Baaghi TV

Tag: قومی دن

  • پاکستان متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہرامتحان پرپورا اتری ہے،چیئرمین سینیٹ

    پاکستان متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہرامتحان پرپورا اتری ہے،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی قیادت نے ترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کثیر الجہتی تعاون پر محیط ہیں۔ بھائی چارے اور اعتماد کا رشتہ مشترکہ مذہبی و ثقافتی روابط کے باعث مزید مستحکم ہو اہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر مثالی تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعتماد اور احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں ان تعلقات اور بھائی چارے کی فضاء کو مزید تقویت دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروباری نقل و حمل کے ذریعے دونوں اطراف کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ ۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پورا اتری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کیلئے نئی کامیابیوں اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ پاکستان۔متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی بنیادوں پر استوار ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔

  • ہر سال ہزاروں افراد سمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں

    ہر سال ہزاروں افراد سمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں

    ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کی تقریب

    انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال 30 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ 2022 کا تھیم "ٹیکنالوجی کا غلط استعمال” ہے۔ اس سال کا تھیم ٹیکنالوجی کے کردار پر مرکوز ہے جو انسانی اسمگلنگ کو فعال اور روک سکتی ہے۔ انسانی سمگلنگ ایک سنگین جرم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہر سال ہزاروں مرد، عورتیں اور بچے اپنے ہی ملک اور بیرون ملک سمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

    پی ایم ایس اے نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جس کا مقصد تعمیری اقدامات شروع کرنا اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی بڑھانا ہے۔ سرگرمیوں میں مختلف نمایاں مقامات مثلاً کراچی فشریز، ہیڈ کوارٹر پی ایم ایس اے، پی ایم ایس اے جہازوں، کشتیوں اور ساحلی پٹیوں پر اس دن کے حوالے سے پیغامات کو اجاگر کرنے والے بینرز آویزاں کرنا شامل تھا۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہیومن ٹریفکنگ FIA کراچی کی جانب سے پی ایم ایس اے کے افسران اور عملے کے ارکان کو اس دن کی اہمیت کے بارے میں لیکچر بھی دیا گیا۔ اس موقع پرڈی جی پی ایم ایس اے نے اپنے پیغام میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمیں اجتماعی طور پر دن رات کام کرنا چاہئے اور انسانی سمگلنگ کے خلاف اپنی جدوجہد اسی طرح جاری رکھنی چاہیے ۔ افسران اور عملے کے ارکان نے جوش و خروش کے ساتھ تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    دوسری جانب انسانی سمگلنگ کی روک تھام کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس حوالہ سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موثر رابطوں کے ڈھانچے کی تشکیل سے انسانی سمگلنگ کے خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کی لعنت سے نمٹنےکیلیے پرعزم ہے، پاکستان نے بین الاقوامی معیار کے مطابق قانونی فریم ورک کو نافذ کرنے کیلیے سخت اقدامات شروع کیے ہیں، پاکستان نے افراد خصوصاً خواتین و بچوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ2018 نافذ کیا ہے انسانوں کی اسمگلنگ انسانی زندگیوں اورمجموعی طور پر معاشرے پر دیرپا اثرچھوڑتی ہے، انسانی اسمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں میں سےایک ہے،انسانوں کی اسمگلنگ میں غیر قانونی طریقوں کےذریعے انسانوں کے استحصال سے اسمگلر منافع حاصل کرتے ہیں، قانون میں ایسےغیرقانونی کاموں کے مرتکب افراد کیلیے دس سال تک قیدکی سزاتجویز کی گئی ہے، وزیرداخلہ کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ سےمتعلق قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یہ کمیٹی انسانی اسمگلنگ کی تمام اقسام کیخلاف جنگ میں قومی کوششوں کوفروغ دینےکی ذمہ دارہے

  • مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں،فواد چوہدری ،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، فرخ حبیب

    مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں،فواد چوہدری ،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، فرخ حبیب

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 23 مارچ (یوم پاکستان) قوموں کو جوڑنے کا دن ہے توڑنے کا نہیں۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم کی جانب سے مارچ کے اعلان پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے مولانا فضل الرحمان کی ساری کوششیں دوبارہ سسٹم میں داخل ہونے کے لیے ہیں۔

    وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن قرار داد پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے یہ تاریخ احتجاج کے لیے مناسب نہیں ہے آرپار کی باتیں کرنے والے بری طرح خوار ہوئے ہیں، ان کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے اور آج کا اجلاس بھی چوں چوں کا مربہ بنا ہوا ہے-

    فرخ حبیب نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر آج بھی ان کی لڑائی ہوئی ہے یہ لوگ ایک دوسرے کے خلاف مارچ کریں گے حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے فضل الرحمان کے چہرے پر آج مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کے مارچ کی کال کوغیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ مناسب ہو گا کہ پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23 مارچ کو افواج پاکستان قومی دن پر روایتی پریڈ کرتی ہیں پریڈ میں پاکستانی عوام سمیت غیر ملکی سفرا اور مندوبین بھی شرکت کرتے ہیں پریڈ کی تیاری کے حوالے سے اسلام آباد کو سیکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے جبکہ تیاری کے لیے بعض راستے 2/3 روز قبل بند بھی کردیئے جاتے ہیں ایسے وقت پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک چلانے اور 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں گےاس سلسلے میں صوبائی سطح پر اجلاس بلائے جائیں گے عام آدمی کی غربت، بے روزگاری کے حوالے سے بڑا مظاہرہ ہوگا اور صوبائی سطح پر مارچ کیلئے حکمت عملی طے ہوگی۔

    مارچ میں مارچ،کونسی نماز پڑھیں گے اسلام آباد، مولانا کا بڑا اعلان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں شہبازشریف اور خیبرپختونخوا میں اجلاس کی صدارت کروں گا پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس کی صدارت اویس نورانی اور پی ڈی ایم بلوچستان کے اجلاس کی محمود خان اچکزئی کریں گے تمام رہنما اپنے متعلقہ صوبوں سے کارکنوں کو لانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ سے متعلق سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی جائے گی، سول سوسائٹی اور دیگر کمیونٹی کی بھی مشاورت سے ایک بڑا سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء میں انتخابات کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ سے محروم، دھاندلی سے حکومت وجود میں آئی، یہ حکومت نااہل اور پبلک کی سپورٹ سے محروم تھی.

    بلاول کا سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے، یہ کارڈ کب استعمال کریں گے اس کا فیصلہ وقت پر ہو گا دھرنے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

    یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے بجائے ایک روزہ شو کرنے اور کارکنان کو جلسہ کے لیے فوری متحرک کرنے کی تجویز دی تھی۔

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں سے فوری استعفوں پر بضد رہے اور کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دے کرعوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہےانہوں نے پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آج فیصلہ کریں ورنہ میں سربراہی سے مستعفی ہوتا ہوں اگر آج کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو پی ڈی ایم کی تحریک کا کیا فائدہ ہوگا۔

    گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد،چیئرمین سینیٹ نے نعرہ لگا دیا

    پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد،چیئرمین سینیٹ نے نعرہ لگا دیا

    پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد،چیئرمین سینیٹ نے نعرہ لگا دیا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی قیادت نے اتحاد، ترقی و خوشحالی کی مثالی منزلیں طے کی ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات برادرانہ تعلقات کثیر الجہتی تعاون پر محیط ہیں۔ بھائی چارے اور اعتماد کا رشتہ مشترکہ مذہبی و ثقافتی روابط کے باعث مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر مثالی تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعتماد اور احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں ان تعلقات اور بھائی چارے کی فضاء کو مزید تقویت دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروباری نقل و حمل کے ذریعے دونوں اطراف کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے ۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پورا اتری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کیلئے نئی کامیابیوں اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ پاکستان۔متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کو خط لکھا ہے۔اپنے خط میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کے50 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی بنیادوں پر استوار ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے صدر شیخ خلیفہ

    یو اے ای کا پچاس برسوں کا سفر مکمل،ایک نئے باب کا آغاز

  • عرب امارات فلک بوس عمارتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ کردارکی بلند و بالا شخصیات کا گہوارہ بھی ہے:سید بخاری

    عرب امارات فلک بوس عمارتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ کردارکی بلند و بالا شخصیات کا گہوارہ بھی ہے:سید بخاری

    لاہور:عرب امارات صرف بادل چھیدنے والی فلک بوس عمارتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ بلند و بالا شخصیات کا گہوارہ بھی ہے:اطلاعات کے مطابق آج عرب امارات میں اس ملک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس مناسبت سے عرب امارات کی طرح پاکستان میں بھی خوشیاں منائی جارہی ہیں‌

    اسی مناسبت کے حوالے سے معروف سماجی شخصیت سید شیراز بخاری جو کہ عرب دنیا کے حوالے سے بہت زیادہ معلومات رکھتے ہیں‌آج پھرایک خوبصورت بات کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عرب امارات کا چپہ چپہ چھان مارا ہے ، وہاں انہوں نے صرف فلک بوس عمارتیں ہی نہیں دیکھی بلکہ فلک بوس عرب دنیا کی وہ شخصیات بھی دیکھی ہیں جو خدمت انسانیت میں بہت زیادہ بلندوبالا ہیں‌

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عرب امارات صرف بادل چھیدنے والی فلک بوس عمارتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ بلند و بالا شخصیات کی بھی ہے۔ میں کبھی نہیں بھول سکتا کہ کس طرح میری والدہ کی جان ایک بار شک زید ہسپتال لاہور میں اور حال ہی میں شیخ رشید ہسپتال دبئی میں بچائی گئی۔

    سید شیرازبخاری کہتے ہیں کہ سچ یہ ہے کہ عرب امارات کے یہ صرف نام نہیں ہیں، یہ وہ افسانے ہیں جنہوں نے ایک قوم کی تعمیر کی اور آج وہی قوم ایک درخشندہ ستارہ بھی ہے جو دنیا بھر میں چمک رہا ہے

    یاد رہے کہ آج عرب امارات جسے 7 ملکوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے اپنے قیام کی 50 سالگرہ منارہے ہیں اور اس سلسلے میں‌ آج عرب امارات میں رنگ برنگ دنیا نظر آرہی ہے ، پاکستان بھی آج اپنے برادرملک کے قیام کی 50 سالگرہ منارہا ہے اور امید کی جاری ہے کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان یہ رشتے اور محبت مزید بڑھے گی

  • یو اے ای کا پچاس برسوں کا سفر مکمل،ایک نئے باب کا آغاز

    یو اے ای کا پچاس برسوں کا سفر مکمل،ایک نئے باب کا آغاز

    یو اے ای کا پچاس برسوں کا سفر مکمل،ایک نئے باب کا آغاز
    متحدہ عرب امارات میں آج قومی دن شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے

    عرب امارات آج گولڈن جوبلی منا رہا ہے، یو اے ای کی 50 سالگرہ پر شہری پوجوش ہیں، عرب امارات کے قومی دن کے حوالہ سے یو اے ای میں تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، حکام کی جانب سے پیغامات جاری کئے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے عام چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے، یو اے ای نے پچاس برسوں کا سفر طے کیا ہے جو پورے خطے کے لئے ایک اہم موڑ ثابت ہو گا،آج سے یو اے ای ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہے .یو اے ای نے ان پچاس سالوں میں بہت سے سنگ میل عبور کئے اور بہت ساری غیر معمولی کامیابیاں سمیٹیں، اب ترقی کے اگلے مرحلے کی جانب سفر جاری ہے

    دنیا میں چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس پھیل چکا ہے جو ابھی تک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،کرونا کے ہوتے ہوئے اس دن کو عوامی سطح پر منانا مشکل ترین کام تھا مگر گولڈن جوبلی کی وجہ سے یو اے ای میں جشن منایا جا رہا ہے، متحدہ عرب امارات ان چند ممالک میں سے ایک تھا جس نے اعلان کیا کہ اس نے کرونا وبا جو بدترین مرض ہے کیخلاف جنگ جیت لی ہے، یو اے ای میں تقریبا پوری آبادی کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے اور کرونا سے نمٹنے کے حوالہ سے بہترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے

    اسی کرونا وبا کے دوران ہی یو اے ای میں ایکسپو دبئی کا آغاز ہوا جو دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہے، اس ایکسپو میں 190 سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں اور یہ خطے کی سب سے بڑی ایکسپو ہے ،یہ وہ سال بھی تھا جب یو اے ای نے برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا آغاز کیا تھا، جو عرب خطے کا پہلا ملٹی یونٹ ہے، جس نے قابل تجدید توانائی کے علاقائی اور عالمی مرکز کے طور پر ملک کی قابل فخر حیثیت کو مزید مستحکم کیا۔ یہ چند سال پہلے کا خواب تھا۔ آج برقہ ایٹمی توانائی پلانٹ کے یونٹ 3 کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔

    یہ پچھلے 12 مہینوں میں یواے ای کے سنگ میل کی صرف تین مثالیں ہیں۔ یہ فہرست درحقیقت ایک طویل ہے جس میں یو اے ای کی تاریخ کی سب سے بڑی قانون سازی اور قانونی ترمیم بھی شامل ہے، جس کا اعلان شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔

    یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضال محمود کی جانب سے یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اور اپنی جانب سے، میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور اماراتی بھائیوں کو ان کے قومی دن کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ایک ایسے وقت میں یو اے ای میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں جب یو اے ای اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے اور ہم اپنے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔آج متحدہ عرب امارات امن، ترقی اور گڈگورنینسانی کی پہچان کے طور پر اقوام عالم میں فخر کے ساتھ کھڑا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں جو شاندار پیش رفت حاصل کی ہے وہ ملک کو ایک جدید ریاست اور ترقی کرتی ہوئی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے اماراتی قیادت کے وژن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یواے ای نے تجارت، مالیاتی خدمات، سیاحت، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کے لیے عالمی معیار کے مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے شاندار پیش رفت کی ہے۔ یہ متاثر کن ترقی رواداری، جامع اقتصادی ترقی اور اختراع کو فروغ دینے سے ممکن ہوئی ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی موجودہ دور اندیش قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ یہ باہمی فائدہ مند برادرانہ تعلقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دفاعی تعاون سمیت کثیر جہتی تعاون پر محیط ہیں۔ متحدہ عرب امارات تقریباً 1.6 ملین پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جو نہ صرف ہماری دونوں قوموں کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک موثر پل کا کام بھی کرتے ہیں۔ ہمارے بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی طرف سے دیا جانے والا تعاون کئی دہائیوں سے قابل ذکر رہا ہے۔

    پاکستان سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے یوا ے ای کے قومی دن پراپنے دلی جذبات کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای نے جس تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کیں اسکی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی اسکے پیچھے آل نہیان کی حب الوطنی اور دانش مندانہ پالیسیاں ہیں کورونا وبا نے پوری دنیا کامعاشی نقشہ تبدیل کر دیا مگرعرب امارات کے حکمرانوں کی بہترین حکمت عملی سے متحدہ عرب امارات میں حالات بہت کنٹرول میں رہے ،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امارات کا قومی دن بڑی اہمیت کاحامل ہے یو اے ای کی موجودہ تعمیر وترقی یہاں کے حکمرانوں کی اپنے ملک اور عوام سے گہری محبت اورخلوص کامنہ بولتا ثبوت ہے پوری اماراتی قوم کو دل کی گہرائیوں سے 50ویں نیشنل ڈے کی خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالی یواے ای کومزید کامیابیوں اورکامرانیوں سے نوازے آمین

    یو اے ای اور پاکستان دونوں برادرانہ ملک ہیں اور دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہیں دونوں ممالک کےمابین دوستی کا رشتہ برسوں پرانا ہے جس کے قیام کے لیے ریاست کے بانی عزت مآب مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔مرحوم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے نہایت پرجوش انداز میں نہ صرف اسے تسلیم کیا تھا بلکہ اس کی جانب دست تعاون بھی دراز کیا تھا اس وقت سے لے کر آج تک پاکستان نے دوستی کے اس رشتے کو نہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ اسے وسیع سے وسیع تر کرنے کی کوشش کی ہے

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے صدر شیخ خلیفہ

  • دبئی میں یو اے ای کا قومی دن اور پیپلز پارٹی کا یو م تاسیس منایا گیا

    دبئی میں یو اے ای کا قومی دن اور پیپلز پارٹی کا یو م تاسیس منایا گیا

    متحدہ عرب امارات کا 50واں قومی دن اور پاکستان پیپلزپارٹی کا 54 واں یوم تاسیس گزشتہ دنوں دبئی میں منایا گیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا تھا مشترکہ تقریب میں پاکستانی اور عرب کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی تقریب کے پہلے حصہ میں متحدہ عرب امارات کا 50 واں نیشنل ڈے منایا گیا جس میں شرکائے تقریب نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

    فوٹو : سوشل میڈیا

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    دونوں تقاریب میں پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس و دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر شرکائے تقریب نے تقاریر کرتے ہوئے یو اے ای کے شیوخ اور عوام کو 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے جس نے ہمیں کام کرنے اور رہنے کے لیے پرسکون فضا اورماحول فراہم کیا ہے لہٰذا ہمیں اس ملک کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

    دوسری جانب پی پی پی کے کارکنوں نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی پی پی پی کے عہدیداران و اراکین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر 1967ءکو لاہور میں قائم ہونے والی پی پی پی اب ایک تناور درخت بن گئی ہے جس کی عمر 54 سال ہوگئی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے ساتھ عوام کی 54 سالہ دوستی قابل مثال ہے پیپلزپارٹی اور عوام الناس لازم و ملزوم ہیں پیپلزپارٹی کا ووٹر آج بھی اپنی جگہ پر پکا ہے اور پیپلزپارٹی پر اپنی جان تک نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے پیپلزپارٹی اور ورکرز کی دوستی لازوال ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔ آنے والا وقت بھی پیپلزپارٹی کا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پی پی پی برسر اقتدارآکر ایک بار پھر غریب عوام کی خدمت کرے گی۔

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

  • وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

    وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

    ابو ظہبی :وطن سے محبت کا یہ بھی ایک انداز ہے:اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک ایئرلائن نے قومی دن کے موقع پر 50 گھنٹے کیلئے 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئرویز یو اےا ی کے 50 ویں قومی دن کی یاد میں 50 فیصد تک رعایت پر ٹکٹیں بک کرنے کی پیشکش کر رہی ہے تاہم اتحاد کی ٹکٹوں پر 50 فیصد تک کی یہ رعایت صرف 50 گھنٹوں کے محدود وقت کے لیے ہے ،

    ادھر اتحاد ایئرلائنز کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اس دن کی مناسبت سے بہت سے ٹکٹ کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ پیشکش بدھ یکم دسمبر کی آدھی رات تک محدود ہے ، اس دوران بک کیے گئے ٹکٹ 14 جون 2022ء تک سفر کے لیے موزوں ہوں گے ، یہاں تک کہ ابھی بک کی جانے والی ٹکٹوں پر آپ کو اضافی اخراجات کے بغیر اپنی پروازیں بعد میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے ، یہ پروازیں اکانومی کلاس کے لیے 695 درہم جب کہ بزنس کلاس میں سفر کے لیے 2,495 درہم سے شروع ہوتی ہیں ، جن کے تحت لندن، بارسلونا، روم، سنگاپور ، دوحہ اور دیگر منتخب مقامات کے لیے فلائٹ بک کی جاسکتی ہے۔

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے تعلق رکھنے والی معروف فضائی کمپنی ایمرٹس بھی اپنے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کرچکی ہے ، ایمرٹس ایئر لائن نے مختلف مقامات کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں کیا ہے ، جس کے تحت بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی ، 1395 درہم سے شروع ہونے والے کرایوں میں رعایت دی گئی ہے ، کمپنی نے لندن، بینکاک، کویت، نیویارک اور ماریشس کے لیے فضائی ٹکٹوں پر بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ پیکج بک کروانے پر مسافروں کو ہوٹلوں کی بکنگ پر بھی 50 فیصد رعایت ملے گی ۔

    ادھر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے 50 سال مکمل،اس پرمسرت موقع پرسینٹورس مال کی انتظامیہ کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی میزبانی کا شاندار اعزاز حاصل ہوا جو متحدہ عرب امارات کے شاندار 50 سال اور دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کا جشن منانے کے لیے دکھائی گئی، ایچ ای حماد عبید ابراہیم الزابی(متحدہ عرب امارات کے سفیر)تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور تقریب کا افتتاح سینٹورس کے ایچ ای اور سی ای او سردار یاسر الیاس خان نے کیا۔

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سردار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سردار یاسر الیاس نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گزشتہ 50 سالوں کی خوبصورت تاریخ کو یاد کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط رشتے کا ذکر کیا۔ متحدہ عرب امارات ایک برادر ملک رہا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

     

  • یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی تقریبات کی مناسبت سے "1971” کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :یہ دستاویزی فلم امارات نیوز ایجنسی وام کی جانب سے بنائی گئی ہے جسے گزشتہ ماہ 29 نومبر کوجاری کیا گیا 13 منٹ دورانیے کی دستاویزی فلم میں یونین کے قیام کی کوششوں کو دکھایا گیا ہے جس کی بنیاد بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آلنہیان نے رکھی تھی-

    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo

    امارات نیوز ایجنسی وام کی جانب سے بنائی گئی اس دستاویزی فلم میں جہاں ملک کی ترقی اورکامیابیوں کو دکھایا گیا ہے وہیں فلم میں مستقبل کے وژن اورامارات کو بااختیار بنانے پر مبنی اس کے منفرد قومی نقطہ نظر کی بدولت حاصل کی گئی ہیں۔
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo

    وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الريسي نے ملک کی قیادت کو مبارکباد دی الريسي کہا کہ "1971” پہلی دستاویزی فلم ہے جو امارات نیوز ایجنسی کی طرف سے تیار کی گئی یونین کے اس سفر کو اجاگر کرنے کے لیے ہے، جو 50 سال قبل صحرا میں شروع ہوکر مختلف شعبوں میں عالمی قیادت کی منزلوں کی جانب عزم اور امنگ کے ساتھ آگے بڑھا ۔
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo

    الریسی نے وضاحت کی کہ فلم کو 8 زبانوں میں پیش کیا گیا ہے ، جن میں فرانسیسی ، چینی، انگریزی،پرتگالی ، روسی ،ہسپانوی ،یوکرائنی اور ترکی شامل ہیں ہیں اور اس فلمکو قومی دن کے جشن کے موقع پر مختلف قومی میڈیا آؤٹ لیٹس سے دکھایا جائے گا-

    انہوں نے مزید کہا کہ وام ، بہت سے عرب اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کے تحت یہ دستاویزی فلم چین، سپین، سویڈن، مصر ترکی اور جنوبی امریک کے ممالک میں پیش کرے گا یہ اماراتی قوم کی تعمیر کے سفر اور علاقائی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر 50 سالوں میں ملک کی کامیابیوں کے سفرکو اجاگر کرے گی۔

    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo

    انہوں نے کہا کہ فلم میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ ملک کی کامیابیوں، اماراتی شخصیت کی خصوصیات اور خوشحالی کے لئے ملک کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں یہ کتنا ضروری تھا۔ 2021 ملک كی 50 ویں سنہری سالگرہ كے طور پر منایا جائے گا-

  • متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    ابو ظہبی: ء 2021 ملک کی 50 ویں سنہری سالگرہ کے طور پر منایا جائے گا جس کے لئے متحدہ عرب امارات نے قومی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری رکھی ہوئیں ہیں اور شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات میں ہر سال 2 دسمبر کو قومی دن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور شہریوں کیلئے اسپیشل پیکجز بھی متعارف کروائے جاتے ہیں اس سال بھی قومی دن کے موقع پر شہریوں کو مختلف سہولیات دی جا رہی ہیں تاکہ شہری قومی دن کا جشن اور چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں-

    ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں قومی دن کے موقع پر یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک تعطیلات ہون گی 4 دسمبر سے ملازمین دوبارہ آفس آئیں گے۔

    دوسری جانب اماراتی ایئرلائنز نے شہریوں کیلئے چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا بھی بہترین موقع فراہم کر دیا ہے جس کے تحت بیرون ملک جانے کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں مسافروں کو دو طرفہ ٹکٹ، ناشتہ، 3 رات تک ہوٹل میں قیام دیا جائے گا۔

    ایئرعربیہ نے اعلان کیا ہے کہ چھٹیوں میں 11 مقامات کیلئے کرایوں میں کمی سے متعلق پیکیج متعارف کرائے ہیں جن کی شروعات کرغزستان کے دارالحکومت بشکک سے کی جا رہی ہیں جہاں کا کرایہ ایک ہزار 249 درہم فی مسافر رکھا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے شہری اب اپنی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے زریعے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرسکتے ہیں، ابوظہبی پولیس نے گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس گزشتہ ماہ جاری کردیں تھیں-

    نمبر پلیٹس پر متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے 50 درج کیا گیا ہےرہائشی نئی نمبر پلیٹس ڈرائیور اینڈ لائسنسنگ ڈائریکٹوریٹ کے تمام سروس سینٹرز سے خرید سکتے ہیں۔

    "بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر نجی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب متحدی عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان نے 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کے جرمانے اور قرضے بھی ادا کئے جائیں گے رپورٹس کے مطابق جن قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے ان کی شرائط یا جرائم کی تفصیلات کے حوالے سے مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں-

    متحدہ عرب امارات کے رہنما قومی دن اور عید الاضحیٰ کے مجرموں کو باقاعدگی سے معاف کرتے ہیں شیخ خلیفہ رہا ہونے والے قیدیوں پر عائد مالی جرمانے ادا کریں گے جبکہ ان کی بقیہ مدت معاف کر دی جائے گی شیخ خلیفہ کی جانب سے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی انسانیت نوازی اور درگزر و معاف کر دی نے کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے ہے-

    واضح رہے کہ 2 دسمبر ء 1971 کو یو اے ای حکام نے متحدہ عرب امارات بنانے کے لیے ایک اتحاد کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے ذریعے الگ الگ ریاستوں کو ایک ترقی پسند قوم میں تبدیل کیا۔

    لیکسن گروپ اور ائیرعربیہ کی نئی ائیر لائن کا پاکستان میں آغاز آئندہ سال کی دوسری…

    اس قومی دن کو شہر بھر میں بہت شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے۔ جشن منانے کے لئے ملک کے ہر کونے کو متحدہ عرب امارات کے جھنڈے سے سجاتے ہیں شاپنگ مال ، فلک بوس عمارتں ، ساحلوں اور پارکیں سرخ ، سفید ، سبز اور سیاہ رنگ سے مزین اور شاندار انداز میں سجے ہوئے دیکھیں ثقافتی سرگرمیوں ، بیرونی تفریح اور براہ راست تقریبات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز خریداری، خصوصی رعایتیں ، ریفل انعامات اور بہت سے فائدے اٹھائیں۔

    لفظ ’ویکسین‘ سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار