Baaghi TV

Tag: لارنس بشنوئی

  • گینگسٹر لارنس بشنوئی پر  ویب سیریز بنائی جائے گی

    گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں اور بابا صدیقی اور سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جانی فائر فاکس فلم پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بشنوئی گینگ کے جرائم کی کہانی کو جلد ٹی وی اسکرین پر پیش کیا جائے گااس سلسلے میں پروڈکشن ہاؤس ’’لارنس ۔ ایک گینگسٹر اسٹوری‘‘ کے نام سے بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ریلیز کرے گا۔

    بھارتی ذرائع و ابلاغ کے مطابق انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن نے لارنس بشنوئی پر ویب سیریز کے ٹائٹل کو پہلے ہی منظوری دے دی ہے اس ویب سیریز میں لارنس کے ایک عام نوجوان سے گینگسٹر بننے کے سفر کو پیش کیا جائے گا، پروڈکشن ہاؤس کے سربراہ امیت جانی اس سے پہلے بھی سچے واقعات پر مبنی پروجیکٹس پیش کرچکے ہیں پروڈیوسر نے بتایا کہ ان کا مقصد ناظرین کو ڈرامائی اور زندگی کی سچی کہانی سے جوڑنا ہے۔

    دوسری جانب گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی وڈ کے دبنگ کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جس میں اداکار کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں، اس دھمکی کو ہلکا نہ لیں، بصورت دیگر اداکار کا حال مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گا جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

  • صومی علی  کی لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کی دعوت

    صومی علی کی لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کی دعوت

    ممبئی: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کےلیے دعوت دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی سے بات چیت کےلیے امریکا میں مقیم صومی علی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہےلارنس بشنوئی اس وقت سابرمتی جیل میں قید ہے-

    صومی علی نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہ لارنس بشنوئی کےلیے براہ راست پیغام ہے:

    نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی کہ آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ہماری پوری دنیا میں پسند کی جگہ راجستھان ہے ،ہم آپ کے مندر آنا چاہتے ہیں پوجا کیلئے لیکن اس سے پہلے آپ کے ساتھ ایک زوم کال ہو جائے ،اور کچھ باتیں طے ہو جائیں پوجا کے بعد ،پھر یقین مانئیے کہ یہ آپ کے فائدے کی ہی باتیں ہیں،’’اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا آپ کا۔ شکریہ‘‘۔

    بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی

    صومی علی اس سے قبل بھی سلمان خان کے حوالے سے بشنوئی برادری سے درخواست کرچکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں صومی علی نے کہا تھا کہ ’’کسی کی جان لینا قابل قبول نہیں ہے، چاہے وہ سلمان ہو یا عام آدمی۔ اگر آپ انصاف چاہتے ہیں تو آپ کو عدالت کا رخ کرنا چاہیے۔ میں بشنوئی برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ سلمان خان کو نقصان پہنچانے سے کالا ہرن واپس نہیں آئے گا۔ اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کی طرف سے معافی مانگتی ہوں۔‘‘

    صومی علی 1999 میں سلمان خان سے تعلق ختم ہونے کے بعد ممبئی سے امریکا چلی گئی تھیں اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔

    ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

  • بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    چنڈی گڑھ: بالی و وڈ کے نامور پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کے گھر کےباہر فائرنگ ہوئی ہےجس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈ یا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی طرف سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی بھی ان کو نہیں بچا سکے گی،لارنس بشنوئی کی طرف سے سلمان خان کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ داؤد ابراہم بھی ان کو گینگسٹر کی پہنچ سے بچا نہیں سکتا۔

    گپی گریوال کے سدھو موسے والا کی موت پر تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لارنس بشنوئی نے لکھا کہ گپی گریوال سدھو موسے والا کے کریمنل کردار کو جانتا تھا لیکن پھر بھی وہ انجان بن گیا،پوسٹ میں پنجابی گلوکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صرف ایک ٹریلر تھا اور اس کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں، حال ہی میں پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کے دن وہ سلمان خان کو قتل کر دے گا۔

  • ہم سلمان خان کو قتل کرنےکیلئےکوششیں کرتے رہیں گے،گینگسٹر گولڈی برار

    ہم سلمان خان کو قتل کرنےکیلئےکوششیں کرتے رہیں گے،گینگسٹر گولڈی برار

    کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار نے ایک بار پھر بالی وڈ سُپراسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بالی وڈ اداکار کو ضرور قتل کریں گے۔

    باغی ٹی وی: بھارت کے مشہور پنجابی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے گولڈی برار کے قریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سے بھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں، اگر سلمان خان معافی مانگ لیں تو لارنس بشنوئی ان پر رحم کرسکتے ہیں۔

    اب ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا ہے کہ ہم اسے (سلمان خان) کو قتل کریں گے اور ہم اسے ضرور قتل کریں گے، بھائی لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم معافی نہیں مانگیں گے، بابا اس وقت رحم دکھائیں گے جب وہ رحمدلی محسوس کریں گے۔

    گولڈی برار نے بتایا کہ وہ جب تک زندہ ہیں اپنے دشمنوں کو ختم کریں گے اور اداکار کو قتل کرنے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے سلمان خان کی طرح اپنے سارے دشمنوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے، سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے، جب ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔

    قبل ازیں سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمہیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی-

    ذرائع کے مطابق جیل میں موجود گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دس افراد کو قتل کرنے کا پلان بنایا ہے جس میں سرفہرست سلمان خان ہیں 1998 میں دبنگ اداکار نے ایک کالے ہرن کو مارا تھا جسے بشنوئی کمیونٹی ایک مقدس جانور سمجھتی ہے۔

  • ہنی سنگھ کو بھی گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی

    ہنی سنگھ کو بھی گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی

    بھارتی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

    باغی ٹی وی: گلوکار ہنی سنگھ نےکہا کہ مجھےجان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ مجھے اور میرے عملے کو گولڈی برار کی طرف سے کالز موصول ہوئی ہیں۔ میں نے کمشنر آف پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے سکیورٹی دیں اور اس کی تحقیقات کریں۔ میں واقعی خوفزدہ ہوں۔

    ہنی سنگھ نے بتایا کہ مجھ سے کہا گیا ہے کہ اس بارے میں زیادہ بات نہ کریں کیونکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ میں نے ثبوت دے دیئے ہیں۔ یہ میرے ساتھ زندگی میں پہلی بار ہوا ہے۔ لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ مجھے ایسی دھمکی ملی ہے، میرا پورا خاندان خوفزدہ ہے، موت سے کون نہیں ڈرتا؟ میں ہمیشہ سے ایک چیز سےڈرتا رہا ہوں اوروہ ہےموت میں نے سکیورٹی مانگی ہے، تحفظ کے لیے۔ کال ایک بین الاقوامی نمبر سے ہے۔ ان میں سے کچھ کالز ہیں اور کچھ وائس نوٹ ہیں۔

     

    پٹھان فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں‌مانگیں شعیب اختر

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں، ممبئی پولیس کو ہنی سنگھ اور ان کی ٹیم کے ارکان کے خلاف ایک ایونٹ کی منسوخی پر تنازعے کے بعد ایک ایونٹ منیجمنٹ ایجنسی کے مالک کو مبینہ طور پر اغوا اور حملہ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت کنندہ کے طور پر ایونٹ منیجمنٹ ایجنسی کے مالک کے نام کا ذکر کرتے ہوئے تحریری درخواست باندرہ کرلا کمپلیکس (BKC) پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی تھی۔

    اس طرح کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ہنی سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف یہ شکایت "جھوٹی” اور "بے بنیاد” ہے۔ میری کمپنی یا شکایت کنندہ کے درمیان کوئی تعلق یا معاہدہ نہیں ہے جو میڈیا دکھا رہا ہے۔

    پنجاب کونسل آف آرٹس میں غیر قانونی طور پر ترقیاں دینے کا سکینڈل منظر عام …

    واضح رہے کہ اس سے قبل گولڈی برار، لارنس بشنوئی کے ساتھ مبینہ طور پر گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تھا سدھو موسے والا کو گزشتہ سال 29 مئی کو پنجاب کے مانسا ضلع میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ کے رکن کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برارنے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی علاوہ ازیں اسی گینگ نے سلمان خان کو قتل کنے کی دھمکی دی تھی-

    طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

  • سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی،راکھی ساونت کوبھی خبردار کر دیا

    سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی،راکھی ساونت کوبھی خبردار کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی کے پیغامات موصول ہو ئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز سے دو دن قبل ایک مرتبہ پھر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے تاہم اس مرتبہ لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کے ساتھ راکھی ساونت کو بھی اس معاملے سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

    ماہیما چوہدری نے کیمو کے دوران بھی فلمیں کیں ؟‌

    راکھی ساونت نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں میں لارنس بشنوئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھائی جان (سلمان خان) کو چھوڑ دیں اور انہیں قتل نہ کریں راکھی نے سلمان خان کی طرف سے لارنس بشنوئی سے معافی مانگی تھی جس کے کچھ گھنٹوں بعد سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی۔

    اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    راکھی نے میڈیا کے سامنے لارنس بشنوئی گینک کی جانب سے جاری دھمکی آمیز پیغام پڑھ کر سنایا اور دکھایا بھی جسمیں کہا گیا تھا اب کی بار ہم اسے(سلمان خان)کو سیکیورٹی میں ہی ماریں گے اور راکھی تو اس سب سے دور رہ-

    واضح رہے کہ دبنگ خان اور ان کے والد کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں حال ہی میں پولیس کوایک کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کے دن وہ سلمان خان کو قتل کر دے گا۔

    راگھو جوئل نے شہناز گل کو ڈیٹ کرنے کی حققیت بتا دی

  • قتل کی دھمکیاں،سلمان خان نے مقدمہ درج کراد دیا

    قتل کی دھمکیاں،سلمان خان نے مقدمہ درج کراد دیا

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والےلارنس بشنوئی سمیت دیگر گینسٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئ پولیس نے سلمان خان کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان کے قریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل پر سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے براہ راست ملنا چاہتا ہےای میل پر ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

    قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    واضح رہے کہ اس سے قبل جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اُس کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی اداکار کو کئی مرتبہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

    لارنس بشنوئی بھارتی جیل میں سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار ہے اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں لارنس نے سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گینگسٹر نے کہا تھا کہ معافی مانگیں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں چپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا اگر سلمان خان معافی مانگ لے تو میں اس کو قتل نہیں کروں گا، وہ بہت مغرور ہے، سدھو موسے والا بھی اس کی طرح تھا۔

    لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

  • قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    ممبئی: بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل کے ذریعے سلمان خان سے متعلق جان لیوا دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن پر اداکار کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مبینہ دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا اور اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی-

    لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کےقریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل کے ذریعے جان لیوا دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، ای میل میں کہا گیا تھا کہ کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برارسلمان خان سےبراہ راست مل کربات کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے لارنس بشنوئی نے سلمان پر زور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا، ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگرسلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    لارنس بشنوئی کے مطابق اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے، لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی، اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردے گی، بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا اگر سلمان خان معافی مانگ لے تو میں اس کو قتل نہیں کروں گا، وہ بہت مغرور ہے، سدھو موسے والا بھی اس کی طرح تھا۔

    بھارتی طیارہ گر کر تباہ خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

  • غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے جیل میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگیں یا بُرے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں کیونکہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

    لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پرزور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگرسلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔

    سنجے لیلا بھنسالی انشاء اللہ بنائیں گے ، اس بار سلمان خان اور عالیہ ہوں …

    خیال رہے کہ لارنس بشنوئی بھارتی جیل میں سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار ہے اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں لارنس نے سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گینگسٹر نے کہا تھا کہ معافی مانگیں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں۔

    سلمان خان معافی مانگے ورنہ …. لارنس بشنوئی کی ایک اور دھمکی

    لارنس بشنوئی یہ بھی کہا تھا کہ بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا اگر سلمان خان معافی مانگ لے تو میں اس کو قتل نہیں کروں گا، وہ بہت مغرور ہے، سدھو موسے والا بھی اس کی طرح تھا۔

  • لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے جیل سے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ایک اور دھمکی دی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے مبینہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کالے ہرن کے قتل کے معاملے پر ان کی برادری سلمان خان سے ناراض ہے کیونکہ وہ ہمارے لیے ذلت کا باعث بنےکالا ہرن مارنے کے الزام میں سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن انہوں نے معافی نہیں مانگی، اگر وہ اب بھی معافی نہیں مانگتے تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

    سلمان خان ایشوریا سے پہلے کس اداکارہ کے تھے دیوانے؟‌

    بھارتی میڈیا کےمطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پرزوردیا کہ وہ ان کےمذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائیں اورمعافی مانگیں،اگر ہماری برادری انہیں معاف کر دے تو میں انہیں کچھ نہیں کہوں گا۔

    واضح رہے کہ لارنس بشنوئی اس سے قبل گزشتہ سال بھی اس نےبالی وڈ اداکارکو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی کہ وہ اور اس کی برادری نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے اور وہ یہ کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں۔

    لارنس بشنوئی کے مطابق اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی، اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردے گی۔

    سنیتا مارشل نے بتا دیا کہ وہ اپنے شوہر سے کتنے سال بڑی ہیں ؟‌

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو تاحال ماضی کے مقدمات کا سامنا ہے اور وہ 1998 میں نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے کا مقدمہ ابھی تک بھگت رہے ہیں سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں دو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان پر بھارتی وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کےتحت فرد جرم عائد کی گئی تھی اس کیس میں نہ صرف سلمان خان بلکہ ساتھی اداکار سیف علی خان، سونالی بیندرے، نیلم اور تبّو کو بھی قصوروار قرار دیا گیا تھا عدالت نے کیس میں سلمان خان کے علاوہ تمام ملزمان کو شواہد ناکافی ہونے کی بنا پر بری کردیا تھا

    2018 میں جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی تھی۔ اب سلمان خان کے اس کیس کے حوالے سے تمام درخواستیں راجستھان ہائی کورٹ منتقل ہوچکی ہیں۔

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ میں نیلام