Baaghi TV

Tag: قومی اسمبلی کے اجلاس

  • قومی اسمبلی میں گرما گرمی، پی ٹی آئی پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام

    قومی اسمبلی میں گرما گرمی، پی ٹی آئی پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا۔

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں طلال چوہدری نے سابقہ حکومت پر الزام لگایا کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو پاکستان لا کر بسانے میں ان کا کلیدی کردار رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کوئی انہیں روک نہیں سکتا۔طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو بخوبی علم ہے کہ دہشتگردوں کو لاکر یہاں کس نے بٹھایا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ضم شدہ اضلاع میں کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، بلکہ روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    جواب میں سابق اسپیکر اسد قیصر نے ان الزامات کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی نئے آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت دی کہ خیبرپختونخوا کو وفاقی وسائل کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے، اور دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات سابق حکومت کی پالیسی تھی، جو اب تاریخ کا حصہ ہے۔

    اعظم تارڑ نے زور دیا کہ تمام جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانا ہوگا کیونکہ ایک پرامن پاکستان ہم سب کی ترجیح ہے۔

    لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئےپنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیںبھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق
    61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید

  • قومی اسمبلی میں جمشید دستی کی انوکھی حرکت، ایوان کے فلور پر ناک رگڑتے رہے

    قومی اسمبلی میں جمشید دستی کی انوکھی حرکت، ایوان کے فلور پر ناک رگڑتے رہے

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ اور حیران کن صورتحال دیکھنے میں آئی جب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایوان کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ناک رگڑنا شروع کردیا، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے، تاہم ان کے اس اقدام کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

    اجلاس کے دوران جمشید دستی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس پہنچے اور ان سے کچھ دیر گفتگو کی۔بعد ازاں جمشید دستی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے اور کئی بار زمین پر ناک رگڑتے ہوئے لکیریں نکالیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ہاتھ جوڑتے اور کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے واپس اپنی نشست پر چلے گئے۔

    جمشید دستی کی اس غیر معمولی حرکت پر ایوان میں موجود اراکین بھی حیران رہ گئے، جب کہ اس واقعے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔

    خطے کی کشیدگی: قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی