Baaghi TV

Tag: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن

  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

    لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

    اعلان کے مطابق، یہ اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی تاہم پروازوں کے آغاز کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ (ایف او پی) جاری کیا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی پروازوں کے آغاز کے لیے آخری دستاویز تھی۔مزید بتایا گیا کہ پی آئی اے کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی منظوری پہلے ہی مل چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا، اس کے بعد برمنگھم اور لندن کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ جولائی میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا تھا، جس کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کو پروازوں کی اجازت مل گئی۔ یہ پیش رفت برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی معائنہ مکمل ہونے کے بعد سامنے آئی، جس میں پاکستان کے انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق اور اطمینان بخش قرار دیا گیا۔

    کراچی ایئر پورٹ،10 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے لیپ ٹاپس،آئی پیڈز،آئی فونزو دیگر ضبط

  • عمران خان کے بیٹوں  کی پاکستان کے لیے ویزا درخواستیں جمع

    عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان کے لیے ویزا درخواستیں جمع

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست دے دی ہے۔

    عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق، دونوں بیٹوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چند روز قبل ویزا درخواستیں جمع کرائی ہیں اور اب وہ ویزے کے اجرا کے منتظر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں علیمہ خان نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے درخواستیں وصول کرنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے، اور اب ویزے کے اجرا کے لیے وزارت داخلہ اسلام آباد سے منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں اور جیسے ہی وزارت داخلہ منظوری دے گی، ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، مختلف پابندیاں عائد

    پاکستانی میڈیا نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، بلاول بھٹو

    وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل پر کراچی بار کا ہڑتال کا اعلان