Baaghi TV

Tag: قمر باجوہ

  • جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات کرکےخوشی ہوئی:شہزادہ خالدبن سلمان

    جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات کرکےخوشی ہوئی:شہزادہ خالدبن سلمان

    ریاض :سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کےکمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کر کے خوشی ہوئی۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزادہ خالدبن سلمان نے کہا کہ ملاقات میں دفاعی، عسکری شعبےمیں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ ملاقات میں مملکت اور پاکستان کےتاریخی تعلقات باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

     

    عرب نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان کی اتوار کو جدہ میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر ہشام بن عبدالعزیز السیف اور پاکستان میں تعینات سعودی آرمی اتاشی میجر جنرل عوض بن عبداللہ الزھرانی بھی موجود تھے۔

     

    عرب دنیا کی معیشت میں سعودی عرب کی پہلی اورمضبوط پوزیشن برقرار

    یاد رہے کہ آج سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو "کنگ عبدالعزیزمیڈل آف ایکسیلینٹ کلاس” سے نواز دیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے کیلئے جدہ پہنچے جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، نائب

     

    https://twitter.com/Saudi_Gazette/status/1540885307507150848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1540885307507150848%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F657507 وزیر دفاع سمیت سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں جانب کے کئی سینئر حکام نے شرکت کی۔

    ترکی اورسعودی عرب نے پُرانی تلخیوں کوبھلاتے ہوئےنئے دورکا آغازکردیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ مشقوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنےکےلیےسعودی عرب ایک بارپھرمیدان میں آگیا

  • جنرل قمر جاوید باجوہ زبردست سپہ سالار ہیں : چین نے آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

    جنرل قمر جاوید باجوہ زبردست سپہ سالار ہیں : چین نے آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

    بیجنگ: جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں ، چین نے آرمی چیف کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کو بہترین انداز سے دفاع کررہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست اور پڑوسی چین نے بھی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    ترجمان چینی وزرات خارجہ کے مطابق ہمیں حکومت پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزید 3 سال کی تقرری کے فیصلے بارے آگاہی ہوئی ہے وہ چینی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، جنرل باجوہ نے پاک چین دوستی میں مثبت تعاون کیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہمیں یقین ہے جنرل باجوہ کی زیر کمان پاک فوج پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عمل جاری رکھے گی۔

  • معاشی صورت حال مشکل فیصلے ،مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،آرمی چیف جنرل باجوہ

    معاشی صورت حال مشکل فیصلے ،مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،آرمی چیف جنرل باجوہ

    اسلام آباد:پاکستان اس وقت معاشی مشکلات سے دوچار ہے ،معاشی بہتری کے لیے فوج بھی کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی اسلام آباد کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں معیشت کے حوالے سے جمعہ کو منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معاشی خودمختاری کے بغیر کسی قسم کی خودمختاری ممکن نہیں۔

    فوج کے تعلقات عامہ کی پریس ریلیزکہا گیا ہے کہ اس سیمینارمیں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ لینے سے انکار کیا ’اور یہ واحد قدم نہیں جو ہم معیشت کی بہتری کے لیے اٹھا رہے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کے مطابق مالیاتی بدانتظامی کے باعث پاکستان مشکل معاشی حالات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتیں اس حوالے سے تامل کا شکار رہیں.انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت نے دور رس فوائد کے لیے مشکل مگر ضروری فیصلے کیے ہیں اور ہم بھی اقدامات کے ذریعے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ مشکل وقت میں کوئی فرد تنہا کامیاب نہیں ہو سکتا اس کے لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے.انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مشکل فیصلوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
    ماضی قریب میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ دوسرے ممالک نے بھی ایسے ہی چیلنجز کا سامنا کیا اور وہ مشکل فیصلوں کے بعد کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ ’ہم بھی انشااللہ ان چیلنجز کو عبور کرنے میں کامیاب ہوں گے‘۔