Baaghi TV

Tag: لاہور پریس کلب

  • عظمی بخاری کی صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کی یقین دہانی

    عظمی بخاری کی صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کی یقین دہانی

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا فوٹوجرنلسٹ ہمارے بھائی ہیں ، فوٹو گرافر کیلئے جب تین مرلے کے پلاٹ کااعلان ہوا تو اس پر سب کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے فوٹو گرافروں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ فوٹو گرافر کیلئے جب تین مرلے کا پلاٹ کااعلان ہوا اس پر سوال کیا کہ جب سب کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا تو فوٹوجرنلسٹ کو بھی 5 مرلے کا ہی ملنا چاہیے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جب پولیس والے تشدد کےلیے آتے تو فوٹو گرافر میرے قریب آ جاتے،جعفری صاحب سے کہا جب مینار پاکستان میں نوازشریف کے جلسہ میں آئے تو تصویر اتارنے کا کہاتھا،میری خواہش ہے کہ گفٹ و سوینئر دینے کا سلسلہ نہ رکے اور حکومت پنجاب بھی ایسے پروگرام کرے۔

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 32 سو لوگوں کو پانچ مرلہ پلاٹ دیں گے، کچھ کہتے ہیں صحافیوں کو پلاٹ ایک رشوت دینے کی بات کرتے ہیں،30 ہزار گھر اپنی چھت اپنا گھر بن چکے ہیں تو صحافی کیسے گھروں سے محروم رہ سکتے ہیں۔اگلے کیبنٹ اجلاس میں جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی فیز ٹو ایجنڈے کا حصہ ہوگا، ایک تصویری نمائش کا نوازشریف نے افتتاح کیا تھا وزیر اعلی سے کہوں گی کہ دوسری نمائش کا افتتاح آپ کریں۔30 لیپ ٹاپس بھی فوٹو جرنلسٹ کو دیں گے،ایک نئی جدید لیبارٹری فوٹو گرافر کو بنا کر دیں گے، وزیر اعلی نے ایک پروگرام لانچ کیا ہے جس میں جسمانی اعضاء کے آلات لگائے جاتے ہیں، بائیو ٹیکس ٹیکنالوجی بہت مہنگی ہے اور اے آئی سے چلتی ہے۔

    عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بچے نے پہلی بار ہاتھ ملایا اور تالی بجائی یہ وہ لمحات ہیں جو وزیر اعلیٰ اور ہمیں کبھی نہیں بھولیں گے، کیونکہ اُس بچے کے ہاتھ نہیں تھے، الیکٹرک وہیل چئیرز بھی مستحق شہریوں کو مفت دیں گے،سیاسی طعنے بازی جھوٹی باتیں یا شعبدہ بازیوں کا وقت نہیں ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ بہت سے دوست نما لوگ ہیں جنہیں سیاست بچانے کےلیے مسائل پیدا کرنے کی عادت ہے، حکومت پنجاب عوام کو جو ریلیف مہیا کررہی ہے سرویز میں بھی مریم نواز پر اعتماد بڑھ رہا ہے جو کہ جلسہ جلوس سے نہیں آتا، کہاجاتا ہے کہ کسان مر گئے تو کیا باقی صوبوں نے کسان کےلیے گندم خریدنے یا امدادی قیمت کا اعلان کردیا ہے۔

    امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

    ضلعی انتظامیہ خیبر کی کارروائی، میٹرک امتحانات میں منظم نقل کا انکشاف

    فاٹا کو صوبہ میں ضم کرکے قبائلی عوام کا حق چھینا گیا، بسم اللہ آفریدی

    دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

  • لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات،ارشد انصاری 13 ویں مرتبہ صدر منتخب

    لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات،ارشد انصاری 13 ویں مرتبہ صدر منتخب

    لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2025 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسوالائنس کے امیدواران نے شاندار کامیابی حاصل کی اورارشد انصاری1108 ووٹ لیکر13 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، انکے مدمقابل امیدواران بابر ڈوگر نے818 اور احسن ضیاءنے 26 ووٹ حاصل کئے ۔

    انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق سینئرنائب صدرکی سیٹ پر افضال طالب ، نائب صدرصائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز جبکہ گورننگ باڈی میں مدثر شیخ، سید بدر سعید، خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد، شاہدہ بٹ، محبوب چوہدری، شاکر محمود اعوان، اسد محمود گڈو اور الفت حسین مغل نے کامیابی حاصل کی ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان،ممبران کمیٹی میاں حبیب ، نعیم اقبال ، مبشر بخاری ، میاں شاہد اور ارسلان بھٹی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔

    نومنتخب صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ آج انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اور سب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں اور ماضی کی طرح ان کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے ۔جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین اور تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ الائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے۔انھوں نے الیکشن کمیٹی اور کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔اس موقع پرسیکرٹری زاہد عابد نے تمام ممبران اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کلب سٹاف کیلئے آدھی سیلری الیکشن بونس اور دو چھٹیوں کا اعلان بھی کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے ارشد انصاری کو صدر، زاہد عابد کو سیکریٹری، افضال طالب کو سینئر نائب صدر، صائمہ نواز کو نائب صدر، عمران شیخ کو جوائنٹ سیکریٹری اور سالک نواز کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔عطاءاللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کے ارکان کو بھی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے اور ان کی فلاح کے لئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی صحافی برادری نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری روایات کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے اور اس ادارے نے ہمیشہ عوام کے مسائل ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عطاءاللہ تارڑ نے حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ امید ہے کہ نئی قیادت اپنے منصب پر رہ کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کوششیں کرے گی اور میڈیا کے میدان میں مزید بہتری لانے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

  • صدر ایمرا  محمد آصف بٹ  کے لاہور پریس کلب کے لیے کروڑوں کے ریکارڈ کام

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کے لاہور پریس کلب کے لیے کروڑوں کے ریکارڈ کام

    لاہور پریس کلب کی خوبصورتی میں اضافہ اور صحافیوں کی سہولت کے لیے کئی اہم ترقیاتی منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے ہیں۔ یہ سب ممکن ہوا ہے محمد آصف بٹ کی قیادت اور ان کی ٹیم کی محنت کی بدولت، جنہوں نے حکومت کی امداد کے بغیر اپنے وسائل اور کاوشوں سے لاہور پریس کلب کی حالت کو بہتر بنایا۔

    محمد آصف بٹ کی قیادت میں، لاہور پریس کلب میں تقریباً چار کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں، شملہ ہل پر موجود پہاڑی کو بہتر بنا کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ۔ صحافیوں کے لیے ٹریک کو بہتر بنایا گیا تاکہ وہ ورزش اور تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔لاہور پریس کلب میں 50 نئی بینچز نصب کی گئیں تاکہ صحافیوں اور وزیٹرز کو بیٹھنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ کینٹن کی جگہ کو مکمل طور پر نیا کیا گیا تاکہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو بہترین سہولت مل سکے۔ ایک مکمل فٹنس کلب قائم کیا گیا تاکہ صحافی اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔ چار عدد بارش انجوائے کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے ہٹس بنائے گئے تاکہ صحافی موسم کا لطف اٹھا سکیں۔لاہور پریس کلب میں موجود مسجد کی تزئین و آرائش کی گئی۔ 30 لاکھ روپے کی سب سے بڑی گرانٹ حاصل کی گئی جو چودھری اورنگزیب سراء نے فراہم کی۔وضو کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی گئیں۔ لاہور پریس کلب کے نئے گیٹ کی تعمیر کی گئی تاکہ اس کی حفاظت اور جمالیات میں اضافہ ہو۔

    صحافی کالونی میں فیملیز اور بچوں کے لیے 10 عدد جھولے نصب کیے گئے اور متعدد ترقیاتی کام کیے گئے۔ ایف بلاک میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی سرمایہ کاری کی گئی۔

    محمد آصف بٹ نے ان تمام منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور ثابت کیا کہ اگر کام کرنے کا جذبہ ہو تو حکومت کی امداد کے بغیر بھی بڑے منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کی قیادت میں کیے جانے والے ترقیاتی کام اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حقیقی محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کے لیے کامیابی ضرور ملتی ہے۔

    محمد آصف بٹ نے کہا کہ "ہم اپنے کام سے بولتے ہیں، نہ کہ صرف دعووں سے۔” ان کا یہ عزم ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ محنت کریں گے اور ان کی قیادت میں لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی کے علاقے کی ترقی کی مزید کوششیں جاری رہیں گی۔ یہ ترقیاتی کام لاہور پریس کلب کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور محمد آصف بٹ کی قیادت میں کیے گئے ان اقدامات کو صحافی برادری میں بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کی محنت اور پیشہ ورانہ رہنمائی نے ثابت کر دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے صرف نیت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے، نہ کہ حکومتی امداد کی۔


  • لاہور پریس کلب انتخابات،ایمپرانے مخدوم اطہر کو امیدوار نامزد کر دیا

    لاہور پریس کلب انتخابات،ایمپرانے مخدوم اطہر کو امیدوار نامزد کر دیا

    الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (ایمپرا) کا اہم اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں لاہور پریس کلب کے الیکشن 2025 کے لیے پروڈیوسرز کمیونٹی کے متفقہ امیدوار کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مخدوم اطہر محمود لاہور پریس کلب کے الیکشن میں ایمپرا کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

    اجلاس میں شریک شرکا نے مخدوم اطہر محمود کے نام پر اتفاق رائے کا اظہار کیا، جنہیں تمام پینلز کے نمائندگان نے اپنے امیدوار کے طور پر منتخب کیا۔ اس موقع پر شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ مخدوم اطہر محمود کی قیادت میں لاہور پریس کلب میں پروڈیوسرز کمیونٹی کی آواز کو موثر انداز میں پیش کیا جائے گا اور ان کی حمایت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔

    اجلاس میں لالہ نعیم ثاقب، رائو اویس، میاں جاوید، آفتاب چوہدری، سید کرار شاہ، ندیم رضا، راؤ شاہد، احمد ابوبکر، نوید شیخ، ندیم زعیم، قاسم سندھو، آصف سندھو، عثمان فیروز، رانا نوید، حافظ شاہدرشید، جبار چوہدری، طارق خان، عمر بشیر، عرفان علی، ملک عمران خالد، خرم جہانگیر، سید تراب علی، عتیق چوہدری، عمیر عارف اور دیگر سینئر پروڈیوسرز شریک ہوئے،

    اجلاس کے دوران، تمام شرکا نے ایک متفقہ موقف اپنایا اور لاہور پریس کلب کے الیکشن میں ایمپرا کی کامیابی کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مخدوم اطہر محمود کی قیادت میں پروڈیوسرز کمیونٹی کی بہتر نمائندگی کی جا سکے گی اور انہیں لاہور پریس کلب کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر، الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی کی متحدہ کوششوں سے لاہور پریس کلب میں پروڈیوسرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ تمام شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لاہور پریس کلب کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔

    ایمپرا کو دوبارہ فعال،مضبوط بنانے کے لئے پروڈیوسرز کا اجلاس

    فیصل واوڈا،بیرسٹر گوہر کی "مسکراتے ” ہوئے ملاقات

    ملزم فیض حمید پر فردجرم،قید اور موت کی سزا،سب ختم شد،عمران خان شدید مایوس

  • غریدہ فاروقی پر الزامات،علی امین گنڈاپور ذہنی مریض ہے،لاہور پریس کلب

    غریدہ فاروقی پر الزامات،علی امین گنڈاپور ذہنی مریض ہے،لاہور پریس کلب

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،سینئرنائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اوراراکین گورننگ باڈی نے وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے لئے ہر ایک کو جھوٹے پروپیگنڈا کا نشانہ بنا رہا ہے انہیں اس منصب پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔اگر تحریک انصاف کے قائدین نے اپنے جھوٹے الزامات کو واپس نہ لیا تو جس طرح گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے دوران اسلام آباد کے صحافیوں نے مائیک اٹھائے اسی طرح اب لاہور اور دیگر شہروں کے صحافی بھی انکی پریس کانفرنس میں مائیک اٹھائیں گے اور انکی دیگر تقریبات کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا۔

    صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے علی امین گنڈا پور کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی پر پیسے لینے کے سنگین اور گھٹیا ترین الزامات کو صحافیوں کی ٹرولنگ کے سلسلہ کی کڑی قرار دیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے لوگ صحافیوں اور اپنے سیاسی مخالفین پر گندی زبان اور گالی گلوچ کا سہارا لے کر انہیں ٹارگٹ کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں قرار دیا کہ علی امین گنڈا پور نے اپنے وضاحتی بیان میں وضاحت اور غیر مشروط معافی مانگنے کی بجائے اپنے ذہن کا سارا گند اگل دیا ہے، صحافی کمیونٹی توقع کرتی تھی کہ علی امین گنڈاپور اپنی وضاحت میں شرمندگی کا اظہار کریں گے اور غیر مشروط معافی مانگیں گے مگر اب انہوں نے اپنی وضاحت میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی پر جھوٹے اور گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ کردی جو قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے۔ صدر ارشد انصاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور فوری طور پر غریدہ فاروقی پر عائد کردہ اپنے الزامات کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کریں یا پھر اپنے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ کے لئے تیار رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب اس معاملہ میں علی امین گنڈا پور کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو نہ صرف من و عن تسلیم کیا بلکہ انکے اس بیان کی تائید بھی کی جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔

    غریدہ فاروقی کی درخواست پر خواتین بارے نازیبا کلمات کہنے والا عمر عادل گرفتار

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

  • لاہور کے لوگ بہت مہمان نواز اور شاندار روایات کے حامل ہیں، بھارتی صحافی

    لاہور کے لوگ بہت مہمان نواز اور شاندار روایات کے حامل ہیں، بھارتی صحافی

    بھارتی صحافیوں کے وفد نے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا ہے۔

    سابق صدر چندی گڑھ پریس کلب اورسیکرٹری جنرل انڈین جرنلسٹ یونین بلوندرسنگھ جموں کی قیادت میں بھارتی وفد میں دمدما صاحب کے سابق جتھے دار گیانی کیول سنگھ ، کنوری سنگ صباکے پردھان پروفیسر شام سنگھ ، ، پروفیسر راج وندر راہی ، میجر سنگھ ، پروفیسر سکھ جندر کور ، ڈاکٹر گرچرن سنگھ ،پنجاب یونیورسٹی انڈیا کے سابق رجسٹرار پرم جیت سنگھ، جگیر سنگھ ، بسنت کور ، ہرجیت کور، رنجیت سنگھ تالیوال اوردیگر شامل تھے ۔

    لاہورپریس کلب کے نائب صدر امجدعثمانی ، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور محسن بلال نے معززمہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ معززمہمانوں کو کلب میں موجود سہولیات بارے آگاہی دی گئی اور انھیں کلب کے مختلف شعبوںکا دورہ کرایاگیا ۔ معزز مہمانوں نے کلب میں موجود سہولیات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انھیں لاہور پریس کلب آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، لاہور کے لوگ بہت مہمان نواز اور شاندار روایات کے حامل ہیں ، ہم نے لاہور کے بارے میں جوسناتھا اس سے بڑھ کر اسے پایا ہے۔

    یہ لوگ ملک دشمن ، کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان بھی نہیں،عطا تارڑ

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • لاہور پریس کلب نے  پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024  مسترد کر دیا

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری،سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 کو مسترد کر دیا ہے۔

    لاہور پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم سچ کہنے، سچ دکھانے اور سچ چھاپنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن صحافیوں کی آنکھیں اور زبانیں بند کرنے کے لئے پنجاب حکومت آمرانہ ڈگر پر چل پڑی ہے۔ ہتک عزت قانون 2024کی برق رفتاری سے منظوری کرانے اور لاگو کرنے کی کوشش پنجاب حکومت کو مہنگی پڑے گی کیونکہ ان سے پہلے پرویز الٰہی کے ماضی قریب کے مختصر سے دور اور اس سے قبل بھرپور آمرانہ ادوار میں بھی آزادی صحافت پر ایسا شب خون مارنے کی کئی مرتبہ کوشش کی گئی تھی جو صحافیوں نے اپنے اتحاد سے ناکام بنائی تھی ۔

    اراکین گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ صحافت اور صحافیوں کا گلہ دبانے کی بجائے حکومت گورننس پر توجہ دے تو اضافی درآمدی گندم میں اربوں کے گھپلوں اور پھر کسانوں سے گندم نہ خرید سکنے کی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گورننگ باڈی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اب ہر وقت ہائیکورٹ ،ٹربیونل،جرمانے،گرفتاریوں کا خوف ڈال کر صحافیوں کی زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے اور افسوس ہے کہ مختلف ادوار میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی مسلم لیگ ن یہ بوجھ اپنے کندھے پر اٹھانے کو تیار ہے بظاہر اس نئے قانون کے تحت ڈان لیکس جاری کرنے والوں اور ڈان لیکس چھپوانے والوں کو بھی بچنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ آزادی صحافت کی بات کرنے والی پنجاب حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی بھی اس کے خلاف آواز اٹھائے گی ۔

    گورننگ باڈی مطالبہ کرتی ہے کہ آزاد صحافت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اس سے رہنمائی لینے کا کام لیا جائے تو اس سے اصلاح ہو گی اور کوئی بھی قانون سازی تمام فریقین کی مشاورت سے کی جائے تو مثبت اور دیرپا نتائج حاصل ہوں گے لیکن صرف دو روز میں کمیٹی اور اسمبلی سے منظور ہونے والے کسی قانون کو صحافی برادری کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی اور ماضی کی روایات کے مطابق اس بل کو ردی کی ٹوکری میں پھینکے گی۔

    پنجاب حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لے،ارشد انصاری
    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لے اور اس کام کو عجلت میں رات کی تاریکی میں کرنے کی کوشش نہ کرے۔لاہور پریس کلب اس سلسلے میں تمام صحافی تنظیموں، سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی سے رابطے میں ہے جلد ہی اس مجوزہ کالے قانون کے خلاف حکمت عملی طے کر لی جائے گی اور تمام صحافی تنظیموں کو لاہور پریس کلب کے متفقہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور حالات کی ذمے داری حکومت پنجاب پر ہو گی۔اس لئے اب بھی وقت ہے کہ دھونس اور جبر کی بجائے جمہوری انداز سے معاملات آگے بڑھائے جائیں تاکہ سسٹم کا پہیہ چلتا رہے۔

    ہتک عزت کے قانون کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے،عظمیٰ بخاری
    واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہتک عزت کے قانون میں جج تاریخ نہیں دیگا بلکہ جس پر الزام لگاہوگا اسے 21 روز میں خود ہی 3 تاریخیں دینے کیلئے کہا جائیگا جس میں جواب جمع کروانا ہوگا۔ الزام ثابت ہونے پر نہ پولیس کے پاس جانا ہوگا نہ ہی گرفتاری ہوگی بلکہ 30 لاکھ کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ہتک عزت کالا قانون ہے، بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،اسمبلی میں ہتک عزت کا نیا قانون لایاجارہا ہے،یہ ایک صوبے کا قانون ہے، میں چاہتی ہوں کوئی بھی وزیراعلیٰ آئے اس کی توہین جھوٹی خبر بناکرنہیں ہونی چاہیے، لوگ صحافی نہیں اپنے لئے یہ لفظ استعمال کرتے ہیں، کچھ لوگ ایک ایجنڈے کے تحت صبح اٹھتے ہیں،اب ایسا نہیں ہوگا، میری بہن کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا،عزت اس وقت ہی ہوگی جب کرائیں گے ،ون سائیڈ عزت نہیں ہوگی، یہ اچھا ہوا کہ پہلا کیس میں خود لے کر جاؤں گی، نیا قانون سیاسی مقاصد کے لیے نہیں استعمال کرنا چاہتے,180 دن میں ہتک عزت کے کیس کو مکمل کرنا ہوگا، ہتک عزت کے قانون کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ہتک عزت کا الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا، ملزم کی گرفتاری نہیں ہوگی لیکن اس کو ہرجانہ دینا ہوگا،اگر کسی کو لگے کہ اس کی ہتک 30 لاکھ سے زیادہ ہوئی یا اس کی ہتک کی نوعیت زیادہ تھی تو پھر اسے اپنا کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، اس پر تنقید کی جارہی ہے کہ صحافیوں کو عدالت میں زیر سماعت کیسز پر بولنے کی اجازت نہیں تو عدالتی معاملات کے حوالے سے بولنے کی اجازت پوری دنیا میں ہی نہیں ہوتی، ہتک عزت قانون کی کسی شق پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو اتوار تک تحریری جواب داخل کریں، اس پر ہم گفتگو کریں گے، یہ وزیر اعلی کی ہدایت ہے، لیکن مزے کیلئے کسی کی تضحیک کرنا غلط ہے

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • خواتین صحافیوں کے لئے حجامہ طریقہ علاج پرخصوصی لیکچر، علاج میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

    خواتین صحافیوں کے لئے حجامہ طریقہ علاج پرخصوصی لیکچر، علاج میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

    ؒٓلاہور پریس کلب اور نورالفلاح فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں خواتین صحافیوں کیلئے حجامہ طریقہ علاج سے آگاہی بارے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔

    نور الفلاح فاﺅنڈیشن کی سی ای او بشریٰ اظہر نے حجامہ طریقہ علاج کے بارے میں لیکچردیتے ہوئے بتایا کہ حجامہ سنت نبوی ہے جس میں ہر طرح کی بیماری سے شفاءموجود ہے، اس وقت پوری دنیا میں حجامہ کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے جس میں اسے قوی علاج کا درجہ حاصل ہے جبکہ اس قدیم یونانی طریقہ علاج کو امریکہ سمیت دنیا بھر میں نہ صرف پڑھایا جا رہا ہے بلکہ سکھایا بھی جا رہا ہے۔ بشریٰ اظہر نے مزیدبتایاکہ حجامہ ڈپریشن سمیت ہر بیماری کا علاج ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ معالج مریض کی بیماری سے متعلق مکمل طور پر آگاہ ہو اور اس کیلئے کلینکل ٹیسٹ بھی اسی قدر ضروری ہے جس طرح میڈیکل میں، حجامہ ہرگز بھی تکلیف دہ نہیں، اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

    انھوں نے لاہورپریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کو حجامہ علاج میں 50 فیصد رعایت دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کا اہم جز ہیں ان کی خدمت کرکے ہمیں خوشی ہوگی ۔اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد نے حجامہ میڈیکل کیمپ قائم کرنے اور لاہورپریس کلب کے ممبران کو حجامہ علاج میں 50 فیصد رعایت دینے پر نورالفلاح فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کلب کی ممبران خواتین کیلئے اس قسم کے کیمپس بہت فائدہ مند ہیں اور دنیا بھر میں حجامہ کو پذیرائی مل رہی ہے ۔آگاہی لیکچر کے اختتام پر بشریٰ اظہر نے حجامہ کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔

    حجامہ آگاہی لیکچر میں ممبر گورننگ بادی فاطمہ مختار بھٹی، سینئر صحافی سعدیہ صلاح الدین، فرزانہ چوہدری، عطیہ زیدی، عفت علوی، فوزیہ غنی، فوزیہ سلطانہ، مصباح چوہدری، غلام زہرہ، فریحہ شہزاد، ناجیہ آصف اور ثنا اسلم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض سینئر صحافی تمثیلہ چشتی نے ادا کئے۔ سیکرٹری لاہور پریس زاہد عابد نے معزز مہمان کو کلب کی جانب سے گلدستہ پیش کیا

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز نے کی قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم

    خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

    خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

    عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    خواتین وارڈنز کئی شعبوں میں مرد وارڈنز سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں،سی ٹی او لاہور

  • لاہور پریس کلب انتخابات،ارشد انصاری 12 ویں بار صدر منتخب

    لاہور پریس کلب انتخابات،ارشد انصاری 12 ویں بار صدر منتخب

    لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2024 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے امیدواران نے شاندار کامیابی حاصل کی اورارشد انصاری 984 ووٹ لیکر12 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، انکے مدمقابل امیدوارمحمد شہباز میاں نے811 ووٹ حاصل کئے ۔

    انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق سینئرنائب صدرکی سیٹ پر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز جبکہ گورننگ باڈی میں شہباز چوہدری ، عمران شیخ ، راناشہزاد ، اعجازمرزا ، محسن بلال ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار ، باباعابد حسین اور سید بدر سعید نے کامیابی حاصل کی ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی ، مبشر بخاری ، میاں حبیب ، امجد اقبال ، ارسلان رفیق بھٹی اور نوشاد علی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔

    نومنتخب صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ آج انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اور سب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں اور ماضی کی طرح ان کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے ۔جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین اور تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ الائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے۔انھوں نے الیکشن کمیٹی اور کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

    یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

    ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

    ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

  • یوم آزادی ،لاہورپریس کلب ، صحافی کالونی میں خصوصی تقریبات

    یوم آزادی ،لاہورپریس کلب ، صحافی کالونی میں خصوصی تقریبات

    یوم آزادی کے موقع پر لاہورپریس کلب اور صحافی کالونی میں خصوصی تقریبات

    یوم آزادی کے موقع پر لاہورپریس کلب اور صحافی کالونی کے مین پارک میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں ۔ لاہورپریس کلب میں یوم آزادی کی خوشی میں جشن آزادی برنچ کا اہتمام کیا گیا ۔ جشن آزادی برنچ میں لاہور کے روائتی دیسی کھانوں بونگ ، مرغ چنے ، انڈہ چنے، پٹھورے ،حلوہ،چائے ،دہی کی لسی اور سپیشل تلوں والے نان /کلچوں سے معزز ممبران اور ان کی فیملیز کی تواضع کی گئی جبکہ صحافی کالونی میں پرچم کشائی کی تقریب میں صدراعظم چوہدری نے آزادی کیک کاٹا

    اس موقع پر پی ایچ اے کے سپروائزرسبطین شاہ نے خصوصی شرکت کی اور پارک میں پودے بھی لگائے گئے۔ لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی میں پرچم کشائی کی تقریبات میں صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر شاداب ریاض ، نائب صدر ظہیر احمد بابر ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبران گورننگ باڈی عالیہ خان ، محمد کلیم ، صحافی کالونی مینجمنٹ کمیٹی سمیت صحافیوں او ر صحافی کالونی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ