Baaghi TV

Tag: لندن ہائیکورٹ

  • ڈیلی میل کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ، شہزادہ ہیری کی  لندن ہائیکورٹ میں پیشی

    ڈیلی میل کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ، شہزادہ ہیری کی لندن ہائیکورٹ میں پیشی

    برطانوی شہزادہ ہیری گزشتہ روز اخبار ڈیلی میل کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کے لیے لندن ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

    شاہی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری کی لندن ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد کنگ چارلس نے اسکاٹ لینڈ میں ایک اہم ملاقات کی،77 سالہ شاہ سوم نے گزشتہ روز اپنی شاہی مصروفیات کے دوران پیلس آف ہولیرُوڈ ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کیں۔

    بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ چارلس نے اسکاٹ لینڈ انویسٹمنٹ فورم میں شریک افراد کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا، جس کا مقصد ملک کی کاروباری اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہنا تھا۔

    شاہی محل نے شہزادہ ہیری کی برطانیہ آمد کے بعد پہلے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ پیلس آف ہولیرُوڈ ہاؤس میں شاہ سوم چارلس کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سوِنی بھی موجود تھے،اس تقریب میں سرمایہ کاروں، کاروباری نمائندوں، ٹیکنالوجی، صحت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں کے رہنماؤں نے شرکت کی،اس موقع پر کنگ چارلس اور فرسٹ منسٹر نے روزبینک ڈسٹلری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جو ایک مقامی کامیابی کی مثال سمجھی جاتی ہے۔

    ڈیوک آف سسیکس نے پیر کو عدالت کو بتایا کہ یہ محسوس کرنا پریشان کن تھا کہ میری ہر حرکت، سوچ یا احساس کو ٹریک کیا جا رہا ہے”ڈیلی میل کے خلاف دعویٰ کرنیوالی دیگر شخصیات میں اداکارہ لیز ہرلے ، سیڈی فروسٹ اور دیگر شامل ہیں۔ تمام شخصیات نے ذاتی زندگی میں مداخلت کے شواہد ملنے کے بعد اخبار کے خلاف دعویٰ گزشتہ سال دائر کیا، جس میں نجی تفتیش کاروں کے ذریعے گاڑیوں اور گھروں میں حساس آلات نصب کرنا اور ٹیلی فونک بات چیت کی ریکارڈنگ کرنا شامل ہیں۔

    ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ (ANL) پر سات دعویداروں کی طرف سے اس معاملے میں "رازداری کی سنگین خلاف ورزی” کا الزام لگایا گیا ہےتنظیم نے بار بار ان الزامات کی تردید کی ہے جسے وہ "لوریڈ” اور "مضحکہ خیز” کہتے ہیں 2023 میں کیس کو ختم کرنے کی اپنی کوشش میں ناکام رہا۔

    دعویداروں کے وکلاء نے کامیابی کے ساتھ دلیل دی کہ نئے شواہد سامنے آئے ہیں، اور وہ نہیں جانتے تھے کہ اس وقت خفیہ معلومات کیسے حاصل کی جا رہی تھیں۔

  • لندن ہائیکورٹ میں عادل راجہ کو بدترین قانونی شکست، الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار

    لندن ہائیکورٹ میں عادل راجہ کو بدترین قانونی شکست، الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار

    لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر راشد نصیر اور پاکستان کی قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوئی، جبکہ بھگوڑے عادل راجہ کو عدالت میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    عدالتی کارروائی کے دوران عادل راجہ کے پیش کیے گئے تمام ثبوت فریب پر مبنی قرار دیے گئے۔ لندن ہائیکورٹ کے جج نے ریمارکس دیے کہ عادل راجہ کا دعویٰ غلط معلومات پر مبنی دکھائی دیتا ہے۔عدالت میں ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر عادل راجہ کی قانونی پوزیشن مزید کمزور ہوئی، جبکہ جج نے ان کے ذرائع پر بھی کڑی تنقید کی۔ جج نے پوچھا کہ اگر ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں آئی ایس آئی کا کوئی ذکر نہیں، تو آپ کس بنیاد پر اس ادارے پر الزام لگا رہے ہیں؟

    عدالت میں یہ بھی دیکھا گیا کہ عادل راجہ نے شواہد کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جس پر جج برہم ہو گئے۔ ان کے گواہان بھی پاکستانی حکومت اور خفیہ اداروں پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہے، جنہیں عدالت نے ناقابلِ اعتبار قرار دیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں اعتراف کیا کہ صاف طور پر نظر آتا ہے کہ عادل راجہ کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

    ایران کا خلائی میدان میں اہم قدم: ناہید 2 سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل

    جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے