Baaghi TV

Tag: قمرزمان کائرہ

  • مشکل کی گھڑی میں تمام صوبائی حکومتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،سعدرفیق،قمرزمان کائرہ

    مشکل کی گھڑی میں تمام صوبائی حکومتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،سعدرفیق،قمرزمان کائرہ

    وفاقی وز یر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے سب کو مل کر ان کی مدد کرنا چاہئے ،مشکل کی گھڑی میں تمام صوبائی حکومتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،یہ وقت سیاسی لڑائی کا نہیں عوام کی مدد کا ہے، ترکیہ سے4ٹرینیں امدادی سامان لیکر آئیں گی، آئی ایم ایف کی امداد ایسا تالا ہے جوکھلے گا تو دیگر ادارے بھی امداد دیں گے،سڑکیں ٹوٹی ہونے کی وجہ سے امدادی سامان پہنچانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ، پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیا ہے، تمام تر حکومتی مشینری سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے میدان میں ہے ، سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہاہے ، پاکستان کو نقصان سے بچانے کے لئے ہم نے اپنی سیاست کو دائو پر لگایا ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔

    سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب ملتوی

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حالیہ مون سون میں تباہ کن سیلاب نے 2010 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،بلوچستان اور سندھ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے حالات بھی اچھے نہیں،پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے،ایسے موقع پر سیلاب نے معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،حکومت پاکستان، ریاستی ادارے سب ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں،بحالی کا مرحلہ اس سے بھی مشکل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ،قوم کی بڑی تعداد بھی متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہے،دوسری جانب عالمی برداری ہماری مدد کر رہی ہے۔

    امدادی رقوم سیلاب سے متاثرہ تمام صوبوں میں منصفانہ تقسیم کی جائیں گی،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

     

    وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاست پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے،سب جانتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف کو خیرآباد کر گیے تھے،ماضی کی حکومت نے آیی ایم ایف کا پروگرام لیا لیکن اصلاحات نہ کی،ماضی میں سابقہ حکومت نے ملک کو معاشی طورپر کمزورکیا لیکن موجودہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔

     

    سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں لیکن امیر شاہ جیلانی مینرل واٹر سے جوتے صاف کررہے

    سعد رفیق نے وزیراعظم ہائوس میں فلڈ کانفرنس کی جس میں فوجی قیادت بھی بھی موجود تھی ، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے لیکن ملک کے لیے پنچاب اور خیبرپختونخواکے وزرائے اعلیٰ نہیں آئے،انہوں نے کہاکہ جو بھی مدد مل رہی ہے وہ بحالی کے لیے کم ہے،ریلوے کو بھی سیلاب میں نقصان ہوا ہے ،کوئٹہ اور سنی کے راستے میں جو پل ہے اس کو بھی نقصان پہنچا ہے ،ترکی سے چار ٹرین سامان لیکر یہاں آرہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سب کو ایک چھت کے نیچے بیٹھنا چاہئے جو لڑائی کی سیاست کررہے ہیں انہیں کرنے دیں لیکن اب لڑائی کا وقت نہیں ہے بلکہ جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کی بحالی و خدمت کا ہے ۔ وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ، مشکل وقت میں سب کو اکٹھا ہونا چاہئے توقع رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہو گی کہ اس مشکل کی گھڑی میں تمام صوبائی حکومتوں کو ساتھ لیکر چلیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے، ہمیں بھی لوگ کہتے ہیں کہ آپ کو سیاسی نقصان ہو رہا ہے ہم نے کہا ہمیں سیاسی نقصان ہو لیکن پاکستان کو نہ ہو۔ قمر زمان کائر نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون صرف اعلان ہوتا ہے وہ رقم کہاں ہے۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ہم نے حکومت میں آ کر بہت مشکل فیصلے کئے ہیں ،ہمیں سب نے کہا آپ سیاسی نقصان کر رہے ہیں، لیکن ایسے مشکل فیصلے کرنا ہماری مجبوری تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا سیلاب آیا ہے ،سندھ میں 1750 ملی میٹر بارش ہوئی ہے ،بلوچستان اور پنجاب کا پانی سندھ میں شامل ہوتا ہے، سندھ کے دریاں میں پانی بہت زیادہ ہے ،لوگوں تک رسائی مشکل ہے ،ابھی تک کوئی اندازہ نہیں کہ کتنا نقصان ہوا ہے اور کتنے گھر ٹوٹے ہیں۔ ہمارے اوپر اعتراض ہو رہا ہے یہ حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے ،ہماری پوری کابینہ اپنے اپنے علاقوں میں کام کر رہی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ عمران خان جلسے کرنے میں مصروف ہیں۔ کہا جا رہا ہے عالمی امداد میں ہیرا پھیری ہو رہی ہے ، اس لئے عالمی امداد نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارے اور فوج حکومت کا حصہ ہیں ، ہمارے نوجوان مشکل وقت میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، وہ ہر مشکل وقت میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک سمیت این جی اوز اور دوست اور مسلم ممالک بھی پاکستان کی مدد کررہے ہیں جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

  • یپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 3 کے صدر عاطف چودھری کی رہائش گاہ پراندھا دھند فائرنگ

    یپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 3 کے صدر عاطف چودھری کی رہائش گاہ پراندھا دھند فائرنگ

    یپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 3 کے صدر عاطف چودھری کی رہائش گاہ پر ایک دفعہ پھر اندھا دھند فائرنگ.عاطف چودھری کی رہائش گاہ پر یہ دوسرا حملہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔پہلے عاطف چودھری کو فائرنگ سے شدید زخمی کیا گیا اب ان کے بڑے بھائی کو نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ کا اصل ملزم مفرور ہے اور دیگر نے قبل از گرفتاری ضمانت کروا رکھی ہے ۔کیا پولیس لوگوں کے مرنے کا انتظار کر رہی ہے کیایہ تب اپنی کاروائی شروع کریں گی۔لاہور کینٹ جیسے علاقے میں انتظامیہ کی ان مجرمانہ کارروائیوں پر خاموشی افسوسناک ہے۔حملہ آوروں کے خلاف رپٹ درج کرادی گئی ہے۔پولیس فوری کاروائی شروع کرے.کاروائی نہ کی گئی تو پیپلز پارٹی مجبوراً اس پر باقاعدہ احتجاج کا اعلان کردے گی ۔
    قمرزمان کائرہ

    عاطف چودھری کی رہائش گاہ پر حملے کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں عاطف چودھری کے ساتھ ہے۔چودھری منظور احمد

    دن دیہاڑے عاطف چودھری کے خاندان پر نیا حملہ افسوسناک ہے۔چودھری اسلم گل

    پیپلز پارٹی عاطف چودھری اور ان خاندان کے ساتھ ہے۔ملک عثمان

  • اوپر سے مولانا کے ساتھ ہیں‌، قمرزمان کائرہ نے سچ کہہ دیا

    اوپر سے مولانا کے ساتھ ہیں‌، قمرزمان کائرہ نے سچ کہہ دیا

    لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ایک جی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحفظات ہیں، جو بھی فیصلہ ہو رہبر کمیٹی کو کرنا چاہیے، تحریکیں ایک دم نہیں چلا کرتیں۔ ہم حکومت کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ مولانا کی تحریک ہے، ہم ان کوسپورٹ کریں گے۔

    قرضہ لیکر بیٹی کیلئے سڑک بنوادی

    نجی ٹی وی میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ سارے مارچ کو جے یو آئی (ف) آرگنائز کر رہی ہے۔ پاٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ساری جماعتوں کی لیڈرشپ شرکت کرے گی تو وہ بھی موجود ہوں گے۔

    بھارت نے کرتارپور پر اہم اعلان کردیا ، پاکستان کی جیت

    انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، اگر کامیاب ہوتے ہیں تو ان کی کامیابی ہوگی، اگر ناکامی ہوگی تو سب کی ہوگی۔ مولانا جہاں کہیں گے شرکت کریںگے۔ ہم نے کسی کے ساتھ الائنس نہیں کیا نیشنل کاز پر اکٹھے ہیں۔

    اگر کرپشن پر قابونہ پایاتو!وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی