Baaghi TV

Tag: قصور

  • آر ایچ سی انچارج پر لوگوں کا اظہار اعتماد

    آر ایچ سی انچارج پر لوگوں کا اظہار اعتماد

    قصور
    نواحی گاؤں جوڑا و ارد گرد کے دیہات کے لوگ آر ایچ سی جوڑا و سٹاف سے مطمئن،لوگوں کا اظہار اطمینان

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں جوڑا و ارد گرد کے دیہات کے رہائشیوں نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر ( آر ایچ سی) جوڑا میں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف پوری ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور ہسپتال میں مریض مطمن نظر آتے ہیں
    ڈیوٹی وقت میں سٹاف محض نماز جمعہ پڑھنے جاتے ہیں جو کہ مسجد میں پڑھنی واجب ہے باقی ٹائم نماز ہسپتال میں ہی ادا کر لی جاتی ہے
    ارد گرد کے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر آر ایچ سی جورا ڈاکٹر حنان ایک ذمہ دار انسان ہیں جبکہ گورنمنٹ کی طرف ہسپتال میں جو بھی سہولیات دی گئی ہیں ان کے مطابق علاج کیا جاتا ہے
    لوگوں نے بتایا کہ ڈاکٹر حنان پر پیرا میڈیکل سٹاف کو گھر سے لینے اور چھوڑنے جانے والی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے

  • ایشیا کی سب سے بڑی بلّھے شاہ پیپرملزاس وقت آگ کی لپیٹ میں:آگ بجھانے کی کوششیں جاری

    ایشیا کی سب سے بڑی بلّھے شاہ پیپرملزاس وقت آگ کی لپیٹ میں:آگ بجھانے کی کوششیں جاری

    قصور:ایشیا کی سب سے بڑی بلّھے شاہ پیپرملزاس وقت آگ کی لپیٹ میں:آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈز جان پرکھیل کرکوشاں ،اطلاعات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی پیپرملز جسے بلّھے شاہ پیپرملز اور پیکجزٹو کا نام دیا جاتا ہے اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہے اور ریسکیو 1122 نے دیگر اضلاع سے بھی آگ بجھانے والی گاڑیان منگوالی ہیں

    ادھر اس حوالے سے مزید اطلاعات ہیں کہ قصور کوٹ رادھا کشن میں پیپر مل میں اگ ابھی تک بے قابو ہے اور دس دس کلومیٹر تک یہ آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے

     

     

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ریسکیو کنٹرول قصور میں 1847 پہ فائر کال موصول ہوئی، ترجمان ریسکیو ریسکیو قصور نے فوری فائر اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا، آگ پیپر مل میں تقریبا 4 ایکڑ شیڈ میں لگی ہے،

    ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ایک زخمی شخص کو ریسکیو کرنے کیساتھ 2 ڈیڈ باڈیز بھی ریکور کرلی گئیں، ترجمانکے مطابق فائر کی شدت کے پیش نظر قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں‌

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس وقت فائر آپریشن میں 8 فائر وہیکل اور 45 ریسکیور حصہ لے رہے ہیں،

     

    دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کریں

    وزیر اعلی عثمان بزدارنے آتشزدگی سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے اور وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ، ادھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

  • مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن گز گئے

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن گز گئے

    قصور
    تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ضلع بھر میں مشترکہ پروگرام کرینگے، بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
    ضلع بھر کی تمام سیاسی و مذہبی تنظیمیں ایک ہو کر پورے ضلع میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت کے خلاف پروگرام کرینگی
    قصور،نور پور،الہ آباد کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،پھولنگر،کنگن پور و دیگر ضلع بھر کے تمام گاؤں دیہات،قصبوں و شہروں میں تمام جماعتیں یک جان ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرینگی
    پورے ضلع بھر میں کشمیریوں کی حمایت پر مبنی بینرز لگ گئے ہیں جس میں بھارت کی فوجوں کی واپسی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے
    واضع رہے کہ بھارت کی طرف سے ریاست مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اے کو 5 اگست 2019 کو منسوخ کیا گیا تھا

  • قصور سے لاپتہ بچے 3 ماہ بعد لاہور سے برآمد

    قصور سے لاپتہ بچے 3 ماہ بعد لاہور سے برآمد

    لاہور: صدر پولیس نے 12 سالہ شان اور 10 سالہ سلمان کو گارڈن ٹاؤن سے برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل قصور سے لاپتہ ہونے والے دوکمسن بھائی لاہور سے برآمد ہوگئے، حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے 12 سالہ شان اور 10 سالہ سلمان گارڈن ٹاون سے برآمد کیا۔

    لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    پولیس نے بتایا کہ دونوں کمسن بھائی 11 نومبر کو اپنے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ گئے تھے، اور ان کے والد کی مدعیت میں ان کے اغواء کا مقدمہ تھانہ صدر قصور میں درج کیا گیا تھا-

    ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

    آئی جی پنجاب نے بھی بچوں کی گمشدگی پر نوٹس لیا تھا، بچوں کی برآمدگی کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن حافظ کامران اصغر، اے ایس پی رحمت اللہ اور ایس ایچ او ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

    سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    قبل ازیں گجرات پولیس نے ہسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو 2 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا تھا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا تھا گجرات کے ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء ہو گیا تھا۔ جس کی رپورٹ بروقت تھانے میں درج کروائی گئی تھی ۔ ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کے لئے وقوعہ کی CCTV فوٹیج سے مدد حاصل کی گئی تھی-

    ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

    ڈی پی او گجرات نے فوٹیج موصول ہونے پر تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ویڈیوکا بغور ملاخطہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی پولیس نے بڑی ذہانت سے اور بڑے ہی جدید انداز سے اس مجرم کو پکڑا اعلیٰ پولیس افسران نے بچے کو برآمد کرنے کے بعد اور اغوا کاروں کو گرفتارکرنے کے بعد جس پر نومولود بچے کو اٴْسکے اصل والدین کے حوالے کر دیا گیا۔جس پر بچے کے والدین نے ڈی پی او گجرات اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    گجرات پولیس نے اغوا ہونے والا 2 سال کا بچہ بازیاب کروا لیا:اغوا کار کون؟سُن کرسب…

  • سرکاری بینک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوگوں کی تذلیل

    سرکاری بینک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوگوں کی تذلیل

    قصور
    سرکاری بینک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر کسٹمرز سے بدتمیزی،
    نیشنل بینک راجہ جنگ قصور کے عملہ نے بدتمیزی کی انتہاہ کر دی،لوگوں کا عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبہ راجہ جنگ میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان میں آنے والے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز اور عوام الناس کے ساتھ بینک ملازمین و آپریشن منیجر نعیم کی بدتمیزیاں جاری ہیں
    عملہ بینک نے سرکاری بینک کو ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے اور
    اپنی مرضی کے لوگوں کا کام کیا جاتا ہے ان کے تعلق و شفارش کے علاوہ اگر کوئی شریف آدمی بینک اکاؤنٹ یا بنک سٹیٹمنٹ کے بارے میں کوئی انفارمیشن لینا چاہے تو بلاوجہ تو تکرار شروع کرکے لوگوں کو ذلیل کیا جاتا ہے جو کہ روز کا معمول بن چکا ہے
    واضع رہے کہ حویلی ملکاں والی،میر محمد، ستوکی، راؤ خانوالہ،اوراڑہ نو و کلاں و دیگر دیہات کے لوگوں کے لئے یہی ایک بینک قائم ہے مگر لوگ اس بینک میں اپنی عزت نفس مجروع ہونے کے ڈر سے جانے سے گھبراتے ہیں
    اہلیان علاقہ نے نیشنل بینک راجہ جنگ کے عملہ کے خلاف اعلی افسران سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چونیاں میں پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:103 پلاٹس بنائے جائیں گے:میاں اسلم اقبال

    چونیاں میں پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:103 پلاٹس بنائے جائیں گے:میاں اسلم اقبال

    لاہور:پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:چونیاں میں 103 پلاٹس بنائے جائیں گے:اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال پیڈمک آفس کوٹ لکھپت پہنچے جہاں پر سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے چونیاں ایکوا بزنس پارک کے منصوبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چونیاں ایکوا بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں کا جلد افتتاح کریں گے ، 321 ایکڑ پر مشتمل یہ پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چونیاں ایکوا بزنس پارک میں 103 پلاٹس بنائے جائیں گے ، بزنس پارک میں کمرشل ایریا، لیبر کالونی، گرڈ اسٹیشن، کولڈ اسٹوریجز، فیڈ مل، ریسرچ سینٹرز، پیکیجز سینٹرز اور فش مارکیٹ بھی بنے گی۔

    صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ پیڈمک کے زیر اہتمام اس بزنس پارک میں 2 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکومت نے چونیاں میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا منصوبہ زیر زمین پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث ترک کر دیا تھا ، منصوبہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے ضائع کر دیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چونیاں اسٹیٹ کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر اسے ایکوا بزنس پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ، چونیاں ایکوا بزنس پارک میں جھینگوں اور کیکڑوں کی بڑے پیمانے پر ایکسپورٹ کر کے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے لئے پیڈمک کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے کہا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کی جا چکی ہے۔

  • ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے: پی ایم اے قصور یوم سیاہ منانے پرمجبور

    ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے: پی ایم اے قصور یوم سیاہ منانے پرمجبور

    قصور:ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے: پی ایم اے قصور یوم سیاہ منانے پرمجبور،اطلاعات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) قصور نے ہیلتھ کیئر کمیشن (ایچ سی سی) کے بےوجہ چھاپوں کے خلاف بلیک ڈے (یوم سیاہ) منایا۔

    ہیلتھ کیئر کمیشن (ایچ سی سی) کے خلاف منائے گئے "ڈے” کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا پی ایم اے پاکستان بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لٸے پچھلے کٸی دہاٸیوں سے کام کر رہی ہے۔

    ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ پی ایم اے کا بنیادی مقصد پاکستان بھر میں عطاٸیت کا خاتمہ اور میڈیکل کے شعبہ میں مزید بہتری لانا ہے، مگر ایچ سی سی کی مداخلت کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ عطائیت کا خاتمہ ناممکن ہو گیا ہے۔

    اس پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ایم اے قصور ڈاکٹر عاصم وسیم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہیلتھ کٸیر کمیشن کے بناٸے ہوٸے قوانین کی ہمیشہ پاسداری کی ہے اب ہیلتھ کٸیر کمیشن اپنے اصل مقصد سے ہٹ چکا ہے۔

    ڈاکٹر عاصم وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کٸیر کمیشن عطاٸیت کو پروان چڑھانے اور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے کلینک پر چھاپے مارنے اور انہیں بلاوجہ تنگ کرنے پر مصروف عمل ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایم اے قصور اعلٰیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہیلتھ کٸیر کمیشن کو بتدریج بہتری کی طرف لے جایا جاٸےاور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے کلینک پر بلاوجہ کے چھاپے مارنا اور انہیں حراساں کرنا بند کیا جاٸے۔

  • ویگن موٹر سائیکل۔ سے ٹکرا گئی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا

    ویگن موٹر سائیکل۔ سے ٹکرا گئی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا

    قصور آلہ آباد روڈ پر تیز رفتار ۔ویگن موٹر سائیکل۔ سے ٹکرا گئی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا

    تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا تا حال نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔حادثہ ویگن کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے حادثہ میں ہلاک ہونے والے بچہ کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔۔۔۔ ۔.

    مہر بشارت صدیقی بیوروچیف باغی ٹی وی قصور

  • یوتھ ونگ ورکرز کنوشن میں نظریہ پاکستان پر روشنی

    یوتھ ونگ ورکرز کنوشن میں نظریہ پاکستان پر روشنی

    قصور
    نور پور کے نواحی گاؤں جوڑا میں یوتھ ونگ ورکرز کنوشن کانفرنس میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت،نظریہ پاکستان کے عزم کا اعادہ

    تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 19 ستمبر 2021 گاؤں جوڑا نزد نور پور نہر قصور میں یوتھ ونگ کا زبردست ورکرز کنونشن اجلاس منعقد ہوا
    کنونشن سے عبدالغفار منصور، مدثر نذر ، حماد اسماعیل یزدانی میڈیا کوآرڈنیٹر ضلع قصور ابتسام الٰہی ہاشمی، صدر ٹیم یوتھ ونگ ضلع قصور احمد افضل، ڈویژن صدر عمار حنیف، اور صدر ضلع لاہور نے اظہار خیال کیا
    کانفرنس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل قصور کے زندہ دل نوجوانوں نے شرکت کی اور نظریہ پاکستان کے تحفظ اور پاکستان کی خاظر ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے کا عزم کیا اور پاکستان و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا
    اس کے علاوہ کانفرنس کے مقررین نے عظمت اسلام و پاکستان پر روشنی ڈالی
    شرکاء نے مقررین کے پیغامات کو خوب سراہا اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کا عزم کیا

  • صوبائی وزیر کا دورہ قصور

    صوبائی وزیر کا دورہ قصور

    قصور
    صوبائی وزیر ہیومن رائٹس و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا دورہ قصور
    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہیومن رائٹس و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے دورہ قصور کیا جس میں صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے ہمراہ اقلیتی گرانٹ کے تحت بیوہ، یتیم اور معذورافراد میں چیک تقسیم کیے اور بتایا کہ ضلع بھر میں 300خاندانوں میں چیک تقسیم کیے گئے ہی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرنگرانی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں نیز اقلیتی کی فلاح وبہبو دکیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے ان کا مذید کہنا تھا کہ ریاست میں سب شہری برابر ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں