Baaghi TV

Tag: قیدی

  • سندھ کابینہ کا اجلاس،انسداد دہشتگردی عدالت کے سزا یافتہ 9 قیدیوں کی سزا میں کمی

    سندھ کابینہ کا اجلاس،انسداد دہشتگردی عدالت کے سزا یافتہ 9 قیدیوں کی سزا میں کمی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے ،سندھ کابینہ نے شگرکین,گنے کی قیمت 302 روپے فی من (40 کلو) مقرر کی ہے،سندھ کابینہ نے 20 نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کی توثیق کر دی، کوالٹی پریمیم 0.50 (پچاس پیسے) فی 40 کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب حکومت نے شگرکین کی قیمت 300 روپے فی 40 کلو مقرر کی ہے،

    محکمہ داخلہ سندھ نے تعلیم کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی عدالت کے سزا یافتہ 9 قیدیوں کی سزا میں کمی کردی جن قیدیوں کی سزا میں چھ سے 22 ماہ کی کمی کی گئی ہے انھوں نے ادیب، میٹرک اور انٹر کے امتحانات پاس کئے ہیں،جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ہیں ان میں عبدالجبار، محمد علی، سید عامر حسین، خالد عباس، سید شہزاد، علی رضا، سید نیئر رضا اور خالد عزیز شامل ہیں،ادیب سندھی ،اردو کے امتحانات پاس کرنے پر چھ ماہ، میٹر پر چھ ماہ اور انٹر چھ ماہ سزا کی معافی ہے،

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    قائم علی شاہ کے دور میں سب سے بڑا چیلنج شہر میں امن و امان قائم کرنا تھا،

    سندھ کابینہ میں بلدیہ فائر کمپنسیشن کیس سے متعلق بحث کی گئی، بلدیہ فیکٹری کو 11 نومبر 2012 میں آگ لگی تھی جس میں 200 سے زائد مزدور جاں بحق ہوگئے تھے،جرمن کی کمپنی نے ایک ملین ڈالر بلدیہ فیکٹری کے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدور کو معاوضے کیلئے دیئے، سیسی (SEESI)پنشن کی مدمیں ورثاء کو ماہانہ پنشن دے رہی ہے،پنشن ای ایف یو کے ذریعے ورثاء کو دیتی رہے، سندھ کابینہ کی محکمہ لیبر کو اجازت دے دی محکمہ لیبر ای ایف یو کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرے گی،

  • سندھ میں عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کا فیصلہ

    سندھ میں عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے عادی مجرموں کو الیکٹرانک کڑا لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو کہ جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    قانون منظوری کی صورت میں چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے، منشیات کے استعمال یا فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو یہ الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔

    شاہراہِ نور جہاں پولیس نے 4 ملزمان کوکیا رنگے ہاتھوں گرفتار

    مسودے میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کے عادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ عادی مجرمان اور مفرور ملزمان کی مانیٹرنگ کا یہ بل سندھ اسمبلی آج پیش کیا جائے گا۔قانون کے تحت متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگاسکے گی، الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے عادی ملزمان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

    اطلاعات ہیں کہ سندھ پولیس کے لیے پہلے مرحلے میں 5 ہزار سے زائد برقی کڑے خریدے جائیں گے۔حکومت نے جیلوں میں سزا کاٹنے والے کم عمر قیدیوں کو میڈیکل کی ابتدائی سے اعلیٰ تک تعلیم دلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سپر مارکیٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 10 ملزمان گرفتار

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت میڈیکل کے شعبے کی ترقی و بہتری کے لیے مؤثر و عملی اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ سال 2023ء سے پاکستان کی تمام جیلوں میں قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، اور ایم بی بی ایس میں داخلے اور تعلیم دی جائے گی۔

    سپر مارکیٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 10 ملزمان گرفتار

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز کے لیے لازم کیا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اگر جیل میں ڈاکٹر بننا چاہے تو یہ اس کا حق ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں موجود لائق اور ذہین بچوں کو ڈاکٹر، نرس اور میڈیکل کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد جیل میں قید تمام بچوں کو معاشرے میں ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔ معاشرے کی ترقی کے لیے ہر شخص کو مساوی تعلیم کی سہولیات دینا ہمارا فرض ہے۔ تعلیم اور صحت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

  • پنجاب کی جیلوں میں اس وقت کوئی خواجہ سرا قیدی نہیں،جیل حکام کا عدالت میں بیان

    پنجاب کی جیلوں میں اس وقت کوئی خواجہ سرا قیدی نہیں،جیل حکام کا عدالت میں بیان

    لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے سہولیات کے حوالہ سے درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے عدم سہولیات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسسٹنٹ آئی جی جوڈیشل نے عدالت میں کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی اینٹری میں خواجہ سراوں کا الگ خانہ بنا دیا ہے پنجاب کی جیلوں میں خواجہ سراؤں کو الگ رکھا جائے گا پنجاب بھر کی جیلوں میں اس وقت کوئی خواجہ سرا نہیں ہے، عدالت نے جیلوں میں سہولیات کے حوالہ سے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    پنجاب کی 42 جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث 688 بچے اسیر ہیں 591 کم سن ملزمان کیخلاف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں .97 بچوں کو پنجاب کی عدالتوں سے سزائیں ہو چکی ہیں .سب سے زیادہ 93 کم عمر ملزمان بہاولپور جیل میں موجود ہیں، بہاولپور جیل میں سزا یافتہ بچوں کی تعداد 55 جبکہ 38 کے مقدمات زیر التوا ہیں لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل میں 68 کم سن ملزمان موجود ہیں، سینٹرل جیل راولپنڈی میں 60 ملزمان اسیری کاٹ رہے ہیں

    ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں کوئی کم سن قید نہیں ہے،پنجاب کی جیلوں میں ایک بھی کمسن بچی قید نہیں ہے،محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ کم سن ملزمان کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

  • چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

    چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

    وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں

    وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق چین میں اس وقت 236 پاکستانی قید ہیں جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں ، بیجنگ میں 121 ،شنگھائی میں 12 اور چنگدو میں 13 پاکستانی قید ہیں ،گاونفشرو میں میں اس وقت 90 پاکستانی قید ہیں ،پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ اکتوبر 2020 میں نافذ العمل ہوا، معاہدے کے تحت 21 پاکستانیوں کے پہلے بیچ کی منتقلی کے لیے درخواست مارچ 2022 میں چینی وزرات انصاف کو دے دی یے، پہلے بیچ کی منتقلی کی منظوری کے لیے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے،

    واضح رہے کہ بیرون ممالک میں جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں طلب کرنے پر پیش کی جاتی ہے، وزارت خارجہ پاکستانیوں کی رہائی کی مسلسل کوششیں کرتی رہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ان پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی جنہوں نے مسجد نبوی میں وزیراعظم کے دورے کے موقع پر نعرے بازی کی تھی، محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیراعظم کی درخواست مان لی اور سزا یافتہ ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا، اسی طرح بھارت میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کی جاتی رہی ہیں

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

    اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

    اسلام آباد: اڈیالہ جیل سے متعلق انسانی حقوق کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز کے 119 پازیٹو قیدی جیل میں موجود ہے۔

    باغی ٹی وی : انسانی حقوق کمیشن کی جابب سے اڈیالہ جیل سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 2174 قیدیوں کی گنجائش والی جیل میں 6098 یعنی گنجائش سے 180 فیصد زائد قیدی موجود ہیں جن میں ایچ آئی وی ایڈز کے 119 پازیٹو قیدی جیل میں موجود ہے۔

    کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں خیبرپختونخوا کے 900 قیدی موجود ہیں، 8 سو کی گنجائش والی ہری پور جیل میں محض 300 قیدی موجود ہیں،اڈیالہ جیل سے کے پی کے قیدیوں کو منتقل نہیں کیا جا رہا۔

    انسانی حقوق کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جیل میں 1404 منشیات کے عادی قیدی زیرعلاج ہیں،7.5 ملین کی ضرورت کے باوجود 1.5 ملین کا میڈیکل بجٹ فراہم کیا جاتا ہے،82 کم عمر قیدی بھی موجود ہیں،قیدیوں پر ٹائر ربر سے تشدد کیا جاتا ہے، 35 قیدیوں کے بیانات ریکارڈ ہوئے، 26 نے تشدد کا الزام عائد کیا تشدد سے متعلق 5 بل اسمبلی میں پیش کیے گئے، ایک بھی بل منظور نہیں ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لئےایک مرد ڈاکٹرموجود ہےعملے کی عرصہ دراز سے ایک جگہ تعیناتی سے کرپشن اور ذاتی مفادات کیلئے جڑیں مظبوط ہوئیں،جیل کا ایک اہلکارکم وبیش 28 سال جبکہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ 10 سال سے زائد عرصے سے تعینات ہے۔

    انسانی حقوق کمیشن کے 99 صفحات پر مشتمل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں انسانی حقوق کی خصوصی عدالت قائم کرنے اور سیکرٹری انسانی حقوق کو اڈیالہ جیل سے متعلق رپورٹس پبلک کرنے کا حکم دیا تھا ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے آئی جی جیل خانہ جات اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکومت کی ترجیحات عام لوگوں کیلئے نہیں ہیں، بےآواز لوگوں کی کوئی آواز نہیں بنتا۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈیووس ان دی ڈیزرٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی تھی،سیکرٹری انسانی حقوق عدالت کے سامنے پیش ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر لگتا ہے اڈیالہ جیل حراستی مرکز ہے۔

    عدالت نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی بنائیں معلومات دینے والے قیدیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو روسٹرم پر بلاتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت نے 2020 میں اپنا فیصلہ آپ کی حکومت کو بھیجا تھا، جو رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں خوفناک ہیں۔

    اسد عمر نے انتظامیہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیئے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ جو بھی اقتدار میں آتا ہے اسے کمزور طبقے کی پرواہ ہی نہیں ہوتی، ایک غریب عورت کی درخواست پر عدالت نے یہ معاملہ اٹھایا، خاتون کے بیٹے کے پاس 5 ہزار روپے نہ ہونے پر اسے بری طرح مارا گیا،جیل میں ملاقاتی کھانا لے کر جاتے ہیں جیل عملہ آدھا کھا جاتا ہے انسانی حقوق کمیشن جو بھی کیس بھیجے ٹرائل خصوصی عدالت میں چلے گا، جس پر سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے مؤقف اپنایا کہ ہمارے پاس افسران موجود نہیں عملہ نہیں تو ڈیپوٹیشن پر افسران فراہم کئے جائیں۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے کم عمر بچوں کے لئے ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز موجود نہ ہونے کا بتایا تو عدالت نے کہا کہ کوئی انتظام نہیں تو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھیں، یقینی بنایا جائے کہ قیدیوں یا ان کی فیملیز کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

  • یوم آزادی، قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

    یوم آزادی، قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

    یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا اس زیادہ قید کاٹ چکے ہیں اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے

    جاری اعلامیہ کے مطابق قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے، 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے، سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    واضح رہے کہ یوم آزادی، اور عیدین کے موقع پر پاکستان میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان ہر سال کیا جاتا ہے

  • پنجاب میں قیدیوں کے چائے پر رواں مالی سال کتنا خرچہ آئے گا؟

    پنجاب میں قیدیوں کے چائے پر رواں مالی سال کتنا خرچہ آئے گا؟

    قیدیوں کی چائے پر رواں سال مالی سال 2023 -2022 میں 33کروڑ سے زائد خرچ کئے جائیں گے جبکہ رمضان میں افطاری کے لئے مشروبات پر 1کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے –

    باغی ٹی وی :تفصیلات لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے وپینے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے جاتے ہیں۔ رواں مالی سال میں 50 ہزار زائد قیدیوں کی چائے پر روزانہ 10 لاکھ کے قریب خرچہ آئے گا چائے کے لئے لاہور ریجن کی جیلوں کے لئے سوا پانچ لاکھ کلو خشک دودھ 8 کروڑ 91 لاکھ کا خریدا جائے گا۔

    پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 17 لاکھ 36 ہزار کلو خشک دودھ خریدا جائے گا جس کی قیمت 29 کروڑ 52 لاکھ ہے لاہورریجن کی جیلوں کےلئے 9 ہزار2 سوکلوچائے کی پتی 1کروڑ 10لاکھ میں خریدی جائے گی پنجاب بھر کی جیلوں کےلئے 31 ہزار5 سوکلو پتی 3 کروڑ 78 لاکھ میں خریدی جائے گی سٹینڈرائزڈ خشک دودھ اور پتی کی خریداری کے لئے کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ روزانہ ہر قیدی کو صبح کے اوقات میں ایک کپ چائے دی جاتی ہے مہنگائی کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت دودھ اور چائے کی پتی پر 8 کروڑ روپے اضافی اخراجات آئیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان نے ایک سال میں 592 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرلیں، مالی سال 2021/22 میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات 19.54 فیصد بڑھیں، 2021/22 میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات ایک ہزار 592ارب روپے رہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اپریل کے آغاز میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں قائم ہونے والی مخلوط حکومت کو اقتصادی محاذ پر اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ملک کا بڑھتا ہوا تجارتی و جاری کھاتوں کا خسارہ، تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر، روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر شامل ہیں اور انھی وجوہات کی بنا پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    پاکستان میں جون کے مہینے میں بجٹ پیش کرنے کی روایت ہے اور نئے مالی سال کا آغاز جولائی سے ہوتا ہے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تیاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ملک کا مالیاتی خسارہ بلند ترین سطح پرتھا معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ خسارہ 3400 ارب روپے کی بجائے 30 جون 2022 تک 5000 ارب روپے تک پہنچ جائے گا اور اس بڑے خسارے کے ساتھ اگلے سال کا بجٹ بنانا ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

  • عید الاضحیٰ پرسیکڑوں قیدی رہاکردیئےگئے،ہرطرف خوشیاں ہی خوشیاں

    عید الاضحیٰ پرسیکڑوں قیدی رہاکردیئےگئے،ہرطرف خوشیاں ہی خوشیاں

    دبئی :متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 1500 قیدی رہا کرنے کا اعلان کے بعد اب عملدرآمد بھی شروع ہوگیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظبی شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحیٰ سے قبل 737 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔اس حکم کے بعد جیلوں سے قیدیوں کی رہائی شروع ہوگئی ہے اور یہ موقع قیدیوں کے لیے دہری عید سے کم نہیں ہے

     

     

     

    امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے رہائی پانے والے قیدیوں کے مالی جرمانے ادا کیے گئے ہیں ، یاد رہے کہ معاف کیے گئے قیدیوں کو مختلف جرائم پر قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

     

     

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور ریاست دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے عید الاضحیٰ کے موقع کی مناسبت سے دبئی بھر سے 505 قیدیوں کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے

     

     

    اس کے علاوہ ریاست راس الخیمہ کے حاکم شیخ سعود قاسمی نے بھی عید کے موقع پر 251 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

    دبئی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میں شیخ محمد نے عید کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے تاکہ وہ ایک نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کریں اور اپنے گھر والوں کےساتھ پرسکون زندگی گزاریں۔

     

    اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ شیخ محمد کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے جلد از جلد ان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید 9 جولائی کو منائی جائے گی، عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں پانچ روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

  • بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ”

    بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ”

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں زیرِ حراست 682 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قیدیوں میں 49 شہری اور 633 ماہی گیر شامل ہیں، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کے پاک بھارت قونصلر رسائی کے معاہدے کی شق (1) کے تحت کیا گیا، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال 01 جنوری اور 01 جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا، بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں میں 345 شہری اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بھارت نے بھارت میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی ​​دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو پیش کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اس سال جنوری میں بھی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات و سہولیات اورقیدیوں کی فہرست کا سالانہ تبادلہ کیا۔پاکستان میں جوہری تنصیبات اورقیدیوں کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی تھی ۔نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی جوہری تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک معاہدے کے مطابق ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرے جوہری تنصیبات اورسہولیات سے آگاہ کرتے ہیں

  • مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کوگرفتارکرکےجیلوں میں ڈالا جانے لگا

    مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کوگرفتارکرکےجیلوں میں ڈالا جانے لگا

    سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ علاقے میں سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کی بلا جواز گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کی بلا جواز نظربندیوں کے لیے کالے قوانین پبک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ حریت رہنماوں، صحافیوں، حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے اور بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد کشمیر کے آزادی پسند لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور چھاپے مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا مظہر ہیں۔ کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو نشانہ بنانا مودی کی جبر و استبداد کی پالیسی کا حصہ ہے۔ بھارت انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز اور فہد شاہ سمیت صحافیوں کو حراست میں لے رہا ہے اور انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خرم پرویز، فہد شاہ اور دیگر کی گرفتاری کا مقصد مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مودی سرکار کے دباوکے ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کی آزادی کے حصول سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے ارتکا ب پر سزا ملنی چاہیے۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے آج ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

    نوجوان کو ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب واقع علاقے سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار نوجوان کی شناخت محمد عامر، نثار احمد اور کفیل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر