Baaghi TV

Tag: لوئرکوہستان

  • لوئر کوہستان:  سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

    لوئرکوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کےدونوں پلرزکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، پل ٹوٹنےکی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گااسسٹنٹ کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پل کی جلد مرمت کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو خط لکھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب موٹر وےایم ون پر برہان تا پشاور، قومی شاہراہ پر ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو، سندھ میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ اور مٹیاری کے قریب اور نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ تک سیلاب کا خدشہ ہے۔

    موٹر وے پولیس نےسیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سفر سےگریز کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور سفر سے پہلے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی نواں کلی میں سیلاب سے درجنوں مکانات بہہ گئے اور کچھ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر جعفرآباد، جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں جائیں گے۔

    بلوچستان:بولان میں مکان کی چھت گرنےسے5 افراد جاںبحق،سندھ میں بھی متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

    وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز سندھ میں سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان کی ہمت بندھائی کہا کہ سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے، بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے، حکومت نے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہے، اس کی درستگی کے لیے میں خود وزیر توانائی سے رابطے میں رہوں گا، وفاق نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔

    ادھر بدین میں سیلاب متاثرین کے لیے مختص کیے جانے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔

    صوبائی وزیراسماعیل راہو نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بدین کو کارروائی کی ہدایت کر دی اور کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینٹرپر متاثرین کے لیے صاف پانی اور ٹینٹ لگایا جائےادھر حیدرآباد میں 7 ہزار کا ٹینٹ27 ہزار میں فروخت کرنے والے 5 منافع خور وں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سکھر میں بھی سیلاب متاثرین کی امدادی رقم ہڑپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    عالمی رہنماوں کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی

  • لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    خیبرپختونخوا کے پسماندہ ترین ضلع لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق تین روز قبل جیجال گاؤں میں ایک پندرہ سالہ طالب علم سکول جاتے ہوئے گولی ماردی گئی جو ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ڈی پی او لوئرکوہستان ذوالفقارکے مطابق ملزم تاج محمد نے پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور پھر باہر آکر صلاح الدین پر گولی چلا دی۔

    گھر سے بھاگ جانے کا خطرہ،13 سالہ لڑکی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    واقعہ کے بعد مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزم تاحال ملزم مفرور ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

    مقامی سوشل ورکر نبی اللہ نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غیرت کے نام پر گزشتہ دو دنوں میں دو قتل ہوئے جس میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جس پر الزام لگانا ہو تو "یہ میرا چورہے” پکارا جاتا ہے اور پھر غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے یہ فرسودہ اور غیراسلامی طریقہ کوہستان میں عام ہے جس کے خلاف کوئی بھی آواز اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔

    سوشل ورکر نبی اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا غیرت کے نام پر اس ظلم کو روکنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    کراچی سےلاپتہ ہونیوالی لڑکی کہاں سے ملی؟اہم خبرآگئی

    قبل ازیں گھر سے بھاگ جانے کے خطرے پر 13 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا راولپنڈی ،صادق آباد پولیس نے اہم کاروائی کی اور 13 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا سرغ لگایا جس میں سگا چچا ہی قاتل نکلا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عطاء اللہ نے دوران انٹروگیشن قتل کرنے کا انکشاف کیا ، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ کم عمری میں رشتہ چچا زاد ( قاتل کے بھتیجے) کے ساتھ طے پایا تھا،مقتولہ کی بے جا ضد اور گھر سے بھاگ جانے کے ڈر کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا،ملزم کے خلاف کاروائی اے ایس پی نیوٹاون سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او اورٹیم نے کی-

    دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

    اے ایس پی نیو ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اندھا قتل ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او کی ایس پی راول اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی –