پتوکی تھا نہ سرائے مغل کے نواحی علاقہ ہنجرائے کلاں میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا لاش کھیتوں میں ملی
تھانہ سرائے مغل پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا ۔جبکہ لاش ضروری کارروائی کے لیے ھسپتال منتقل کر دی ۔۔نوجوان کو کس نے اور کیوں قتل کیا تفتیش کے بعد پتہ چلے گا,
اس واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
لوگوں نے جلد سے جلد قاتلوں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے
Tag: لاش برآمد
نوجوان کی لاش برآمد،علاقے میں خوف و ہراس

لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد
کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش روم کی چھت سے لٹکی ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش تیزگام ایکسپریس کے اکانومی کلاس بوگی نمبر 13216 کے واش روم سے برآمد ہوئی،لاہور ریلوے سٹیشن سے واشنگ لائن بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔اس ھوالے سے ریلوے ملازمین کاکہنا تھا کہ لاش رومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھی ہوئی ہے،واش روم کے اندرونی ماحول سے بظاہر خودکشی کا کیس ظاہر ہوتا ہے۔ واشنگ لائن انتظامیہ کی جانب سے ریلوے پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔
واضح رہے کہ تیزگام پاکستان کی ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ہے جو کراچی اور راولپنڈی کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ اس ٹرین کا شمار پاکستان کی تیز رفتار اور مشہور ٹرینوں میں ہوتا ہے۔ اس ٹرین کا آغاز 1950ء کی دہائی میں ہوا۔تیزگام ایکونومی، ائرکنڈیشن بزنس اور ائرکنڈیشن سلیپر کلاس ڈبوں پر مشتمل ہے۔ یہ کراچی سے راولپنڈی تک کا 1,548 کلومیٹر (962 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 30 منٹوں میں تہ کرتی ہے۔
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک
گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل
پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

ٹھٹھہ: مکلی میں پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی میں پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد علاقے میں خوف و ہراس ایس ایس پی ٹھٹھہ جائے واردات پر پھنچ گئے تحقیقات کررہے ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ
تفصیل کے مطابق مکلی میں جیلانی ہاؤس کے قریب پولیس اہلکار امجد گندرو کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے ،جسکی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی ،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو جائے واردات پر پہنچے، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مکلی پہنچایا، اس قتل کے وقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیاہے، مقتول پولیس اہلکار جیلانی ہاؤس کے پاس پکٹ پر ڈیوٹی دیتا تھا ایس ایس پی ٹھٹھہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کررہے ہیں جلد اس واردات کے بارے میں پتہ چل جائے گااور مجرمان کوٹریس کرلیں گے.


لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
قصور
پتوکی میں گھر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی چار دن پرانی گلے میں پھندا لگی لاش بانسوں کے ساتھ لٹکی ہوئی برآمدسٹی پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز قبل ڈھولن چک نمبر 27 کے رہائشی محمد جاوید کا 25 سالہ بیٹانعیم جاوید گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ منڈیانوالہ چک نمبر 19 سے ریلوے لائن کے ساتھ واقع بانسوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے اس افسوس ناک واقع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اور واقع کی تحقیقات شروع کردی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاش پرانی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان کو جلد ہی ٹریس کرلیا جائے گا ۔

اوکاڑہ چوچک کے قریب مکئی کی فصل سے لاش برآمد
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ چوچک کی حدود میں نہر مپالکہ کے قریب مکئی کی فصل سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسکا گلہ تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے پولیس تھانہ چوچک موقع پر پہنچ گئی مقتول کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں مپالکہ نہر کے قریبی مکی کی فصل سے لاش برآمد ہوئی جسکا گلہ تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے ۔ لاش کی شناخت محمد نواز قوم ڈوگر جو پھول نگر کا رہائشی تھا ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ محمد نواز جو کہ پھول نگر اڈے میں لوڈڈ رکشہ چلاتا تھا کل کوئی نامعلوم شخص رکشہ کرائے پر لے کر گیا جو رات گئے تک واپس گھر نہیں پہنچا جس پر گھر والوں نے مقتول کی تلاش شروع کی دی ۔ محمد اعجاز جو کہ مپالکہ کا رہائشی ہے صبح اپنی زمین میں ہل چلانے کے لیے آیا تو ڈیڈ باڈی دیکھ کر اطلاع تھانہ چوچک پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر فوراً فرانزک ٹیم کو بلایا ٹیم نے لاش کے پاس سے تمام نمونے اکٹھے کئے گئے اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ۔




