Baaghi TV

Tag: قلعہ گجر سنگھ

  • پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس منعقد

    پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس منعقد

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے افسران و جوانوں کی شرکت۔ پولیس جوان ہمارے بازو ں ہیں، سب مل کر جرائم کا خاتمہ کریں گے۔
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرزعمران احمد ملک، ایس پی اینٹی رائٹ فورس،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے اورمحکمانہ مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ تمام افسران و جوان اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے مجھ سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔پولیس جوان ہمارے بازو ں ہیں، ہم سب مل کر جرائم کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئرلاہور پولیس کی کمانڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ایماندار،محنتی، خوش اخلاق پولیس اہلکار باعث فخر ہیں۔تمام اہلکاروں کوشیڈول کے مطابق ہفتہ وار ریسٹ دی جائے گی تا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ساجد کیانی نے مزید کہاکہ افسران و جوان ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

  • پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ

    پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ

    لاہور،07 فروری 2021:
    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔گذشتہ ہفتے کے دوران لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے 67، ریلوے پولیس کے 25 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 42افسران واہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ اہلکاروں کو ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے 70 گارڈز کو بھی فائرپریکٹس کروائی گئی۔سکیورٹی گارڈز کو 12بور شارٹ گن کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 2585 جبکہ دیگر اضلاع کے 32 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔پاکستان ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریزکے پریکٹس سیشن سمیت اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 129 سے زائد پلاٹون روانہ ہوئی۔اہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 220 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔مختلف اجتماعات اور اہم مقامات پرلیڈیز پولیس کی 128 اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ خواتین ملزمان کی مختلف عدالتوں میں پیشی کے دوران 46 لیڈیز اہلکارتعینات رہیں۔