Baaghi TV

Tag: قومی ہاکی ٹیم

  • وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے-

    وزیراعظم کے دفتر کی میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔

    قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت نے شائقین کے درمیان جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی اور محنت کا واضح اعتر اف ہے۔

    6 مارچ کو اسماعلیہ، مصر میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 3-4 سے شکست دی،جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹیم فائنل میں پہنچ گئی بلکہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی بھی کر گئی میچ میں پاکستان نے شاندار واپسی کا مظاہرہ کیاپاکستان نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی، تاہم جاپان نے دوسرے کوارٹر میں اس کا مقابلہ کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔

    تیسرے کوارٹر میں جاپان نے دو گول کر کے 1-3 کی برتری حاصل کر لی، جس سے پاکستانی ٹیم پر شدید دباؤ پڑا، لیکن آخری کوارٹر میں گرین شرٹس نے زبرد ست مزاحمت دکھاتے ہوئے 3 گول کر کے میچ 3-4 سے جیت لیا،پاکستان کے لیے محمد عماد، ابو بکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول کیا۔ محمد عماد کو جاپان کے خلاف شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جارحانہ کھیل میں برتری حاصل کرتے ہوئے سرکل میں 28 حملے کیے جبکہ جاپان نے صرف 17، جس سے ٹیم کے جارحانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہےاس فتح کے ساتھ پاکستان نہ صرف کوالیفائرز کے فائنل میں پہنچ گیا بلکہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں حصہ لینے کی بھی ضمانت حاصل کر لی۔

  • قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی

    قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی

    ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم عماد بت کی قیادت میں مصر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم براستہ ریاض اور قاہرہ ورلڈکپ کوالیفائر کے میزبان شہر پہنچی،قاہرہ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر طلحہ نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا،پاکستانی ٹیم ملائیشیا، چین اور آسٹریا کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہے۔

    پاکستانی ٹیم پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 2 مارچ کو ملائیشیا اور تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا سے ہوگا گروپ اے میں انگلینڈ، جاپان، مصر اور امریکا شامل ہیں، گروپ اے اور بی کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی،پاکستان اگر سیمی فائنل کھیلتا ہے تو ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لےگا۔

    ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

    ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق تمام لڑکے بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں جدید ہاکی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ بہت اہم ہے، پہلاہدف سیمی فائنل میں رسائی پانا اور اس کے بعد ٹائٹل جیتنا ہے۔

    نجی لیب سے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

  • وزیراعظم  نے ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا، سخت کارروائی کا عندیہ

    وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا، سخت کارروائی کا عندیہ

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں بدانتظامی اور عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیڈریشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی اور فیڈریشن کے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے واقعے کی باضابطہ انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ میڈیا رپورٹس کی روشنی میں حکومتی سطح پر بھی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہاکی کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد قصوروار ثابت ہونے والے افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

    رمضان المبارک میں گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

    ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے استعفیٰ طلب کرنے پر بھی سنجیدگی سے مشاورت کر رہی ہے حکومت کھیلوں کے فروغ اور اس طرح کے واقعات کی مستقل روک تھام کے لیے پرعزم ہے تاکہ قومی کھیل کے وقار کو بحال کیا جا سکے۔

    غزہ پر قبضہ برقرار رہا تو اسلحہ ترک نہیں کریں گے، حماس کا دوٹوک موقف

  • قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا ڈسپلنری ایکشن

    قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا ڈسپلنری ایکشن

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق انجم سعید کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے آسٹریلیا جانے والی ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔

    انجم سعید ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے تاہم وہ اس سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ارجنٹائن سے واپسی پر انجم سعید ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے،ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رکے جہازمیں مبینہ طورپرسگریٹ نوشی کے الزام میں ان کو سفرجاری رکھنے سے روک لیا تھا۔

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب بطور سزا ان کو آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کو جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف دو دومیچز کھیلنا ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ 5 جنوری سےاسلام آباد میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

  • قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی فوری طور پر مستعفیٰ

    قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی فوری طور پر مستعفیٰ

    لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے ٹیم سے فوری طور پر الگ ہونے کے لیے اپنے استعفے ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دیئے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد شکیل بٹ اور پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ مبشر علی نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کو اپنے استعفٰے بھجوا دیئے-

    پاکستانی ریسلراسد علی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا؛معطل بھی کردیا گیا

    عماد شکیل بٹ اور مبشر علی نے فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے نام بجھوائے گئے استعفی میں قومی ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    مستعفی ہونے والے تجربہ کار فل بیک عماد شکیل بٹ اور مبشر علی نے معاشی مسائل کو جواز بناتے ہوئے ملک کی انٹرنیشنل سطح پر مزید نمائندگی سے معذرت کی ہے۔

    عماد شکیل بٹ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 2013 سے قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہا اور 10 سال میں 145 میچز میں پاکستان نمائندگی کی جو میرے لیے ایک اعزاز ہے، اپنے سینئرز اور کوچز سے بہت کچھ سیکھا، موقع دینے پر سب کا شکر گزار ہوں میری بدقسمتی ہےکہ میں نے فوری طور پر پاکستان ہاکی ٹیم سے استعفی دیا ہے،-

    عماد شکیل بٹ نے استعفے میں لکھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں لیکن فیملی صورتحال کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا، اب اپنی فیملی کی سپورٹ کے لیے مواقع تلاش کروں گا کھلاڑیوں کو کچھ عرصے سے مالی مشکلات کا سامنا رہا ہے، میں نے بین الاقوامی کمٹمنٹس کی ہیں اب میں انہیں پورا کروں گا۔

    قومی ہاکی ٹیم کے مشبر علی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 2017 سے قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنا اعزاز ہے، بیرون ملک سے کئی آفرز ملتی رہیں لیکن ملک کو ترجیح دی معاشی سکیورٹی چاہیے جو موجودہ حالات میں ممکن نہیں ہے اس لیے فوری طور پر پاکستان ٹیم سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

    ذرائع کے مطابق مخلتف ممالک میں لیگ کھیلنے میں مصروف دوسرے کھلاڑیوں کی بھی کیمپ میں فوری طور پر شرکت کا بہت کم امکان ہے پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو لیگز سے واپس بلانے کے لیے ان کے محکموں کو خطوط لکھنے کے ساتھ کیمپ جوائن نہ کرنے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

    کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ پی، ایچ، ایف نے خود لیگز کھیلنے کا این او، سی دیا اب معاہدے ہونے کے بعد کس طرح ان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوری واپس آسکتے ہیں۔

    واضح رہے کے لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں کا فی میچ تین سو پاونڈ معاوضہ طے پایا ہے، ہفتے میں دو میچز کھیلنے کے ساتھ کھانا پینا اور رہائش بھی مفت ملی ہوئی ہے۔

    اچھا کریں یا برا باتیں ہمیشہ ہوتی ہیں،پاک انگلینڈ سیریز میں فارم واپس لانے کی کوشش…

  • قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل

    قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل

    لاہور: ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کےلیے 22 اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی، ہیڈکوچ سیگفرائید ایکمین آج رات ہی ایمسٹرڈیم روانہ ہورہےہیں۔

    میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان

    پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد 26 اپریل کوہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 27 اپریل کوطے ہے۔

    28 اپریل کو بلجئیم روانگی کے بعد 29 اپریل کووہاں میچ شیڈول ہے، سپین کےساتھ تین میچ دورےمیں شامل ہیں، جو دو، تین اور چارمئی کو ہوں گے۔

    ٹیم مینجر خواجہ جنید کےمطابق کافی عرصے بعد پاکستانی ٹیم یورپ جارہی ہے ، ایشیا کپ سےپہلے اس ٹور سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور ہمیں ٹیم کی خامیوں کو بہتر بنانے کا موقع ملےگا-

    انہوں نے بتایا کہ ایکمین کی جلد روانگی کا مقصد وہاں پر ٹیم کے پہنچنے سے پہلے انتطامات کو یقینی بناناہے۔یورپ سے واپسی پر دوبارہ کیمپ لگے گا جس کے بعد ایشیا کپ کے لیے جکارتہ انڈونیشیا روانگی ہوگی۔

    عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

    دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہو گی اور دیگر دو میچ 3 اور 5 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تمام میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی جہاں 3 روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہو جائے گا۔ سیریز کے 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

  • قومی ہاکی ٹیم  کی اہم شخصیت کی علالت پرپی ایچ ایف صدر و معتددجونیئر کھلاڑی دعا گو!!!

    قومی ہاکی ٹیم کی اہم شخصیت کی علالت پرپی ایچ ایف صدر و معتددجونیئر کھلاڑی دعا گو!!!

    قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کی علالت پر پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر,سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ سمیت اولمپیئنز کا اظہار تشویش و صحت کی دعا.
    پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ ,چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظورحسین جونیئر, ممبران اولمپیئن کلیم اللہ, اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز,سابق صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء,قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید,جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کی علالت ہر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے.
    واضع رہے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کرونا کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں.پی ایچ ایف اور ہاکی فیملی کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.