Baaghi TV

Tag: لاہور بار ایسوسی ایشن

  • لاہور بار  نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کے خلاف آئینی درخواست سینیئر وکیل حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس عامر فاروق کا ججز کی ریپریزینٹیشن پر فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔سپریم کورٹ سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیا حلف اٹھانے تک ٹرانسفر شدہ ججز کو کام سے روکا جائے، ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی حلف اٹھانے کے بعد سے شمار کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عمران خان نے استدعا کی تھی کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی، غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے جبکہ ججز کے تبادلوں میں آئین اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی جائے۔

    پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

    کرپشن پرکراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او عہدے سے مستعفی

    روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح

    آئی ایم ایف کا وڈیروں سے زرعی انکم ٹیکس کا مطالبہ

  • لاہور بار ایسوسی ایشن کا پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان

    لاہور بار ایسوسی ایشن کا پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان

    لاہور بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سیکریٹری لاہور بار کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن پروفیشنل وکلا کی بار ہے جو کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتی، اگر کوئی وکیل کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے تو وہ اس کا ذاتی فعل ہے، لاہور بار سیاسی طور پر کسی کے قول فعل کی حمایت نہیں کرتی، سیاسی الیکشن لڑنے والے وکلاء کے لیے لاہور بار ذمہ دار نہیں ہے لاہور بار کا مقصد وکلاء کی فلاح وبہبود ہے بار کسی بھی وکیل کے فیصلوں کی تائید نہیں کرتی-
    https://x.com/chsandhilaa/status/1725925900213248464?s=20