Baaghi TV

Tag: قصور

  • خدمت آپ کی دہلیز پر کامیابی سے جاری

    قصور
    خدمت آپ کی دہلیز پر کامیابی سے جاری

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“کے تیسرے ہفتے کا آغاز کر دیا ہے سرکٹ ہاؤس کا دورہ کر کے تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہفتے میں ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر و عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائیگی۔ گرین بیلٹس اور راؤنڈ باؤٹس کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے۔ گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے درختوں کی کٹنگ اور پینٹنگ کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“کے سوفیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو ٹارگٹس سونپ دیئے گئے ہیں اور خدمت ایپ پر موصول ہونیوالی تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے اوراب تک 357شکایات کو حل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ پروگرام کے تحت ضلع میں اب تک 67 ہزار 811 کاروائیاں کر کے شہری اور دیہی علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تحصیل قصور میں 25 ہزار 548 ‘تحصیل پتوکی میں 17ہزار 852‘تحصیل چونیاں میں 19ہزار 435اور تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 4ہزار 979کاروائیاں کی گئی ہیں

  • فلاح و اصلاح کھارا کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

    فلاح و اصلاح کھارا کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور سے فلاح و اصلاح کھارا کے صدر عبیداللہ و دیگر معززین علاقہ کی ملاقات، گاؤں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں پر شکریہ، ترقیاتی کاموں پر جلد کام شروع کروا دیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے سب سے بڑے و سب سے قریبی گاؤں کھارا کی فلاحی تنظیم فلاح و اصلاح کھارا کے صدر عبیداللہ و دیگر معززین علاقہ محسن نور خان، زبیر احمد خان،ملک عباس علی،شاہد محمود بھٹی، ضیاء اللہ خان و دیگر نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ملاقات کی جس میں گاؤں کے ترقیاتی کاموں پر اہل دیہہ نے مسائل بیان کئے
    دوران میٹننگ ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے یقین دلایا کہ اہل دیہہ کے بیسک ہیلتھ یونٹ ( بی ایچ یو ) کو رورل ہیلتھ سینٹر ( آر ایچ سی) کیا جائے گا لڑکوں کے ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری سکول،کھارا قصور روڈ کی تعمیر اور واٹر سپلائی کے منصوبے پر جلد سے جلد ترقیاتی کام شروع کروا دیئے جائینگے
    شرکاء نے ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی اور گاؤں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں پر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پیش کردہ ان ترقیاتی منصوبوں پر جلد سے جلد کام کا آغاز کرکے اہل دیہہ کی پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے گا

  • ڈیڑھ ماہ بعد اسیران سے ملاقات کی اجازت

    ڈیڑھ ماہ بعد اسیران سے ملاقات کی اجازت

    قصور
    ڈیڑھ ماہ بعد ڈسٹرکٹ جیل قصور میں لواحقین کو اسیران سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لواحقین کو اسیران کی ملاقات کی اجازت دے دی جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ غلام۔سرور سمرا نے ڈسرکٹ جیل قصور میں ڈیڑھ ماہ بعد لواحقین کو اسیران سے ملاقات کرنے کی اجازت دے ہے
    تاہم سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ اسیران سے ملاقات کے لئے شیڈول کے مطابق آنے کی اجازت ہو گئی اور عملہ جیل کو کہا کہ
    زبانی وائرلس احکامات پر فوری اسیران کی ملاقات کروائی جائے اور حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے

  • 3لاکھ 66ہزار227بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

    ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے زیر صدارت ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
    مہم 18مئی سے شروع ہوکر 30مئی تک جاری رہے گی‘3لاکھ 66ہزار227بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر
    قصور ڈپٹی کمشنر قصورآسیہ گُل کے زیر صدارت ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوڈاکٹررابعہ ریاست، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر حسین چیمہ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اقبال جاوید سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم 18مئی سے شروع ہوکر 30مئی تک جاری رہے گی جس میں 9ماہ سے 15سال کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہ سکے۔ مہم کے دوران 3لاکھ 66ہزار227بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کی کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 209ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے متعلقہ افسران کوٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تمام علاقوں میں ٹیموں کی پہنچ کو ممکن بنانے کیلئے تیار کردہ روڈمیپ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ ٹائیفائیڈکے مکمل خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ عوام الناس کوٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے سلسلہ میں بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔ مہم کے 100فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام محکمہ جات مل کر کام کریں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ مہم کے دوران اپنے 9ماہ سے 15سال کی عمرکے بچوں کو ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں اور ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔

  • انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس کی صدارت ڈی سی نے کی

    انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس کی صدارت ڈی سی نے کی

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا
    اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ہاٹ سپاٹ کوریج اور انڈرائیڈ ایکٹویٹی کو سوفیصد یقینی بنایاجائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔تمام متعلقہ محکمہ جات متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور دیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور لاروا کی افزائش والی جگہوں کو فوری طور پر ختم کروایاجائے۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

  • قصور پولیس کی کامیابی،خطرناک اسلحہ سمگلر گرفتار

    قصور پولیس کی کامیابی،خطرناک اسلحہ سمگلر گرفتار

    پھول نگر اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد، تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور کی تھانہ سٹی پھولنگر میں پریس کانفرنس ہوئی۔
    تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کی بڑی کاروائی جس میں بین الصوبائی اسلحہ سمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتارہو گئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے جدید ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ 7 آٹو میٹک رائفل، 15 پسٹل، 4 پمپ ایکشن اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں ۔ عمران کشور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پتوکی کی زیر نگرانی انفارمیشن بیسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزمان ذوالفقار، احمد جان، فیصل عزیز اور عباس خیبر ایجنسی سے اسلحہ سمگل کرتے اور پھول نگر میں لاکر پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان ناجائز اسلحہ کریمنلز کو اسلحہ فروخت کرتے تھے، دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ سٹی پھولنگر طارق بشیر چیمہ اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

  • ڈی پی او قصور عمران کشور کی کوٹ رادہاکشن آمد

    ڈی پی او قصور عمران کشور کی کوٹ رادہاکشن آمد

    قصور
    آج مورخہ18 فروری بروز جمعرات بوقت 3 بجے ڈی پی او قصور عمران کشور صاحب تھانہ کوٹرادھاکشن میں پریس بریفنگ دے گے
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن قصور میں وارداتیں انتہاہ کو پہنچ چکی ہیں جس پر سول سوسائٹی،وکلاء برادری،تاجر برادری و دیگر شعبہ کے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اس بابت عوامی شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کیلئے ڈی پی او قصور عمران کشور آج مورخہ 18 فروری کو 3 بجے دوپہر کوٹ رادھا کشن تھانہ میں پریس کانفرنس کریں گے اور عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کریں گے

  • جان لیوا اور مضر صحت منشیات عام ، اینٹی نارکوٹکس فورس دفاتر تک محدود

    پتوکی سمیت قصور بھر میں شراب،چرس، ہیروئن گٹکا سمیت دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر ہے،جبکہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے مبینہ کرپشن،سیاسی دباؤ اور دیگر وجوہات کی بنا پر کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
    اسمگل شدہ بھارتی گٹکا، چرس، افیون، ہیروئن، راکٹ اور دیگر نشہ آور اشیاء کا نوجوانوں اور کم عمر بچوں میں استعمال تیزی سے بڑھ رہاہے۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس جیسی وباء کے دوران منشیات کی کھلے عام دستیابی حیرت انگیز ہے۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے مختلف دیہی علاقوں میں مضر صحت اشیاء سے شراب کشید کرنے کی بڑی تعداد میں بھٹیاں کام کررہی ہیں۔ دیسی شراب کا کاروبار اندرون قصور کی تحصیل پتوکی میں خاصا عروج پر ہے۔
    ذرائع کے مطابق منشیات فروش مافیا کےسفید پوش افراد سیاسی سرپرستی میں مخصوص مقامات پر شراب فروخت کرنے کے ساتھ اس کی ہوم ڈلیوری بھی کرتے ہیں۔شراب کی کھلے عام دستیابی سے نوجوان نسل میں اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس کے علاوہ چرس اور ہیروئن کی خرید و فروخت بھی عام ہے۔
    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق اندرون قصور کے علاوہ اسمگل شدہ بھارتی گٹکے کی بڑی مارکیٹ بنا ہوا ہے۔ پتوکی شہر کے علاوہ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں پان کے کیبنوں،پرچون کی دکانوں،اور دیگر مقا مات پر بھارتی اسمگلنگ شدہ گٹکا سفینہ،21سو،پان پراگ،ظفری اور دیگر ناموںسے کھلے عام دستیاب ہے،جبکہ بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ مختلف برانڈکی غیر ملکی سگر یٹ کا کاروبار بھی سیاسی سرپرستی میں جاری ۔
    دوسری طرف شہر کے بیچوں بیچ شراب فروخت کرنے والے ڈیلر موجود ہیں جو ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں شراب کے عادی افراد شراب پی کر گلی محلوں میں گالم گلوچ اور بیہودہ زبان استعمال کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے خاص طور پر عورتوں کو گزرنا مشکل ہوتا ہے ان شراب فروشوں اور شراب کے عادی افراد اس قدر گلی محلوں میں دندناتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اہل علاقہ کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے مطالبہ کے ان مجرمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور علاقے کو محفوظ کیا ایسے لوگوں کی وجہ سے معصوم بچوں پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

  • ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    قصور میں قانون کے رکھوالے بھنگ پی کر سوگئے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس کی ملی بھگت سے پریشان شہری تھانے کی ناک تلے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ڈکیتی تھانہ کھڈیاں خاص سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر واقع جگہ پر ہوئی ہے۔ جس پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے-

    پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر پہنچ گئے ڈکیتی کی واردات پر اظہار افسوس ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. متاثرہ خاندان سے گفتگو. پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی قصبہ کھڈیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر گئے انکے گھر 50 لاکھ کے قریب ھونے والی ڈکیتی پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع کوآرڈینیٹر سردار عباس ڈوگر، سردار عابدجمال،جواد ابراہیم دیگر بھی انکے ھمراہ تھے. ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے اور لوٹے گئے زیورات نقدی وغیرہ برآمد کروائی جائے گی. بعد ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے اس سلسلہ میں ڈی پی او قصور سے ملاقات کی اور ڈاکٹر نذیر بلوچ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے، لوٹاگیا مال برآمد کرنے اور ذمہ داران قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

  • مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے شکایات ڈیسک قائم

    مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے شکایات ڈیسک قائم

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)
    اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر ٹائیگر فورس نے تحصیل چونیاں کے مختلف علاقوں میں پرائیس کنٹرول ڈیسک لگا لیے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی ہدایات پر خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے ٹائیگر فورس نے تحصیل چونیاں میں مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول ڈیسک لگا لیے ہیں۔
    ان ڈیسک پر موجود ٹائیگر فورس کے رضا کار مہنگائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا اندراج کریں گے اور ان کی رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو پیش کی جائے گی۔
    اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا کہنا تھا کہ خود ساختہ مہنگائی کرکے غریب عوام پر مظالم کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جرمانوں کے ساتھ ساتھ سزا بھی دی جا سکتی ہے۔