Baaghi TV

Tag: لاہور چیمبر

  • پاک بھارت کشیدگی، لاہور چیمبر  نے وار فنڈ کا اعلان کر دیا

    پاک بھارت کشیدگی، لاہور چیمبر نے وار فنڈ کا اعلان کر دیا

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے جنگی حالات میں وار فنڈ کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 10 ملین روپے سے وار فنڈ ‘قائم کر دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے صدرمیاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے،وار فنڈ مسلح افواج اور قوم سے اظہار یکجہتی ہے،کاروباری برادری اور عوام اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،پاکستان کی سالمیت کے لیے بزنس کمیونٹی ہر قربانی کیلئے تیار ہے،وار فنڈ کا مقصد مشکل وقت میں قومی اداروں کو سپورٹ کرنا ہے.

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کر سکتا ہے۔ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایسی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کو اس حقیقت پر زندہ رہنا چاہیے کہ بڑھتے ہوئے سرپل اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے بھارت پر عائد ہوگی۔ قوم پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دنیا میں کہیں بھی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کی ہے۔ ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے، پاکستان نے کھلے دل سے ماہرین کے ایک غیر جانبدار کمیشن کے ذریعے سچائی کا پتہ لگانے کے لیے ایک قابل اعتماد، شفاف اور آزاد تحقیقات کی پیشکش کی۔خطے میں جج، جیوری اور جلاد کا بھارتی خود ساختہ کردار لاپرواہی اور سختی سے مسترد ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس لعنت کے درد کو صحیح معنوں میں سمجھتا ہے۔

    لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف عہدے سے فارغ

    ملک میں بجلی کی خرید وفروخت کیلئے نیا نظام لاگو ہو گیا

    حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

    پاک بھارت کشیدگی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر واہگہ اٹاری بارڈر بند

  • لاہور چیمبر آف کامرس کا بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے کا مطالبہ

    لاہور چیمبر آف کامرس کا بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے کا مطالبہ

    لاہور چیمبر آف کامرس نے بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک تقریب کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس کے‌ صدر کاشف انور کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کھولی جائے،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کاشف انور کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت دونوں ملک دبئی کے راستے تجارت کر رہے ہیں جو انتہائی مہنگی ثابت ہو رہی ہے ، اگر پاکستان اور بھارت دو طرفہ تجارت کریں گے تو وہ سستی ہو گی، دونوں ممالک کو سستی تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہئے

    دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ تجارت ہی ہے جو پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتی ہے، بھارت آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کر چکا ، پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہئے،

     بھارت سے تجارتی تعلقات کا قیام قوم کو کسی صورت قبول نہیں

  • عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کی درخواست

    عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کی درخواست

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے: لاہور چیمبر

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیں، گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران لگاتار اضافوں نے کاروباری شعبے کے لیے مسائل پیدا اور پیداواری لاگت میں اضافہ کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیدارو ں نے کہا کہ اگرچہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کچھ بڑھی ہیں لیکن ان کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کے بجائے حکومت اپنے اخراجات اور پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹیاں و ٹیکسز کم کرتی تو بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ فیول صنعت و تجارت کے لیے بہت اہم ہے، اگر اس پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسز کا بوجھ لاد دیا جائے گا تو صرف کاروباری شعبے ہی نہیں بلکہ معیشت کے لیے بھی مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوگا اور اس کی پیداواری لاگت بھی مزید بڑھ جائے گی، اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے کیونکہ بجلی کا بہت بڑا حصہ تھرمل ذرائع سے پیدا ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مجموعی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا حکم صادر کرے ۔

  • برطانوی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت!

    برطانوی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت!

    برطانوی سرمایہ کار سی پیک میں سرمایہ کاری کریں: میاں طارق مصباح

    برٹش ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ٹریڈ اولیویا کیمپبل نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے زراعت، قابل تجدید توانائی، گرین انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ وہ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر طاہر منظور چودھری سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں۔ سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن رحمن عزیز چن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اولیویا کیمپبل نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور برطانوی تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں پہلے ہی برطانوی کمپنیوں کی موجودگی بہترین دوطرفہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ لاہور چیمبر کے صدرمیاں طارق مصباح نے برطانوی سرمایہ کاروں کو سی پیک اور گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وہ وسیع پیمانے پر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری برطانیہ سے اچھے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے، برطانوی ہائی کمیشن اس سلسلے میں بہت عمدہ کردار ادا کررہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے بٹے تجارتی حصہ داروں میں سے ہے، گوکہ تجارت میں کچھ کمی کا رحجان ہے مگر توقع ہے کہ بریگزٹ کے ساتھ یہ رحجان بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فاریماسیوٹیکل، لیدر، آلات جراحی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل کے شعبو ںمیں برطانوی سرمایہ کاروں کے لیے بہت سے مواقع ہیں۔
    شعبہ اطلاعات

  • لاہور چیمبر کے صدرکی زیر صدارت تاجروں کا ہنگامی اجلاس.

    لاہور چیمبر کے صدرکی زیر صدارت تاجروں کا ہنگامی اجلاس.

    تجارتی ایسوسی ایشنز کے سو سے زائد عہدیداروں اور نمائندوں کی شرکت. لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، سابق صدر محمد علی میاں بھی شریک تھے. چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں کھلوانے اور تاجروں کو معاشی طور پر مفلوج ہونے سے بچانے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو خراج تحسین.

    حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اظہار. طویل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشان اور بدترین معاشی بحران سے دوچار تھی. لاہور چیمبر نے تاجروں کوان مشکلات سے باہر نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے: تاجر

    لاہور چیمبر کی محنت اور انتھک کوششیں رنگ لائیں اور حکومت نے ہفتے میں چار روز کے لیے مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی. حکومت کی جانب سے لاہور چیمبر کے مطالبات تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں. توقع ہے کہ شاپنگ مالز، میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی: صدر لاہور چیمبر

    تاجر برادری اور عوام حکومت کی جانب سے تشکیل دئیے گئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر اور حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیںتاکہ کروناکی وبا کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے. لاہور چیمبر تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھے گا: میاں زاہد جاوید احمد، نائب صدر

    کرونا سے محفوظ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے. دکانداروں اور گاہکوں کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ کاروبار بھی چلتے رہیں اور کرونا کی وبا کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے: محمد علی میاں