Baaghi TV

Tag: لاک ڈاؤن

  • ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان

    ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان

    قصور
    ہفتہ اتورا مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان،گورنمنٹ سے نظر ثانی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح قصور میں بھی ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہے جس سے کاروباری حضرات سخت پریشان ہوگئے ہیں ان کا کہنا ہے ہے کہ پچھلے سال سے سے اب تک لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اور ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ہم میں سے بیشتر چھوٹے کاروباری حضرات کے مکان بھی ذاتی نہیں جس کی بدولت ہم مذید مقروض ہو رہے ہیں لہذہ گورنمنٹ مکمل لاک ڈاؤن پر نظر ثانی کرے اور ہم پر رحم کرے

  • جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ،  لاک ڈاؤن کے بعد عوام کو مثبت تفریحی موقعے کا تحفہ

    جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ، لاک ڈاؤن کے بعد عوام کو مثبت تفریحی موقعے کا تحفہ

    ملتان کی اولیاء کرام کی دھرتی کے باسیوں کیلئے طویل لاک ڈاؤن کے بعد اچھی خبرآئی ہے- ڈویژنل انتظامیہ کا خطے کی صدیوں پرانی تہذیب عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے- ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ سجانے کا حکم جاری کردیا ہے-

    کمشنر جاوید اختر محمود کی ہدایت پر قلعہ کہنہ قاسم باغ پر میلہ سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئےں- لوک ورثہ میلہ کے انتظامات بارے کمیٹی مخلتف محکموں پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل کردی گئی – کمشنر ملتان نے کہا کہ جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ میں اس خطے کا کلچر اجاگر کیا جائے گا۔ سرکاری و نجی اداروں سمیت سول سوسائٹی کو مخلتف کلچرل سٹالز لگانے کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا لاک ڈاؤن کے بعد مثبت تفریحی مواقع دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لوک ورثہ میلہ کے ذریعے اس خطے کا ٹیلنٹ اور ہنر سامنے لانا مشن ہے۔ شہریوں اور فنکاروں میں لوک ورثہ میلہ کے حوالے سے دیدنی جوش و خروش- ڈپٹی کمشنر ملتان کنوینئر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شریک کنوینئر مقرر کردیے گئے-

    ملتان میں ریجنل ڈائیریکٹر سمال انڈسٹریز سیکرٹری، سی پی او ملتان ممبر کمیٹی مقرر کردیے گئے ہیں- ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ممبران کمیٹی ہونگے- چیف کارپوریشن افسر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈائیریکٹر آرٹس کونسل کمیٹی میں شامل ہوں گے- سی ٹی او، سی او ہیلتھ، سول ڈیفنس افسر، ضلعی افسر ریسکو 1122 کمیٹی کا حصہ رہیں گے-

  • اوکاڑہ میں تاجروں نے سمارٹ لاک ڈاؤن ماننے سے انکار کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری طلب

    اوکاڑہ میں تاجروں نے سمارٹ لاک ڈاؤن ماننے سے انکار کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری طلب

    اوکاڑہ(علی حسین ) حکومت پاکستان کی جانب سے نافذ کیے گئے ملک گیر سمارٹ لاک ڈاؤن کو اوکاڑہ مین بازار کے تاجروں نے ماننے سے صاف انکار کردیا ۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تاجروں اور پولیس کے مابین تلخ کلامی ہوئی ۔ تاجروں نے حکومتی حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے حق بازار ، صدر بازار، کچہری بازار اور ریل بازار میں دکانیں کھول لیں۔ پولیس کے پہنچنے پر دکانداروں کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے اکٹھا ہوگئی جس پر اوکاڑہ پولیس نے مظاہرین کو مشتعل کرنا شروع کردیا۔ دکانداروں اور تاجروں نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ عید سے قبل لاک ڈاؤن کا نفاذ غیر اخلاقی عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید سے کئی دن قبل عید کی تیاری کے لیے خریداروں کے لیے سٹاک جمع کررکھا تھا جو عید سے قبل فروخت کرنا تھا لیکن حکومتی پالیسی کی وجہ سے کاروبار میں نقصان یقینی ہے ۔

  • تاجروں کی دکانیں سیل

    تاجروں کی دکانیں سیل

    قصور
    پتوکی ٹی ایم اے کا عملہ لاک ڈاٶن کی آڑ میں چھوٹے چھوٹے دکانداروں سے دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے کر اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف،دکانداروں کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل جبکہ دوسری طرف پتوکی شہر بھر میں بلخصوص میگہ روڈ پر دن رات سیورج کے گٹر ابل رہے ہیں گندے پانی نے گلی محلوں اور شاہراٶں کا محاصرہ کیا ھوا ہے جس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ھونے والا سیورج سسٹم بلدیہ ملازمین کی نا اہلی کی وجہ سے ناکارہ ھو رہا ھے اورصفاٸی ستھراٸی کا عملہ کٸی کٸی دن غاٸب رہتا ھے بار ہا نشاندہی اور آگاہی کے باوجود اس پراسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور دیگر ا فسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ھے
    اہل علاقہ نے پتوکی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ھوٸے ڈی سی قصور اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

  • طاہرالقادری کا اساتذہ کو خراج تحسین

    طاہرالقادری کا اساتذہ کو خراج تحسین

    قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم دینے والے اساتذہ فرض شناس اور قابل عزت ہیں. انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور ای لرننگ کی طرف سے آن لائن کلاسز کے کامیاب اور بلاتعطل اجراء پر کالج انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے. انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں طلبہ و طالبات کو تعلیم فراہم کرنا ایک بہت بڑی انسانی خدمت اور عبادت ہے.

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کو بھی آن لائن کلاسز کے کامیاب اجراء پر مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ تعلیمی اداروں. فورمز نے لاک ڈاؤن کے دوران وقت کا بہترین استعمال کیا اور عامۃ الناس کو ہر ممکن رہنمائی مہیا کی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ای لرننگ کی طرف سے درجنوں ممالک میں مسلم فیملیز کے بچوں کو قرآن پاک کی آن لائن تعلیم دینے کے عمل کو سراہا. انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل،منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان،سسٹر لیگ، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، نظامت دعوت، نظامت تربیت،علماء کونسل اور جملہ نائب ناظمین اعلیٰ کو آن لائن اصلاحی، تربیتی لیکچرز کا اہتمام کرنے پر مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ ہر شخص اسلام کا سفیر اور مبلغ ہے. اسلامی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا بطو رمسلمان ہمارا دینی فریضہ ہے. انہوں نے کہا کہ الحمداللہ منہاج القرآن عالمگیر سطح پر دعوت و تبلیغ کے فریضے کو احسن انداز سے پہنچارہی ہے۔

  • کسی طبقہ کی بیوقوفی اور اس پر حکومتی مجرمانہ غفلت کب سے ہمارے لیے معیار ہو گئی ؟ تحریر، طہ منیب

    ہم ردعمل کا شکار ہی کیوں ہوں ؟ کیا ہم میں عقل خرد سمجھ بوجھ نہیں رہی جو ہم کسی کے عمل کے ردعمل کی بنیاد پر فیصلہ سازی کریں؟ کسی کا کنویں میں کودنا ہمارے لیے کب سے کودنے کی دلیل بن گیا؟ جو جس نے جتنا غلط کیا اسکی سزا خود کو دینا کسی صورت دانش مندی کا تقاضہ نہیں۔ وائرس پہلے بھی تھا ، اب بھی ہے اور ان کے ان جلوسوں سے یقیناً بڑھے گا اور اسکے ردِعمل کا شکار ہم ہونگے تو پھلے پھولے گا جسکا نتیجہ پوری قوم بھگتے گی،

    وائرس نا رکا تھا نا رکا ہے، کسی کے جاننے والے کو ہوا یا نہیں سے اب اکثر کو یہ لگ چکا ہے، اب ہر طبقہ میں اسکے متاثرین موجود ہیں، اس کو سنبھالنے کے لیے حکومتی وسائل اب ناکافی ہوچکے، قرنطینہ مراکز بھر چکے، اب یہ آپ پر ہے آپ ردِعمل کا شکار ہوکر سب سے پہلے خود، اپنی فیملی، حلقہ احباب ، ملک و قوم کو اسکا شکار بناتے ہیں یا عقلمندی و خرد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزباتیت اور ردعمل کا شکار ہوئے بغیر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے سب کی حفاظت کے ضامن بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حکمت و دانائی کو بروئے کار کر درست فیصلوں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

  • بزدار حکومت کا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام

    بزدار حکومت کا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔ مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان۔ آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا فیصلہ۔ بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ ۔
    پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری ۔ ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ۔ اجلاس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا ۔ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
    ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر غور۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت ۔
    صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت،عسکری حکام،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خوراک اورچیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا- ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا- پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا – مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے – بسوں میں سینی ٹائزر ز رکھنے کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا- امیر لوگ گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں اور غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے – عام آدمی کی سفری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے انٹرسٹی و انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے : سردار عثمان بزدار

  • وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ کیسے بچا جاۓ کورونا وباء سے

    وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ کیسے بچا جاۓ کورونا وباء سے

    ہماری حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے ہیں۔ سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔ عوام گھروں میں رہیں گے تو کوروناوائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی۔ کورونا کے خطرات بدستورموجود ہیں سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا : وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ شہری جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے۔ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔ شہریوں سے پھر اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا۔ ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھ رہاہے۔ آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹیں گے: عثمان بزدار

  • شروع سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں تھا: وزیراعظم

    شروع سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں تھا: وزیراعظم

    گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے اتفاق کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے لیکن اس کے لیے  لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے لاک ڈاؤن کے حامی نہیں تھے، اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔ حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نرم کرتے ہوئے چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایس او پیز پر کہیں بھی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا

  • پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی زیر صدارت اراکین اسمبلی اور تنظیمی رہنماؤں کا اہم اجلاس.

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی زیر صدارت اراکین اسمبلی اور تنظیمی رہنماؤں کا اہم اجلاس.

    اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں جاکر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے رابطے اور ملاقاتیں کریں. دنیا بھر میں کاروبار کھولے جارہے ہیں اٹلی میں سب سے زیادہ اموات ہوئی وہاں پر بھی سوشل ڈسٹینس کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کی جارہی ہے. سندھ حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کی کوئی پالیسی نہیں عوام کو لاک ڈاؤن کے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا ہے، لاک ڈاؤن کی کوئی پلاننگ نہیں عوام روڈوں پر ہے صرف معاشی سرگرمیاں جان بوجھ کر بند کی گئی ہیں اور سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن بھی ان کے راشن تقسیم کرنے جیسا ہے. وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم دونوں وزیر صحت کا کام کررہے ہیں. سندھ حکومت نے ہر کام وفاق کی ضد میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صوبے میں لاک ڈاؤن کسی سیاسی جماعت کا نہیں پر صوبے کی عوام کا ہے. سندھ حکومت تعصب اور لسانیت پر اتر آئی ہے، ہم سندھ کے تمام دکاندار تاجدار برادری اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ کھڑے ہیں. تاجر برادری جو فیصلہ کرے گی ہم ان کے ساتھ ہیں، خرم شیرزمان