Baaghi TV

Tag: لانگ مارچ

  • ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا توسختی سے نمٹا جائے گا.وفاقی کابینہ کا فیصلہ

    ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا توسختی سے نمٹا جائے گا.وفاقی کابینہ کا فیصلہ

    ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا توسختی سے نمٹا جائے گا.وفاقی کابینہ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا

    وفاقی کابینہ نے عوام کو عمران خان کے 25 مئی کے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر مبارکباد دی ،کابینہ نے کہا کہ میڈیا اور وزارتِ اطلاعات کی عوام کے لئے مسلح جتھوں اور اِن کے اصل چہرے کے حقائق پر مبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے – وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو بتایا کہ انہوں نے وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہونا چاہئے۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اجلاس کو بتایا کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکاروں کو اپنے فرائض بخوبی انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ,وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سمیت پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ،وزیر داخلہ نے اجلاس کو باور کرایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ مولانا اسعد محمود نے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر قوم کو مبارکباد دی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 25 مئی کے خونی مارچ کے اعلان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر حملے کا سختی سے نوٹس لیا اور تشویش کا اظہار کیا

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر عوام اور لانگ مارچ کے دوران خدمات انجام دینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ،رانا ثناء اللہ نے کابینہ کو بتایا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی بلکہ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے کے پی ہائوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا ،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی ،وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کا بھی نوٹس لیا اور شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم پوری قوت کے ساتھ ریاست اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کریں گے۔

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

  • مستفعی ایم این اے لال چند ملہی کیخلاف مقدمہ،قائمہ کمیٹی کا نوٹس

    مستفعی ایم این اے لال چند ملہی کیخلاف مقدمہ،قائمہ کمیٹی کا نوٹس

    مستفعی ایم این اے لال چند ملہی کیخلاف مقدمہ،قائمہ کمیٹی کا نوٹس
    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے عمرکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے مستفعی ایم این اے لال چند مالہی اور کارکنان پر پولیس تشدد، آنسو گیس اور دھشتگردی کے مقدمہ دائر ھونے کے خلاف نوٹس لے لیا ھے۔

    آزادی مارچ کے موقعے پر ہے مقدمات دائر کیے گئے تھے۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے نوٹس لیتے ھوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کر دی ھے کہ کل ھونے والی کمیٹی کی میٹنگ میں ڈی آئی جی میرپور خاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ کی حاضری یقینی بنائی جائے ۔ کمیٹی چیئرمین کو لال چند مالہی نے آگاہی دی تھی کہ سیاسی بنیادوں پر کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کیے گئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ سندھ میں خصوصاً اس لیے زیادتی کی جا رھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں سندھ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    قبل ازیں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس اسلام آباد کی مقامی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر اورقاسم سوری کی عبوری ضمانت منظورکر لی،فیصل جاوید ، خرم نواز اور علی نواز اعوان کی بھی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،سیشن جج کامران نشارت مفتی نے ملزمان کی 5 پانچ ہزار مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی ملزمان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک جواب طلب کرلیا

    دوسری جانب فواد چوہدری فراز چوہدری سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پی ٹی ائی ریلی پولیس پارٹی پر پتھراؤ کار سرکار مداخلت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر فواد چودھری فراز چوہدری و دیگر 200 افراد کے خلاف تھانہ منگلا جہلم میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ فواد چودھری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے ، ریلی کے شرکاء کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ پولیس وین سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

  • اس بار بھر پور تیاری کے ساتھ جائیں گے،عمران خان

    اس بار بھر پور تیاری کے ساتھ جائیں گے،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ اس قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے آپ نے ملک بچانے کو جہاد سمجھنا ہے،

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،جمہوریت کی اخلاقیات ہوتی ہیں، پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں،ہماری حکومت پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،2022میں ملک کی گروتھ 6 فیصد تھی، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر گئیں،کرونا کے حوالے سے سب سے بہتر اقدامات ہم نے کئے، کورونا کے بعد سب سے زیادہ روز گار ہماری حکومت نے دی جومراسلہ امریکا سے آیااس میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے پاکستان کورونا کے خلاف اقدامات کرنے میں ٹاپ 5 ملکوں میں تھا،کبھی پاکستان کی سڑکوں پر اس طرح عوام نہیں نکلے، ڈونلڈ لو ہمیں دھمکی دیتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی،آج ہم کھڑے نہ ہوئے توآئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی،

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 62سال پاکستان 2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے، میرا دور حکومت صرف ساڑھے 3 سال چلا ہے میں کسی سے کوئی جنگ نہیں چاہتا،ہندوستان نے کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کی،ہندوستان کبھی اجازت دےگا کہ امریکا جا کر وہاں ڈرون حملہ کرے؟ہمارا سب سے بڑا دہشتگرد لندن میں بیٹھا ہے، ہم نے امریکہ کی جنگ لڑی انہوں نے شکریہ تک ہمیں نہیں کہا، روس ہمیں 30فیصدکم قیمت پر تیل دینے کیلئے تیار تھا،ہندوستان نے روس سےکم قیمت پر تیل خریدا،ہم نے 30روپے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بڑھائی ،آپ عوام کیلئے نہیں کسی اور کو خوش کرنے کیلئے فیصلے کرتے ہیں،الیکشن کرانے سے آپ ڈرتے ہیں،عوام میں آپ نہیں جا سکتے ،ان کا سپریم کورٹ نے سیسیلین مافیا کا نام ٹھیک رکھا ہے،بےنظیر کی انہوں نے تصویریں پھینکی تھیں ،انہوں نے لوگوں کو مارا،35ہزار شیلنگ کی، انہوں نے ایسے شیل استعمال کئے جو دہشتگر وں کیلئے ہوتے ہیں،

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مرغی کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہے جب سے حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بنا ہے ،جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا، جو ملک طاقت ور مجرموں کو کٹہرے میں لے آتا ہے وہ ترقی کر جاتا ہے،پہلے ہم تیاری کے بغیر گئے تھے،اس بار بھر پور تیاری کے ساتھ جائیں گے، میں اس امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کروں گا،ایک وزیراعلیٰ کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، حمزہ شہباز کو فوری طور پرہٹایا جائے، پاکستان میں فوری فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں،سپریم کورٹ ہمیں پروٹیکشن دیں تو نئی حکمت عملی بنائیں گے سپریم کورٹ نے اجازت نہیں دیں تو دوسری حکمت عملی بنائیں گے

    رافیل اور ایف سولہ میدان جنگ میں آمنے سامنے ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    ترکی اسرائیل کے لئے ایران سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، موساد سربراہ

    ‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

  • لانگ مارچ میں ناکامی،پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ جاری کر دی

    لانگ مارچ میں ناکامی،پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ جاری کر دی

    پاکستان تحریک انصاف کی لاہور سے لانگ مارچ میں ناکامی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق رپورٹ اعلیٰ ٰقیادت کو ارسال کر دی گئی رپورٹ میں لاہور میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا،محمود الرشید نے رپورٹ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا ۔

    اب تیاری کے ساتھ آئینگے،جو ہمارے ساتھ ہوا آئندہ کیسے بچنا ہے پلان بنا لیا،عمران…

    رپورٹ کے مطابق رہنماوں اور لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث ناکامی ہوئی۔ تنظیم عوام کو باہر نکالنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے میں ناکام رہی باہمی رابطوں میں کمی کے باعث کوئی رہنما لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکا اراکین اسمبلی گرفتاری کے خوف سے روپوش رہے-

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی پرتشدد احتجاج نہیں کیا پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہم اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گےہمارا 26 سالہ ریکارڈ ہے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، ہماری جماعت میں کوئی شدت پسند ونگ نہیں،بیرونی سازش تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کیلئے ہوئی،منتخب وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، قوم کو سمجھنے میں صرف 6 ہفتے لگے-

    عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    عمران خان نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا، ہم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہیں 6 دن کا وقت دیا تھا، انہوں نے ہمارے خلاف گلو بٹ استعمال کئے،اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئیں گےآج سے سب کو مارچ کی تیاری کرنے کو کہہ دیا ہے، جو ہمارے ساتھ ہوا اس سے آئندہ کیسے بچنا ہے پلان بنا لیا –

    پیر کو ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں،عدالت سے پوچھیں گے کیا احتجاج کسی جمہوری جماعت کا حق ہے کہ نہیں، لندن میں 20 لاکھ لوگ عراق وار کے خلاف نکلے ایک کنٹینر نہیں لگا، ڈاکٹر یاسمین پر تشدد کیا گیا، ان کی عمر 70 سال سے بھی اوپرہے ہم کوئی اسلام آباد میں انتشار پھیلانے آرہے تھے ؟ ہمارے خلاف پی ٹی وی کا کیس فراڈ تھا اب بھی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے درختوں کو آگ لگا دی سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے ان سب کی شکلیں سوشل میڈیا پر ڈالیں گے،اب پاکستان کی جمہوریت کا امتحان ہے، کیا یہ پرامن احتجاج کے راستے روکیں گے اور ہم خاموش ہو جائیں گے-

    گجرات میں ٹی ایل پی کے تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں مکمل،حافظ سعد حسین رضوی خطاب…

  • عمران خان پر اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج، زرتاج گل بھی نامزد

    عمران خان پر اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج، زرتاج گل بھی نامزد

    عمران خان پر اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج، زرتاج گل بھی نامزد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت پر مقدموں کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں پر مقدمے درج کئے گئے ہیں، عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر ،شیریں مزاری، زرتاج گل، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنماؤں وکارکنان کے نام مقدموں میں شامل ہیں، درج مقدمات میں راستوں کی بندش، کار سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملہ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 16 ہے، مقدمے کراچی کمپنی ، تھانہ آبپارہ، تھانہ ترنول، کوہسار، بہارہ کہو، رمنا، سیکرٹریٹ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج ہوئے ہیں،

    تحریک انصاف کے رہنماؤں پر میانوالی، جہلم، حسن ابدال،لاہور سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی مقدمے درج کئے گئے ہیں

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    دوسری جانب فواد چوہدری فراز چوہدری سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،گزشتہ روز پی ٹی ائی ریلی پولیس پارٹی پر پتھراؤ کار سرکار مداخلت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر فواد چودھری فراز چوہدری و دیگر 200 افراد کے خلاف تھانہ منگلا جہلم میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ فواد چودھری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے ، ریلی کے شرکاء کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ پولیس وین سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

    قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ سے کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود کی ملاقات ہوئی،ایف سی کے ملکی امن امان برقرار رکھنے میں کردار و دیگر پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی کی دارالحکومت اسلام آباد میں تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی فرنٹیر کانسٹیبلری نے وزیر داخلہ کو فورس کے کام اور دائرہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے خیبر پختواہ اور ضم شدہ اضلاع میں امن و امن برقرار رکھنے میں ایف سی نے انتہائی موثرکام کیا ہے۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن امان برقرار رکھنے میں مقامی پولیس کو بہت سپورٹ دی۔ پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہاتھوں ایف سی کے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے تشدد کے باوجود ایف سی اہلکاورں نے لانگ مارچ کے دوران انتہائ نظم وضبط اورتحمل کا مظاہرہ کیا۔ ایف سی اہلکاروں اور انکے کمانڈز کا پیشہ وارانہ کردار قابل تعریف ہے۔ایف سی کو ایک موثر فورس بنانے کیلئے تمام ضروری مالی اورتکنیکی وسائل فراہم کرینگے۔

    کمانڈر ایف سی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں فرنٹیر کانسٹیبلری کی تعداد اٹھائیس ہزار جوانوں پر مشتمل ہے۔امن وامان کیلئے ایف سی وزارت داخلہ کے زیر انتظام فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

  • حکومت کی جانب سے تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

    حکومت کی جانب سے تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے دوران پر امن کارکنوں پر بدترین تشدد کیا،

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، کارکنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ امپورٹڈ حکومت کے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف شہید کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج ہوگا،رانا ثنا اللہ نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، رانا ثنا اللہ کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کرے، امپورٹڈ حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو اسے زیادہ تعداد میں عوام نکلے گی،ہمارے پر امن کارکنوں پر جو تشدد ہوا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ یہ وسائل چوری کرکے بیرون ملک اپنے اثاثے بنائیں، امپورٹڈ وزیر اعظم نیب کو مطلوب ہے اور آدھے سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا، منصوبہ 36 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،

    قبل ازیں وزیر اعلی محمود خان نے دورہ کالام کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا وزیر اعلی نے 4 ارب روپے کی لاگت 88 میگاواٹ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے رہائشی کالونی اور 2.8 ارب روپے کی تخمینہ لاگت شاہی کرکٹ اسٹیڈیم کالام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعلی نے سکولوں کو شمسی توانائی کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کیا۔منصوبے کے تحت صوبے میں 8000 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے۔ منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلی نے مساجد کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبے کے تحت صوبے میں 4000 مساجد کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے منصوبے پر ڈھائی ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیر اعلی نے انجینئرنگ یونیورسٹی کالام کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے کالام میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو کتنا خرچہ برداشت کرنا پڑا؟

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو کتنا خرچہ برداشت کرنا پڑا؟

    25 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کے دوران حکومت کا 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے پیشِ نظر پولیس حکام نے حکومت کو ایک درخواست دی جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا بعدازاں حکومت کی جانب سے تحریری درخواست کے بعد 14 کروڑ 90 لاکھ روپے پولیس کو جاری کیے گئے تھے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: دھرنے کی صورت میں یومیہ کتنا خرچ ہو سکتا ہے؟ رپورٹ میں حیران…

    اس سے قبل ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اگر عمران خان کا حقیقی لانگ مارچ 5 روز تک جاری رہا تو پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات 20 کروڑ روپے تک ہوسکتے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے ” بی بی سی ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 2014 میں جب پی ٹی آئی دھرنے کے شرکا اسلام آباد پہنچے تھے تو ان کی تعداد 35 سے 40 ہزار کے درمیان تک تھی اُس وقت دھرنےمیں کھانے پینے کا بندوبست کرنے والے پی ٹی آئی رہنما خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں میں صرف کھانے کا خرچہ 20 لاکھ روپے یومیہ تھا جبکہ دھرنے میں صرف ساؤنڈ سسٹم پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

    پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل،وزیراعظم کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام

    یہ دھرنا 126 دن جاری رہا تھا جس کا آغاز بھی ایک لانگ مارچ کی صورت میں لاہور سے 14 اگست کو ہوا اور 15 اگست اسلام آباد پہنچنے کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا-

    مارچ کے انتظامات سنبھالنے والوں میں سے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئے اور دھرنا پانچ روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے جبکہ مارچ اور دھرنے کے لیے ابتدائی پانچ دن کے انتظامات میں محض ساؤنڈ سسٹم پر جو خرچہ آرہا ہے وہ یومیہ ایک کروڑ 73 لاکھ بنتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مارچ میں ہونے والے بہت سے خرچے ایسے ہیں جن پر عوام کی نظر کم ہی جاتی ہے ، جن میں جنریٹر ،جھنڈے ،لیبر ،ٹرانسپور ٹیشن ،انٹرنیٹ ڈیوائسز، ٹینٹ،کنٹینرز بھی شامل ہیں ٹرکوں پر ساؤنڈ سسٹم انسٹال ہوتا ہے اور ہر ٹرک پر لائٹس لگائی جاتی ہے اور ایک جنریٹر بھی موجود ہوتا ہے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے لیے لگ بھگ ایسے 122 ٹرک تیار کیے گئے ہیں اور ایک ٹرک کا خرچہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 24 ہزار روپے بنتا ہے۔

    ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

  • لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کی کال پر تحریک انصاف کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے عوام کو نہ نکال سکے ،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی چند افراد کے ساتھ نکلے ،مارچ کے شرکاء کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عمران خان پارٹی رہنماؤں پر نالاں ہیں، کم تعداد کی وجہ سے ہی عمران خان کو واپس جانا پڑا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شیخ رشید پر بھی ناراض ہیں کیونکہ انہون نے پنڈی سے اپنے حلقے سے عوام کو نکالنا تھا لیکن وہ عوام کو نہ نکال سکے، بلکہ لانگ مارچ کے بارے میں خونی مارچ جیسے بیانات دے کر حکومت کو مارچ کے خلاف کاروائی کا موقع دیتے رہے

    لانگ مارچ کے حوالہ سے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ فیاض الحسن چوہان لانگ مارچ میں شرکت کے لئے نکلے ہیں اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ نعرے لگانے والے کارکنان اور کل شرکاء کی تعداد دس افراد سے بھی کم ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ فیاض الحسن چوہان پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وہ لانگ مارچ میں شہریوں کو نہیں نکال سکے، ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ جس طرف شرکاء جا رہے ہیں اسکے دوسری جانب روڈ بالکل خالی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے

    لاہور میں بھی کچھ ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا تھا،تحریک انصاف لاہور کی قیادت میں تین قافلوں نے لاہور سے نکلنے کی کوشش کی مرکزی قافلہ صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود کی قیادت میں روانہ ہوا قافلہ میں چھ اے سی بسیں اور درجن بھر چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں جبکہ عمران خان کے بھانجے ایڈوکیٹ احسان نیازی کی سربراہی میں دو درجن وکلا کا ایگ گروپ بھی شفقت محمود کے قافلے میں شامل تھا ،

    حماد اظہر کی سربراہی میں درجن بھر کارکنوں کا قافلہ نکلا جو تو پولیس کی جانب سے راوی پل کے قریب حماد اظہر کے قافلے کو روکا گیا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس انہیں حراست میں لینے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ڈاکٹر یاسمین راشد بھی چند خواتین کو لے کر نکلی تھیں ،انکے قافلے میں شرکاء کی تعداد بیس سے کم تھی،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود پر پی ٹی آئی کارکنان ہی اعتراض عائد کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں انہوں نے کارکنان کو متحرک نہیں کیا، جب کارکنان پر شیل برسائے جا رہے تھے شفقت محمود کسی کے گھرگوجرانوالہ میں کھانا کھا رہے تھے جب انکو پتہ چلا کہ حماد اظہر آگے نکل گئے تو شفقت محمود آگے جانے کی بجائے لاہور واپس آ گئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں ریلی نکالتی ہیں ان کے اوپر کبھی بھی تشدد یا شیلنگ نہیں ہوئی

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر ہمیں روکا گیا، ہم اپنے قائد کے کہنے پر نکلے تھے سرکاری گاڑی میں ہونے کے باوجود پولیس اہلکار ہمیں روک رہے تھے،ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اورافسر کی جانب سے دھمکی دی گئی سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ راستے کھولے جائیں تب بھی نہیں کھولے گئے،کٹی پہاڑی کے پاس بھی راستہ بلاک کر رکھا تھا،میری گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا،میری گاڑی پر شیل مارے گئے جو اونچائی سے پھینکے جا رہے تھے، گاڑیوں کی چابیاں چھین لی گئیں ہم پر فائرنگ کی گئی ،ہم محفوظ رہے،پولیس کو ہمیں روکنے کے احکامات جاری ہوئے تھے ہم پر فائرنگ کی گئی ،ہم محفوظ رہے، ڈی چوک پر جہاں جہاں پولیس ملی وہاں ہم پر شیلنگ کی گئی کیا ہم یہ کہ سکتے ہیں شہباز شریف گلگت بلتستان کی زمین پر پاؤں نہ رکھیں، ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،آئی جی اور پولیس افسران کی معطلی ہمارا مطالبہ ہے،

    قبل ازیں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی صوبائی وزراء کےُ ہمراہ ہسپتال آمد ہوئی، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید و دیگر صوبائی وزراء نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عمر ایوب خان کی عیادت کی وہ گزشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ نامور رہنما بھارتیوں کے سامنے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔

  • لانگ مارچ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت پی ٹی آئی کارکنان پر مزید مقدمے درج

    لانگ مارچ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت پی ٹی آئی کارکنان پر مزید مقدمے درج

    لانگ مارچ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت پی ٹی آئی کارکنان پر مزید مقدمے درج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ ختم ہونے کے دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے

    پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات تھانہ صادق آباد، نیوٹاؤن اور وارث خان میں درج کئے گئے ہیں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، مظاہرین نے میٹرو بس اسٹیشن کے شیشے توڑےاور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ صدر حسن ابدال میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کے چیف سکیورٹی آفیسر سمیت خالد خورشید کے ہمراہ 50 پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے میں فائرنگ، پتھراؤ سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں

    قبل ازیں گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں مقدمے درج کئے گئے ہیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،

    پولیس کے مطابق مقدمات تحریک انصاف کے ڈی چوک پر لانگ مارچ پر تھانہ کوہسار میں درج ہوئے ہیں دونوں مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و دیگررہنماؤں کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایاجناح ایونیو پر میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی گئی، ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا

    درج مقدموں میں لکھا گیا کہ مظاہرین نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑے، درختوں کو آگ لگائی، ڈنڈے اٹھا کر آنے والے مظاہرین نے پولیس پر حملہ کیا، دو مقدموں میں کئی نامزد ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے،

    قبل ازیں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی دیگر رہنما تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ انکی اہلیہ مسرت جمشید کی عبوری ضمانت چار جون تک منظور کر لی.لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج تھا.

    پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج