Baaghi TV

Tag: لاہور جلسہ

  • چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں آج لاہور جلسے میں جاؤں گا،عمران خان

    چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں آج لاہور جلسے میں جاؤں گا،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دشمن ہماری فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اسپیس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) قائد نوازشریف کو ’این آر او ٹو‘ دینے کے خلاف پوری قوم کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا اور اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھاؤں گا، نوازشریف اور آصف زرداری نے حکومت میں رہتے ہوئے فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں کل کے جلسے میں جاؤں گا، مینار پاکستان کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا،گھبرانے کی ضرورت نہیں میں نے 26 سال مافیا کے خلاف جدوجہد کی، 2 خاندان پاکستان پر بادشاہت کررہے ہیں، تبدیلی کے لیے محنت کی تو کرپٹ ٹولہ ایک ساتھ ہو گیا تبدیلی کے لیے سسٹم کو تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے،مجھے معلوم تھا یہ سب ایک دن اکٹھے ہوجائیں گے، شوگر اور کرپٹ مافیا سب ایک ہو گئے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ جب تک ملک میں عدالتی نظام مضبوط نہیں ہوتا،یہ طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لاسکتا، آزاد عدلیہ کے لیے میں جیل بھی گیا،ان لوگوں نے 30 سال سے کرپشن کی مگر ہمارا نظام ان کو جیلوں میں نہیں ڈال سکا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جلسےکے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی، چند دنوں میں 20 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے، اگرفارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کیخلاف چلے تو تحریک انصاف سرخرو ہو گی الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے، ہمارے سسٹم میں بیٹھے غداروں نے بیرونی قوتوں کی بھرپور مدد کی، آج ایسے لوگ مسلط کیے گئے ہیں جو صرف اور صرف کرپشن میں ملوث ہیں پہلی بار قوم کو احساس ہوا ہے کہ بیرونی طاقت کے ذریعے حکومت تبدیل کی گئی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے، مینار پاکستان سے تحریک کا پوری طرح سے آغاز کریں گے، اس مرتبہ الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کی، ہم نے اپنی فوج کو مضبوط کرنا ہے، فوج اس ملک کے لیے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے فوج نہ ہوتی تو ہمارے ملک کے تین ٹکڑے ہو جاتے دشمن ہمیشہ فوج پر اٹیک کرتے ہیں سابق حکومتیں فوج کو نشانہ بناتی رہیں-

    چئیر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں میں انسان ہوتے ہیں اگر ایک انسان خلاف ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پورا اداراہ خلاف ہے یا پورا اداراہ خراب ہے-

    عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ایسے حالات ہیں جیسے کراچی میں ایم کیو ایم کا خوف تھا، آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ میں لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے، پولیس سے ڈرا دھمکا کر زرداری مافیا سندھ میں حکومت کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلے یہ پتہ چل گیا تھا کہ کچھ اینکرز اور میڈیا چینلز میں پیسہ چل رہا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے آج عوام کی آواز کوئی بند نہیں کرسکتا، امپورٹڈ حکومت نامنظور ایک بہترین احتجاج ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی غلطیاں اب نہیں کریں گے، پرویز مشرف نے نوازشریف اور زرداری کو این آر او دے کر بہت بڑی غلطی کی،اگر اب نواز شریف کو دوسری بار این آر او ملا تو ملک کیلئے بہت خطرناک ہو گا اور یہ ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت کس طرح چلائی جاتی ہے اب پتہ چل گیا ہے،اس بار ٹکٹوں کی تقسیم بہتر طریقے سے کریں گے، ہمیں حکومت میں بلیک میل کیاگیا، ہمارے ساتھ غداری کی گئی۔

  • عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے،شیخ رشید

    عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : سربراہ پاکستان عوامی لیگ شیخ رشید اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان ون ٹو ون ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی-

    ملاقات کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے۔

    پی ٹی آئی کا ملک میں بلا تاخیرعام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ

    دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں سیاسی صورتحال اور حکومت کی تشکیل و ڈھانچے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں ملزمان کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا اور ملک میں بلا تاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے اور ملزمان کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کر کے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور اور مقام پر کھڑا ہے قوم قیادت سے آگے نکل کھڑی ہوئی ہے جبکہ قوم بیرونی سازش اور خودمختاری پر کیے جانے والے حملے پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے بھی پریس کانفرنس میں خط لہرا کر بڑا دعویٰ کر دیا

    عمران خان نے کہا کہ اپنے لوگوں کو جانتا ہوں، قوم آزادی و خودمختاری پر رتی بھر سمجھوتے کو تیار نہیں ہے جب بھی کسی ملک پر فیصلہ کن وقت آتا ہے تو قوم قیادت کی جانب دیکھتی ہے مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں اور عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا انتظامیہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے کیونکہ عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں اور مینار پاکستان کا کل کا اجتماع ایک تاریخ رقم کرے گا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا مینار پاکستان پر ہی 1940 میں قرارداد پاکستان پاس کی گئی تھی، اس وقت ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں نے آزاد ملک کا انتخاب کیا تھا۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ سب کو اسی جگہ پر اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش کے ذریعے ہم لوگوں پر اپنے غلاموں کو مسلط کیا جا رہا ہے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، طلبا، کسان، سروس مین، رکشے والے اور عورتین و بچے سب جلسہ میں شرکت کریں ہر وہ پاکستانی جو خودمختار پاکستان دیکھنا چاہتا ہے وہ اس جلسہ میں شرکت کرے۔

    مفتاح صاحب،عوام کو ریلیف چاہئیے کہانیاں نہیں، حامد میر