Baaghi TV

Tag: قوم

  • ٹرک کو حادثہ،شہری ٹرک پر لدی بوتلیں لوٹنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    ٹرک کو حادثہ،شہری ٹرک پر لدی بوتلیں لوٹنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    ایماندار پاکستانی قوم نے ایک اور مثال قائم کر دی، مال مفت دل بے رحم، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم لیکن پیپسی مفت ملے تو وہ حلال، یہ ہے پاکستانی قوم کا ایمان، مرد تو مرد ،خواتین اور بچے بھی لوٹ مار میں پیچھے نہ رہے،سوال یہ ہے کہ کیا اب اتنی ایماندار پاکستانی قوم کو حکمران کیسے چاہئے؟پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک میں موجود بوتلیں لوٹ لیں اورموقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

    حادثہ مانوالا کے قریب پیش آیا ، ٹرک پر بوتلوں کی ڈیلیوری کی جا رہی تھی کہ ٹرک کو حادثہ پیش آیا اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد پاکستانی قوم نے حسب عادت وہی کام کیا جس کی توقع تھی، خواتین، بچوں ،مردوں نے ٹرک میں موجود بوتلوں کے پیکٹ اٹھائے اور چلتے بنے،کوئی بھی پیچھے نہ رہا جس کے ہاتھ میں جتنے پیکٹ آئے اتنے لے کر فرار ہوا،کئی افراد موبائل سے ویڈیو بناتے رہے تا ہم کسی نے ٹرک کو لوٹنے سے روکنے کا نہیں کہا،

    سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹرک لوٹنے والوں پر کڑی تنقید کی ہے،ایک صارف ماہ نور کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے ایک اور غیر اخلاقی حرکت ،فیصل آباد میں کولڈرنک سے لدے ٹرک پر حملہ ،باقی آپ خودی دیکھ لیجیے کیا ہورہا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسرائیلی مصنوعات کے بائکاٹ کا مشورہ اور دوسری طرف فیصل آباد کے مکینوں نے ایک ٹرک🚚 پر دھاوا بول دیا اور مفتے کی کوکوکولا، پیپسی بوتلیں مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لیں۔
    بحیثیت مسلمان کیا یہ درست عمل ہے؟ ان سب پر چوری کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ علاقہ: 203 (ر ب) ماناوالا فیصل آباد،بحیثیت قوم ہم کہاں کھڑے ہیں؟بوتلوں سے لدے ٹرک کا ایکسیڈنٹ ہوا اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا،تو بعد میں ہماری عوام کی نظر بوتلوں پر پڑی تو ساری بوتلیں اٹھائی اور اپنے گھروں کو لے کر فرار ہو گئے

    https://twitter.com/hadiadhawla/status/1803366036097388894

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • آج قوم سرزمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،وزیراعظم

    آج قوم سرزمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،وزیراعظم

    6 ستمبر کے دن کو جرأت وبہادری کی علامت اور دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کے جذبے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج سے 57 سال قبل اس دن ہماری بہادر افواج ِپاکستان نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس دن پوری پاکستانی قوم بے مثال اتحاد اور پرعزم قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسلح افواج کی حمایت کے لیے آگے آئی۔ قوم کے بے مثال اتحاد اور یکجہتی کے مظاہرے نے ہمارے افسروں اور جوانوں، پائلٹوں اور سیلرز کو ہندوستانی جارحیت کے خلاف مادر ِوطن کی حفاظت کی لڑائی میں توانائی بخشی۔

    آج قوم اس سرزمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، خاص طور پر ہمارے ان قابل فخر شہداء کو جنہوں نے بے خوفی اور بہادری سے اس دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو عددی طاقت میں بہت بڑا تھا۔ ہم شہدا کے والدین اور اہل خانہ کا بے حد احترام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کی جدائی کے غم کو ہمت سے برداشت کیا۔ ان ہیروز، غازیوں، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے محکموں اور انٹیلی جنس اداروں کے جوانوں کو بھی سلام، جو سخت موسموں اور مخالف ماحول میں مادرِ وطن کی سرحدوں کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھ رہے ہیں۔

    یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ بہادر مسلح افواج اور بہادر پاکستانی قوم نے اپنی دودہائیوں پرانی جدوجہد میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت کو کامیابی سے شکست دے کر 1965 کی جنگ کے قابل فخر ورثے کو آگے بڑھایا ہے۔

    آج اس موقع پر، میں آپریشن ردالفساد کو کامیابی کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچانے پر عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے میں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے کردار کو بھی سراہتا ہوں۔

    اقوام متحدہ کے بینر تلے مختلف ممالک میں قیام امن میں ہماری مسلح افواج کے کردار کا بھی دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے۔ یہ خاص طور پر خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ عزم ہماری خارجہ پالیسی کا خاصہ ہے۔ تاہم، پائیدار امن کی خواہش کے ساتھ، پاکستان مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاع کی مضبوطی اور جدید دور کے آلات و سامانِ حرب کی خریداری کی ضرورت سے غافل نہیں رہ سکتا۔

    بھارت کے غیر قانونی طور قبضہ کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جتنی جلدی حل کیا جائے اتنا ہی علاقائی امن اور ترقی کے لیے بہتر ہے۔ میں بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ 5 اگست 2019 کو IIOJ&K کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو واپس لینے کے لیے نئی دہلی پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

    جب ہم اس سال پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں، اِس دن میرا دھرتی کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ 6 ستمبر کے جذبے کو اپنے دلوں میں زندہ رکھیں۔ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر ایسے مذموم عناصر کو شکست دیں تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

    ہمارے شہداء کی قربانیوں کو بہترین خراج تحسین یہ ہے کہ ہم اپنے بانیوں کے وژن کے مطابق پاکستان کی تعمیر ِنو کریں۔ ایک ایسا ملک جو معاشی طور پر مضبوط، سیاسی طور پر مستحکم اور سماجی طور پر ہم آہنگ ہو وہ بہتر طریقے سے اپنا دفاع کر سکتا ہے اور اپنی خارجہ پالیسی کے اہم مقاصد کو فروغ اور تحفظ دے سکتا ہے۔ اتحادی حکومت کا وِژن اور ایجنڈا بھی یہی ہے۔
    ٭٭٭

  • ایف آئی اے کو عمران خان کو گرفتار کرنا چاہیئے،مریم اورنگزیب

    ایف آئی اے کو عمران خان کو گرفتار کرنا چاہیئے،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیرا اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنےسےبازنہیں آرہے،عمران خان قوم کوگمراہ کررہاہے،عمران خان کاکام فتنہ پھیلانااورالزام تراشی کرناہے،عمران خان کہتےہیں مجھےآزادمیڈیاسےخوف نہیں،جب میڈیا کی آزادی کا قتل کیا جا رہا تھا اس وقت عمران خان کہاں تھے؟عمران خان کےدورمیں صحافیوں پرحملےہوئے،پابندیاں لگیں،جب راناثنااللہ پر20کلوہیروئین کاکیس ڈال کرگرفتارکیااس وقت آپ وزیراعظم تھے.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب کلثوم نواز انتقال کرگئیں تو عمران خان نےنمازجنازہ میں رکاوٹیں ڈالیں،کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں داخل تھیں تو کہا گیا وہ ہوٹل میں ہیں، عمران خان نےطیبہ گل کی ویڈیوز چیئرمین نیب کو دکھا کر انہیں بلیک میل کیا، جب توشہ خانہ لوٹا جا رہا تھا اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے،اگرشہبازشریف یاسلیمان شہبازنےچوری کی توآپ اپنےدورمیں ثابت کرتے،جب ہیرےلوٹےجارہےتھےتواس وقت وزیراعظم آپ تھے.

    انہوں نے کہا کہ یہ جوآج پمزاسپتال میں لیٹاہواہے، یہ مکافات عمل ہے،وقت بدلنےمیں دیرنہیں لگتی،جنہوں نےبھارت ،اسرائیل اورامریکاسےپیسہ لیاوہ ملک کوآزادی دلائےگا؟میڈیاسمیت پوراملک آزادہوچکاہےاب آپ کےاندرجانےکاوقت ہے،پنجاب کو4سال تک لوٹاگیا،ایف سی اوررینجرز والےاڈیالہ گئے تو طبیعت صاف ہو گئی.

    انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خان اور فارن فنڈنگ میں ان کا کوئی بندہ پیش نہیں ہورہا ہے، بہتری اسی میں ہے ریکارڈ دے دیں ورنہ ریکارڈ لینا آتا ہے، اگر خان صاحب پیش نہیں ہوئے تو سن لیں، وزیرداخلہ راناثناء اللہ ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بہت بڑا اکاؤنٹ پکڑا گیا ہے کل پریس کانفرنس میں بتاؤں گی، جو ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوتا اس کو گرفتار کرناچاہیے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج  شب  قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج شب قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج ہفتہ کی شب سوا 9 بجےقوم سے خطاب کریں گے.

    وفاقی وزیرااطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہفتہ کی شب سوا 9 بجے قوم سے خطاب کریں گے. وزیراعظم قوم کو اہم معاملات پر اعتماد میں لیں گے ،شہباز شریف قوم کو 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد بھی دیں گے.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ترانے کو اب نئے انداز میں قوم کی آواز بننے کی نوید سنائی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ 68 سال بعد کل سے ہمارے قومی ترانے کے عظیم الفاظ اور ساز نئے انداز میں قوم کی آواز بننے جا رہے ہیں۔


    سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس خوبصورت پیشکش اور تاریخی لمحات کو پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات، اسٹیئرنگ کمیٹی، آئی ایس پی آر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی ترانہ ملک کی پہچان ہے، ری ریکارڈڈ قومی ترانے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، یہ ہم سب کا کریڈٹ ہے، نئے ری ریکارڈڈ قومی ترانے میں پاکستان کے ثقافتی و علاقائی رنگوں کی عکاسی کی گئی ہے، لیاقت علی خان کے بعد شہباز شریف دوسرے وزیراعظم ہوں گے جو کل پاکستان کے آفیشل ری ریکارڈڈ قومی ترانے کا اجراء کریں گے،

    ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دیں، ملک میں جب بھی جمہوری دور آیا، اس کے ثمرات پاکستان کے عوام کو ملے، ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کا جھنڈا ہٹا کر اپنی جماعت کا جھنڈا لگا کر اپنی پست ذہنیت کا ثبوت دیا ہے، یوم آزادی پر ہمیں نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ ہم ایک قوم ہیں، سبز ہلالی پرچم تلے ہم سب اکٹھے ہیں، ہمیں ملکی ترقی کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج (اتوار )قومی پرچم کشائی کی تقریب میں نیا ری ریکارڈڈ قومی ترانہ لانچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان نے 1954ء میں پہلی مرتبہ قومی ترانے کا اجراء کیا تھا اور 68 سال بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ری ریکارڈڈ قومی ترانے کا افتتاح کریں گے۔

    قومی ترانے کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948ء میں سردار عبدالرب نشتر کی سربراہی میں حکومت نے قومی ترانے کی تیاری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ احمد غلام علی چھاگلہ کی تیار کردہ دھن کو اس وقت کے وزیراعظم لیاقت علی خان اور کمیٹی کے ارکان کے سامنے پیش کیا گیا، 10 اگست 1950ء کو سٹیئرنگ کمیٹی نے احمد چھاگلہ کی دھن پر قومی ترانے کی منظوری دی۔

    انہوں نے بتایا کہ 1954ء میں حفیظ جالندھری کی تحریر میں اس دھن کو باضابطہ طور پر منظور کر کے قومی ترانہ نشر کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیاقت علی خان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف دوسرے وزیراعظم ہوں گے جو پاکستان کے آفیشل قومی ترانے کا اجراء کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کے سفر کا آغاز ہم نے 2017ء میں کیا تھا، یہ کسی قسم کا کریڈٹ نہیں، یہ پاکستان کا قومی ترانہ ہے، اس میں پاکستان کے گلوکاروں، مسلح افواج کے بینڈ ماسٹرز سمیت دیگر لوگوں نے حصہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 8 جون 2021ء کو جاوید جبار کی سربراہی میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی جس میں نیشنل اکیڈمی آف آرٹس کے سربراہ ارشد محمود سمیت دیگر ماہرین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیا ری ریکارڈڈ قومی ترانہ تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے 155 گلوکاروں نے گایا، 48 موسیقاروں اور 6 بینڈ ماسٹرز نے اس میں حصہ لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ قومی ترانے میں پاکستان کی ثقافت، اقلیتوں سمیت ثقافتی و علاقائی رنگوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

    انہوں نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی کاوشوں سے قومی ترانے کی 14 اگست 2022ء کو لانچ ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ قوم کو 75 ویں سالگرہ پر ری ریکارڈڈ قومی ترانے کا تحفہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی شراکت سے وزارت اطلاعات نے مسلح افواج کے بینڈز کو استعمال کر کے قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کی۔

    انہوں نے قومی ترانے کی تیاری میں تعاون پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے باعث فخر ہے، ہر وہ شخص مبارکباد کا مستحق ہے جس نے قومی ترانے کی تیاری کو ممکن بنایا جس کی وجہ سے ہم 68 سال بعد 14 اگست کو ری ریکارڈڈ قومی ترانہ پیش کر سکیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی ترانے میں اتحاد، اخوت اور علاقائی شناخت کو پورے پاکستان سے پیش کیا گیا ہے، آج (اتوار) ایک تاریخی موقع ہے، اس پر ہم سب بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ری ریکارڈڈ قومی ترانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی گئی جس کی عوام نے بھرپور پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ باعث فخر موقع ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے وقت میں مجھے اس منصب پر بٹھایا ہے جب ہم ری ریکارڈڈ قومی ترانہ لانچ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر کی ٹیموں سمیت ہمیں مسلح افواج کے بینڈ ماسٹرز، گلوکاروں اور موسیقاروں پر فخر ہے جنہوں نے اس قومی ترانے کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ملک بھر میں منائی جا رہی ہیں، وزارت اطلاعات پارلیمنٹ، قومی اسمبلی سمیت تمام حکومتی ادارے اس میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈائمنڈ جوبلی کی تمام تقریبات پی ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ کی جا رہی ہیں۔ شاہراہ دستور پر آج کی تقریب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شاہراہ دستور پر پولیس اور ایف سی کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، اس تقریب میں حصہ لینے والے تمام ادارے اور افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے 75 سالہ سفر میں جمہوری دور کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔

    پاکستان کے جھنڈے تلے ہم سب ایک ہیں، پاکستان کا پرچم اور قومی ترانہ ہم سب کا ہے، اس پر سیاست درست نہیں، یہ ہم سب کا کریڈٹ ہے، ہمیں اس لمحے کو تاریخ کا حصہ بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا اس کی تعبیر قائداعظم محمد علی جناح نے آزاد مملکت قائم کر کے پوری کی۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں جمہوری دور آیا اس کے ثمرات عوام کو ملتے رہے، 1973ء میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا، نواز شریف تین مرتبہ منتخب وزیراعظم رہے، انہوں نے ملک کے دفاع کو مضبوط کیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شروع کئے گئے ایٹمی پروگرام کو نواز شریف نے پایہ تکمیل تک پہنچایا، ملک کو پہلی موٹر وے دی، وفاق کی تمام اکائیوں کو آپس میں منسلک کیا، بے نظیر بھٹو شہید نے بطور وزیراعظم ملک میں میزائل ٹیکنالوجی کے دور کا آغاز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 1947ء کے بعد اور قیام پاکستان سے پہلے کی تاریخ پی ٹی وی پر پچھلے دو ہفتوں سے دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تقریبات پارلیمان، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے گرد گھومتی ہیں، اس کا مقصد نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کی ترقی کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اتار چڑھائو آتے رہے ہیں لیکن جمہوری دور نے ہر مشکل کا سامنا کیا اور عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہم فخر سے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیئے 14 اگست کو ہم عہد کریں کہ ہم اس ملک میں محبت اور اتحاد کے بیج بوئیں گے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج رات 12 بجے ڈی چوک پر آتش بازی اور لیزر شو کا پروگرام ہوگا، قومی نغموں کے مقابلے میں منتخب کئے گئے دس ملی نغمے بھی آج کی تقریب میں پیش کئے جائیں گے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان کا پرچم اتار کر اپنی پارٹی کا پرچم لگانا افسوسناک ہے، پاکستان کے پرچم تلے ہم سب ایک ہیں، ہمیں یوم آزادی کے موقع پر نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ ہم ایک قوم ہیں، سبز ہلالی پرچم تلے ہم سب اکٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قومی ترانہ اور سبز ہلالی پرچم ہم سب کی آزادی کی علامت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 365 دنوں میں سے ہمارے پاس 364 دن سیاست کیلئے موجود ہیں، ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے 14 اگست کے موقع پر پاکستان کا جھنڈا اتار کر اپنی پارٹی کا جھنڈا لگانا ان کی پست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر نفرت اور تقسیم پیدا نہ کریں، اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، سب سے بڑا نقصان ان لوگوں کو ہوگا جو اس کارروائی کا حصہ ہیں۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ، مشورہ یا سیاسی مشاورت بات چیت سے ہوتی ہے گالی سے نہیں، مشاورت سے پہلے رویہ اور درست سوچ گفتگو اور مشاورت کے عمل کو آگے بڑھاتی ہے، گالی اور تصادم کی ذہنیت رکھنے والوں سے بات چیت یا سیاسی مشاورت نہیں ہو سکتی۔ اے آر وائے نیوز چینل کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ چینل نے بغاوت پر مبنی ریمارکس نشر کئے، ایف آئی اے میں اس کیس پر تحقیقات جاری ہیں، وزارت داخلہ نے بھی اسی کے مطابق ایکٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور ملک دشمنی کے درمیان لکیر کھینچنا ہوگی، وہ بیانیہ جس سے افواج پاکستان، سول بیورو کریسی میں تقسیم پیدا ہو، یہ اظہار رائے کے ضمن میں نہیں آتا۔

    انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون موجود ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران پی ٹی وی کو دیوالیہ کے قریب کیا گیا، پی ٹی وی کو مالی نقصان پہنچا کر اے سپورٹ چینل کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ایف بی آر میں دیئے گئے استثنیٰ کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی، اس ملک کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا

  • قوم باطل نظام کے خلاف متحد ہوکرجدوجہد کرے ،مولانا فضل الرحمان

    قوم باطل نظام کے خلاف متحد ہوکرجدوجہد کرے ،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے اور دین اسلام دین اسلام کے نفاذ کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے اوروطن عزیز کوناکام اور لادین ریاست بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے،آج کے دن قوم باطل نظام کے خلاف متحد اور متفق ہوکر مسلسل جدوجہد کرنے کا عزم کرے .

    مرکزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ پارٹی وفود اور راہنمائوں مولانا عبد الغفور حیدری، مو لا نا محمد امجد خان،مولانا فضل حقانی۔محمد اسلم غوری،مفتی ابرار احمد ،عبد الرزاق عابد لاکھو سے گفتگو کرہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کے لیئے ہم ایک ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی نظام سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جام ھوچکا ۔

    انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق اور دیگر خلفاء کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم کو وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہ میں اپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے.

    مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں انہوں نے کہا کہ پا کستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ اتحاد امت اور دین حق کو معاشرے میں پھیلانے کے لیئے ہر قر بانی دینے کے لیئے آگئے بڑھیں انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے.

    مو لا نا نے کہا کہ امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان ،خیبراور ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں پرزور دیا کہ وہ اس مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر ممکن مدد کریں اوراھل ثروت دل کھول کر تعاون کریں اور یہ مشکل گھڑی صبر واستقامت اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ ہی گذرے گی اور ہم سب اللہ کریم کی طرف رجوع کریں اور اس مہربان سے رحم مانگیں ۔

  • دکھ کی گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک احمد خان

    دکھ کی گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک احمد خان

    لاہور کے لیبرٹی چوک میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں.وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان،رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ،سلمہ بٹ و دیگر نے شریک کی.

    دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، خواجہ آصف

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے غم میں یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، جب ملک مشکل میں ہوتا ہے تو پوری قوم اور ادارے اکٹھے ہوتے ہیں، شہدا کی قربانی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، دکھ کی اس کھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی یے ،پاک فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی کھبی رائے گاں نہیں جاتی

    فوجی شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو متنازع بنایا جا رہا. صدر مملکت عارف علوی

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پروپیگنڈا پر افسوس ہے،شہدا ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم انکی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہےفوج نے لازوال قربانیوں کے ساتھ اس ملک کی خدمت کی ہے ،ہمارے دلوں میں شہیدوں کی قدر رہے گی ،انہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیز سے تعزیت کرتے ہیں ،اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ،فارن آفس نے بڑا کلئیر کر دیا ہے کسی بھی ڈورن اٹیک میں پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی ،لوگ ایسے معاملات پر پروپگینڈا کرتے ہیں .

  • ہمیں کمپین کرنے کی ضرورت نہیں،قوم جاگ چکی ہے،عمر سرفراز چیمہ

    ہمیں کمپین کرنے کی ضرورت نہیں،قوم جاگ چکی ہے،عمر سرفراز چیمہ

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 170 اقبال ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کبھی بھی اہم نہیں تھا لیکن اب یہ بہت اہم ہو چکا ہے۔ہم ان کو شکست دیں گے اور حکومت بنائیں گے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم سب کھڑے ہوں۔ 17جولائی کو ہمارے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر کو ووٹ دیں۔کرامت کھوکھر اور ظہیر عباس کھوکھر عمران خان کے سپاہی ہیں۔

    اںتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،چٹان کی طرح عمران خان کےساتھ ہیں،راجہ بشارت

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ مارچ تک پنجاب کے 3 کروڑ خاندانوں کو ہم نے صحت کارڈز تقسیم کئے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم غریب کا سوچیں گے تو اللہ ہماری مدد کرے گا۔ ساڑھے 4 لاکھ لوگ صحت کارڈ پر آنکھوں کا آپریشن کروا چکے ہیں۔ہمیں ڈر تھا کہ کرونا میں صحت کارڈ پر رش لگ گیا تو کیسے سنبھالیں گے۔میں نے خان صاحب سے ضد کی کہ کرونا میں بازار بند کر دیں۔ عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبہ غریب ریڑھی والا کیسے جئے گا۔ ہماری حکومت نے کورونا کے دوران غریب لوگوں کو 12 ہزار روپے ماہانہ دئیے۔ہندوستان میں لوگ سسک سسک کر مر رہے تھے. ہمارے ملک میں اللہ نے کرم کیا۔ خان صاحب کی کرونا میں بہترین حکمت عملی رہی۔مزدوروں کو کورونا میں بھی نوکریاں ملیں۔اپوزیشن نے واویلا مچائے رکھا کہ ہم نے کرونا ویکسین نہیں خریدی۔ آج ملک کی ساری آبادی ویکیسنیٹڈ ہے۔

    امپورٹڈ حکومت نے ڈھائی ماہ میں حشر نشر کر دیا ہے ۔پٹرول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں۔ مجھے حیرت ہے کہ احسن اقبال صاحب نے چائے نہ پینے کا مشورہ دیا۔حیرت نہیں کہ ان کے آنے کا مقصد ہی یہی تھا۔لوٹوں کو آج لوگ چور چور کہہ رہے ہیں۔نواز شریف گھر سے باہر نکلتے ہیں تو لوگ چور چور کہتے ہیں۔پیسوں سے عزت نہیں ملتی۔انہوں نے سوچا عمران خان کو ہٹائیں گے تو رسوا ہو گا۔آج پوری قوم عمران خان کیساتھ ہے، اس کی عزت میں اضافہ ہوا ہے ۔25 مئی کو ہماری خواتین کے گھروں پر حملے کئے گئے ۔ہم پر دہشتگردی کے مقدمات درج کئے گئے۔ہم 17 جولائی کو جواب دیں گے۔ہم بتائیں گے کہ یہ ملک عوام کا ہے کسی بیرونی ریاست ریاست کا غلام نہیں۔

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا لاہور میں پی پی 170 کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد اور پرچے کاٹنے کے تمام حربے بے اثر ہیں۔ 26 سال پہلے تحریک انصاف جوائن کرنے کی وجہ تھی۔ عمران خان نے سماجی سطح پر جو کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔ گیلپ سروے کے مطابق 71 فی صد سے زائد پاکستانی عمران خان کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔عوام فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ احساس پروگرام، صحت کارڈ اور دیگر پروگرام بے مثال رہے۔ احساس پروگرام کا مطلب ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔ لیکن آج جو ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے انہوں کیا کیا۔

    گزشتہ تیس سالوں سے ان لوگوں کا سیاست پر قبضہ رہا ہے۔عمران خان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ جیسے ہی اسے اقتدار سے نکالا گیا اسکی عزت میں اضافہ ہوا۔ آج ہمیں کیمپین کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ قوم جاگ چکی ہے، بس ہمیں الیکشن کے دن ووٹ ڈلوانے ہیں۔ ووٹ ظہیر عباس کھوکھر کیلئے نہیں عمران خان کیلئے ہے جو آپ کیلئے مافیا کے سامنے کھڑا ہے۔

    پی پی 170 لاہور تحریک انصاف کے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ہمارے حلقے سے ایک شخص لوٹا ہوا ہے ۔ان لوگوں کو شرم نہیں آتی لوٹا کریسی کرتے ہوئے۔ ہم نے لوٹوں کو ایسا سبق سکھانا ہے کہ دوبارہ کبھی کوئی بیرونی قوتوں کا آلہ کار نہ بنے۔ چور تب ہی چوری کرتا ہے جب گھر والے سو رہے ہوں۔ عمران خان نے کرونا میں سب سے بہترین کام کیا۔ نوشین حامد معراج شنلہ روتھ رخسانہ مشنا سندھو ملک سرفراز ڈاکٹر عاطف سعدیہ سیہل مہر واجد فیاض بٹھی سمیت بڑی تعداد میں حلقے سے کارکنوں نے شرکت کی