Baaghi TV

Tag: لاھور

  • لاہورانویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار کی کارروائی۔

    لاہورانویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار کی کارروائی۔

    اقدام قتل کی واردات میں ملوث ملزم عاطف ریاض گرفتار. ملزم نے شہری عرفان کو دودھ خریدنے کی معمولی تکرار پراندھا دهند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ ملزم عاطف نے اندھا دھند فائرنگ سے اپنے بھائی ثاقب کو بھی شدید زخمی کر دیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے ملزم عاطف کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر منصور قمر کا اقدام قتل کی واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • لاہور کے علاقے رنگ محل  میں  مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

    لاہور کے علاقے رنگ محل میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

    رنگ محل کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔