Baaghi TV

Tag: للت مودی

  • کیا سشمیتا سین اور للت مودی کی دوستی ٹوٹ گئی ؟

    کیا سشمیتا سین اور للت مودی کی دوستی ٹوٹ گئی ؟

    آئی پی ایل کے بانی اور بزنس ٹائیکون للت مودی نے رواں برس 14 جولائی کو سوشل میڈیا پر سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کے ساتھ اپنی دوستی کا اعلان کیا، اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اداکارہ کے ساتھ اپنی پروفائل پکچر بھی لگائی تھی. سوشل میڈیا پر کافی شور مچا بالی وڈ میں بہت سارے نامور ستارے سشمیتا سین کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور ان کی للت مودی کے ساتھ دوستی کا دفاع یہ کہہ کر کیا کہ سشمیتا سین ہو یا کوئی بھی اور ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے. لیکن لگتا ہے اب یہ دوستی ختم ہو گئی ہے کیونکہ للت مودی نے اپنے انسٹاگرام پر سشمیتا کے ساتھ لگائی پروفائل پکچر ہٹا دی ہے اور سشمیتا سین کے بارے میں انہوں نے جو بھی

    لکھا تھا وہ بھی ڈیلیٹ‌کر دیا، للت مودی کے اس عمل کے بعد گمان کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے. تاہم
    دونوں نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کچھ کہا ہے کہ ہماری دوستی اور راہیں الگ ہو چکی ہیں۔دوسری طرف سشمیتا سین ایک بار پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں اور ان کو روہمن کے ساتھ دیکھ کر بھی گمان کیا جا رہا ہے کہ شاید للت مودی کے ساتھ دوستی چیپٹر کو سسمیتا سین کلوز کر چکی ہیں. یاد رہے کہ سشمیتا سین للت مودی کے ساتھ دوستی کے تعلق کا اعتراف کرکے خبروں میں رہیں ان کو تو تنقید کرنے والوں نے لالچی تک کہہ دیا جس پر سشمیتا سین نے لمبی چوڑی وضاحتیں دیں.

  • کروڑوں دِلوں کی دھڑکن سشمیتا سین کس کی محبت میں ہیں گرفتار؟

    کروڑوں دِلوں کی دھڑکن سشمیتا سین کس کی محبت میں ہیں گرفتار؟

    کائنات کی حسین لڑکی سشمیتا سین جو اپنے تعلقات کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں‌رہتی ہیں. ہر چند ماہ کے بعد وہ کسی ایک نئے رشتے میں بندھ جاتی ہیں جس کے بعد ہر طرف انہی کے چرچے ہوتے ہیں . حال ہی میں سشمیتا سین اس وقت بہت زیادہ خبروں میں آئیں جب انہوں نے اپنے رشتے کا اعلان آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کے ساتھ کیا. سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد سشمیتا اور للت مودی کو بتایا پڑا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں. سشمیتا سین کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ وہ من موجی ہیں اور جو ان کا دل کرتا ہے وہ کرتی ہیں. وہ کسی بھی نئے رشتے کو بنانے کے لئے پرانے رشتے کو ختم کرنے میں

    گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتیں. سشمیتا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ھال ہی میں انہوں نے اپنی نہایت ہی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی اور اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سشمیتا سین اپنی گاڑی کے سائیڈ والے شیشے کو دیکھ رہی ہیں ”یہ کہہ رہی ہیں یہ لڑکی بارش سے پیار کرتی ہے اور یہ لڑکی ممبئی سے بھی پیار کرتی ہے” . سشمیتا سین کی اس تصویر اور اس کے کیپشن کے کمنٹس باکس میں صارفین نے لکھا کہ ہم بھی آپ سے بہت پیار کرتے ہیں کسی نے لکھاکہ آپ بہت خوبصورت ہیں تو کسی نے لکھاکہ اپ جیسا کوئی نہیں.

  • شمیتا سین اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی گئیں، لیکن للت مودی کا کیا بنا؟ لوگوں کا سوال

    شمیتا سین اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی گئیں، لیکن للت مودی کا کیا بنا؟ لوگوں کا سوال

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین اپنے رشتوں کو لیکر رہتی ہیں کافی زیادہ خبروں میں. ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے انہوں نے اپنے ایک نئے رشتے کا اعتراف کیا.للت مودی کے ساتھ انہوں نے اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ شادی تو نہیں کی لیکن دوستی ضرور ہے. سوشل میڈیا پر ان کی للت مودی کے ساتھ تصاویر دیکھ کر ان پر کافی تنقید کی گئی تھی. ابھی سشمیتا اس قسم کے تنازعات سے نکلی ہی نہیں تھیں کہ انہوں نے خود ہی ایک اور کنٹرورسی کو جنم دیدیا ہے کیونکہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں وہ ایکس اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے

    ساتھ دکھائی دیں. اس سے ایک دن پہلے سشمیتا سین کی والدہ کی سالگرہ تھی سالگرہ کے روز سشمیتا اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے لائیو آئیں اور اپنے مداحوں کی جانب سے ماں کی سالگرہ کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا اور خوشی کا اظہار کیا اس لائیو وڈیو کے دوران سشمیتا کے ساتھ روہمن شال بھی دیکھے گئے. سشمیتا کے مداح کافی حیران ہوئے اور اگلے ہی دن وہ اپنی بیٹیوں اور ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں‌پہنچ گئیں. ایک بات تو طے ہے کہ سشمیتا سین اپنے رشتوں‌کو لیکر بہت کلئیر ہیں وہ کسی سے ڈرتی نہیں ان کا جو دل کرتا ہے بس وہ وہی کرتی ہیں. لیکن لوگوں کا سوال یہ ہے کہ للت مودی کے ساتھ ان کے رشتے کا کیا بنا؟

  • مہیش بھٹ سشمیتا سین کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    مہیش بھٹ سشمیتا سین کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین جو آج کل اپنے نئے رشتے کی وجہ سے بہت زیادہ سرخیوں میں ہیں. للت مودی نے جیسے ہی ان کے ساتھ اپنے دوستی کے رشتے کا اعتراف کیا تو جیسے ہلچل سی مچ گئی ہو. انٹریٹ پر حیرانی کا ایک طوفان بپا ہوا کسی نے سشمیتا کے نئے رشتے کو سراہا اور کچھ نے انہیں کھری کھری سنا دیں کہا کہ لالچ میں آکر للت مودی جیسے انسان کے ساتھ دوستی کا تعلق بنایا ہے. سشمیتا سین نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنا بھی برداشت بھی کیا لیکن جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے تنقید کرنے والوں کو سنا دیں سخت باتیں. سشمیتا سین کے بالی وڈ کے جو دوست فنکار ان کے حق

    میں کھڑے ہوئے ان میں رنویر سنگھ ، پریانکا چوپڑا ، دیا مرزا نیہا دھوپیا کا نام قابل زکر ہے. سشمیتا سین پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد مہیش بھٹ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ سشمیتا سین ہمیشہ سے ہی بہادر لڑکی رہی ہیں ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے .انہوں نے مزید کہا کہ سشمیتا ایک غیر معمولی لڑکی ہیں وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کی عادی ہیں جو کہ ان کا حق ہے اور ہمیں ان کا یہ حق تسلیم کرنا چاہیے.ہم کون ہوتے ہیں کسی پر اپنے عقائد اور نظریات مسلط کرنے والےاور کسی کوصرف اس وجہ سے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنا چاہتا ہے.

  • سشمیتا سین نے کس طرح سے ناقدین کا کیا منہ بند

    سشمیتا سین نے کس طرح سے ناقدین کا کیا منہ بند

    سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین اپنے رشتوں‌کو لیکر ہمیشہ ہی خبروں میں‌رہتی ہیں. آج کل وہ للت مودی کے ساتھ اپنے رشتے کو لیکر ہیں‌کافی خبروں میں. للت مودی کروڑ پتی بزنس مین ہیں لہذا سوشل میڈیا پر کوئی سشمیتا کے اس نئے رشتے پر تبصرے کررہا ہے، کوئی ہے اس رشتے پر خوش تو کوئی سشمیتا کو پیسے کے پیچھے بھاگنے والی خاتون قرار دے رہا ہے، شمیتا کو اپنی خاموشی توڑنی پڑ گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں‌پیسے کے پیچھے بھاگنے والی خاتون نہیں‌ہوں اور میں سونے پر ہیرے کو ترجیح دیتی ہوں. میں ہیرے پسند کرتی ہوں اور ان کو اپنے پیسوں سے خریدنا پسند کرتی ہوں. سشمیتا سین نے جس لمحے ناقدین کو دیا جواب اسی لمحے بالی

    وڈ شخصیات ان کے حق میں‌کھڑی ہو گئیں پریانکا چوپڑہ نے کہا کہ ان سے کہیں کہ میں ملکہ ہوں، رنویر سنگھ نے دل والے ایمو جیز بنائے ، جبکہ نیہا دھوپیا نے ہارٹ اور فائر کا ایموجی بنایا ، اسی طرح سے دیا مرزا نے بھی سشمیتا کے حق کی بات کی اور انہیں ٹرول کئے جانے کو ناپسند کیا. سشمیتا سین نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اپنے مداحوں اور محبت کرنے والوں کی شکر گزار ہوں اور میں ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں خوش ہوں اور ٹھیک ہوں. یاد رہے کہ للت مودی نے جب سشمیتا سین کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا تو لوگوں کی طرف سے جب مختلف قسم کے تبصرے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ ہم ابھی صرف ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں شادی نہیں‌کی، اُدھر سشمیتا سین کو بھی اس رشتے کے حوالے سے وضاحتیں دینی پڑرہی ہیں.

  • بیٹی کے نئے رشتے کے بارے میں میڈیا سے پتہ لگا سشمیا سین کے والد شوبیر سین

    بیٹی کے نئے رشتے کے بارے میں میڈیا سے پتہ لگا سشمیا سین کے والد شوبیر سین

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی اداکارہ و ماڈل سشمیتا سین جنہوں نے حال ہی میں للت مودی کے ساتھ اپنے نئے رشتے کا اعتراف کیا ہے.اس بارے میں جب ان کے والد شوبیر سین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے بھی میڈیا اور للت مودی کے ٹویٹ پتہ لگا ہے. حالانکہ اس ٹویٹ سے قبل میری بات میری بیٹی سے ہوئی تھی لیکن اس نے اس حوالے سے مجھے کچھ نہیں بتایا اس لئے میں کچھ کہہ نہیں‌سکتا. انہوں نے کہا کہ للت مودی کے ساتھ اگر

    وہ کسی بھی رشتے میں بندھنے جا رہی ہیں تو یہ ان کی زندگی کا اہم ترین موڑ ہو گا چونکہ میری بیٹی نے مجھ سے للت مودی کاابھی تک زکر نہیں کیا اسلئے میں کچھ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا. شوبیر سین نے مزید کہا کہ سشمیتا سین تقریباً 18 مہینے پہلے ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے گھر آئی تھیں اور اس وقت بھی اس نے خاندان میں کسی کو بھی اس بارے میں مطلع نہیں کیا۔جب شوبیر سین سے سوال ہوا کہ کیا انہیں للت مودی داماد کے طور پر قبول ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال تو تب اٹھے گا جب مجھے یقین ہوجائے گا کہ للت مودی کے ساتھ میری بیٹی شادی کاارادہ رکھتی ہے اس نے جب مجھے بتایا ہی نہیں تو میں کسی بھی بات کا کیسے یقین کر سکتا ہوں‌یا اس پہ تبصرہ کر سکتا ہوں.

  • للت مودی کا سشمیتا سین کو کیا ہوا نو سال پرانا ٹویٹ وائرل

    للت مودی کا سشمیتا سین کو کیا ہوا نو سال پرانا ٹویٹ وائرل

    آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی اور سشمیتا سین نے حال ہی میں دونوں کے رشتے کے بارے میں دنیا کو بتایا للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ اپنی کچھ تصاویرشئیر کیں جس کے بعد وہ خبروں میں آگئے ہیں جن کو نہیں پتہ تھا کہ للت مودی کون ہیں انہیں بھی پتہ چل گیا کہ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔ سشمیتا سین ایک انٹرنیشنل شخصیت ہیں یقینا ا ن کا نام جس سے بھی جڑے گا وہ بھی بین الاقوامی سطح پر شہرت پائے گا۔للت مودی کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔ جب سے للت مودی نے اپنے اور سشمیتا سین کے رشتے کا اعلان کیا ہے تب سے دونوں کافی چرچا میں ہیں۔ للت مودی کا سشمیتا سین کو کیا ہوا

    نو سال پرانا ٹویٹ وائرل ہورہا ہے. انہوں نے نو سال پہلے سشمیتا سین کو ٹویٹر پر لکھا تھا کہ میرے ایس ایم ایس کا جواب دیں ۔ للت مودی کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ابھی ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں لیکن شادی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔سشمیتا سین کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں انہوں نے کائنات کی خوبصورت ترین خاتون ہونے کا نہ صرف اعزاز حاصل کیا بلکہ بالی وڈ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔سشمیتا نے سلمان خان اور گوندا جیسے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ۔ سشمیتا کو کامیڈی کرداروں میں زیادہ سراہا گیا ۔سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنی مقبول ویب سیریز آریہ کے تیسرے سیزن کا اعلان کیا ہے۔

  • سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟للت مودی نےبھی ایڈوانس خوشخبری دے دی

    سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟للت مودی نےبھی ایڈوانس خوشخبری دے دی

    نئی دہلی :سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟للت مودی بھی اس سلسلے میں میدان میں آگئےہیں ، شمیتا سین اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے سُرخیوں میں رہتی ہیں وہ اپنے انسٹا گرام پر تازہ ترین تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

    اب اس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سشمیتا سین جلد ہی آئی پی ایل کے بانی للت مودی سے شادی کریں گی دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں مداح ان تصاویر کو دیکھ کر حیران ہیں۔

    آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشمیتا سین للت کے ساتھ کافی رومانوی انداز میں نظر آرہی ہیں۔

     

    انہوں نے لکھا کہ میں فیملی کے ساتھ مالدیپ کا دورہ کرکے ابھی لندن واپس آیا ہوں۔ انہوں نے سشمیتا کو ‘بیٹر ہاف (بیوی)’ بھی کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئی شروعات اور نئی زندگی ہے۔

    اس ٹوئٹ کے ساتھ میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی للت مودی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کردی ۔

     

     

    للت مودی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ واضح کر رہے ہیں کہ انہوں نے ابھی تک سشمیتا سے شادی نہیں کی ہے لیکن دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سشمیتا سین کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن ایک دن ہماری شادی ضرور ہوگی۔