Baaghi TV

Tag: قومی کرکٹ ٹیم

  • سابق کپتانوں کا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

    سابق کپتانوں کا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور سرفرازاحمد نے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے شو میں جب مصباح سے سوال کیا گیا کہ کیا ان دونوں پلیئر کا جلد ہی ٹیم میں کم بیک ہو گا تو انہوں نے جواب دیا کہ لگتا ہے آپ ہمیں نوکری سے نکلوائیں گے‘ان کے اس جواب پر قہقہے گونچ اٹھے۔سابق کپتانوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ٹیم کو کامیابی دلوائیں گے۔جب بابر اور رضوان سے متعلق پوچھا کہ کیا ان دونوں پلیئر کا جلد ہی ٹیم میں کم بیک ہو گا تو مصباح نے دلچسپ جواب دیا کہ ’لگتا ہے آپ ہمیں نوکری سے نکلوائیں گے‘.

    یہ سننا تھا کہ سب ہنسنے لگے اور خود مصباح بھی مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ آپ کے جو معصومانہ سوالات ہیں ناں!مصباح نے جواب دیا کہ جب آپ ٹیم بنانے لگتے ہیں تو نہ پرانے کھلاڑیوں کو نظرانداز کرتے ہیں اور نہ نئے پلیئرز کو چھوڑتے ہیں بلکہ آپشنز تیار کیے جاتے ہیں تاکہ اپنی ضرورت کے مطلوبہ کھلاڑی سے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

    پنجاب پولیس کے 78 پولیس انسپکٹرز کو ترقی مل گئی

    کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، 15 مظاہرین گرفتار

    کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، 15 مظاہرین گرفتار

    سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

  • شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

    شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

    سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلیکشن پر تیر برسا دیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں،کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔ چاہے وہ بابر اعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔دس سے گیارہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو دورہ نیوزی لینڈ پر بھیج دیا گیا۔شاہد خان آفریدی نے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اسپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسر بھر دیے۔ اپنے دور کے معروف بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو آف اسپن بولنگ پر کھیلنا سیکھا رہے ہیں،پاکستان ٹیم کے لیول پر سیکھایا نہیں جاتا۔عثمان خان اور محمد حسنین جیسے باصلاحیت کرکٹرز کو موقع نہیں دیا جارہا،کافی عرصے سے ان کھلاڑیوں کو بینچ پر بیٹھا رکھا ہے۔ہر وکٹ پر دو سو اسکور نہیں ہو سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو صرف مستقل کوچ ہی نہیں بلکہ پی سی بی کو بھی ایک مستقل چیئرمین کی ضرورت ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی کے بھرپور مواقع دیے گئے،یہ اچھا اقدام تھا۔ دوسری جانب محمد رضوان کو صرف چھ ماہ کی کپتانی سونپی گئی ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے ضائع بھی اس ہی حساب سے ہورہا ہے، ڈومیسٹک کے اچھے پرفارمر کو موقع دینے کی بات کی تھی۔ پاکستان ٹیم سیکھنے سکھانے کی جگہ نہیں ہے، ہمارے ملک میں کوئی نظام نہیں۔ دیگر ممالک میں ایک نظام کے تحت لوگ آتے ہیں۔ ہمیشہ کہا بنچ اسٹرنتھ ہونی چاہئیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین اگر ٹیم میں نہ ہو تو اس کی کمی محسوس ہو۔ کھیل میں چھکا چوکا اچھی چیز ہے مگر جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، بیٹر کو وقت کی نزاکت کے مطابق سنگل اور ڈبلز بھی بنانے ہوتے ہیں۔

    شہریوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز مزید بڑھ گئے

    شرم کی بات ہے پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن

    عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی،شیڈول جاری

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

  • پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    دبئی: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ٕ

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ملک میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھابابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی-

    ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہےٹیم منیجر منصور رانا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں-

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا ، میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔

    ایشیا کپ 2022: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا-

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

  • قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے لیے روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے لیے روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : قومی ٹیسٹ اسکواڈ نیشنل پرفارمنس سینٹر سے رات گئے ائیر پورٹ پہنچا جہاں سے وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی کولمبو کے لیے روانہ ہوگیا پاکستان کرکٹ ٹیم آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچے گی۔

    نیوزی لینڈ‌ کرکٹ بورڈ کا مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائےگی، پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے ۔

    قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکا میں پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ سری لنکا محدود کر دیا گیا پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے ساتھ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی جسے ختم کر دیا گیا ہے

    اسٹورٹ براڈ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے

    اس ضمن میں ذرائع کا بتانا تھا کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی جو پی سی بی نے قبول کر لی۔

    دورہ محدود کیے جانے کی وجہ سے متعلق بتایا گیا تھا کہ سری لنکا نے جولائی اور اگست میں لوکل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کروانا ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی اس لیے پی سی بی نے بھی اسے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریزکا انعقاد تین شہروں میں ہونے کا امکان

  • ون ڈے میچز: قومی کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

    ون ڈے میچز: قومی کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 8 جون بروز بدھ سے شروع ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اولیائے کے شہر، ملتان میں 14 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا سبب بنے گی۔ تین میچز کی یہ سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

    باغی ٹی وی : سیریز میں دونوں ٹیموں سے سنسنی خیز کرکٹ مقابلوں کی توقع ہےتاہم یہ گراؤنڈ اس سے قبل بھی کئی یادگار کرکٹ میچز کی میزبانی کرچکا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ 2001 میں کھیلا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 264 رنز سے شکست دی تھی۔


    ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم اتوار کو ملتان پہنچی جبکہ مہمان سائیڈ پیر کو بذریعہ اسلام آباد ملتان پہنچے گی۔ یہ دوسرا موقع ہوگا کہ جب ویسٹ انڈین اسکواڈ کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ملتان پہنچے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں 13 دسمبر 2006 کو مدمقابل آئیں ، جہاں مارلن سیمیولز نے 91 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مہمان ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔

    ملتان کا خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم اس سے قبل 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرچکاہے، جس میں سے 4 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔ یہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر 2003 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا، جہاں میزبان سائیڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا آخری ون ڈے انٹرنیشنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔

    اس وینیو پر سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز پاکستان کے سابق اوپنر یاسر حمید نے اسکور کررکھے ہیں۔ انہوں نے یہاں کھیلی گئی 4 اننگز میں 197 رنز بنائے ۔ اس فہرست میں مقامی ہیرو اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا نمبردوسرا ہے، جن کے رنز کی تعداد 178 ہے۔

    مارلن سیمیولز سمیت چار بیٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ ان میں پاکستان کے یاسر حمید، عبدالرزاق اور بنگلہ دیش کےشکیب الحسن شامل ہیں۔شعیب ملک اور شاہد آفریدی اس گراؤنڈ پر چھ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ بھارت کےفاسٹ باؤلر آر پی سنگھ 40 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاچکے ہیں۔

    وریندر سہواگ کا 309 اور برائن لارا کا 216:

    اگست 2001 سے نومبر 2006 کے دوران ایم سی ایس نے پانچ ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی۔ نتیجہ خیز رہنے والے چار میں سے تین میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو ایک اور بنگلہ دیش کو دو مرتبہ ٹیسٹ میں شکست دی جبکہ بھارت نے اس وینیو پر کھیلے گئے اپنے واحد ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔

    پاکستان کے موجودہ بیٹنگ کوچ اور سابقہ بیٹر محمد یوسف 517 ٹیسٹ رنزبناکر ایم سی ایس کے بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ وہ اس وینیو پر تین سنچریاں بنانے والے واحد بیٹربھی ہیں۔

    بھارت کے وریندر سہواگ اور ویسٹ انڈیزکے برائن لارا نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بالترتیب ٹرپل اور ڈبل سنچری اسکور کررکھی ہے۔پاکستان کے دنیش کنیریا اس گراؤنڈ میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ اننگز میں 22 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 35 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ اسٹیڈیم وہاڑی روڈ پرواقع ہے۔فروری 2020 میں اس وینیو نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تین میچز کی میزبانی کی تھی، جہاں میزبان ملتان سلطانز نے تینوں میچز میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست سےدوچار کیا تھا۔

  • وزیر کھیل پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کو کس خاص شاندار کامیابی پر مبارک باد دی؟

    وزیر کھیل پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کو کس خاص شاندار کامیابی پر مبارک باد دی؟

    وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔
    قومی ٹیم نے بہترین کھیل سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ طویل عرصے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد۔

    قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بہترین حکمت عملی ترتیب دی۔ بیٹنگ میں فواد عالم اور محمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ حسن علی اور شاہین آفریدی کی بولنگ نے دوسرے ٹیسٹ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا۔ امید ہے لاہور میں ٹی 20 میچ بھی سنسنی خیز ہونگے۔ وزیر کھیل پنجاب

  • جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی شاہینوں کی کرکٹ کے محاذ پر شاندار کامیابی

    جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی شاہینوں کی کرکٹ کے محاذ پر شاندار کامیابی

    جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، انضمام الحق۔ فوادعالم نے شاندار سنچری اسکور کی، اظہر علی کے ہمراہ ان کی پارٹنرشپ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز انضمام الحق نے میزبان پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے میچ میں بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا، ایک لمحے کے لیے بھی محسوس نہیں ہوا کہ وہ پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انضمام الحق نے کہا کہ انجری کے بعد کرکٹ میں واپسی اور پھر پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی وجہ سے بابراعظم پر دباؤ تھا، ایسے میں ٹاس کی اہمیت بہت بڑھ گئی تھی مگر بابراعظم ثابت قدم رہے، ٹاس ہارنے کے باوجود پاکستان کی جانب سے بھرپور مزاحمت پر وہ بابراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ دوران میچ بابراعظم نے جو فیلڈ پوزیشن برقرار رکھی ، اس سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ میچ کی پہلی اننگز میں فواد عالم نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ یہاں کی پچ اور کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سابق بیٹسمین نے کہا کہ فواد عالم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ یہاں فرسٹ کلاس کرکٹ میں دس سنچریاں بناچکے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں فواد عالم اور اظہر علی کی پارٹنرشپ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد جس انداز میں ان دونوں بلے بازوں نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالا وہ قابل ستائش ہے۔

    لیجنڈری بیٹسمین نے مزید کہا کہ مشکل کنڈیشنز میں تجربہ کار کھلاڑی اپنی قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں، فواد عالم اور اظہر علی نے بھی پاکستان کے لیے یہی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان دونوں کی عمدہ پارٹنرشپ ہی تھی کہ جس کی وجہ سے پہلے فہیم اشرف نے 64 رنز کی اننگز کھیلی پھر حسن علی، نعمان علی اور یاسر شاہ نے بھی بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ٹیل اینڈرز کے بلے سے آنے والے ان قیمتی رنز نے میچ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔

    انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے دوران ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر وہ نعمان علی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ میں انہی کنڈیشنز پر مسلسل وکٹیں حاصل کرنے کی وجہ سے نعمان علی دوران ڈیبیو بہت پراعتماد نظر آئے۔ انہوں نے ایک مخصوص لائن پر مستقل باؤلنگ کی، جس سے حریف بلے بازوں نے غلطی کرکے وکٹیں گنوائیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے پاکستان کو اوپننگ بیٹنگ کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، وہ اس حق میں ہیں کہ ان دونوں اوپنرز عابدعلی اور عمران بٹ کو مزید موقع دیا جائے، عابد علی پاکستان میں لمبے رنز کرنے کا ہنر جانتے ہیں جبکہ عمران بٹ نے ابھی ایک ہی میچ کھیلے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ کراچی کی پچ بیٹنگ کے لیے زیادہ سازگار نہیں تھی مگر ہمارے اوپنرز کو رنز کرنے ہوں گے تاکہ آئندہ میچز میں مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ پر دباؤ کم ہو۔