Baaghi TV

Tag: لاہور بورڈ

  • لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا

    لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا

    سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی دفعہ سپروائزری کا انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا۔ اس سے کسی غیر متعلقہ افراد کو علم نہیں ہو گا کہ کس کی ڈیوٹی کہاں لگی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈنے کہا کہ اب ڈیوٹی کا پروسس آٹومیٹک ہو گا۔ چار مارچ سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوں گے۔ لاہور ڈویژن میں 920 سینٹر بنائے گئے ہیں، 10250 سے زائد عملہ میٹرک سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ 2025 میں نہم جماعت میں 117704 پرائیویٹ طلبہ حاضر ہوں گے۔رضوان نذیر نے کہا کہ نہم جماعت میں ریگولر 195371 طلبہ امتحان میں حاضر ہوں گے۔دہم جماعت میں 113102 پرائیویٹ اور 142677 طلبہ حاضر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں میٹرک سالانہ امتحانات میں 568854 طلبہ حاضر ہوں گے۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت بیس ہزار طلبہ میں اضافہ ہوا ہے۔ پچاس نئے سینٹر بھی اس شامل کئے گئے ہیں۔

    امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    کراچی: گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی

  • ہمارےبچوں کامستقبل تباہ ہوگیا،ذمہ داروں کوسزاملنی چاہیے:ورنہ بچوں کوسکولوں میں نہیں بھیجیں گے:والدین

    ہمارےبچوں کامستقبل تباہ ہوگیا،ذمہ داروں کوسزاملنی چاہیے:ورنہ بچوں کوسکولوں میں نہیں بھیجیں گے:والدین

    لاہور:والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے تباہ ہونے پراس قدر غمزدہ ہیں کہ ان کوکچھ سمجھ نہیں آرہی ہےکہ وہ کیا کریں اور کدھرجائیں ، شاید یہی وجہ ہے کہ والدین نے آخری امید کے طورپروزیرتعلیم پنجاب اوروزیراعلیٰ‌پنجاب کواپنے درد کی دکھ بھری کہانی سنانی شروع کردی ہے ،

    یہ کہانی نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ یہ نسل نو ہی قوم کا ، خاندان کا اورمعاشرے کا مستقبل ہوتے ہیں اور اگر اس مستقبل کو تاریک کردیا جائے تو پھر ملک وقوم تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتے ہیں اورجواس وقت اس قوم کی نسل نو کے ساتھ ہورہا ہے یہ مستقبل میں ہونے والی تباہی اورپریشانی کے ابتدائی سنگلز ہیں‌ کہ جن پرنظرثانی کرکے قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے

    لاہور بورڈ نے 9 ویں‌کلاس کے نتائج کا اعلان کیا تو ایسے بھیانک نتائج سامنے آگئے کہ والدین سمیت معاشرے کے دیگرطبقات کے پیروں تلے زمین نکل گئی

    بڑی بڑی شہرت والے سکولوں کے مایوس کن نتائج نے والدین اور فیل ہونے والے بچوں کو بھی مایوس کردیا ہے،بالکل مایوس کُن نتائج ، والدین نے اپنی جمع پونجی اپنی اولاد کی تعلیم وتربیت پرخرچ کردی لیکن جو نتائج سامنے آئے ہیں اس سے ثابت ہوگیا کہ تعلیمی اداروں میں تربیت نام کی چیز پہلے موجود نہیں تھی اب تعلیم کا بھی جنازہ نکل گیا ہے

    ایسا ہی کچھ حال پنجاب کے بڑے بڑے ہائی سکولوں کا ہے کہ جن میں زیرتعلیم بچوں کو 9 ویں کلاس کے نتائج نے ان سرکاری تعلیمی اداروں کی قلعی کھول کررکھ دی ہےکہ جہاں بڑی بڑی بھاری تنخواہیں لینے والے اساتذہ سکولوں میں اپنی حاضری لگوانے جاتےہیں کہ ان کی سیلری پر کوئی رکاوٹ نہ بنے ، وہ پڑھانےکے لیے نہیں جاتے

    ان سرکاری سکولوں میں قصورضلع کے ایک مشہورقصبے موکل کا بھی حال ایسا ہی ہے ، یہ وہ اسکول ہے کہ جس کے فارغ التحصیل طالب علم دنیا بھر میں اپنا اور اپنے قصبے اوراپنے ملک کا نام روشن کرچکے ہیں

    اس گاوں کے دونوں ہائی سکولز جن میں گورنمنٹ بوائے ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شامل ہیں ، ان دنوں‌ ان دونوں اداروں میں زیرتعلیم 9ویں کلاس کے بچوں کے تباہ کُن نتائج نے اساتذہ کی کریڈبلٹی پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے کہ اتنی بھاری تنخواہیں لینے کے باوجود بھی اگرطالب علم پاس نہ ہوسکیں توپھروالدین ، معاشرے کے دیگرافراد کا حق تو بنتا ہے کہ وہ اس سانحہ پراعلیٰ حکام سے پوچھ سکیں کہ آخر ان کا قصور کیا کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کی خاطرسب کچھ قربان کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود نتائج مایوس کن ہیں،الٹا ان کی امیدوں پرپانی پھیردیا گیا ہے

    گورنمنٹ بوائزہائی اسکول (11036)میں 84 میں سے صرف 22 طالب علم پاس ہوئے ہیں جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول(12036) کی 158 طالبات میں سے صرف 58 طالبات ہی پاس ہوسکیں

    جو پاس ہوئے ان کے نمبراس قدرکم اورمایوس کن ہیں کہ ان کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے ، اب وہ کسی دوڑ میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں ، نمبرز اتنے کم ہیں‌کہ وہ کبھی میرٹ پر نہیں‌آسکتے ، ان کے راستے بند ہوچکے ہیں، والدین بھی پریشان حال ہیں اور انکو بھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا کہ وہ اب کیا کریں‌ اور کدھر جائیں

    قوم خود آزمائش میں رہ کر اپنے پیٹ کاٹ کرسرکاری اساتذہ کی بھاری بھرکم تنخواہوں کا بندوبست کرنے کے لیے ٹیکس کی صورت میں ادا کررہےہیں ، اساتذہ کو تو عین الیقین ہے کہ ان کو کچھ نہیں ہوگا ، ان کے اپنے بچے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہیں اور ان کا اندراج سرکاری سکولوں میں ہوتا ہے تاکہ اعلیٰ حکام کو بے وقوف بنایا جاسکے لیکن اس میں غریب عوام کا کیا قصور ہے

    ہے کوئی جو غم کی اس گھڑی میں والدین کو کوئی امید دلا سکے ، والدین کو ان کے بچوں کے تاریخ مستقبل کوروشنی کی کرن دے سکے ، اب آخری امید صوبے کے وزیرتعلیم مراد راس صاحب ہیں یا پھرصوبے کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی صاحب، اب ان کے دل میں‌والدین کے اس دکھ کا کتنا درد ہے یہ تو پتا چلے گا ان کے فیصلوں سے ، اور اگراب بھی کچھ نہ ہوسکا توپھروالدین اپنے بچوں کوان سرکاری تعلیمی اداروں میں نہیں بھیجیں گے جس سے ایک خطرناک بحران جنم لے سکتا ہے ، حکومتوں‌ کو پہلے شرح خواندگی کے مسائل کا سامنا ہے ، ان حالات میں اگروالدین مایوسی کی صورت میں سرکاری تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو پھرایک اور بحران جنم لے سکتاہے جس کے اصلا ذمہ دار تو اساتذہ ہیں مگراس کا خمیازہ حکمرانوں کو عوام کی ناراضگی کی صورت میں بھگتنا پڑسکتا ہے

  • قصور کی طالبہ کی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن

    قصور کی طالبہ کی لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن

    قصور
    الہ آباد میں قائم رائل ایجوکیشن کمپلیکس کی نہم کلاس کی طالبہ ثمرہ عارف نے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،شاندار کارکردگی پر سکول پرنسپل و طالبہ کو مبارک باد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد میں واقع رائل ایجوکیشن کمپلیکس کی نہم کلاس کی طالبہ ثمرہ عارف رولنمبر 435640 نے لاہور بورڈ میں 505 نمبروں میں سے 505 نمبر لے کر لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی جس پر اہلیان علاقہ الہ آباد و ضلع بھر کی،وکلا برادری، صحافی ،سیاسی،سول سوسائٹی ،و کالم نگار و ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری،مشہور سماجی کارکن ابتسام الہٰی ظہیر آف کنگن پور،پولٹری فارمر حافظ بلال آف الہ آباد،مشہور تاجر کنگن پور احسن جمال ،سماجی کارکن کنگن ہور حماد اسماعیل یزدانی ،سوشل ورکر الہ آباد ساجد مقبول،سوشل ورکر و مشہور تاجر کوٹ رادہاکشن محسن عبداللہ قصوری،سینئر جرنلسٹ قصور غفار ریاض،سی او ڈیلی پنجاب قصور اسامہ شفیق،سماجی کارکن بھائی پھیرو عبدالحفیظ و دیگر نے ننھی طالبہ ثمرہ عارف و سکول پرنسپل عمران نوید کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ادارے کی مذید ترقی کیلئے دعا کی

  • ذہانت کو سلام :لاہور بورڈ نے قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کردیا

    ذہانت کو سلام :لاہور بورڈ نے قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کردیا

    لاہور: لاہور بورڈ نے اپنے ذہین طالب علموں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے قابل طلباء کی فہرستیں‌جاری کردی ہیں ، اطلاعات کے مطابق لاہور بورڈ نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان2019 ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ کے 196 اور آرٹس گروپ کے 61 طلبا و طالبات وظائف کی فہرست میں شامل ہیں۔

    سرفراز احمد کے پنجاب اسمبلی میں‌تذکرے،ن لیگ دشمن بن گئی

    ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا کہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان2019ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، لاہور بورڈ کی جانب سے سائنس گروپ کے 196 اور آرٹس گروپ کے61 طلباوطالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔

    چلو!جان چھوٹ گئی ، ٹیچراب نہیں لکھیں‌گے ڈائری،

    ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ وظائف کی تفصیلات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں, اگر کسی طالبعلم کا نام رہ گیا ہو تو وہ 10 روز میں تحریری درخواست بورڈ آفس میں جمع کروا سکتا ہے۔جس کے لیے تمام تر معلومات فراہم کردی گئی ہیں‌

    دھڑے بندیاں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا بڑہ غرق ہوگیا

  • لاہوربورڈ  نے درخواستیں طلب کرلیں ، کون کون درخواست دے سکتا ہے ، خبر آگئی

    لاہوربورڈ نے درخواستیں طلب کرلیں ، کون کون درخواست دے سکتا ہے ، خبر آگئی

    لاہور : لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نتائج کے بعد اب ایک اور ا ہم اعلان کردیا، اطلاعات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں، امیدوار 15 روز کے اندر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔

    لاہور بورڈ ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد امیدواروں سے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں، امیدوار 15 روز کے اندر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔

    بورڈ حکام کی طرف سے گائیڈ لائن میں‌بتایا گیا ہے کہ ری چیکنگ کے لیے امیدوار کو ہر پیپر کیلئے الگ سے فیس جمع کرانا ہوگی، امیدوارلاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے، لاہور بورڈ کے مطابق درخواستیں وصول کرنے کے بعد طلباء کو بذریعہ ایس ایم ایس ری چیکنگ کی تاریخ بارے آگاہ کردیا جائے گا۔