Baaghi TV

Tag: لانگ مارچ

  • لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر،گورنر ہاؤس پشاور پی ٹی آئی والوں کے لئے بھی نوگوایریا بن گیا

    لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر،گورنر ہاؤس پشاور پی ٹی آئی والوں کے لئے بھی نوگوایریا بن گیا

    لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر،گورنر ہاؤس پشاور پی ٹی آئی والوں کے لئے بھی نوگوایریا بن گیا

    پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دے دی .درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنے کے شرکا کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں 25مئی کو سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ دھرنے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں ،پرسوں 25 مئی پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے اب پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے بس نام رہے گا اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا،

    پی ٹی آئی کا دھرنا،اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہمی کیلئے محکمہ پولیس کو خط لکھ دیا،مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری شہزاد گل کی جانب سے جلسے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے،پی ٹی آئی کا دھرنےکےمعاملے پر پولیس اپنی رائے ڈی سی آفس کو بھجوا ئے،رائے کے بعد قانون کے مطابق مزید ضروری کارروائی کی جائے گی

    دوسری جانب پی ٹی آئی اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں،وزیراعلی ٰ اور گورنر ہاوس پشاور بیس کیمپ بن گئے عمران خان اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بدستور وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں موجود ہے پی ٹی آئی چیئرمین کی قائدین سے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے مارچ اور دھرنے کی منصوبہ بندی سے سیکنڈری قیادت کو فی الحال لا علم رکھا گیا ،پارٹی کے بیشتر مقامی رہنماوں کو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاوس میں داخلے کی اجازت نہیں،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی پشاور سے قیادت کا معاملہ ابھی خفیہ رکھا جا رہا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان گرفتاری کے خوف سے پشاور میں ہیں،عمران خان کو اس بات کا خٌدشہ تھا کہ اگر وہ بنی گالہ یا لاہور میں رہے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، دو روز قبل بنی گالہ کی طرف پولیس کی بھاری نفری گئی بھی تھی تا ہم عمران خان ملتان سے جلسے کے اختتام پر پشاور چلے گئے تھے اور ابھی تک پشاور ہی ہیں،

    تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 25مئی کو ہر شہر سے ہر شخص لانگ مارچ میں شرکت کرے گا ہم حق کے ساتھ ڈٹے رہنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے سازشی عناصر کو گھر بھیج کر شفاف الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تووہیں بیٹھیں گے،امپورٹڈ حکومت کمزور ترین حکومت ہے جن سے کوئی فیصلہ نہیں ہوپا رہا ،یہ سپر پاور کے ایجنڈے پر پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں،

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے حقیقی آزادی مارچ ہرصورت ہو کر رہے گا، پاکستان میں اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں گے اس حکومت کو ملک کی فکر نہیں ہے،ہمارا ملک ترقی کر رہا تھا ہندوستان نے بھی روس سے سستا تیل خریدا اور قیمتیں کم کر دیں ہندوستان نے روس کے ساتھ ڈیل کر لی، ہمیں یہ ڈیل نہیں کرنے دی گئی،ہمیں اپنی آزادی واپس لینی ہے، ہم مارچ نہیں کرتے تو خدشہ ہے ہماری آزادی پر ہمیشہ کیلئے سمجھوتہ ہو جائیگا، ہمارے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ نے کہا ہم گرفتاریاں کریں گے اور لوگوں کو روکیں گے،جہلم کے پل پر سینکڑوں کنٹینر زپہنچا دیئے گئے ہیں، کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے، سرگرم کارکنوں کیخلاف پرچے کئے جا رہے ہیں، شیریں مزاری پر جعلی مقدمہ بنایا گیا معاشی بحران سیاسی بحران کے حل سے مشروط ہے،

    تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 25 مئی کے حقیقی مارچ کیلئے تیار ہے حقیقی آزادی میں لوگ نئے جذبے اور جوش کے ساتھ نکل رہی ہے،کوئی کنٹینرز کوئی رکاوٹ مارچ کو نہیں روک سکتی،ہم تمام رکاوٹوں کو توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوں گے،

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کا چالیسواں پورا ہوگیا ہے ،یہ آج اتحادی کہیں بھی کہ حکومت مدت پوری کرے گی تو نہیں کرسکتے،مرکز اور پنجاب میں صرف ایک ایک ووٹ کی اکثریت ہے،بلوچستان میں عدم اعتماد ہونے جارہی ہے ،24گھنٹے میں پنجاب کے 25ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کردیاگیا حکمران عمران خان کے لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے سیاسی اندازے کے مطابق 31مئی سے پہلے اہم فیصلے آسکتے ہیں، اہم فیصلوں کے لیے 2،4دن اوپر نیچے بھی ہوسکتےہیں،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے موجودہ وقت مناسب نہیں لانگ مارچ سے پھر کاروبار متاثر ہوگا ،پہلے ہی معیشت کمزور ہے،لانگ مارچ کی وجہ سے دکانیں بند اور معمولات زندگی متاثر ہو گی، عمران خان لانگ مارچ فیصلے پر نظر ثانی کریں الیکشن اصلاحات کے بعد انتخابات ضرور ہو ں گے الیکشن ہوں گے تب بھی عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریں گے 4حلقوں کے نتائج پر عمران خان تنازعہ بناچکے ہیں،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرلیے تھے،الزام تراشی کےحق میں نہیں ،سب کو بہتر فیصلے کرنے ہوں گے ،سیاست میں بڑی شخصیت وہ جس میں انا نہیں ہوگی، آصف زرداری نے سانحہ اے پی ایس کےدوران لوگوں کومتحد کیا،آصف زرداری نے ماضی میں عمران خان کو فیس سیونگ میں مدد کی کوشش کی،

    عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں،دھرنا آگے بڑھا دیں،مشعال ملک
    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دھرنا ملتوی کرنے کی اپیل کر دی اور کہا کہ دھرنا 25 مئی کی جگہ کسی اور تاریخ کو کیا جائے، مشعال ملک کا کہنا تھاکہ 25 مئی کو انکے شوہر کو عدالت سزا سنانے والی ہیں،میں میری بیٹی اورعوام 25 مئی کو یاسین ملک کے پیار میں نکل رہے ہیں عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں، اپنا دھرنا آگے بڑھا دیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا اندرونی سیاست بہت ضروری ہے مگر کشمیرعبادت ہے آپ 25 تاریخ کے دن صرف کشمیر کے لیے نکلیں یاسین ملک کے لیے نکلیں یاسین ملک صرف کشمیر میں نہیں بلکہ اس خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہے بھارتی عدالت انہیں اس دن قید یا موت کی سزا سنائے گی

    قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت آزادی مارچ کے بعد ختم ہوچکی ہے۔ بزدل سیاستدان اسلام آباد میں کنٹینر لگا رہے ہیں۔ ان کی کانپیں ابھی سے ٹانگنا شروع ہوگئی ہیںغریب ڈرائیوز کے سامان سے بھرے کنٹینر روکے جارہے ہیں کنٹینر ڈرائیور حضرات سے کہتا ہوں ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں پئٹرول پمپ بھی بند کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ پئٹرول پمپ مالکان سے کہتے پوری قوم آپ لوگوں کے ساتھ ہے جب عوام نکلے گی تو پولیس کہیں نظر نہیں آئے گی کل سے ہمارے پر امن قافلے نکلیں گے ہر مکتب فکر کے لوگ اس تحریک کا حصہ بنیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 25 مئی کو تین بجے اسلام آباد کشمیر ہائی وے پرہون گے،عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد پی ٹی آئی متحرک ہو چکی ہے، شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے اسلام آباد جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کے خلاف”عمرانی سازش“ ہے۔عمران خان اوران کے حواری پاکستان اور پاکستانی عوام کے خیرخواہ نہیں۔یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں بلکہ مل کر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا ہے۔ قوم کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا اور ملک میں انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔ عمران نیازی ایک فتنہ ہے جو دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔ عمران نیازی جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کررہا ہے۔ ملک کو انتشار اور تباہی سے بچانے اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ اور کارکنان کوکلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

    فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

  • پرامن احتجاج سب کا حق،قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی:رانا ثنا اللہ

    پرامن احتجاج سب کا حق،قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی:رانا ثنا اللہ

    لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی تاریخ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔

     

    اس سے قبل بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، اگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

     

    انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا، 28 مئی کے جلسہ کی تیاری کے لئے آیا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے، اگر حالات مناسب نہ ہوئے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔

     

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کسی کیساتھ اس وقت الیکشن کا الحاق نہیں ہوا، ہم الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے، ملک کا اسوقت بھٹہ بیٹھ چکا ہے، متحدہ اتحادی کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، قانون اپنا راستہ لے گا، شیریں مزاری نے زرعی اصلاحات والی اراضی جعل سازی سے اپنے نام کرالی، گرفتاری تفتیشی افسر کا معاملہ ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا، کاش ہمارے لئے بھی کبھی دن کو 12 بجے عدالت لگے، لانگ مارچ کی کال پر اتحادی لیڈروں نے فیصلہ کرنا ہے ، اگر انکو روکنے کا فیصلہ ہوا تو انکو گرفتار بھی کریں گے، سائبر ایکٹ موجود ہے لیکن موثر نہیں، اس قانون کو مل بیٹھ کر تبدیل کرنا ہوگا، بہاولپور صوبہ بحالی کے حق میں ہیں۔

  • عمران خان نے25مئی کولانگ مارچ کا اعلان کردیا:   حقیقی آزادی کےلیےاہل وطن کوشامل ہونےکی دعوت

    عمران خان نے25مئی کولانگ مارچ کا اعلان کردیا: حقیقی آزادی کےلیےاہل وطن کوشامل ہونےکی دعوت

    اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہےاور کہا کہ ان چوروں سے جان چھڑائیں گے اورملک میں ایک حقیقی اورازاد حکومت لائیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے اندر سے اورباہرسے ملکرسازشیوں نے جس طرح 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت کوامریکی خواہش پرگھربیجا اس سے بڑھ کر ملک وقوم کی توہین نہیں

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پاکستان کیخلاف بیرونی سازش امریکا سے ہوئی، رجیم چینج کیلئے انہوں نے کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا، گزشتہ 8 ماہ سے یہ سازش شروع ہوئی، امریکا نےملک کےکرپٹ ترین لوگوں کو ساتھ ملایا، اس سازش کا علم گزشتہ جون سے ہی تھا، کوشش کرتے رہے کہ یہ سازش کامیاب نہ ہو، بدقسمتی سے ہم اس سازش کو نہیں روک سکے، 7مارچ کو امریکی انڈر سیکریٹری نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو پاکستان کیلئے مسئلے ہوں گے ، یہ سازش میرےخلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہوئی تھی۔

    سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد پر تھا، ملک آگے بڑھ رہا تھا، 1960کی دہائی کے بعد پہلی بار ملک آگے بڑھ رہا تھا، ملک میں ریکارڈ فصلیں ہوئیں، کسانوں کو پیسہ ملا، آئی ٹی کی ایکسپورٹس پہلی دفعہ 75 فیصد تک بڑھیں، جب حکومت میں آئے تو پاکستان کا 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ تھا، ہم ملک کو مشکل حالات سے نکال رہے تھے کہ کورونا آگیا، ہم نے اپنے لوگوں اور معیشت کو کورونا سے بچایا، ہماری حکمت عملی کی دنیا مثال دیتی تھی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چلا ان کاتجربہ صرف کرپشن کیسز ختم کرنے میں ہے، مہنگائی کی صورتحال تشویشناک ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ پیسہ ملک میں بھیجا، ان کے پاس کوئی پلان یا روڈ میپ نہیں، اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں، مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، ایک بیرونی سازش سے ہمیں ہٹایا گیا، سازش میں یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے ساتھ دیا، کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹا دیا تو معاف کردیا جائے گا، اقتدار میں آںے والوں پر کیسز ہیں، باہر سے سازش کرکے ہمارے ملک کی توہین کی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے 22 کروڑ عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا، کہا گیا یہ وزیراعظم روس چلا گیا تھا، یہ ہمارا حکم نہیں مانتا تھا اسے نکالو، روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کیلئے بات چیت کر رہے تھے، ہندوستان نے کل پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے، ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا ہے، ہم بھی روس سے 30 فیصدکم قیمت پر تیل خریدنے کیلئے بات چیت کر رہے تھے، موجودہ حکومت کی جرات نہیں کہ روس سے سستا تیل یا گندم خرید سکے، میں ملک کی بہتری کیلئے کوشش کر رہا تھا یہ باہر سے پتلے لے کر آ گئے، چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، یہ قوم کی توہین ہے، ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے، جن پر نیب کے کیسز ان چوروں کو لایاگیا۔

  • لوٹوں نےحلقوں کا رخ کیا توعوام کےغضب کا سامنا کرنا پڑےگا:شاہ محمود قریشی

    لوٹوں نےحلقوں کا رخ کیا توعوام کےغضب کا سامنا کرنا پڑےگا:شاہ محمود قریشی

    ملتان :شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوٹوں نے حلقوں کا رخ کیا تو عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا تاریخی استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، لوٹوں نے حلقوں کا رخ کیا تو عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے، رابطے شروع ہو گئے، ٹکٹوں کے لیے لائنیں لگ گئیں، تحریک انصاف نے ملتان سے 6 نشستوں کے ساتھ کلین سوئپ کیا، ہمارے ساتھ دو لوٹے بھی شامل ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو لانے والوں نے سمجھا عمران گھر بیٹھ جائے گا، عمران خان تم سب لوگوں کو گھر بھیجے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 وزیراعظم، 2 وزیرخارجہ اور 2 وزیرخزانہ ہیں، عمران خان آج جو بھی فیصلہ کرے گا شیخ رشید حاضر ہے، صرف ایک ووٹ کا فرق ہےعمران خان حکم کرے تو دوبارہ وزیراعظم بنادوں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اس اسمبلی سے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوسکتے ہیں۔

  • 25 سے 29 مئی کے درمیان لانگ مارچ کا فیصلہ کروں گا:عمران خان

    25 سے 29 مئی کے درمیان لانگ مارچ کا فیصلہ کروں گا:عمران خان

    ملتان:سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگرہم سیاست کا سوچتے تو موجودہ حکومت کو مزید چلنے دیتے، ہمیں پتا ہے جتنی زیادہ یہ حکومت کریں گے، یہ پاکستان کو سری لنکا والی صورتحال کی طرف لیکرجارہے ہیں، جلدی سے جلدی الیکشن کی تاریخ دو اوراسمبلیوں کوتحلیل کرو۔

    ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں نوجوانوں اور خواتین کے بغیر کوئی بھی انقلاب کامیاب نہیں ہوتا، شاندار استقبال پر ملتان کا شکریہ اداکرتا ہوں، یہ انقلاب آرہا ہے، مجھے کہاگیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، قرآن میں ہے جولوگ ایمان لے آئے، اللہ ان کے خوف دورکردیتا ہے، ذلت، مرنے، رزق کا خوف بڑے انسان کوایک چھوٹا سا انسان بنادیتا ہے۔ جب تک آپ خوف کے بت کو نہیں توڑیں عظیم قوم نہیں بنا سکتے، کہاگیا بلٹ پروف شیشہ لگاو، میری قوم کسی سپرپاور،چور اور ڈاکووں کے سامنے نہیں جھکی۔ اللہ سے ہمیشہ دعا کرتا تھا میری قوم کو جگا دے۔دنیا میں جس نے بھی بڑے کام کیے پہلے خوف کوختم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ خوف کے بت کو توڑے بغیر قوم کوایک عظیم قوم نہیں بناسکتے، ہمارے نبی ﷺنے پہلے لوگوں کوپیسے کی لالچ اورخوف سے آزاد کردیا تھا۔ہمارے نبی ﷺ نے دنیا کی امامت کی تھی۔ جس بیٹسمین کو تیز گیند لگنے کا خوف ہو وہ بڑا بیٹسمین نہیں بن سکتا۔ قوم سے کہنا چاہتا ہوں کرپٹ اوربزدل حکمرانوں نے خوف دلایا ہوا ہے، انہوں نے خوف دلایا جب تک امریکا کے جوتے پالش نہیں کریں گے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکے، حکمرانوں کی وجہ سے پاکستانیوں کو ذلت ملی، مجھے ہمیشہ گھٹنے ٹیکنے پر تکلیف ہوتی تھی، ہم ایک عظیم قوم ہیں، اللہ سے دعا کی تھی جب مجھے موقع ملے گا تو قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا، اسی لیے 30 سال سے ملک لوٹنے والوں نے سازش کی، انہوں نے مشرف کی طرح مجھ سے این آراولینے کی پوری کوشش کی، کبھی لانگ مارچ اور کبھی اسمبلی میں برا بھلا کہا گیا، اپوزیشن کا ایک مقصد کرپشن کے کیسزمعاف کرانا تھا۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ نے 11 سال اقتدار کی باریاں لی تھیں، مشرف نے دونوں پارٹیوں کو این آراودیا، دونوں پارٹیوں کے اقتدارکی وجہ سے 6 ہزارارب کا قرضہ 30 ہزارارب تک پہنچا، انہوں نے کرپشن کیسزمعاف کرنے کے لیے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، ہاتھ کھڑا کر کے بتاؤ کیا مجھے ان کے کرپشن کیسز معاف کرنے چاہئیں تھے؟ لندن میں بھگوڑا بیٹھا ہوا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین نے مسلم لیگیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والو خدا کے واسطے مجھے جواب دو، کیا کبھی گیدڑ لیڈر بن سکتا ہے۔ زرداری نے کہا تھا نوازشریف اٹک جیل میں اتنا روتا تھا ٹشو ختم ہو جاتے تھے، مشرف سے معاہدہ کرکے سعودی عرب بھاگ گیا تھا، اس بار پھرجھوٹ بول کر ڈرامہ کر کے لندن بھاگ گیا،ہمارے اجلاس کے دوران شیریں مزاری بیماریاں سن کر کابینہ میں رونا شروع ہوگئی تھیں، نوازشریف جیسے جہازپرچڑھا تو بیماری ختم ہو گئی، نوازشریف جہاز کی سیڑھیاں ایسے چڑھا جیسے اولپمک کھیلنے جارہا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ والو جھوٹے آدمی کو عدالت نے سزا دی، آپ لوگ کیسے اس آدمی کے پیچھے چل سکتے ہو، چھوٹا بھائی چیری بلاسم ہے، چھوٹے بھائی نے لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، شہباز شریف کو جھوٹی گارنٹی پربھی سزا ہونی چاہیے تھی، ان کے ساتھ وہ مل گیا جس کی آج کل قیمت بڑھانی ہے، یہ اتنے ڈرے ہوئے ہیں پٹرول کی قیمت نہیں بڑھارہے، انہوں نے امریکا کے ساتھ مل کرسازش کی۔

    عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب والے بتائیں اتنے زیادہ لوٹے کیوں نکلے؟ اللہ کا شکرادا کرتے ہیں آج سب ڈس کوالیفائی ہو گئے، 8مارچ کو ڈونلڈ لو سفیر کو دھمکی دی تھی، ڈونلڈ لونے کہا اگرعمران کو ہٹا دیا تو معافی مل جائے گی، کیا اس قوم کوامریکا سے معافی کی ضرورت ہے، ہم ایک خود دارقوم ہیں، بدقسمتی سے ہماری اشرافیہ امریکی دھمکی سے ڈر گئے، ملک کی ایلیٹ کلاس ڈر گئی تھی سب نے ملکر 22 کروڑ عوام کے وزیراعظم کو ہٹایا، یہ سمجھ رہے تھے تحریک انصاف دفن ہو جائے گی، اللہ کا پلان ہی کچھ اورتھا اس نے میری قوم کو جگا دیا، یاد رکھنا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آرہا ہے، 30 سال سے لوٹ مار کرنے والوں کی اب قبریں بن رہی ہیں، قوم جاگ گئی ہے، ڈیزل کے خاندان کا بھی وقت ختم ہوگیا ہے، اسلام آباد میں عوام کا سمندرآنے والا ہے، ملتان والوں اسلام آباد کے لیے تیارہو۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ سے پہلے میرا آج آخری جلسہ ہے، انہوں نے پلان کچھ اور بنایا اللہ نے کچھ اورکردیا، شہبازشریف پہلے سے ہی نیشنل حکومت بنانے کا اعلان کررہے تھے، یہ سمجھ رہے تھے ڈیڑھ سال حکومت کریں گے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ان کے ساتھ تھا، یہ سمجھ رہے تھے دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیت جائیں گے، انہوں نے تو قوم کو بتایا تھا بڑے تجربہ کارہیں، وزیراعظم کو 6 ہفتے ہو گئے ہیں کہتے ہیں صبح چھ بجے جاگ جاگ جاتا ہے، چھ بجے جاگنے سے کچھ نہیں ہو گا، ڈالر 200 کا ہوگیا ہے، اب پتا چلا ہے ان کا سارا تجربہ کرپشن کا ہے، یہ جب اقتدارمیں آتے ہیں تو پیسہ بناتے ہیں اورملک مقروض ہوجاتا ہے، پچھلے ایک سال سے سازش کرنے میں لگے تھے، اب اقتدار مل گیا تو کیوں نہیں مل سنبھل رہا؟ شہبازشریف کبھی لندن بھاگتا ہے، کبھی کہتے ہیں نیشنل سکیورٹی چیزیں مہنگی کرے، 30 سال سے مقروض کرنے والے ملک کے مسئلے حل نہیں کرسکتے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں ہمارے ساڑھے تین سالوں جتنی پہلے ترقی اور خوشحالی نہیں آئی، ایوب خان دورکے بعد ہماری حکومت میں سب سے زیادہ گروتھ ہوئی، ہماری حکومت میں ریکارڈ زیادہ ایکسپورٹ ہوئی، ہماری حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، ہماری حکومت میں 75 فیصد آئی ٹی کی ایکسپورٹ بڑھی، برصغیرکی نسبت کورونا کے دوران سب سے زیادہ روزگار ملا، آپ لوگوں نے اتنا زور لگا کر حکومت گرائی، شکر ہے ہماری حکومت اور انکے دور حکومت کا موزانہ ہو رہا ہے، اگر مجھے ملک کی فکر نہ ہو تو ان کو مزید حکومت میں رہنے دوں، یہ جتنی دیرحکومت میں رہیں گے اتنا ہی ذلیل ہوں گے، جنہوں نے سازش میں ساتھ دیا وہ بھی ذلیل ہوں گے، ملک کا دیوالیہ نکل رہا ہے روپے کی قدر گرنے سے ہر چیز مہنگی ہو گی۔ اگرہم سیاست کا سوچتے تو ان کو مزید چلنے دیتے، ہمیں پتا ہے جتنی زیادہ یہ حکومت کریں گے، یہ پاکستان کو سری لنکا والی صورتحال کی طرف لیکرجارہے ہیں، جلدی سے جلدی الیکشن کی تاریخ دواوراسمبلیوں کوتحلیل کرو۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرکسی نے مجھے مریم نوازکی تقریربھیجی، مریم نے تقریر میں اتنی دفعہ جذبے اور جنون سے اتنی بار میرا نام لیا، لیگی نائب صدر جتنی دفعہ میرا نام لیتی ہو کہیں تمہارا خاوند ناراض نہ ہو جائے۔ ہمیشہ سوچتا ہوں ان کو اتنا زیادہ مجھ پرغصہ کیوں ہے، ان کے چچا، بھائیوں کو مجھ پر اتنا غصہ کیوں، ان کے سارے کیسز تو پیپلزپارٹی دور کے بنے ہوئے ہیں، شہبازشریف مقصود چپڑاسی کیس کے علاوہ باقی سب پرانے کیس ہے، مجھ پر اتنا غصہ کیا کیس معاف نہیں کرتا، مہذب معاشروں میں سب کے لیے قانون یکساں ہوتا ہے، جوقوم بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑے وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، ہمارا المیہ یہ ہے بڑے ڈاکوایوانوں میں اورچھوٹے چورجیل جاتے ہیں۔

  • پاکستان کےملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں؟ کیاحکومت بچ پائےگی؟مبشرلقمان نےسب بتادیا

    پاکستان کےملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں؟ کیاحکومت بچ پائےگی؟مبشرلقمان نےسب بتادیا

    پاکستان کے ملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں؟کیا حکومت بچ پائے گی؟اس حوالے سے بہت سے سوالات کے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے جوابات دیئے ہیں جو کہ قابل غور بھی ہیں‌، نجی ٹی وی پی این این میں کھرا سچ پروگرام میں پاکستان کی سیاسی ، معاشی اورامن اومان کی صورت حال کے حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہرحال اس وقت مشکل ترین دور سے گزررہا ہے

    پاکستان کی تازہ صورت حال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ حکومت کچھ اور چاہتی ہے اورعمران خان کچھ اور چاہتے ہیں ، حکومت جلد انتخابات نہیں چاہتی جبکہ عمران خان نئے انتخابات پربضد ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی جو معاشی صورت حال ہے وہ بہت ہی خستہ حال ہے شاید یہی وجہ ہے کہ مریم نواز نے بھی بقول کچھ غیرمصدقہ ذرائع کے یہ کہا ہے اس ساری صورت حال سے بہتر ہے کہ حکومت ہی چھوڑ دی جائے

     

    https://youtu.be/wC17eHLqZaU

    مبشرلقمان نے اس موقع پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی سوموٹو ایکشن لیا ہوا ہے اور دوسری طرف وزیراعظم اس پر بہت زیادہ ناخوش ہیں اور وزیراعظم تواس عملک پر اس قدرسخت ردعمل دے رہے ہیں‌کہ وہ سپریم کورٹ کے اس ایکشن پرسخت ناراض ہیں ، مبشرلقمان کا کہنا تھا حکومت کو کچھ پتا نہیں کہ کیا کرنا ہے

    ایک سوال کے جواب میں کہ کیا حکومت جلد انتخابات چاہتی ہے تومبشرلقمان نے بتایاکہ ان کے خیال میں حکومت جلد الیکشن نہیں چاہتی اگرچاہتی ہوتی توجو وہ فیصلے کررہی ہے وہ نہ کرتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے لگژری اشیا پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ کوشش کی ہے کہ اس سے جوبظاہر صورت حال ہے وہ قابو میں آجائے

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ حکومت ابھی انتخاب نہیں چاہتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری طرف پاکستان کی معاشی صورت حال میں مدد دینے کےلیےامریکہ کردار ادا کرسکتا ہے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے پہلے حکومت کچھ ایسے اقدامات کرنا چاہتی ہے کہ جس سے صورت حال قابو میں آجائے ، ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کس حد تک موثرہوتا ہے یہ عمران خان کی کمٹ منٹ پر ہے ، عمران خان اسلام آباد پہنچ کرنئے الیکشن کا مطالبہ کرے گا ، ان کا کہنا تھا کہ صورت حال بہرحال بہت خراب ہے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے سب قوتوں کو مل بیٹھ کراس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے

  • جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان

    جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان

    جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی شریک تھے ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ملاقات میں آئندہ آئینی اور قانونی اپشنز کا جائزہ لیا گیا،ملاقات میں اس بات کا اتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا رہنماوں نے حمزہ شہباز کوفوری طور پر وزیر اعلیٰ آفس چھوڑنے کا مطالبہ کیا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر قیادت کی بھی ملاقات ہوئی ملاقات میں آئندہ آئینی اور قانونی آپشنز کا جائزہ لیا گیا

    بعد ازاں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وکلا جب تک کسی تحریک میں شامل نہیں ہوتے وہ کامیاب نہیں ہوتی بہترین اجتماع پر وکلا کا مشکورہوں،پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا میرا ساتھ دیں،امریکی سازش کے تحت حکومت وجود میں آئی ،وکلا کو اسلام آبا د کےلیے دعوت دیتا ہوں ،جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا ،سب نے ساتھ دیناہوگا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کو کیوں جیل میں ڈالتے ہیں،مجھے اپنے وکیلوں کی ضرورت ہے آپ نے اپنے بچوں کیلئے ملک کو آزاد بنانا ہے،اللہ نے ہمیں زمین پر انصاف قائم کرنے کیلئے بھیجا ہے،تحریک آزادی وکلاء نے کامیابی کرائی تھی جتنا کسی ملک میں رول آف لا کم ہوگا اتنی ہی غربت ہوگی

    لاہوربار ایسوسی ایشن کی تقریب سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے لوگ عمران خا ن کےساتھ ہیں ،وکلا آئین کو پڑھنے ،سمجھنے والے اور اس کے محافظ ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے وکلا کی حمایت کی درخواست کرتے ہیں،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

  • گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،شیخ رشید

    گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،شیخ رشید

    گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی اور مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے

    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈالر آسمان پر چلا گیا ہے اور فارن ریزرو آدھے رہ گئے ہیں،پنجاب کے منحرف لوگوں کی ووٹنگ پر حکومت بنائی گئی،منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے افسروں کے تبادلے کر دیے گئے، میر جعفر اور میر صادق کو سوالیہ نشان بنا دیا گیا ہے گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں الیکشن کے مطالبے سے فرار کا راستہ اختیار کیا گیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اگر شیخ رشید نے خونی لانگ مارچ والا بیان واپس نہ لیا تو انہیں لال حویلی کے باہر باندھ دیں گے اگر لانگ مارچ میں کوئی غلط حرکت کی گئی تو ان کی مرمت ہوگی، پورے پنجاب میں ان کا بندوبست میں کروں گا

    پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے عمران خان ملک گیر جلسے کر رہے ہیں،عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے،عمران خان کا کہنا ہے کہ 20 مئی کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کروں گا، شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہو سکتا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر نے شیخ رشید کے بیان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی افسوس ناک ہے،عمران خان پھر ملک کو 2014 کی سیاست کی طرف لے کر جا رہے ہیں پیپلز پارٹی نے 27 فروری کو کراچی سے عوامی لانگ مارچ کا آغاز کیا،پیپلزپارٹی کا مارچ 8 کے دن عوامی مارچ اسلام آباد پہنچا،ہم نے تاریخی لانگ مارچ میں کسی بھی گاؤں یا شہر کو جام نہیں کیا، پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں ایک گملا نہیں ٹوٹا تحریک انتشار والے کہتے ہیں ان کا لانگ مارچ ‘خونی’ ہوگا،عمران خان اور ان سے ساتھی احتجاج کی نہیں انتشار کی کال دے رہے ہیں، یہ عوم کو گمراہ کررہے ہیں،احتجاج کا ایک آئینی اور اخلاقی طریقہ ہوتا ہے،

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں اور اپوزیشن کی حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، بدھ کو تحریک انصاف پشاور میں جلسہ کرے گی، ہر اتوار کو ملک بھر میں احتجاج ہو گا، تحریک انصاف کے اراکین ،رہنما اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے ، اب تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ عید کے تیسرے روز تحریک انصاف لانگ مارچ کر سکتی ہے

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے،اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کے ساتھ ہے وہ بھی استعفیٰ دے گا، جو استعفیٰ نہیں دے گا وہ اُس کے ساتھ نہیں ہے،عید کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیر غور ہے،

    قبل ازیں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، استعفوں کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کی زیر صدارت ہوا، فیصلے کے بعد اراکین نے استعفے دینے شروع کر دیئے ہیں،پہلا استعفیٰ مراد سعید نے دیا جس کے بعد دیگر اراکین نے بھی استعفے دینا شروع کر دیئے اب تک فرح حبیب، شفقت محمود، علی زیدی، شیریں مزاری،عالیہ حمزہ ،عامر ڈوگر ،جے پرکاش کے استعفے سامنے آ چکے ہیں،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے پہلے استعفے دینگے وزارت عظمیٰ کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے،پارلیمانی پارٹی نے فیصلے کا اختیار دیا ہے ڈپٹی اسپیکر بھی استعفیٰ دے رہے ہیں ڈپٹی اسپیکر استعفے منظور کرنے کے بعد استعفیٰ دیں گے شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا میں اکیلا بھی رہ جاؤں پھر بھی استعفیٰ دوں گا،فرح حبیب کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے ،ہم شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں،یہ حکومت نیب کوبند کرے گی امپورٹڈ حکومت کی وقعت ختم ہوگئی ہے

    شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

    ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

    عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

    وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

  • مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم اور حمزہ کریں گے قیادت، شیڈول طے ہو گیا

    مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم اور حمزہ کریں گے قیادت، شیڈول طے ہو گیا

    مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم اور حمزہ کریں گے قیادت، شیڈول طے ہو گیا

    مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا نام مہنگائی مکاو مارچ رکھ دیا

    مسلم لیگ ن نے مہنگائی مکاو مارچ کا پلان جاری کر دیا مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 تاریخ کو راولپنڈی پہنچے گا ن لیگ مارچ 18 مقامات پر پڑھاو کرے گا ن لیگ کا مارچ کل ماڈل ٹاون لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا ن لیگ کا مارچ کل رات گوجرانوالہ شہر میں قیام کرے گا 25 مارچ کو ن لیگ کے ورکرز سرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے 26مارچ کی رات لیگی کارکنان راولپنڈی میں رات گزاریں گے لانگ مارچ کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے کل دوپہر 2 بجے 180 H سے مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں کاروان لاہور سے روانہ ہوگا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی لانگ مارچ کی تیاریاں ،پاکستان مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن آج ہوگا ،کنونشن احاطہ حطار روڈ ٹیکسلا راولپنڈی میں تین بجے منعقد ہوگا ،کنونشن سےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ظالم حکومت کے خلاف تحریک میں شامل ہوں،عوام تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں بدترین مہنگائی، بے روزگاری ، معاشی تباہی، سے نجات کے لئے نکلیں گے ،مذہب کے نام پہ اپنی انتقامی سیاست کرنے والے سے نجات کے لئے نکلیں گے

    قبل ازین پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قیام پاکستان کی ۸۲واں سالگرہ پر قوم کو مبارک ، ملک وقوم کے لئے دعا کی ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالی کی رحمت اور مسلمانان برصغیر کی دعاﺅں کی قبولیت کا مظہر ہے بابائے قوم حضرت قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں جہوری جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا وطن کے قیام کے لئے قربان ہوجانے اور عظیم قربانیاں دینے والوں کو سرجھکا کر سلام پیش کرتے ہیں آج کے دن ہم تحریک پاکستان کے شہداءاور غازیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاکستان مسلمانان برصغیر کی آرزوﺅں کا مرکز اور ایک مقدس امانت ہے پچھتر برس میں پاکستان جوہری ملک بنا، تعمیر وترقی کا شاندار سفر طے کیا کرچی کرچی جمع کرکے جو آشیانہ بسایا گیا تھا، وہ آج بائیس کروڑ زندہ وتابندہ اور قابل فخرپرعزم پاکستانیوں کا سربلند وطن ہے بحیثیت قوم ہمیں بابائے قوم کے ایمان، اتحاداور تنظیم کے فرمان پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے مسلمانان برصغیر کے خوابوں کی تعبیر کے لئے پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی اور شہداءکی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم جمہوری، معاشی اور خارجہ محاذ پر اپنا حقیقی لوہا منوائیں اس مقصد کے حصول کے لئے عوام کی نمائندہ تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین کو مل کر ایک قومی ایجنڈے پر اتفاق کرنا ہوگا، مفاہمت سے مل کر کام کرنا ہو گا پاکستان کی آزادی، سالمیت اور خودمختاری کوناقابل تسخیر بنانے کے لئے معاشی قوت، سیاسی استحکام ، انصاف اور عوام کی سماجی فلاح لازمی تقاضے ہیں ہم عہد کرتے ہیں کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں قیام پاکستان کے مقاصد کو تعبیر دے کر رہیں گے، ان شاءاللہ

    پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

    الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

    سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

    چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

    ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

    کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

    گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

    سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

    وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

    اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

    سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

    سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

    کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

    حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

    وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری