Baaghi TV

Tag: لاہور قلندرز

  • لاہور قلندرز نے  مستفیض الرحمان کو براہ راست سائن کر لیا

    لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو براہ راست سائن کر لیا

    لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیےبنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو براہ راست اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

    لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے5 فروری کو اس اہم معاہدے کی تصدیق کی، جس کے مطابق بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے اس تجربہ کار کھلاڑی کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے کے عوض ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھارتی حکومت کے دباؤ پر ڈراپ کردیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کرکے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا آئی سی سی کے اس اقدام کو پاکستان نے دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے ورلڈ کپ میں بھا رت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    معرکہ حق سے کشمیر کاز پوری دنیا میں دوبارہ پوری قوت سےزندہ ہوا، وزیراعظم

    مستفیض الرحمان اس سے قبل بھی 2016 اور 2018 تک لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اب طویل عرصے بعد وہ ایک بار پھر اسی ٹیم میں نظر آئیں گےلاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اس فیصلے کو محض ایک پیشہ ورانہ ضرورت نہیں بلکہ ایک جذباتی تعلق قرار دیا ہے۔

    ٹیم کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ جو ایک بار قلندر بن جائے وہ ہمیشہ قلندر ہی رہتا ہے اور مستفیض الرحمان ان کے لیے صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ایک بھائی اور خاندان کے فرد کی طرح ہیں امید ہے مستفیض الرحمان کی ٹیم میں واپسی سے بولنگ لائن مضبوط ہوگی اور ان کا تجربہ ٹیم کو ٹرافی جیتنے میں مددگار ثابت ہوگامستفیض کی مہارت اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی کارکردگی پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر ے گی۔

    صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر،غیر مستند خبر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے،شرجیل میمن

    آئندہ سیزن کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے پرانے اور اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، سکندر رضا اور نوجوان محمد نعیم شامل ہیں گزشتہ سال قلندرز کی ٹیم میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مہدی حسن میراز اور ارشاد حسین بھی شامل تھے-

  • لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی  پی ایس ایل 11 سے دستبردار

    لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 11 سے دستبردار

    لاہور قلندرز کے غیر ملکی اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہو گئے۔

    لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا ہے کہ ڈیوڈ ویسا نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوئے، وہ لاہور قلندرز فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں جبکہ ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا کرکٹ نہیں بلکہ ایک فیملی کا حصہ بننا ہے ، میں مستقبل میں دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور کامیابی میں حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

    فرنچائز کے مطابق ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کے سفر اور کامیابی میں میدان کے اندر اور باہر کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مسلسل کارکردگی دکھاتے رہے۔

    پاکستان سپر لیگ (PSL) کی ایک مقبول ترین فرنچائز ہے، جس نے مسلسل دو بار (PSL 7 اور 8) چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ٹیم شاہین آفریدی کی کپتانی اور عاقب جاوید کی کوچنگ میں کھیلتی ہے، اور اپنے تیز رفتار باولرز کی وجہ سے جانی جاتی ہے

  • لاہور ، پشاور اور کوئٹہ  کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

    لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

    لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے فرنچائز معاہدوں کی تجدید کر دی۔ تینوں ٹیموں نے نئی ویلیوایشن کے بعد معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف، شاہین آفریدی اور سی ای او عاطف رانا شریک تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے معاہدوں کی توسیع کو پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔سلمان نصیر نے تصدیق کی کہ اگلے سال سے پی ایس ایل 8 ٹیموں تک بڑھ جائے گا۔ لاہور قلندرز نے 4 سال میں 3 ٹائٹل جیت کر خود کو مضبوط فرنچائز ثابت کیا۔

    پشاور زلمی نے بھی ای وائی ویلیوایشن کے بعد معاہدہ بڑھایا۔ جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن چکی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا معاہدہ بھی ای وائی مینا کی ویلیوایشن کے بعد مزید 10 سال کے لیے توسیع پا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے ندیم عمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کی مضبوط فرنچائز ہے

    2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں پہنچ گئی

    لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں پہنچ گئی

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمینیٹر مقابلے میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔

    اسلام آباد کی ٹیم لاہور کی طرف سے دیے گئے 203 رنز کے ہدف کو حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 107 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 26 اور سلمان علی آغا 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، رشاد حسین اور سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 202 رنز اسکور کیے۔قلندرز کے کوشل پریرا 61 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ محمد نعیم نے 50 اور عبداللہ شفیق نے 25 رنز بنائے۔اسلام آباد کی طرف سے ٹائمل ملز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان ارشاد نے دو، جبکہ عماد وسیم اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    لاہور قلندرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، زمان خان کی جگہ رشاد حسین کو شامل کیا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین تبدیلیاں کیں، ٹیم میں حیدر علی، محمد شہزاد اور ٹائمل ملز کو شامل کیا گیا۔

    گوجرانوالہ: ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی جامع مسجد عمر فاروق میں کھلی کچہری

    کولکتہ ،مودی کے جنگی جنون کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، بی جے پی کا مظاہرین پر حملہ

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی شاندار فتح، کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی شاندار فتح، کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ڈیوڈ وارنر نے سب سے نمایاں اننگز کھیلی: 75 رنز (52 گیندیں، 8 چوکے، 3 چھکے) جبکہ بٹم سیفرٹ 16، جیمز ونس 4، سعد بیگ 11، عرفان نیازی 18، محمد نبی 16، عباس آفریدی 2، حسن علی صفراور خوشدل شاہ 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے.

    لاہور کی جانب سے حارث رؤف 3 وکٹیں،شاہین آفریدی 2 وکٹیں،زمان خان، شکیب الحسن، محمد نعیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے شاندار آغاز فراہم کیا۔فخر زمان: 47 رنز (28 گیندیں، 5 چوکے، 3 چھکے)، عبداللہ شفیق: 65 رنز (35 گیندیں، 3 چوکے، 5 چھکے)،کوشال پریرا: 30 رنز (24 گیندیں) جبکہ راجا پکسے نے ناقابل شکست 23 رنز (12 گیندیں) بنائے

    کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور میر حمزہ اور فواد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

    لاہور قلندرز اب دوسرے کوالیفائر میں کل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ ہوگا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے، جنہوں نے پہلے کوالیفائر میں اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھی بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچی ہے۔ آخری مرتبہ 2019 میں ٹیم نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    کراچی کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    عازمین حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں صحت آگاہی کٹ متعارف

    مورو ہنگامہ آرائی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز عہدے سے ہٹا دیے گئے

  • پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی

    پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ 10 کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پی ایس ایل سیزن 10 میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ لاہور کے اسٹیڈیم میں ہوا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ڈیرل مچل نصف نے بہترین اننگز کھیلی اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیرل مچل نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    فخر زمان 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ محمد نعیم صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔ عبداللہ شفیق نے 34رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے جبکہ سکندر رضا 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران غلام 52 رنز، عثمان خان 18 رنز اور شائی ہوپ نے 9 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

    بلوچ نوجوان بھارت میں زندگی ہار گیا، ہسپتال کا پہلے پیسے پھر میت کا مطالبہ

    پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

  • پی ایس ایل 10، پشاور نے لاہور کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 10، پشاور نے لاہور کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7وکٹ سے ہرادیا۔

    پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ بابر اعظم 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ان کے علاوہ حسین طلعت نے بھی 51 رنز کی اننگ کھیلی، صائم ایوب 2 رنز بناسکے، لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندر کا آغاز اچھا نہیں تھا، جس کی نصف ٹیم محض 34 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور فخر زمان 10، آصف علی 5، عبداللہ شفیق صفر اور ڈیرل مچل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔قلندرز کا چھٹا نقصان بھی 44 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سیم بلنگز 9 رنز بنا کر علی رضا کا شکار بنے۔اس موقع پر سکندر رضا اور کپتان شاہین آفریدی نے کچھ مزاحمت دکھائی اور ٹیم کا اسکور 67 پر پہنچایا، تاہم کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اس کے علاوہ راشد حسین نے 13 اور حارث رؤف نے 10 رنز بنائے، تاہم سکندر رضا صرف 37 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کے الزاری جوزف 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پلیئنگ الیون
    میچ کے لیے لاہور قلندر کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، ان میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سکندر رضا، آصف علی، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور محمد آزب شامل ہیں۔

    پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے-

    پی ایس ایل 10 کا14 واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،لاہور قلندرز کی 17 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گرگئیں ہیں-

    psl

    لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میں شکست کا سامنا کیا اس وقت قلندرز کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس ہیں اور ٹیم ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کے لیے پراعتماد ہے۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کی کارکردگی کچھ مایوس کن رہی ہے زلمی نے بھی چار میچز کھیلے ہیں، لیکن صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی، جبکہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • پی ایس ایل 10، ملتان کی پہلی جیت، لاہور کو 33 رنز سے شکست

    پی ایس ایل 10، ملتان کی پہلی جیت، لاہور کو 33 رنز سے شکست

    پاکستان سپر لیگ 10 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔

    یہ ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں پہلی جیت ہے جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچز کے بعد ملتان کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز ہی بنا سکی۔ہدف کے تعاقب میں لاہور کی جانب سے سکندر رضا 50، سیم بلنگز 43 جب کہ فخر زمان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے تین جب کہ اسامہ میر اور بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان 44 گیندوں پر 87 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے، اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 6 چکے بھی لگائے۔کپتان محمد رضوان 32 رنز اورعثمان خان نے 39 رنز بنائے۔افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔اس سے قبل ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیا۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آصف آفریدی اور سکندر رضان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے 3 میچز کھیلیں ہیں اور انکے 4 پوائنٹس ہیں جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔
    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

  • لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کو جیت کے لیے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں کراچی کنگز ناکام رہی اور پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لاہور کی جانب سے شاہین اور رشاد حسین ے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کراچی کی جانب سے خوش دل شاہ 39 رنز کی باری کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔کنگز اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی تھی، جبکہ قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میں کامیاب رہی۔

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری