Baaghi TV

Tag: لالی وڈ فلمز

  • مہوش حیات کے نزدیک سوشل میڈیا کی کیا اہمیت ہے؟

    مہوش حیات کے نزدیک سوشل میڈیا کی کیا اہمیت ہے؟

    ایک وقت تھا جب اخبار میں چھپنے والی ایک کالم یا تین سطروں کی خبر بھی طوفان بپا کر دیتی تھی یہ وہ دور تھا جب الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نہیں تھا.لیکن اب اخبار میں خبر بعد میں اتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر پہلے ہی اس حوالے سے طوفان بپا ہوتا ہے. یہاں چلنے والی مثبت یا منفی کمپین کسی کے بھی کیرئیر کو بنا اور ختم کر سکتی ہے. کچھ اسی طرح کے خیالات ہیں اداکارہ مہوش حیات کے انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا آج بہت پاور فل ہے یہاں چلنے والی مہم کسی کوبھی کہاں سے کہاں‌پہنچا سکتی ہے. اداکارہ نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے. ویسے تو پوری

    دنیا میں ہی اس کا استعمال ہو رہا ہےلیکن اس میڈیم کا مثبت استعمال کم ہی دیکھنے کو مل رہا ہے. اس میڈیم کا مثبت استعمال کیا جائے تو بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں.اس پلیٹ فارم کو شعور اور آگاہی دینے کےلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے اپنے ملک کے لئے لڑ سکتے ہیں اپنے ملک کا اچھا اور بہترین امیج اجاگر کر سکتے ہیں اور ان تمام پراپگینڈا کو جواب دیا جا سکتا ہے جو پاکستان یا ہمارے ملک کی کسی شخصیت کے خلاف ہو رہا ہو. اداکارہ نے اس انٹرویو میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر خاصا زور دیا .

  • سینئر اور جونئیرز کا سیٹ پر آپس میں رابطہ ہونا چاہیے ریمبو

    سینئر اور جونئیرز کا سیٹ پر آپس میں رابطہ ہونا چاہیے ریمبو

    اداکار ریمبو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ ہم اپنے سینئرز کی بہت زیادہ عزت کیا کرتے تھے، ہمارے دور میں سیٹ پر دوستانہ ماحول ہوا کرتا تھا سینئرز جونئیرز کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے یوں جونئیرز کو سینئرز سے سیکھنے کا موقع میسر آتا تھا. اب ماحول یہ ہے کہ ہر سینئر کے لئے الگ کمرہ بنا دیا گیا ہے یوں جونیئرز کو ساتھ بیٹھ کر سیکھنے کا موقع نہیں‌ ملتا میں تو یہی کہوں گا کہ اس سے جونیئرز کا نقصان ہی ہوتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے. ریمبو نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے بارے میں پتہ نہیں کیوں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ میں صرف کامیڈی کردار کر سکتا ہوں وہ بھی فلموں‌ کی حد تک حالانکہ ایسا نہیں‌ ہے میں ہر طرح‌ کے کردار کر سکتا ہوں. کامیڈی کا مجھ پہ ٹھپہ ہی لگا دیا ہے شکل سے دیکھیں تو میں ایکشن ہیرو لگتا ہوں. مجھ میں‌ ہر طرح کا کردار کرنے کی صلاحیت ہے.ریمبو نے مزید کہا کہ مجھے ڈراموں

    میں‌کاسٹ نہیں کیا جاتا نہ کامیڈی کرداروں میں نہ ہی سنجیدہ کرداروں میں. پتہ نہیں‌ میرے بارے میں‌یہ تاثر کیوں ہے اس تاثر کو ذائل ہونا چاہیے.
    یاد رہے کہ جان ریمبو کی حال ہی میں فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی اس میں انہوں نے بطور کامیڈین ہی کردار ادا کیا جسے دیکھنے والوں کو بے حد سراہا . ریمبو کافی عرصے کے بعد کسی فلم میں‌ نظر آئے ہیں شائقین ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں. ویسے تو ریمبو فلمی تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن فلموں‌ میں‌ زرا کم ہی دکھائی دے رہے ہیں.