Baaghi TV

Tag: لاپتہ بچی ڈھونڈ لی گئی

  • تین گھنٹے کھیتوں میں سوئی رہنے والی بچے پولیس نے ڈھونڈ لی

    تین گھنٹے کھیتوں میں سوئی رہنے والی بچے پولیس نے ڈھونڈ لی

    قصور
    لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کھیتوں سے بحفاظت مل گئی

    قصور کے تھانہ صدر قصور کے علاقے موضع کیسر گڑھ میں لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی فاطمہ کو پولیس نے تین گھنٹوں کی مسلسل تلاش کے بعد بحفاظت ڈھونڈ لیا

    پولیس کے مطابق کوٹ حلیم خان کے رہائشی رفاقت کی بیٹی فاطمہ اپنے ننھیال آئی ہوئی تھی جہاں کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی
    اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر ذوالفقار بھٹی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی تلاش شروع کر دی

    پولیس نے گھر گھر تلاشی، زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ، مساجد میں اعلانات، فصلوں میں سرچ آپریشن اور سوشل میڈیا پر بچی کی تصویر شیئر کرنے سمیت تمام ممکنہ اقدامات کیے۔ بعد ازاں ایس ایچ او ذوالفقار بھٹی نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیتوں میں دوبارہ سرچ کی تو بچی وہاں سوئی ہوئی حالت میں مل گئی۔

    بچی کے بحفاظت ملنے پر اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعا دی۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے ایس ایچ او ذوالفقار بھٹی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی

    پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ کھیل کود کے دوران اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں اکیلا نہ چھوڑیں