Baaghi TV

Tag: لانگ مارچ

  • مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا،عمران خان

    مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا،عمران خان

    مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، مران خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا،

    لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کل اعلان کروں گا کہ کس روز راولپنڈی جانا ہے،میرے معالجین کل میرا معائنہ کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں گے، راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا،توشہ خانہ کیس میں انہوں نے مجھے عدالت میں جانے کاموقع دیا ہے،میں برطانیہ اور امریکہ کی عدالتوں میں کیس دائر کروں گا ،ق لیگ ہمارے اتحادی ہیں پرویز الہیٰکے ساتھ بہترین اتحاد چل رہا ہے، میں نے انتخابات میں ای وی ایم مشین سے دھاندلی رکوانے کی بھر پور کوشش کی،کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،

    بعد ازاں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چکوال اور گوجرخان میں عوام بڑی تعداد میں نکلے ہیں، ہم ایک جاگی ہوئی قوم دیکھ رہے ہیں،عوام سمجھ گئے ہیں کہ یہ لانگ مارچ کیوں ضروری ہے،سستا تیل خریدنے سے ملک میں مہنگائی کم ہو جاتی ہے،آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جاتا ہے،جہاں انصاف ہو وہاں لوگ آزاد ہو جاتے ہیں آزاد قومیں اپنے لوگوں کیلئے فیصلے کرتی ہیں، پاکستانی بہت مشکلیں کاٹنے کے بعد یہاں سے باہر چلے جاتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کوپتہ ہے محنت کریں گے تو اس کاپھل ملے گا،ہماری تحریک کا مقصد ملک میں انصاف کی فراہمی ہے،بیرون ممالک میں لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے،جب تک کمزور اور طاقتور کیلئے ایک قانون نہیں بنتا لوگ آزاد نہیں ہوں گے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی لوگ آزاد نہیں ہونگے، ملک کاسابق وزیراعظم اپنے اوپر ہوئے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرواسکتا،پنجاب پولیس حکومت کے نیچے ہے لیکن ہماری ایف آئی آر نہیں کاٹی جا رہی، اگر ہمارے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا، بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،قانون کی حکمرانی ہوگی تو یہ ملک اٹھے گا،اوورسیز پاکستانیوں نے شوکت خانم اسپتال بنانے میں میری مدد کی، اوور سیز پاکستانیوں نے میری پارٹی کو فنڈنگ کی ملک میں قانون کی حکمرانی تک ہماری تحریک چلتی رہے گی، جب تک قانون سب کو ایک نظر سے نہیں دیکھے گا ملک خوشحال نہیں ہوسکتا،میں اس لانگ مارچ کو جہاد سمجھتا ہوں،میں نےکبھی جیلوں میں طاقتور لوگوں کو نہیں دیکھا،اس دلدل سے نکلنے کیلئے الیکشن کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں ہے، مجھے کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ میں نے کوئی چوری نہیں کی

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج نواں روز ہے، وزیر آباد حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے اور روزانہ ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کےشرکاء سے خطاب کرتے ہیں، لانگ مارچ کل ہفتہ کو روات پہنچے گا جس کے بعد عمران خان پنڈی جانے کا اعلان کریں گے،

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے قافلوں کا راولپنڈی میں پڑاؤ کا تعین کر لیا گیا ہے،راولپنڈی میں 5 سے زائدمقامات لانگ مارچ کے شرکا کے پڑاؤ کیلئے زیرغور ہیں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کیلئے کچہری چوک کا مقام زیر غورہے دیگر قافلوں کے مریڑ چوک چاندی چوک لیاقت باغ کمیٹی چوک اور رحمن باغ کے مقام زیر تجویزہیں

  • لانگ مارچ،گوجر خان، چکوال میں ہوں گے جلسے، عمران خان کرینگے خطاب

    لانگ مارچ،گوجر خان، چکوال میں ہوں گے جلسے، عمران خان کرینگے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج نواں روز ہے

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج گوجر خان میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرچکوال میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،اسد عمر بلکسر پہنچ چکے ہیں جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے انکا استقبال کیا،گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر جلسہ ہو گا، جلسہ کے شرکاء کو عمران خان کا خطاب جی ٹی روڈ پر سکرین نصب کر کے لائیو سنایا جائے گا،شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

    لانگ مارچ کا دوسراحصہ آج چکوال میں ہوگا، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے آج ریلی نکالی جائے گی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چکوال پہنچے گی ، اسد عمر نے بلکسر پہنچنے پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ چکوال کے عوام کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے عمران خان شام ساڑھے 4 بجے بذریعہ وڈیو لنک مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے،

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے قافلوں کا راولپنڈی میں پڑاؤ کا تعین کر لیا گیا ہے،راولپنڈی میں 5 سے زائدمقامات لانگ مارچ کے شرکا کے پڑاؤ کیلئے زیرغور ہیں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کیلئے کچہری چوک کا مقام زیر غورہے دیگر قافلوں کے مریڑ چوک چاندی چوک لیاقت باغ کمیٹی چوک اور رحمن باغ کے مقام زیر تجویزہیں

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی راولپنڈی لانگ مارچ آمد 2 سے 3 روز آگے جا سکتی ہے، ہونے کیا جا رہا ہے کسی کو خبر نہیں۔ ملک ہیجان قیاس اور افواہوں کی زد میں ہے۔ 30نومبر تک سارے فیصلے ہو جائیں گے۔

    راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اورگوجر خان جلسہ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے، گوجر خان میں جلسہ کے دوران ٹریفک پولیس کے310سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر راجہ نثار تمام ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ لانگ مارچ اور جلسہ کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے خصوصی ڈائیورشن پلان بھی تیارکیا گیا ہے، لانگ مارچ اور جلسہ کے دوران مرحلہ وار ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ٹریفک صورتحال کے متعلق ایف ایم88.6اور سوشل میڈیا پر لمحہ بالمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران گوجر خان جی ٹی روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کےلئے 20منٹ سے 30منٹ کا اضافی وقت رکھیں۔

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو قانون کی بالا دستی کی طرف لانے کے لئے فیصلہ کن گھڑی آگئی ہے یکساں نظام انصاف کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب ادھورا رہے گا۔ حقیقی آزادی مارچ در حقیقت انصاف کی بالا دستی کی جنگ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک پر مسلط ڈاکو راج کے خاتمے کی جدوجہد کررہی ہے۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کی جنگ میں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک کے مسائل کا حل جلد شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے۔ معاشی بد حالی کے ذمہ دار عوام کا سامنے کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ الیکشن سے خائف ٹولہ جب بھی انتخابات کرائے گا،جیت عمران خان کی ہوگی، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل کے قریب ہے۔

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • خوشاب میں اسد عمر اسٹیج پر توازن کھو کر گر گئے

    خوشاب میں اسد عمر اسٹیج پر توازن کھو کر گر گئے

    خوشاب:کپتان کا کھلاڑی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھر کیا ہوا یہ منظرسب نے دیکھا ، کہا جاتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج پر گر گئے۔پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج آٹھویں روز اسد عمر کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

    اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا ہے۔

    استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنان کو ہدایات دے رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔گرتے ہی بیٹھ کر خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کر ہی مزید ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

    دوسری جانب حقیقی آزاد مارچ کا پنڈال آج جہلم کی تحصیل دینہ میں سجے گا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قیادت کرینگے۔

    دینہ میں حقیقی آزادی مارچ کی میزبانی فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماء کرینگے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لانگ مارچ کے دوران ویڈیو لنک پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پرستمبرکا مہینہ بھاری گزرا :دومرتبہ اسٹیج سے گرگئے ،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا۔

    یوسف رضا گیلانی سیلاب سے متاثرہ راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اسٹیج ٹوٹ گیا، یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج پر لڑکھڑانے کے باوجود تقریر جاری رکھی۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • لانگ مارچ،دینہ،خوشاب میں ہوں گے جلسے،پنڈی پہنچنے کا ہو گا ہفتے کو اعلان

    لانگ مارچ،دینہ،خوشاب میں ہوں گے جلسے،پنڈی پہنچنے کا ہو گا ہفتے کو اعلان

    لانگ مارچ،دینہ،خوشاب میں ہوں گے جلسے،پنڈی پہنچنے کا ہو گا ہفتے کو اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج آٹھواں روز ہے

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج دینہ میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر خوشاب میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،دینہ میں جی ٹی روڈ پر جلسہ ہو گا، جلسہ کے شرکاء کو عمران خان کا خطاب جی ٹی روڈ پر سکرین نصب کر کے لائیو سنایا جائے گا،شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

    لانگ مارچ کا دوسراحصہ آج خوشاب میں ہوگا، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے آج شاہ پور سے ریلی نکالی جائے گی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی قائد آباد پہنچے گی ،اسد عمر کے قافلے کو خوشاب شہر میں5 مقامات پر استقبالیہ دیا جائے گا اور عمران خان شام ساڑھے 4 بجے بذریعہ وڈیو لنک مارچ کےشرکا سے خطاب کریں گے،

    دوسری جانب تحریک انصاف نے گزشتہ شب عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا کہ لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا، عمران خان ہفتے کو پنڈی پہنچنے کا اعلان کریں گے،ہفتے کو عمران خان کا روات میں خطاب ہو گا جس میں پنڈی پہنچنے کا اعلان کیا جائے گا ،اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل اور مارچ کے راولپنڈی پہنچنےکی تاریخ پر غور کیا گیا .اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے پایا ہےکہ مارچ جاری رہے گا عمران خان ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچنے کا حتمی اعلان کریں گے اسد عمر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمد کی تاریخ کا اعلان عمران خان ہفتہ کو روات جلسہ میں کریں گے

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا،عدالت

    یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا،عدالت

    یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا،عدالت

    پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اپیل کو پی ٹی آئی کی دھرنے اور جلسے کے این او سی حصول کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے عدالت میں کہا کہ قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو لکھا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فارو ق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی چیزوں میں فوری ایکشن لینا ہوتا ہے،وکیل نے کہا کہ ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی ویز اور موٹرویز کو بند کر دیں گے تو ٹریڈ بھی متاثر ہو گی، یہ کسی کا حق نہیں کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا اور وہاں کھڑا ہو جائے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دھرنا کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ تمام جلسے پریڈ گراؤنڈ میں ہوں گے،

    بیرسٹر جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ وہ فیصلہ ہماری درخواست پر آیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس سائیڈ پر آ گئے ہیں،اسلام آباد میں غیرملکی بھی ہیں، ڈپلومیٹک موومنٹ بھی متاثر ہوتی ہے جو جلسہ کرنا چاہ رہے ہیں ان کا حق ہے مگر عام شہریوں کے حقوق بھی متاثر نہیں ہونے چاہئیں، ہائی ویز اور موٹرویز پر کنٹرول فیڈریشن کا ہے، یہ بات واضح ہے کہ فیڈریشن اس متعلق ڈائریکشن دے سکتی ہے، اس درخواست کو پی ٹی آئی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیتے ہیں

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز ہوا تھا، وزیر آباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ ملتوی کیا گیا تھا ، بعد ازاں لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں

  • انتظامیہ اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ مارچ کنٹرول نہیں کر سکتی؟ سپریم کورٹ

    انتظامیہ اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ مارچ کنٹرول نہیں کر سکتی؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ ،پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے سینیٹر کامران مرتضی ٰکی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے؟ انتظامیہ سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کیا جائے،سپریم کورٹ نے ایڈشنل اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں انتظامیہ سے پوچھ کر بتانے کا حکم دے دیا، درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ نے عدالت میں کہا کہ دو ہفتے سے عمران خان کا لانگ مارچ شروع ہے،فواد چودھری کے مطابق جمعہ یا ہفتے کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا،لانگ مارچ سے معاملات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں، مارچ پی ٹی آئی کا حق ہے لیکن عام آدمی کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں،

    جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے احتجاج کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی طریقہ کار بنایا ہے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ انتظامیہ اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ مارچ کنٹرول نہیں کر سکتی؟ یہ ایگزیکٹیو کا معاملہ ہے ان سے ہی رجوع کریں، غیر معمولی حالات میں ہی عدلیہ مداخلت کر سکتی ہے،جب انتظامیہ صورتحال کنٹرول کرسکتی ہے تو عدالت مداخلت کیوں کرے؟ درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بات اب بہت آگے جا چکی ہے، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ سے ایک شخص کی جان گئی،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ تو کافی دنوں سے چل رہا ہے، کیا آپ نے انتظامیہ سے رجوع کیا ہے؟لانگ مارچ کے معاملے میں جلدی کیا ہے اور انتظامیہ کی غفلت کیا ہے؟

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے درخواست میں ماضی کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے، لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے، اس قسم کے مسائل میں مداخلت سے عدالت کیلئے عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، آپ نے اپنی درخواست میں ایک آڈیو کا ذکر کیا ہے، جس میں ہتھیار لانے کا ذکر ہے،آڈیو سچ ہے یا غلط لیکن اس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، کیا 25 مئی کے لانگ مارچ میں لوگوں کے پاس اسلحہ تھا؟احتجاج کا حق لامحدود نہیں آئینی حدود سے مشروط ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لانگ مارچ ابھی پنجاب کی حدود میں ہے،کیا آپ نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے؟اگر صوبے اور وفاق کا رابطہ منقطع ہو جائے تو کیا عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے سینیٹر کامران مرتضیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک سینیٹر ہیں پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، درخواست گزار نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں عدالت آیا ہوں، جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیسے مان لیں کہ آپ حکومت کا حصہ بھی ہیں اور ذاتی حیثیت میں آئے ہیں،درخواست گزار نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول نہیں کر سکتی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر لانگ مارچ کے معاملے میں عدالت کی مداخلت قبل از وقت ہوگی،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ ڈپٹی کمشنر کا کردار ادا کرے،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ لارجر بینچ میں زیر التوا ہے، فریقین نے یقین دہانی کی خلاف ورزی پر جواب دینا ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ بینچ الگ سے لانگ مارچ کے معاملے میں مداخلت کرے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کا معاملہ تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر التوا ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے جلسے کیلئے ایچ نائن گراونڈ کی درخواست دی گئی تھی، انتظامیہ نے ایچ نائن گراونڈ دینے سے انکار کیا تو سپریم کورٹ نے مداخلت کی، ایچ نائن کا گراونڈ مختص ہونے کے باوجود ہجوم ڈی چوک چلا آیا،کیا آپ اس بات سے خائف ہیں کہ 25 مئی والا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے؟

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے سینیٹر کامران مرتضٰی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی، سپریم کورٹ نے کہا کہ حالات خراب ہوتے ہیں تو عدالت سے دوبارہ رجوع کیا جاسکتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ سے متعلق کیس زیر التوا ہے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کے موقف کے بعدحکم جاری کرنے کی کوئی وجہ نہیں،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایگزیکٹیو کے پاس وسیع اختیارات موجود ہیں،کیا عدلیہ کی مداخلت سے انتظامیہ اور پارلیمنٹ کمزور نہیں ہو گی؟ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو متحرک کریں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، آئے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ سمیت کئی جگہوں پر احتجاج ہوتے ہیں،کیا کبھی باقی احتجاج کے خلاف آپ عدالتوں میں گئے ہیں؟ ایک مخصوص جماعت کے لانگ مارچ میں ہی عدالت کی مداخلت کیوں درکار ہے؟ درخواست گزار نے کہا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے ایک پورا صوبہ مفلوج رہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطابق تو ایگزیکٹیو کے اختیارات تو 27 کلومیٹر تک محدود ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کامران مرتضیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مفروضے کی بنیاد پر ہمارے پاس آئے ہیں، کیا انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو روات میں جلسے کا کہا تھا،انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے بیان حلفی مانگا جو اب تک پر نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ چل رہا ہے، آدھا گھنٹہ دیں تو انتظامیہ سے معلومات لے لیتا ہوں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر واضح طور پر آئینی خلاف ورزی کا خطرہ ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ درخواست میں ماضی کی آئینی خلاف ورزیوں کا حوالہ بھی موجود ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے خلاف ورزیوں پر دوسرے فریق کا اپنا موقف ہو، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر عدالت کے لیے معاملہ پیچیدہ ہو جاتا ہے، عدالتی حکم عملدرآمد کے لیے ہوتے ہیں،

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو موجودہ درخواست غیر موثر ہو گئی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عدالتی مداخلت چاہتے ہیں، جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ صورتحال ایگزیکٹیو کے بس سے باہر ہو چکی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق نے 5 نومبر کو بھی پنجاب کو آرٹیکل 149 کے تحت خط لکھا ہے، جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا وفاق کو نہیں معلوم کہ اپنی ذمہ داری کیسے پوری کرنی ہے؟ سپریم کورٹ انتظامی معاملات میں کیا کر سکتی ہے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست طاقت ور بااختیار ہے، سمجھ سکتے ہیں کہ آپ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں، سمجھ سکتے ہیں کہ آپ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کی ہیڈلائن باجوڑ اور لکی مروت میں حملے کی تھی جس سے پوری قوم متاثر ہوتی ہے، ملک میں ہنگامہ نہیں امن و امان چاہتے ہیں،ایسا حکم دینا نہیں چاہتے جو قبل از وقت ہو اور اس پر پھر عمل درآمد نا ہو،آرٹیکل 149 کے تحت وفاق کا صوبوں کو خط بہت سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے،

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی.

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف ایڈووکیٹ کامران مرتضی کی دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

    کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم

    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے کامران مرتضی کو نوٹس جاری کر دیا تین رکنی بینچ میںچیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے آئین کے آرٹیکل(3)184 کے تحت درخواست دائر کی تھی جس میں عوامی اہمیت اور بنیادی حقوق کا معاملہ اٹھایا گیا ہے.

    بس بہت ہوگیا،عمران خان کا جیواور شاہزیب خانزادہ کیخلاف قانونی کاروائی کا اعلان

    درخواست میں کہا گیا تھا عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف آرہا ہے، ریلی کے اسلام آباد پہنچنے پر مسلح تصادم کا خطرہ ہے۔ درخواست میں لانگ مارچ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سپریم کورٹ کو احکامات دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے باوجود پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور وہ اس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ راولپنڈی ڈویژن میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے

  • لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج ساتواں روز ہے

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج جہلم میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سرگودھا میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،جہلم کے شاندار چوک میں سکرین نصب کر دی گئی ہے جہاں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

    لانگ مارچ کی وجہ سے جہاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں طلبا بھی متاثر ہونے لگے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ دکھانے کے لئے جس شہر میں لانگ مارچ ہوتا ہے وہاں چھٹی دے کر طلبا و تعلیمی اداروں کے عملے کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے،اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) اسداللہ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں انتظامی و پولیس افسروں نے بریفنگ دی، وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ میڈیا کو لانگ مارچ کی کوریج میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،میڈیا سے متعلق معاملات لانگ مارچ کے منتظمین پر چھوڑے جائیں، راولپنڈی میں لانگ مارچ کی آمد سے پہلے سکیورٹی پلان تیار کر لیا جائیگا پی ٹی آئی قیادت سے روزانہ بنیاد پر موومنٹ پلان لیا جا رہا ہے، اے سی ایس ہوم اسد اللہ کا کہنا تھا کہ روٹ سکیورٹی پر بریفنگ نقشوں کے ساتھ دی جائے،

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • کوئی بھی  آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم

    کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم

    کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سی پی او راولپنڈی پر برہم ہو گئی،سی پی او راولپنڈی نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے دو بار معافی مانگی،عدالت نے ڈی جی آئی بی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ اور آئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کہاں ہیں ؟ کیا انکو معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں؟کمشنر سے کہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہوں،ڈی جی آئی بی اپنی رپورٹ میں بتائیں کہ  دھرنوں کے باعث کیا صورت حال رہی؟ سی پی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر یقینی بنائیں کہ آئندہ دھرنوں کی وجہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو،مستقبل میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں، ڈپٹی کمشنر عدالت کو یقین دلائیں،

    عدالت نے ڈی آئی جی موٹروے سے سوال کیا کہ مظاہرین نے موٹروے بلاک کردی تھی آپ کہاں تھے؟کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے ، لگتا ہے موٹروے پولیس مظاہرین کو پروٹوکول دیتے رہے، موٹروے قومی شاہراہ ہے یہاں جنگی طیارے بھی بوقت ضرورت لینڈنگ کرتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز ہوا تھا، وزیر آباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ ملتوی کیا گیا تھا ، بعد ازاں لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں

  • لانگ مارچ کو کونسا ملک فنڈنگ کر رہا ؟ مولانا فضل الرحمان کا اہم انکشاف

    لانگ مارچ کو کونسا ملک فنڈنگ کر رہا ؟ مولانا فضل الرحمان کا اہم انکشاف

    لانگ مارچ کو وہ ملک فنڈنگ کر رہا جو محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نہیں چاہتا،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے طور پر تحقیقات کیں کہ لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے، سعودی ولی عہد کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا،سعودی ولی عہد کے دورے کی تاریخ نہیں طے ہونے تک لانگ مارچ کااعلان نہیں کر رہے تھے،عمران خان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ دورہ نومبر میں ہوگا تو انہوں نے مارچ شروع کیا ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں،اس لیے وہ ملک لانگ مارچ کی فنڈنگ کر رہا ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھرنا دیا تھا،عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا جو ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے، عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا ایسے ہی عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے،امریکی سازشی بیانیے اور سائفر سے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز ہوا تھا، وزیر آباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ ملتوی کیا گیا تھا ، بعد ازاں لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا