Baaghi TV

Tag: لاہور قلندرز

  • لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کو جیت کے لیے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں کراچی کنگز ناکام رہی اور پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لاہور کی جانب سے شاہین اور رشاد حسین ے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کراچی کی جانب سے خوش دل شاہ 39 رنز کی باری کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔کنگز اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی تھی، جبکہ قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میں کامیاب رہی۔

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  شکست دیدی

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں فتح کا ذائقہ چکھ لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دیدی۔

    لاہورقلندرز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر219 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے 39 گیندوں پر67 رنز عمدہ اننگز کھیلی، سیم بلنگز نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز سے لاہور کو بڑے ٹوٹل کا موقع فراہم کیا۔لاہور کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37،37 رنز کی اننگزکھیلی، سکندر رضا صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ابرار احمد اور عقیل حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی, محمد عامر اور شعیب ملک کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

    220 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ریلی روسو 19 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دریں اثنا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس (وکٹ)، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق۔

    لاہور قلندرز:
    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ)، سکندر رضا، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، رشاد حسین، حارث رؤف اور آصف آفریدی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت کر شاندار آغاز کیا تھا،اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 اور لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔

  • عاقب جاوید کا  پی سی بی میں ذمے داریوں کے باعث  لاہور قلندرز کیساتھ سفراختتام پزیر

    عاقب جاوید کا پی سی بی میں ذمے داریوں کے باعث لاہور قلندرز کیساتھ سفراختتام پزیر

    لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)میں ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا-

    باغی ٹی وی : 52 سالہ عاقب جاوید نے 8 سال تک قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں،عاقب جاوید نے جون 2016ء میں لاہور قلندرز کو جوائن کیا اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے 2020ء سے 2023ء کے درمیان 3 پی ایس ایل فائنلز کھیلے، جن میں سے 2 مسلسل ٹائٹلز جیتے۔

    لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے سفر کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ میرا قلندرز کے ساتھ ایک ناقابلِ فراموش سفر رہا، جو یادگار لمحا ت اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے،ان برسوں میں مجھے قلندرز کے ویژن پر کام کرنے کا موقع ملا، خاص طور پر پلیئرز ڈیولپمنٹ پرو گرام (پی ڈی پی) جو میرے دل کے قریب رہا ہے، نوجوان ٹیلنٹ کو ترقی کرتے اور ابھرتے دیکھنا میرے لیے انتہائی اطمینان بخش رہا ہے۔

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا ہے کہ میں عاقب بھائی کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ان برسوں میں جو کامیابیاں حاصل کیں ان پر فخر کر سکتے ہیں، قلندرز کے ویژن اور فلسفے کو بلند کرنے میں ان کی انتھک محنت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے سے لے کر پی ڈی پی کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما تک، عاقب کی میراث ہمیشہ قلندرز کے لیے باعث فخر ہے۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

  • جنوبی افریقی  اسپنر جارج لنڈے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

    جنوبی افریقی اسپنر جارج لنڈے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جارج لنڈے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی :لاہور قلندرز کی انتظامیہ کےمطابق جارج لنڈے ملتان سلطانز کیخلاف 21 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے جب کہ نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ٹام بروس 24 فروری سے ٹیم کو جوائن کریں گے، ان کھلاڑیوں کے آنے سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔

    اس کے علاوہ افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کی بیک انجری کی ری کوری کی وجہ سے انکی خدمات حاصل نہیں ہیں، انگلینڈ کے ڈین لارنس قومی سلیکشن کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں، ویسٹ انڈیز کےشائے ہوپس بی پی ایل کی وجہ سے جزوی دستیاب ہیں، سری لنکا کے بھانو کا راجا پکسا این او سی نہ ملنے کی وجہ سے قلندرز کو دستیاب نہیں ہیں جب کہ آئر لینڈ کے لور کن ٹکر ملتان کے میچ کے بعد واپس روانہ ہوں گے، لورکن ٹکرنے اسلام آباد کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

    پی ایس ایل 9:لاہور نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ …

    کپتان ریلی روسو بھی سعود شکیل کے معترف

    لاہور قلندرز کے جہانداد خان اپنی شاندار کاردگی کی وجہ سے توجہ کا مرکز …

  • لاہور قلندرز دنیا بھر میں نئی  ٹیلنت سامنے لانے میں  اہم کردار ادا کر رہا ہے،عاقب جاوید

    لاہور قلندرز دنیا بھر میں نئی ٹیلنت سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،عاقب جاوید

    لاہور قلندرز اب پاکستان کے بعد دنیا بھر میں کرکٹ کے فروٖغ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ائریکٹر کرکٹ آپریشنز لاہور قلندرز عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ،عاقب جاوید کا کہنا تھا زمبابوے میں پی ڈی پی کے انعقاد کے بعد ڈربن قلندرز اور ٹورنٹو نیشنلز میں کوچنگ کے لیے بہت پرجوش ہیں، یہ تمام اقدامات لاہور قلندرز کی دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کاوش کی عکاسی کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زمبابوے کے نوجوانوں کا جوش و خروش اور کرکٹ سے لگن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، ڈکیو بلاوئیو اور ہرارے میں باصلاحیت کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں بھرپور حصہ لیا ہے، اور پانچ باصلاحیت کھلاڑیوں کو زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں شرکت کا موقع ملے گا، جس کے بعد ان کھلاڑیوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت دینے کے بعد پی ایس ایل میں شرکت کا موقع ملے گا، عاقب جاوید نے کہا کہ ٹورنٹو نیشنلز کے ذریعے کینیڈین کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی، فہیم اشرف اور کولن منرو جیسے کھلاڑیوں کے ایک ساتھ وقت گزارنے اور ایک دوسرے سے نئی چیزیں سیکھنے کا بھر پور موقع ملے گا،

  • پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

    پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کوشکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیت لی۔

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔

    لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی

    قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 39 اور مرزا بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 گیندوں پر دھواں دار 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔


    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بلے بازی کو خوب سراہا اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ایک اور آفریدی ایسی پاور ہٹنگ کررہا ہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 جبکہ انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور عثمان خان نے دھواں دار آغاز کیا لیکن 41 کے مجموعے پر عثمان خان ڈیوڈ ویسا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ رائیلی روسو آئے، انہوں نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کپتان کے ہمراہ 64 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

    روسو کو راشد نے 105 کے مجموعے پر بولڈ کیا، جس کے بعد 122 کے مجموعے پر محمد رضوان بھی راشد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے اننگز کے آغاز میں رنز دینے کے بعد اختتامی لمحات میں شاندار کم بیک کیا اور 146 کے مجموعے پر کیرون پولارڈ اور پھر جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ کو بھی آؤٹ کر دیا-

    آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 25 اور عباس آفریدی نے 17 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔

    قلندرز کے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لیں، راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویسے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ آج بڑی گیم ہے ، کوشش کریں گے کہ اچھا ہدف دیں اس پچ پر 170 سے180 تک اچھا ہدف ہو گا ، ہماری ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ، ٹاس سے گھبرانا نہیں چاہیے ، اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ ہوتی ہے ، ہماری ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

    پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

    فائنل میچ سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوئی جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، رائیلی روسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں آنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بلنگز، احسان حفیظ بھٹی، سکندر رضا، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔

    میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ میں نے سوچا تھا مشکل وقت ٹیم کے کام آؤں گا ، والدین کی دعاؤں سے جیت حاصل ہوئی۔

    خیال رہے کہ لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ایونٹ جیت چکےہیں۔

    لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا فخر زمان نے پی ایس ایل میں 100 چھکے لگادیے وہ اس لیگ میں چھکوں کی سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    دوسری جانب فخر زمان نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں اپنا پہلا چھکا لگا کر لیگ میں 100 چھکے مکمل کیےپی ایس ایل میں کامران اکمل نے 89، آصف علی نے 88 اور شین واٹسن نے 81 چھکے لگائے۔

  • کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    لاہور: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    کراچی کنگز نے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ محمد اخلاق 51 ، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے حسین طلعت 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حارث رؤف 18، فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ کراچی کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جیمز فلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ کیلئے آرام دیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویسا نے کی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق نے بطور وکٹ کیپر اور بیٹسمین ڈیبیو کیا جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے شین ڈیڈسویل نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔

    پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ شروع ہو گا،15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا …

  • لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    باغی ٹی وی: ایونٹ کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 54 اور عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 17، سکندر رضا 14اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 جبکہ ثمین گل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    بعد ازاں 181 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا سکی۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 39 رنز بنا کر نمایاں رہےکپتان محمد رضوان 30، شان مسعود19، اسامہ میر 17، رائلی روسو 12، خوشدل شال 10 اور ڈیوڈ ملر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،انور علی 17 اور عباس آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان، حارث رؤف، سکندر رضا اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    راشد خان کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔

    باغی ٹی وی : لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراؤنڈ میں سجائی لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان تقریب کے لیے اوول گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔


    سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی جوش و جذبے سے کھیلتے ہیں،اور لاہور قلندرز کو فیملی کی طرح سمجھتے ہیں ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کا تو خیال رکھتی ہی ہے لیکن جس طرح یہ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں یہ بھی زبردست ہے۔

    قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کی فیملی کا اظہار ہے جو یہ اپنے کرکٹرز کے ساتھ کررہے ہیں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ہر کھلاڑی کو انفرادی کارکردگی پر انعامات دیئے،یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے۔


    جی سی یو کے وا ئس چانسلر اصغر زیدی نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا طلبہ کے سامنے تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا کہا کہ اس طرح نوجوانوں میں محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے-

    جی سی یو کے آڈیٹوریم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے لاہور قلندرز نے میٹ اینڈ گریٹ کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں طلبہ نے کرکٹرز سے سوالات کیے ،دوران سیشن آڈیٹوریم کرکٹرز کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ہمراہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کا سیشن رکھا تھا۔

  • لاہور قلندرز کا خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک

    لاہور قلندرز کا خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک

    لاہور قلندرز نے خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک کر لیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کی سب سے فعال فرنچائز لاہور قلندرز نے ملک کے لیے خواتین کے کرکٹ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے آج اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

    پی ایس ایل 7 چیمپیئن، لاہور قلندرز پہلے ہی پاکستان کرکٹ کے لیے ٹاپ پرفارمرز پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اور حارث رؤف، فخر زمان، اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ایل کیو کی مصنوعات ملک کے ٹاپ پرفارمرز میں شامل ہیں۔


    لاہور قلندرز کے مطابق اب، ہمارا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ثنا میر، جویریہ خان، اور ندا ڈار تیار کرنا ہے۔ قلندرز سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ اشتراک کا اعلان کرنے پر پرجوش ہیں۔ خواتین کے لیے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد خواتین کرکٹرز کو اپنی کرکٹ کی مہارت دکھانے اور بطور پیشہ کرکٹ کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

    پروگرام کے مطابق، کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ابتدائی ٹرائلز 18 اور 19 اکتوبر کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اور کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں منعقد کیے جائیں گے۔ لاہور قلندرز اور سپورٹس بورڈ پنجاب بین الاقوامی سطح کے کوچز اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں ایک سال کے تربیتی پروگرام کے لیے 22 ٹاپ خواتین کرکٹرز کا انتخاب کریں گے۔

    پنجاب کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب سپورٹس بورڈ اور لاہور قلندرز کا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں، ہم نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ اور انہیں بین الاقوامی اور قومی سطح پر لے جائیں، ہم لاہور قلندرز کی حمایت اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ہمیں سپورٹس بورڈ پنجاب کو اپنے ساتھ رکھنے پر بہت خوشی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کے لیے کارآمد ثابت ہو گی، ہم سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کریں گے۔ اس بار ہم خواتین کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ کی مہارت دکھانے اور دوسروں کے لیے بھی متاثر کن رول ماڈل بننے کا موقع دے رہے ہیں۔

    بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود نے مزید کہا کہ ہمارا لاہور قلندرز کے ساتھ بہت مضبوط اتحاد ہے اور ہم واقعی لاہور قلندرز کے شکر گزار ہیں، یہ بہت اچھا اقدام ہے، کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے اور خواتین کو مواقع دے کر ہم بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے کسی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے جا رہا ہے، لاہور قلندرز نے ملک میں پلیئر ڈویلپمنٹ کا سب سے بڑا پروگرام کیا ہے، ہم خوش قسمت ہیں۔ اور نوجوان ٹیلنٹ کو موقع فراہم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ ہونے کا شکر گزار ہوں۔