ہوئے۔ 6 نومبر 1996ء کو بے نظیر حکومت کی برطرفی کے بعد ان کی وزارت بھی چلی گئی۔ 2008ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں دوبارہ سرگرم ہوئے اور ڈپٹی چیرمین پلانگ کمشین مقرر ہوئے۔

    انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو 2011 میں جوائن لر لیا تھا

  • یونیورسٹی کے قیام کیلئے احتجاجی دھرنا

    یونیورسٹی کے قیام کیلئے احتجاجی دھرنا

    قصور
    شہر قصور میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے احتاجی دھرنا ہو گا ،
    آج بروز جمعرات دن 10 بجے کچہری چوک میں دھرنا ہو گا

    تفصیلات کے مطابق شہر قصور کی عوام نے یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ شہر قصور کے 80% سٹوڈنٹس کو بسلسلہ تعلیم لاہور جانا پڑتا ہے اور ضلع قصور کی تقریبا 34 لاکھ آبادی ہے مگر اس کے باوجود بھی پورے ضلع میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں
    جس کیلئے شہر قصور کی عوام نے آج بروز جمعرات دن 10 بجے کچہری چوک قصور میں دھرنا دینے کی کال دی گئی ہے اور
    موجودہ حکومت اور نون لیگی MNA سعد وسیم شیخ سے گزارش کی ہے کہ سٹی قصور میں یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے جو کہ اہلیان قصور کا بنیادی حق ہے
    احتجاجی دھرنے میں قصور کی سیاسی،سماجی،صحافی اور وکلا برادری کیساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی کے لوگ شرکت کرینگے اور اپنا پیغام گورنمنٹ تک پہنچائیں گے

  • قصور:سات سالہ بچے سے زیادتی ،ملزم گرفتار

    قصور:سات سالہ بچے سے زیادتی ،ملزم گرفتار

    قصور: سرحدی گاؤں دونا میں درندہ صفت شخص کی کم سن سات سالہ نعمان سے بد فعلی ، ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرحدی گاؤں دونا میں سات سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی جلو کی کے نواحی گاؤں دونا کے رہائشی محمد نواز نے منڈی عثمان والا پولیس کو درخواست دی کہ ملزم رضوان نے میرے سات سالہ بیٹے کو جو بچوں کے ساتھ نہانے گیا تھا کو دوپہر2 بجے کے قریب ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا –

    ماں کو گھر میں دس برس تک قید رکھنے والا سفاک گرفتار

    والد نے بتایا کہ بچے کو کافی دیر غائب پا کر جب تلاش کرنے گئے تو کھیتوں سے بچے کی چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دیں جب جا کر دیکھا تو ملزم میرے بیٹے کے ساتھ بدفعلی جیسا گھناؤنا کام کر رہا تھا ملزم ہمیں دیکھ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا 7 سالہ نعمان کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا –

    جبکہ منڈی عثمان والا پولیس نے نعمان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے بعد ملزم کے ڈی این اے سیمپل لاہور بھجیں گے-

    دوسری جانب لاہور کے علاقے ہنجروال میں 13 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

    ایس ایچ او ہنجروال اور چوکی انچارج نیاز بیگ محمد انیس نے بتایا کہ ملزم ثقلین نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے، جس پر تھانہ ہنجروال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

    ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے-

    گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے 8 ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا

  • سیاسی جماعت کی طرف سٹریٹ لائٹ کا انتظام

    سیاسی جماعت کی طرف سٹریٹ لائٹ کا انتظام

    قصور
    تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کی طرف سے خوشی ویلفئیر سوسائٹی رانا ٹاؤن چونیاں میں سٹریٹ لائٹس کا انتظام

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور نے جذبہ خدمت انسانیت کے تحت خوشی ویلفئیر سوسائٹی رانا ٹاؤن چونیاں میں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی سہولت کیلئے سٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا جس پر اہلیان علاقہ نے تحریک اللہ اکبر سٹی چونیاں کے کارکنان کو داد تحسین پیش کی اور کہا کہ جو کام گورنمنٹ کا ہے وہ ایک سیاسی جماعت بے لوث ہو کر کر رہی ہے
    تحریک اللہ اکبر ضلع قصور ضلعی چئیرمین حافظ ابولقاسم کی قیادت میں بیوہ و غریب خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم،ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت خون کی فراہمی،ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں ایک روزہ دستر خوان لگانے کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت گلی محلوں میں ٹوٹی سڑکوں کو بھی مرمت کر رہی ہے
    ضلعی قیادت کا کہنا ہے کہ ہم یہ کام خالص اللہ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں اور کرتے رہینگے جبکہ ماہ رمضان میں ان کاموں میں تیزی لائی جائے گی

  • بے حسی کی انتہا،شادی ہال میں لوگ زمین پر پڑی لاش کے قریب کھانا کھانے میں مصروف رہے

    بے حسی کی انتہا،شادی ہال میں لوگ زمین پر پڑی لاش کے قریب کھانا کھانے میں مصروف رہے

    پتوکی بے حسی کی انتہا،موبائل چوری کے الزام میں اس شخص کو باراتیوں نے مار مار کر ہلاک کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پتوکی الجنت شادی حال میں غریب شخص اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے بارات سے پیسے لوٹنے کے آیا پتوکی باراتیوں نے ابھی پیسے پھینکے ہی تھے کہ انہی میں سے ایک شخص کا موبائل چوری ہو گیا-

    پتوکی مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ موبائل چوری کے الزام میں اس شخص کو باراتیوں نے مارنا شروع کر دیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی موت واقع ہو گئی اور زمین پر پڑھی لاش کے قریب لوگ اپنا کھانا کھانے میں مصروف رہے-

    پتوکی دوسری طرف نجی شادی حال کے مالک اور باراتیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کو کسی نے نہیں مارا اس کو ہاٹ اٹیک آیا ہے پتوکی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی شادی حال کے مالک اور باراتیوں کا نام لکھ کر کرائم سین کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا –

    پتوکی مقامی پولیس کے مطابق قبل از وقت کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا جیسے ہی پوسٹمارٹم رپورٹ آئیگی تو حقائق سامنے لائے گئے اور جو ملزم ہو گا اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

  • 25 فروری کو ورکرز کنونشن سے خطاب

    25 فروری کو ورکرز کنونشن سے خطاب

    قصور
    امیدوار برائے میئر ضلع قصور، سربراہ تحریک اللہ اکبر پاکستان پروفیسر سیف اللہ خالد قصوری 25 فروری کو قصور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان کے سربراہ اور امیدوار برائے مئیر ضلع قصور مفسر قرآن پروفیسر سیف اللہ خالد قصوری 25 فروری بروز جمعہ سٹی قصور میں دیوان خاص میرج ہال میں ورکرز کنونشن میں خطاب فرمائیں گے
    پروگرام نماز مغرب سے شروع ہو گا
    ورکرز کنونشن میں سیف اللہ خالد کے علاوہ قصور کی صحافی،وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے عہدیداران بھی خطاب فرمائیں گے

  • قصورپھرقصوروار:کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز واقعہ چھابڑی فروش پر با اثر افراد کا تشدد

    قصورپھرقصوروار:کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز واقعہ چھابڑی فروش پر با اثر افراد کا تشدد

    قصورپھرقصوروار:کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز واقعہ چھابڑی فروش پر با اثر افراد کا تشدد ،اطلاعات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں ایک انسانیت سوز پرتشدد واقعہ نے قصور کو ایک بار پھر قصوروار ٹھرا دیا ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ راول جھنگڑ میں پیش آیا جہاں با اثر افراد نےغریب چھابڑی فروش پر بیہمانہ تشدد کرکے اس کے جوڑ جوڑ کو ضربیں لگائی ہیں

    کوٹ رادھاکشن با اثر ملزمان تنویر نامی شخص کو درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے واقعہ کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے،کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز تشدد کے دوران لوگ یہ تشدد تو ہوتے دیکھتے رہے لیکن کسی نے اس کو بچانے کی کوشش نہ کی

    کوٹ رادھا کشن پولیس نے وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ تنویر کے بھائی کی مدعیت میں دو نامزد اور آٹھ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ان میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

     

    دوسری طرف ایس ایچ او کفایت حسین کوٹ رادھا کشن کہتے ہیں‌ کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ملزمان کو ہر صورت قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

    یاد رہے کہ قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن با اثر ملزمان میں طارق اور رمضان مئیو اور آٹھ نامعلوم افراد شامل ہیں متاثرہ تنویر نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے