Baaghi TV

Tag: قومی ادارہ صحت

  • منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس رپورٹ

    منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس رپورٹ

    قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : منڈی بہاؤالدین سے منکی پاکس کا کنفرم کیس سامنے آگیا ہے، جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں تیسرا منکی پاکس کیس کنفرم کردیا ہے وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم نے بتایا کہ منڈی بہاؤلدین کا رہائشی بیرون ملک سے ٹریول کر کے پاکستان آیا-

    ملک میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے تمام ائیر پورٹس پر”ہیلتھ ایمرجنسی” نافذ

    وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاؤالدین سے سیمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھیجا گیا، اور این آئی ایچ نے منکی پاکس کیس کو کنفرم قرار دے دیا مریض کی حالت خطرے سے باہر سے ہے، اور اس نےگھر میں آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہےہم مریض کا پنجاب کی لیب سے دوبارہ ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے7 مشتبہ کیسز ہیں، جن کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    پاکستان میں منکی پاکس کے دو مریض صحتیاب،دو مشتبہ کیس رپورٹ

    قبل ازیں لاہور میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، دونوں مریض جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون اور ایک مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبے ہیں، ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس کا ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی، دونوں مریض گزشتہ روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں چکن پاکس کے کیسز کو منکی پاکس تصور کیا جا رہا ہے وفاقی وزارتِ صحت کو چکن پاکس کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لینا چاہیےجبکہ نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق منکی پاکس کی ویکسین پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ ،الرٹ جاری

    پاکستان میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ ،الرٹ جاری

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے،لاہور میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 557 ٹیسٹ کیے گئے مزید 168 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 23 کی حالت تشویش ناک ہے ان میں سےمختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

    سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی


    این آئی ایچ کے مطابق این آئی ایچ کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 647 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 767 ہو چکی ہے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 559 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے نجی اسپتال میں وحیدہ نامی خاتون کورونا سے انتقال کر گئیں بزرگ خاتون کو سانس کی تکلیف کے ساتھ لایا گیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے کورونا سےمتعلق کچھ علامات کےبعد انہیں داخل کیا گیابعد میں مریضہ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    صحت کے حکام نے تمام سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ہدایات پر سختی سے عمل کریں محکمہ صحت نے عوام کو بازاروں، دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر کام کے مقامات، خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی تلقین کی ہے۔

  • ملک بھر میں کورونا کے مزید 47 کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 47 کیسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 47 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

    کورونا وبا اپنے اختتام کے قریب ہے، ڈبلیو ایچ او

    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 73 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی-

    واضح رہے کہ حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے ہم ابھی تو وہاں نہیں پہنچے ہیں۔ لیکن اس کا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ ہم اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر پوزیشن میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔

    ہائپرٹینشن کورونا کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبل اس کے کہ اس وبائی مرض کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اگر ہم ابھی اس موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، تو پھر ہم کورونا کی مزید اقسام کےخطرات کومول لیں گے، جس سے زیادہ اموات، زیادہ خلل اور زیادہ غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

  • ملک بھر میں کورونا کے مزید 90 کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 90 کیسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 268 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ہزار 663 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 90 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 89 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ اس دوران کوئی مہلک وبا کے باعث ایک موت رپورٹ ہوئی-

    کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی، ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران 5 سے 11 سال کی عمر کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    کراچی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 62 اور حیدرآباد میں 2 بچے انتقال کرچکے ہیں، کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، کراچی اور حیدرآباد میں 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 19 ستمبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 3 افراد پر مشتمل 4 ہزار 554 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 3 ہزار 987 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 536 فکسڈ سینٹر اور 3 موبائل ٹیمیں شامل ہوں گی، مہم کے دوران 5 سے 11 سال عمر کے 34 لاکھ 13 ہزار 884 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے، جنہیں فائزر کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی تاہم 70 فیصد ہدف کیلئے 24 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

    کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے ہم ابھی تو وہاں نہیں پہنچے ہیں۔ لیکن اس کا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ ہم اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر پوزیشن میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔

    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبل اس کے کہ اس وبائی مرض کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اگر ہم ابھی اس موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، تو پھر ہم کورونا کی مزید اقسام کےخطرات کومول لیں گے، جس سے زیادہ اموات، زیادہ خلل اور زیادہ غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    سانس کے ذریعے دی جانے والی پہلی کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی

  • 24 گھنٹوں میں کورونا کے 502  نئے کیسز رپورٹ

    24 گھنٹوں میں کورونا کے 502 نئے کیسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 1 مریض انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد500 سے تجاوز کر گئی قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 502 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 18 ہزار 385 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-

    کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران…


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.73 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 145 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

    این آئی ایچ کے مطابق 24گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں کورونا کے 348 ،لاہور 75 اور راولپنڈی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے،پشاور4،صوابی ایک اور راولپنڈی میں میں کورونا کے10کیسز رپورٹ ہوئے-

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

    قومی ادارہ صحت کے مطابق مردان میں 24 گھنٹے میں 10،اسلام آباد 620 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،کراچی 7 ہزار 422 ،لاہور 2 ہزار 103،پشاور 222 اور صوابی میں 62 ٹیسٹ کیے،راولپنڈی میں کورونا کے 972 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا-

    110 سے زائد ممالک مین کورونا پھرتیزی سے پھیلنے لگا ہے:سخت احتیاط کی ضرورت ہے:عالمی…

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 650 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 ہزار 755 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 138 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے-


    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام میں کہا تھا کہ کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے کرونا وائرس کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے


    عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں-
    پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عبدالقادر پٹیل نے شہریوں سے اپیل کہ ہے کہ وزیر صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اور ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں، عید کے دوران گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں


    انہوں نے علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں –

  • کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 400 سے تجاوز

    کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 400 سے تجاوز

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد400 سے تجاوز کر گئی قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 406 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ہزار 437 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 94 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

  • کورونا وبا ختم نہیں ہوئی  ہجوم والی جگہوں  پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت

    کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کوشش جاری ہے ، وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں-

    باغی ٹی وی : کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اور کراچی میں 10 فیصد تک جا پہنچی قومی ادارہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9406 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی اور 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں اہل 85 فیصد آبادی کی انسداد کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی کورونا سے نمٹنے کے لیے کوشش جاری ہے ، وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،ماسک پہنیں ، ہجوم والی جگہوں پر شہری سماجی فاصلے رکھیں-

    محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں بی اے فور اور بی اے فائیو ویرینٹ کے 8 مزید کیسز سامنے آ گئے ہیں اور کورونا کی نئی لہر کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ بی اے فور اور بی اے فائیو ویرینٹ تیزی سے پھیلتے ہیں جس سے بچاؤ کے لیے شہریوں پر احتیاط لازم ہے۔ شہری ماسک کا استعمال کریں اور بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔

    دوسری جانب سندھ کووڈ 19 ویکسین کی اہل آبادی کی 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا حکمہ صحت سندھ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 100 فیصد یعنی 3 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے، تمام افراد کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کرچکے ہیں۔

    دنیا میں کوروناپھرسراٹھانےلگا:بھارت میں 24 گھنٹوں میں‌ 12ہزارسےزائدکورونا کیسز

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے مقابلے پنجاب میں نسبتاً کم یعنی 86 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 64 فیصد افراد کو مکمل ویکسین لگائی گئی ہے سندھ میں ویکسی نیشن کی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 75 لاکھ 50 ہزار افراد بوسٹر شاٹ بھی لگوا چکے ہیں-

    محکمہ سندھ نے کہا تھا کہ یہ کامیابی صحت کے عملے، ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی)، محکمہ صحت سندھ، این سی او سی، وزارت صحت، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر شراکت دار تنظیموں کے جذبے اور لگن سے حاصل ہوئی کورونا وائرس اب بھی ختم نہیں ہوا اور اس کے نئے ویرینٹ مسلسل سامنے آرہے ہیں، شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہر پانچ ماہ میں کورونا وائرس کے خلاف بوسٹر شاٹ لگوائیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرناک مرض سے بچاؤ کے لیے ویکسین ایک محفوظ ذریعہ ہے اور سرکاری ادارے شہریوں کی صحت کے پیشِ نظر مفت ویکسین لگا رہے ہیں۔

    موڈرنا ویکسین کے استعمال سے دل کے ورم کا خطرہ رہتا ہے:ماہرین صحت

  • پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق
    قومی ادارہ صحت نے کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق کردی

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کےبعد کی گئی،اومیکرین وائرس کا پاکستان میں یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے اومیکرون رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی نگرانی جاری ہے ،شہر قائد کراچی کے اغا خان ہسپتال نے بھی اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اومیکرون کی پہلی مریضہ گھر پر ہے اور اسکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ابھی تک کسی اور شخص میں اومیکرون کی تصدیق پاکستان میں نہیں ہوئی،

    واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کی تھی محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق 8 دسمبر کو ہوئی اومی کرون سے متاثرہ خاتون اپنے گھرمیں آئیسولیٹ ہیں خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی بظاہر کوئی علامت نہیں خاتون ویکسینیٹڈ نہیں اورنہ ہی کوئی ٹریول ہسٹری ہے

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی