Baaghi TV

Tag: قومی سلامتی کمیٹی

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، بڑے فیصلوں کا امکان

    قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، بڑے فیصلوں کا امکان

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اہم اجلاس کل دوپہر 12 بجے طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی مشاورت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم، عسکری قیادت اور اعلیٰ سول حکام شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی میں ایران سے اظہارِ یکجہتی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر حالیہ دورۂ امریکا کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کریں گے اور امریکی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں پر کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی حکمت عملی، سرحدی سلامتی، اور خارجہ پالیسی پر ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کو خفیہ اداروں کی جانب سے تازہ سیکیورٹی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    ایران پر امریکی حملے، فرانس کا ہنگامی دفاعی اجلاس طلب

    ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو سزائے موت

    امریکی حملوں کے بعد کشیدگی، سعودی عرب، بحرین اور کویت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پاک افغان وزرائے خارجہ ملاقات، سی پیک میں افغان شمولیت کا خیرمقدم

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے متوقع

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے متوقع

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو فوری معطل اور اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کر دیے گئے ہیں۔ 48 گھنٹوں میں بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سندھ طاس معاہدہ اور اس کی اہمیت
    سندھ طاس معاہدہ 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کو دریاؤں کے پانی کے استعمال میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کی اجازت دی گئی۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے زیرِ استعمال دریاؤں کے پانی کے معاملات کا فیصلہ ایک نیوٹرل ماہر کے ذریعے کیا جاتا ہے، اور حالیہ برسوں میں بھارت نے پاکستان سے اس معاہدے پر نظرثانی کی درخواست بھی کی تھی۔

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کی شام کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی کے اجلاس سے پہلے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا: "جو لوگ ان درندہ صفت اقدامات کے ذمہ دار ہیں، انہیں جلد ہی سخت جواب دیا جائے گا۔ ہم نہ صرف ان درندوں کو سزا دیں گے جنہوں نے اس بربریت کو انجام دیا، بلکہ ان کے پیچھے چھپے ہوئے ماسٹر مائنڈز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔”

  • پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

    پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

    پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 18 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی، اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیئے جائیں گے، پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہوں گے، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

    سوشل میڈیا پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے16 افراد دوبارہ طلب

    حج وعمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

    مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،دہشتگردی کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،دہشتگردی کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق

    قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان بھر میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاسہوا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر اطلاعات،وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اوروزیر داخلہ شریک ہوئے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر سکری اور سولین حکام بھی شریک ہوئے،اجلاس میں کمیٹی ممبران اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی خصوصی طور پر شریک تھے

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پرغور کیا گیا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکا کو پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ، موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالہ سے ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس مٰں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی

    قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس میں غیر معمولی سرگرمیاں ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ کے حوالے سے امریکہ سے مدد مانگ لی ،امریکی سفیر نے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر بھی وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کیا

    دوسری جانب آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی گفتگو کی گئی،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ،سول و عسکری قیادت شریک

    قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ،سول و عسکری قیادت شریک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے

    اجلاس میں سول و عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری ، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار و دیگر شریک ہیں اجلاس کے آغازپر حالیہ دہشتگردی کی لہر میں شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان ، افغان بارڈر کی صورتحال اور ٹی ٹی پی سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا اجلاس میں عسکری حکام نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 3 گھنٹے بعد ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں حالیہ دہشت گردی،ملکی صورتحال اور دیگرامور پر غورکیا گیا ،اجلاس کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے،

    اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگی رہنماؤں وفاقی وزراء کے ساتھ غیر رسمی مشاورت کی، ۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ، وزیردفاع خواجہ محمد آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمدخان بھی شریک ہوئے۔ مشاورت میں سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق غور کیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی،

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، اطلاعات کے وزرا شرکت کریں گے، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسز چیف بھی شرکت کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئینگے، آڈیو لیکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج اسلام آباد میں نوزکانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس پر کمیٹی بنارہا ہوں

    آڈیو لیکس سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیولیکس کامعاملہ بہت سنجیدہ ہے، اس طرح کے سیکیورٹی بریچ بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں، یہ وزیراعظم ہاؤس کی نہیں ریاست پاکستان کے وقارکی بات ہے، اس معاملے پر کمیٹی بنارہا ہوں، جو اس معاملے کی تہہ تک پہنچےگی، حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے اپنے داماد کے لیے سفارش کا نہیں کہا، مریم نواز نے مشینری مریم نواز کے داماد نے آدھی مشینری عمران خان دور میں منگوائی تھی، اگر کوئی فیور دی ہے تو جو سزا دیں گے قبول کرلوں گا۔

  • اے آروائی مالکان عمران کو پاکستان پرمسلط کرنیکی سازش کے سپانسرزہیں،خواجہ سعد رفیق

    اے آروائی مالکان عمران کو پاکستان پرمسلط کرنیکی سازش کے سپانسرزہیں،خواجہ سعد رفیق

    اے آروائی مالکان عمران کو پاکستان پرمسلط کرنیکی سازش کے سپانسرزہیں،خواجہ سعد رفیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالہ سے ذرائع سے خبر چلائی جس پر پیمرا نے اے آر وائی کو نوٹس جاری کیا ہے تو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے

    اب ن لیگی رہنما ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گولڈ فنگر فیم اے آر وائی مالکان عمران کو پاکستان پرمسلط کرنیکی سازش کے سپانسرزہیں سچ اوراے آروائی ایک دوسرے کی ضد ھیں رینکنگ کیلئے سنسنی پھیلانا،خواھش یاافواہ کوخبر بنانا،نفرت جھوٹ اورتعصب کا پرچاراس چینل کے مالکان کی پالیسی ھے چھان بین کرنا ھوگی کہ یہ مافیایہاں کس کےمفادات کیلئے کام کررھا ھے؟

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی #اے_آر_وائی_کوبندکرو ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے ، ٹرینڈ میں صارفین اے آروائی کے حوالہ سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں

    ڈاکتر ہما سیف لکھتی ہیں کہ اے آر وائی کے جھوٹ اور پروپیگنڈا کی وجہ سے کیس ہارنے اور جرمانہ دینے کی لمبی تاریخ ہے اب پھر پاکستانی سفارتکار سے غلط باتین منسوب کرکے خان کے حق مین اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا کررہے اے آر وائی کو 2018 مین بھی جھوٹ اور پروپیگنڈا کی وجہ سے تین ملئن کا جرمانہ ہوا ،اس سال بھی ARY کو جھوٹے پروپیگنڈا کی وجہ سے ناصرف جرمانہ ہوا بلکہ معافی بھی مانگنی پڑی

    اے آر وائی پر خبر چلنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی پرحساس معاملات پر گفتگو اورحقائق کوغلط اندازسےپیش کرنا خطرناک ہے نیشنل سکیورٹی کونسل کے بیان کے بعد سازش کی بحث دفن ہوگئی ہے واضح ہوگیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، اسے سازش دکھانے والے اصل میں سازش کررہے ہیں پاکستانی سفیر نے موقف اجلاس میں رکھا، ان کے مراسلے کے تناظر اور مواد کا بغور جائزہ لیا گیا ،سفیر کے موقف، تناظر اور ارادے کے واضح ہونے کے بعد یہ خبریں محض منفی سیاست کا حصہ ہیں ،جھوٹ کو خبر بنا کر پیش کرنا پاکستان کے قومی مفادات کے گلے پر چھری چلانا ہے عمران صاحب بعض چینلز کو جھوٹی خبریں فیڈ کررہے ہیں جو ملک کے خلاف سازش ہے ،عمران صاحب کا جھوٹ پکڑا گیا ہے تو وہ میڈیا کے ایک حصے کو جھوٹی خبریں پھیلانے کے لئے استعمال کررہے ہیں ،نیشنل سکیورٹی کونسل کے اعلامیے کے بعد اس نوع کی خبریں ملک کے ساتھ بھلائی نہیں،ملکی سلامتی افراد ، اداروں سے زیادہ مقدم ہوتی ہے۔

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

    امریکی اہلکار کی ذاتی رائے کو سازش نہیں کہا جا سکتا، اسد مجید

  • امریکی اہلکار کی ذاتی رائے کو سازش نہیں کہا جا سکتا، اسد مجید

    امریکی اہلکار کی ذاتی رائے کو سازش نہیں کہا جا سکتا، اسد مجید

    امریکی اہلکار کی ذاتی رائے کو سازش نہیں کہا جا سکتا، اسد مجید

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکار اسد مجید نے اپنی بریفنگ میں بتایا ہے کہ امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو کے ساتھ ان کی ایک ڈنر پر ملاقات ہوئی،

    قومی اخبار نوائے وقت میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی سفیر اسد مجید کا کہنا تھا کہ ڈنر پر ہونے والی گفتگو پر مبنی سائفر انہوں نے پاکستان میں وزارت خارجہ کے حکام کو بھجوا دیا تھا ذرائع کے مطابق انہوں نے وزارت خارجہ کو تجویز کیا تھا کہ امریکی عہدیدار کی اس گفتگو کے متعلق امریکہ کو ڈی مارش دیا جائے اور امریکی حکام سے پوچھا جائے کہ ڈونلڈ لونے جو کچھ بھی کہا ہے کیا یہ امریکی انتظامیہ کی سرکاری پوزیشن ہے یا اس کو عہدیدارکی ذاتی رائے سمجھا جائے لیکن سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے بھی اسی موقف کی تائید کی کہ یہ امریکی اہلکار کی ذاتی رائے تھی اور چونکہ ڈیلی گیشن سطح کی ملاقات نہیں تھی اس لئے اس کو سازش نہیں کہا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار کے ساتھ پاکستانی سفیر کی ہونے والی اس ملاقات میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے اور اس ملاقات کے منٹس بھی موجود تھے جن کا جائزہ لینے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں کے حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ مذکورہ امریکی عہدیدار کی گفتگو کوئی سازش نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس پہلو کا بھی جائزہ لیا گیا کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلہ پر سابق حکومت کو فوری طور پر جائزہ لینے کے بعد ایکشن لینا چاہیے تھا اور انہیں امریکی سفارتخانے کو ایک مراسلہ بھیج کر اس بات کی تصدیق کرنی چاہیے تھی کہ اس مراسلے میں جو زبان استعمال کی گئی ہے کیا وہ امریکی حکومت کی ہے یا کسی ایک عہدیدار کی ذاتی رائے ہے لیکن سابق حکومت نے فوری طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور بعدازاں اس کو سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جو کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے لئے مستقبل میں مشکلات بھی پیدا کر سکتا ہے

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، امریکی ردعمل بھی آ گیا

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، امریکی ردعمل بھی آ گیا

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، امریکی ردعمل بھی آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے حوالہ سے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے

    جمعے کو امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر سے پریس بریفنگ میں سوال کیا گیا کہ پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی۔ آپ اس پر کیا تبصرہ کریں گی؟

    ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں امریکی مداخلت جیسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کےلیے اہم سمجھا ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ایجنسیوں نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا ،جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کے مراسلے کا جائزہ لیا گیا،سابق پاکستانی سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی،تمام سیکیورٹی ایجنسیز نے خط کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد متفقہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی،

    تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی

    بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بیرونی مداخلت ثابت ہو گئی تو وزارت عظمیٰ چھوڑ دوں گا

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم

    وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی بار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیف شریک تھے ،اجلاس میں سابق پاکستانی سفیراسد مجید نے سائفرپربریفنگ دی اجلاس میں دفترخارجہ کے حکام بھی شریک تھے سابق سفیر اسد مجید نےقومی سلامتی کمیٹی کو خط پر تفصیلی بریفنگ دی

    تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی

    بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بیرونی مداخلت ثابت ہو گئی تو وزارت عظمیٰ چھوڑ دوں گا

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار